UVAS Swat Blood Donor Society

UVAS Swat Blood Donor Society Official Page of UVAS Swat Blood Donor Society
Donate blood, save a life.

A blood donor is not just a donor; they are a silent hero who gives someone the most precious gift another chance at lif...
26/08/2026

A blood donor is not just a donor; they are a silent hero who gives someone the most precious gift another chance at life.
1st donation camp
JazakaAllah Khair Hero's 💖

❤️

25/08/2026

Your blood can be someone’s second chance at life.JazakaAllah Khair Heros❤️
22/08/2026

Your blood can be someone’s second chance at life.
JazakaAllah Khair Heros❤️

22/08/2026

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات میں کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یواس) سوات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایات پر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے کی۔ یہ کیمپ یواس بلڈ ڈونر سوسائٹی اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے ریجنل بلڈ بینک سوات کے باہمی اشتراک سے قائم کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے خون کے عطیے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر کی قیادت میں ایسی فلاحی و سماجی سرگرمیوں کے لیے ہمیشہ فعال اور کوشاں ہے۔ تقریب سے یواس بلڈ ڈونر سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر معراج اقبال، فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے انچارج ڈاکٹر شہزاد، وائس چانسلر کے ایڈوائزر ڈاکٹر علمدار حسین ملک نے اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انچارج ڈاکٹر خرم آدرین شاہ صاحب نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں ریجنل بلڈ بینک سوات کے سربراہ ڈاکٹر شاہد عالم نے اپنے خطاب میں خون کے عطیے کی افادیت، خون کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے اقدامات پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر انتظام منعقدہ اس کیمپ میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہم نصابی سرگرمیوں کے انچارج ڈاکٹر خرم نے اپنے خطاب میں رضاکاروں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر خون کا عطیہ دینے والے طلبہ کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جبکہ معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

خون کا عطیہ، زندگی کی امیدیوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کا پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوا...
22/08/2026

خون کا عطیہ، زندگی کی امید
یوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کا پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپ

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اور ریجنل بلڈ سینٹر سوات کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے آڈیٹوریم ہال میں بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ یوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کا پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپ تھا، جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں تقریباً 72 طلبہ ڈونرز نے خون عطیہ کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ریجنل بلڈ سینٹر سوات سے تشریف لانے والے معزز ڈاکٹرز نے بلڈ ڈونیشن کی اہمیت، خون کے عطیے کے ذریعے انسانی جانیں بچانے اور باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

بعد ازاں کوئسچن اینسر سیشن منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے بلڈ ڈونیشن سے متعلق مختلف سوالات کیے اور معزز ڈاکٹرز نے ان کے تسلی بخش جوابات دیے۔

کوئسچن اینسر سیشن کے بعد یوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کی پوری ٹیم کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوسائٹی کے تمام اراکین میں اپریشی ایشن سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اسی موقع پر ریجنل بلڈ سینٹر سوات کی تمام ٹیم کو بھی ان کی بہترین خدمات، تعاون اور اس کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اہم کردار ادا کرنے پر اپریشی ایشن سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

اس کے بعد دعا کی گئی اور پھر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ کیمپ میں یوواس سوات کے طلبہ نے بھرپور جذبۂ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون عطیہ کیا۔ تقریباً 72 طلبہ ڈونرز کا خون عطیہ کرنا اس پہلے کیمپ کی کامیابی اور طلبہ میں موجود انسان دوستی کے جذبے کا واضح ثبوت ہے۔

خون عطیہ کرنے والے تمام 72 طلبہ ڈونرز کی حوصلہ افزائی اور ان کے جذبۂ انسانیت کو سراہنے کے لیے انہیں بھی اپریشی ایشن سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ یہ سرٹیفکیٹس ان کے قیمتی تعاون اور انسانیت کی خدمت کے اعتراف کے طور پر پیش کیے گئے۔

اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر یوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے، جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے بھرپور محنت، وقت اور توانائیاں صرف کیں۔ سوسائٹی کے تمام اراکین اور رضاکاروں کا خصوصی شکریہ، جن کی انتھک کاوشوں سے یہ پہلا بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

ہم ریجنل بلڈ سینٹر سوات کے معزز ڈاکٹرز، طبی عملے اور پوری ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے آگاہی سیمینار اور بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بھرپور تعاون کیا، طلبہ کو بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسی طرح یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کی معزز انتظامیہ کا بھی خصوصی شکریہ، جنہوں نے یوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کو یہ بامقصد سرگرمی منعقد کرنے کا موقع فراہم کیا اور پروگرام کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کیا۔

ہم تمام معزز اساتذہ، فیکلٹی ممبرز اور یونیورسٹی کے تمام انتظامی و معاون عملے کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

بالخصوص ان تمام 72 طلبہ ڈونرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کا عملی ثبوت دیا۔ ان کا یہ جذبہ یقیناً دوسروں کے لیے بھی ایک مثبت مثال ہے۔

یوواس سوات بلڈ ڈونر سوسائٹی کا یہ پہلا قدم ایک کامیاب آغاز ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی دستیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

