06/07/2026
Salamat Rahen!
عنایت یوگوی صاحب ایک نام ایک جذبہ
پتھروں کو تراش کر علم کی روشنی بکھیری۔۔۔۔
اپنے گاؤں کے بچوں کے لیے شاندار سکول بنایا جہاں امید کے چراغ جلتے ہیں.
آپ کی کاوشوں سے بنا ضمیرالحق ہیلتھ سینٹر سے ہر سال ہزاروں ضروت مند مریض استفادہ لے رہے ہیں۔
یوگو کی سرزمین پر ایک شاندار ہسپتال بھی آپ کی خصوصی لگن اور محسن یوگو شمیم منصور صاحب کے تعاون سے تعمیر ہو رہا ہے جہاں درد مٹیں گے زندگیاں بچیں گی.
یہ سب آپ کی بے لوث خدمت خاموش محنت اور بے مثال قربانی کا نتیجہ ہے. آپ نے ثابت کیا کہ ہاتھوں میں اوزار ہوں اور دل میں دردِ انسانیت تو پتھر بھی سکول بن جاتے ہیں اور خواب بھی ہسپتال
سلام ہے آپ کے جذبے کو جو نسلوں کا مقدر بدل رہا ہے