Adia Arzu

Adia Arzu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adia Arzu, Health & Wellness Website, Shigari kalan, Skardu.

Health Awareness
Sessions
positivity, awareness & emotional well-being
workshops, school sessions & guidance programs
every mind matters.

02/10/2026

🧠 بہتر یادداشت اور توجہ کا آغاز چھوٹی چھوٹی روزمرہ عادات سے ہوتا ہے۔

کیا آپ کو چیزیں یاد رکھنے یا کسی کام پر توجہ مرکوز رکھنے میں مشکل ہوتی ہے؟
اچھی نیند، موبائل اور غیر ضروری distractions کو کم کرنا، مختصر وقفے لینا، Active Recall استعمال کرنا اور صحت مند روٹین اپنانا یادداشت اور توجہ کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

اگر یادداشت یا توجہ کی مشکل مسلسل آپ کی پڑھائی، کام یا روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے تو پروفیشنل اسیسمنٹ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

#یادداشت

29/09/2026

🧠 لوگوں کو خوش رکھنے کی عادت کیا ہے؟

لوگوں کو خوش رکھنے کی عادت (People-Pleasing) ایک ایسا رویہ ہے جس میں فرد دوسروں کی ناراضی، رد کیے جانے یا تعلق خراب ہونے کے خوف کی وجہ سے اپنی ضروریات، خواہشات اور ذاتی حدود کو بار بار نظرانداز کرتا ہے۔

یہ کوئی باقاعدہ ذہنی بیماری یا نفسیاتی تشخیص نہیں، بلکہ ایک نفسیاتی اور باہمی تعلقات سے متعلق رویّوں کا نمونہ ہے۔

🔬 اس کے پیچھے کیا نفسیاتی عمل ہو سکتا ہے؟

ایسا فرد اکثر دوسروں کو مایوس کرنے، “نہیں” کہنے یا اختلاف کا سامنا کرنے میں بے چینی محسوس کرتا ہے۔ چنانچہ وہ اپنی خواہش کے خلاف بھی “ہاں” کہہ دیتا ہے۔ اس سے اسے وقتی طور پر بے چینی یا احساسِ جرم میں کمی محسوس ہوتی ہے، لیکن طویل مدت میں ذہنی تھکن، مایوسی اور اندرونی بے اطمینانی پیدا ہو سکتی ہے۔

رد کیے جانے کا خوف → “نہیں” کہنے میں مشکل → اپنی مرضی کے خلاف “ہاں” کہنا → وقتی سکون → دوبارہ یہی رویہ اختیار کرنا

💭 عام علامات

- دوسروں کو ناراض کرنے کا مسلسل خوف
- “نہیں” کہنے میں دشواری
- دوسروں کی منظوری کی ضرورت
- اپنی ضروریات کو مسلسل نظرانداز کرنا
- اختلاف یا تنازع سے حد سے زیادہ گریز
- ذاتی حدود قائم کرنے میں مشکل
- دوسروں کی ضروریات کی ذمہ داری خود پر لینا
- اپنی خواہشات کے خلاف کام کرنے کے بعد تھکن یا اندرونی ناراضی محسوس کرنا

🚫 صحت مند حدود اور لوگوں کو خوش رکھنے میں فرق

صحت مند حد:
“میں آپ کی ضرورت سمجھتی ہوں، لیکن آج میرے لیے یہ ممکن نہیں۔”

لوگوں کو خوش رکھنے کا رویہ:
“میں یہ نہیں کرنا چاہتی، لیکن آپ کے ناراض ہونے کے خوف سے پھر بھی ہاں کر دیتی ہوں۔”

🎯 نفسیاتی علاج میں توجہ

تھراپی میں فرد کے محرک، خیالات، جذبات، رویے، فوری سکون اور طویل مدتی نتائج کے باہمی تعلق کو سمجھا جاتا ہے۔

ضرورت کے مطابق CBT، خود اعتمادی اور مؤثر اظہارِ خیال کی تربیت، حدود قائم کرنے کی مشق، منفی خیالات کی اصلاح اور عملی مشقوں کو علاج کے منصوبے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اہم بات: ہر دوسروں کی مدد کرنا People-Pleasing نہیں ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ فرد دوسروں کی مدد اپنی رضامندی اور انتخاب سے کر رہا ہے یا خوف، احساسِ جرم اور رد کیے جانے کے خدشے کی وجہ سے اپنی حدود مسلسل قربان کر رہا ہے۔

"کیا آپ کی نیند پوری ہونے کے باوجود آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں؟ جانیں بہتر اور پُرسکون نیند کے لیے کون سی عادات و...
29/09/2026

"کیا آپ کی نیند پوری ہونے کے باوجود آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں؟

جانیں بہتر اور پُرسکون نیند کے لیے کون سی عادات واقعی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں!"

18/09/2026
17/09/2026

اچھی بیٹی، اچھی بیٹی، اچھی بہو، اچھی بیوی، اچھی ساس
ساری زندگی اس اچھی کی دوڑ میں عورت کی خود کی ذات کہاں گم ہو جاتی ہے؟؟؟

اپنے کھلونے بھائی کو دے دو آپ تو، اچھی، بچی ہو نا۔
اپنے خواب، خواہشات کسی گہرے کنوئیں میں پھینک دو آپ تو اچھی بیٹی ہو نا۔
اپنا آرام نیند سکون سب بھول جاؤ اچھی بہوئیں ایسا ہی کرتی ہیں۔
سارے آنسو شکوے اپنے اندر ہی دفن کر شام چہرے پہ نقلی مسکراہٹ سجا کر
شوہر کا استقبال کرنا، اچھی بیوی کا کام ہے۔۔۔

کیا ملتا ہے اس اچھی عورت کو؟
اک ذرا سی لرزش پہ ساری قربانیاں حرام موت مر جاتی ہیں۔

کبھی کبھی دل کرتا ہے اپنے اوپر سے اس "اچھی" کا لیبل اتار کر کسی اونچی سی
چٹان پہ چڑھ کر زور سے چیخ ماریں اور سب کو بتائیں کہ نہیں ہیں ہم "اچھی" ۔
خدا کے لیے ہمیں برا بن کر خود کی زندگی جینے دیں، ہماری اپنی سانسوں میں سے
کچھ پل کی ادھار سانسیں لینے دیں ہمیں بھی

کچھ پل دیکھنے دیں کہ ہم برے بن کے کیسے لگیں گے۔

17/09/2026

🎥 Day 1 Highlights | Two-Day School Well-being Session at GB Government High School Sakimadan Skardu 🌸

✨ Day 1 | Two-Day School Well-being Session ✨Alhamdulillah, we successfully completed Day 1 of our two-day mental health...
17/09/2026

✨ Day 1 | Two-Day School Well-being Session ✨

Alhamdulillah, we successfully completed Day 1 of our two-day mental health and school well-being session at GB Government High School Sakimadan.

The session focused on mental health awareness, emotional well-being, self-awareness, positive communication, and student support. It was a meaningful day filled with learning, interaction, and valuable experiences.

Looking forward to Day 2. 🌸

Address

Shigari Kalan
Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adia Arzu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share