خون کا عطیہ صرف خون دینا نہیں، بلکہ کسی انسان کو زندگی کی ایک نئی امید دینا ہے۔

19/08/2026

Invitation: Blood Donation Camp – Donate Blood, Save Lives!
Dear Students, Society Members, All Coordinators, and respected Faculty staff,
The Blood Donor Society, UVAS Swat cordially invites you to participate in our upcoming Blood Donation Camp.
Every drop counts, and a single donation from you can give someone another chance at life. Let us join hands to serve humanity and make a meaningful, lifesaving impact.
Event Details
Organized by: Blood Donor Society, University of Veterinary & Animal Sciences, Swat
Date: August 20, 2026
Time: 9:30 AM to 2:30 PM
Venue: Auditorium Hall,
Step forward, donate blood, and be a lifesaver!
Warm regards,
Blood Donor Society
University of Veterinary & Animal Sciences, Swat

بلڈ ڈونر سوسائٹی UVAS سوات ان تمام ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے  جو اپنا خون دے کر دوسروں کی زندگیوں میں ...
14/06/2026

بلڈ ڈونر سوسائٹی UVAS سوات ان تمام ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے جو اپنا خون دے کر دوسروں کی زندگیوں میں بجھے ہوئے چراغ دوبارہ جلاتے ہیں۔ آپ کا ایک یونٹ خون تھیلیسیمیا کے بچے کی مسکراہٹ، ایک ماں کی گود، اور ایک باپ کا سہارا بچا سکتا ہے۔
یاد رکھیں، آپ کا عطیہ کسی کی زندگی کی آخری امید ہو سکتا ہے۔
وہ مریض جو ہسپتال کے بیڈ پر آپ کا منتظر ہے، وہ آپ کو نہیں جانتا… مگر آپ اس کی پوری دنیا بچا سکتے ہیں۔آگے بڑھیں، خون کا عطیہ دیں اور انسانیت بچائیں۔ کیونکہ خون کا رشتہ صرف خاندان سے نہیں، انسانیت سے بھی ہوتا ہے۔
آئیے آج عہد کریں کہ:
1. خون کی کمی سے کوئی زندگی نہیں رکے گی۔
2. ہر تین ماہ بعد ہم خود بھی خون دیں گے، دوسروں کو بھی ترغیب دیں گے۔
3. ڈر اور غلط فہمیوں کو ختم کر کے، عطیے کو عام بنائیں گے۔
خون دیجیے، زندگی کا تحفہ دیجئے۔

آج کے عالمی یومِ  صحت خواتین کے موقع پر بلڈ ڈونرز سوسائٹی یوواس سوات دنیا بھر کی تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں...
28/05/2026

آج کے عالمی یومِ صحت خواتین کے موقع پر بلڈ ڈونرز سوسائٹی یوواس سوات دنیا بھر کی تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ خواتین ہماری زندگی، معاشرے اور آنے والی نسلوں کی بنیاد ہیں۔ ایک ماں، بہن، بیٹی اور معلمہ کی حیثیت سے ان کی محبت، قربانی اور خدمت بے مثال ہے۔
عالمی یومِ صحتِ خواتین ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ خواتین کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک صحت مند خاتون ہی ایک صحت مند خاندان اور مضبوط معاشرے کی ضمانت بنتی ہے۔
بلڈ ڈونیشن بھی انسانیت کی خدمت اور زندگی بچانے کا ایک عظیم ذریعہ ہے۔ بہت سی خواتین دورانِ علاج، آپریشنز، ڈیلیوری اور مختلف بیماریوں کے دوران خون کی ضرورت محسوس کرتی ہیں۔ ایک خون کا عطیہ کسی ماں، بہن یا بیٹی کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔
بلڈ ڈونرز سوسائٹی یوواس سوات ہمیشہ اس عزم کے ساتھ کام کرتی ہے کہ انسانیت کی خدمت، صحت کے شعور اور خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو فروغ دیا جائے تاکہ ہر ضرورت مند کو بروقت مدد مل سکے۔
آئیے آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ خواتین کی صحت، عزت اور فلاح کے لیے آواز بلند کریں گے اور خون عطیہ کرنے جیسے عظیم عمل کے ذریعے زندگیوں میں امید پیدا کریں گے۔
ایک صحت مند خاتون، ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے، اور ایک خون کا عطیہ کسی زندگی کے لیے نئی امید۔
بلڈ ڈونرز سوسائٹی یوواس سوات


بلڈ ڈونرز سوسائٹی یوواس سوات طرف سے تمام مسلمانوں کو عیدُالاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں،...
27/05/2026

بلڈ ڈونرز سوسائٹی یوواس سوات طرف سے تمام مسلمانوں کو عیدُالاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادتوں اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
ہم سب کی زندگیوں کو خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین یا رب العالمین۔

ورلڈ ڈینگی ڈے کے موقع پر بلڈ ڈونر سوسائٹی UVAS سوات کی جانب سے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تد...
16/05/2026

ورلڈ ڈینگی ڈے کے موقع پر بلڈ ڈونر سوسائٹی UVAS سوات کی جانب سے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے ماحول کو صاف رکھیں اور اس بیماری کے خلاف آگاہی پھیلائیں۔
ڈینگی کے شدید مریضوں کو اکثر خون اور پلیٹلیٹس کی ضرورت پیش آتی ہے، اور ایسے وقت میں خون عطیہ کرنے والے افراد انسانیت کے حقیقی ہیرو ثابت ہوتے ہیں۔
آئیے مل کر یہ عہد کریں کہ ہم نہ صرف ڈینگی کے خلاف شعور بیدار کریں گے بلکہ خون عطیہ کرکے قیمتی جانیں بچانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

خون کا ایک عطیہ، کئی زندگیوں کی امید بن سکتا ہے۔

Address

UVAS Swat
Swat
19060

Telephone

+923460058540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UVAS Swat Blood Donor Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share