IHMA Pakistan

IHMA Pakistan IHMA (Islamic Homeopathic Medical Association) is unity of Homeopathic Doctors.

05/08/2026
03/08/2026
مرکزی صدر IHMAپاکستان محترم جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان کی IHMAضلع سرگودھا کے ماہانہ سٹڈی سرکل میں خصوصی شرکت کی  اور اپن...
03/08/2026

مرکزی صدر IHMAپاکستان محترم جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان کی IHMAضلع سرگودھا کے ماہانہ سٹڈی سرکل میں خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں سرگودھا کے ذمہ داران کو بہترین پروگرام کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کیا۔محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر اقبال یاسرکی اعلیٰ علمی صلاحیتوں کے ساتھ ہومیوپتھک ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کونکھارنے کا عمل قابل تعریف ہے۔ڈاکٹر ملک قمر حسین ، ڈاکٹر راوعمران انجم ،ڈاکٹر محمداسمعیل اعوان اور پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید ساجد کی شب و روز محنت IHMAسرگودھا کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تعلیم وتربیت کے عمل کو مزید پھلایا جاۓ۔صدر IHMAپاکستان
ڈاکٹر جاوید اقبال ترجمان مرکزی صدر IHMAپاکستان
(31-07-2026)

اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA) پاکستان کے صوبائی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے ڈاکٹر سلطان محمد، سیکرٹری جنرل ...
29/07/2026

اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA) پاکستان کے صوبائی ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے ڈاکٹر سلطان محمد، سیکرٹری جنرل IHMA پاکستان، کا اہم خطاب۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر سلطان محمد نے تنظیمی استحکام، ہومیوپیتھی کے فروغ، عوامی خدمت، پیشہ ورانہ اخلاقیات، اور ہومیوپتھک ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد، باہمی مشاورت اور منظم جدوجہد ہی ہومیوپیتھی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
اجلاس میں صوبائی ذمہ داران نے تنظیم سازی، آئندہ لائحہ عمل، اور عوام تک معیاری ہومیوپیتھک خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر تنظیمی معاملات پر اتفاقِ رائے سے متعدد فیصلے بھی کیے گئے۔
اللہ تعالیٰ اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان کو مزید ترقی عطا فرمائے، تمام ذمہ داران کی خدمات کو قبول فرمائے، اور ہومیوپیتھی کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
ڈاکٹر تصور علی بلہگی
جنرل سیکرٹری
اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA) ہزارہ ڈویژن
ترجمان ڈاکٹر جاوید اقبال

مرکزی صدرIHMAپاکستان محترم جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان معاون خصوصی براۓ مرکزی صدرIHMAپاکستان محترم جناب ڈاکٹر حافظ یاسر م...
23/07/2026

مرکزی صدرIHMAپاکستان محترم جناب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان معاون خصوصی براۓ مرکزی صدرIHMAپاکستان محترم جناب ڈاکٹر حافظ یاسر معراج،مرکزی رہنما IHMAمحترم جناب ڈاکٹر سلیم انجم،محترم جناب ڈاکٹر خالد محمود چوہدری، محترم جناب ڈاکٹر رضوان ثاقب،صدرIHMA لاہور محترم جناب ڈاکٹر اقبال سرور اورIHMAکے دیگر ذمہ داران و ممبران کے ہمراہ ہمارے ہردل عزیز قائد مربی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محترم جناب امیر العظیم کے جنازے میں شرکت کے لیے منصورہ مسجد کے سامنے احباب سے مل کر اظہار تعزیت کرتے ہوۓ۔اللہ تعالیٰ امیرالعظیم بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ۔آمین
ڈاکٹر جاوید اقبال ترجمانIHMAپاکستان

محترم جناب امیر العظیم صاحب مرحوم — ایک عظیم دینی و تحریکی شخصیتمحترم جناب امیر العظیم صاحب مرحوم واقعی ایک عظیم انسان، ...
22/07/2026

محترم جناب امیر العظیم صاحب مرحوم — ایک عظیم دینی و تحریکی شخصیت
محترم جناب امیر العظیم صاحب مرحوم واقعی ایک عظیم انسان، مخلص کارکن اور دینِ اسلام کے سچے سپاہی تھے۔ ان کی پوری زندگی اسلام، اقامتِ دین اور جماعتِ اسلامی کی خدمت کے لیے وقف رہی۔ انہوں نے اپنی طالب علمی کے دور سے لے کر زندگی کے آخری لمحات تک دین کی سربلندی اور اسلامی نظام کے قیام کے مقصد کو اپنی زندگی کا مشن بنائے رکھا۔
امیر العظیم صاحب مرحوم نے اپنی زندگی میں عہدے، شہرت اور ذاتی مفادات کے بجائے اللہ تعالیٰ کی رضا، دین کی خدمت اور امت کی اصلاح کو ترجیح دی۔ ان کی شخصیت اخلاص، استقامت، نظم و ضبط، قربانی اور نظریاتی وابستگی کی ایک روشن مثال تھی۔ وہ اپنے مقصد سے بے پناہ محبت رکھتے تھے اور مشکلات و آزمائشوں کے باوجود اپنے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
ان کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ایک مخلص انسان اپنی پوری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے وقف کرکے آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال بن سکتا ہے۔ ان کی دینی، فکری اور تحریکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کی جدوجہد ان شاء اللہ ان لوگوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی جو اقامتِ دین اور اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ محترم امیر العظیم صاحب مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی تمام دینی و تحریکی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ، رفقاء، ساتھیوں اور تمام محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
خراجِ عقیدت و دعائے مغفرت
ہومیوپتھک ڈاکٹر سلطان محمد
سیکرٹری جنرل
اسلامک ہومیوپتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان (IHMA)

ان للہ وان الیہ راجعون۔۔۔۔الھم اغفرلہ وارحمہ
22/07/2026

ان للہ وان الیہ راجعون۔۔۔۔الھم اغفرلہ وارحمہ

Address

House No. 71 Gulshan E Luqman Town Faislabad Road
Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IHMA Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IHMA Pakistan:

Shortcuts

Share