Ask the paediatrician.

Ask the paediatrician. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ask the paediatrician., Medical and health, Surgicare hospital, Sargodha.

07/08/2025
سر جی کیر ھسپتا ل، Timings:Monday- Thursday and Saturday 11am- 7pm- EMERGENCY SERVICES AVAILABLE 24/7
03/08/2025

سر جی کیر ھسپتا ل،
Timings:
Monday- Thursday and Saturday 11am- 7pm

- EMERGENCY SERVICES AVAILABLE 24/7

تمام شادی شدہ جوڑوں کے لیے ان کے نوزائیدہ بچوں سے متعلق بہت بنیادی اور اہم معلومات!!!براہ کرم اپنے بچوں کو ان پرانے طور ...
03/08/2025

تمام شادی شدہ جوڑوں کے لیے ان کے نوزائیدہ بچوں سے متعلق بہت بنیادی اور اہم معلومات!!!
براہ کرم اپنے بچوں کو ان پرانے طور طریقوں سے بچائیں جو فائدہ دینے کے بجائے الٹانقصان پہنچا سکتے ہیں۔دوسروں کو بھی آگاہ کریں ۔جزاك الله

1. سرمہ لگانے سے آنکھیں بڑی نہیں ہوتیں، بلکہ نقصان ہو سکتا ہے۔بچوں کو سرمہ لگانا سائنسی لحاظ سے مفید نہیں۔ زیادہ تر دیسی سرمے میں lead (سیسہ) ہوتا ہے جو بچوں کے دماغ کی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
🔬۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لیڈ بچوں میں دماغی کمزور اور نشوونما میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

2. ٹیلکم پاؤڈر نقصان دہ ہو سکتا ہے
ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرنے سے بچوں کو ریشز، جلدی الرجی یا سانس کی تکالیف ہو سکتی ہیں، خاص طور پر اگر پاؤڈر بچے کے پھیپھڑوں میں چلا جائے۔
🔬 ۔: امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس ٹیلکم پاؤڈر کے استعمال سے احتیاط برتنے کی سفارش کرتی ہے۔

3. ناف پر تیل یا ہلدی لگانا خطرناک ہو سکتا ہے۔
ناف پر کوئی چیز لگانے سے انفیکشن، دیر سے ناف گرنے یا ناف کی سوزشکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
🔬 ۔: عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق ناف کو خشک اور صاف رکھنا بہتر ہے، بغیر کسی ایسی چیز کے لگانے سے۔

4. نوزائیدہ بچوں میں ناک کی شکل کو خوبصورت کرنے کے لیے ناک دبانا خطرناک عمل ہے
نوزائیدہ بچوں کی ناک کی ہڈیاں نرم ہوتی ہیں۔ دباؤ ڈالنے سے ہڈیوں کو نقصان یا مستقبل میں ناک کی شکل الٹا خراب ہو سکتی ہے۔

5. سخت چیز سے سر بنانا فلیٹ ہیڈ سنڈروم کروا سکتاہے۔
سخت سطح پر لمبے وقت تک لیٹانے سے فلیٹ ہیڈ سنڈروم ہو سکتا ہے۔
🔬 امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس تجویز کرتی ہے کہ بچے کو وقتاً فوقتاً کروٹ بدل کر اور پیٹ کے بل لٹایا جائے، جس سے بچے کا سر متوازن گروتھ کرتا ہے ۔

6. سر منڈوانے سے بال گھنے نہیں ہوتے۔
بالوں کی موٹائی اور تعداد جینیاتی ہوتی ہے، سر منڈوانے سے اس پر اثر نہیں پڑتا۔

7. نوزائیدہ بچوں میں جسم کے بال آٹے یا ویکس سے اتارنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
یہ طریقے نوزائیدہ بچے کی نازک جلد کو زخمی، سوجن یا انفیکشن کا شکار کر سکتے ہیں۔

8. نوزائیدہ بچے کے لیے صرف ماں کا دودھ ، عرق یا گھٹی نقصان دہ ہے ۔
پیدائش کے پہلے 6 ماہ تک ماں کا دودھ ہی مکمل غذا ہے۔ کوئی گھٹی یا عرق دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتا، یہ پیٹ کی خرابی یا انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

9. گراٸپ واٹر اور نونہال جیسے بازاری شربت نقصان دہ ہو سکتے ہیں
ان میں موجود اجزاء (sugar, alcohol یا herbs) بچے کے پیٹ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، اور بعض صورتوں میں خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔
🔬 ۔: FDA ایک امریکی ادارہ ہے جو میڈیسن کو رجسٹر کرتا ہے ،اس نے گراٸپ واٹر کے استعمال کی سفارش نہیں کی۔

10. نوزائیدہ بچوں کو نہلانا سردی یا نمونیا کا سبب نہیں بنتا ۔
اگر ماحول محفوظ اور گرم ہے تو بچے کو نہلانا فائدہ مند ہے۔سرد یا گرم موسم دونوں میں نہلانے پر کوئ پابندی نہیں۔
نہلانے سے صفائی بہتر ہوتی ہے۔
امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق، ناف گرنے سے پہلے بعد سے نوزائیدہ بچے کو گیلے کپڑے سے نہلایا جا سکتا ہے ،بشرطیکہ ناف کے حصے کو خشک رکھیں۔
ناف گرنے کے بعد پانی سے روٹین کے مطابق نہلا سکتے ہیں ۔
احطیاط صرف یہ رکھنی ہے کے نہلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی کا اور بچے کے کمرے کا درجہ حرارت مناسب ہو ۔

Address

Surgicare Hospital
Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ask the paediatrician. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share