16/05/2026
آج میں آپ کو اپنے پیارے انکل، قاضی فضل اللہ صاحب سے ملواتی ہوں۔
قاضی فضل اللہ صاحب دن بھر اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور ذمہ داری سے سرانجام دیتے ہیں، لیکن ان کی اصل خوبصورتی ان کی انسانیت اور خدمتِ خلق ہے۔
ڈیوٹی کے بعد بھی وہ آرام کرنے کے بجائے روزانہ تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا انتظام کرنے، فون کالز کرنے اور لوگوں سے رابطے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ کسی بچے کی زندگی خون کی کمی کی وجہ سے خطرے میں نہ پڑے۔
ایسے لوگ ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ قاضی فضل اللہ صاحب کو صحت، عزت اور مزید ہمت عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