28/08/2026
اگر اب بھی کوئی کہتا ہے کہ پاکستان رہنے کے قابل ہے ایک بھکاری کی حیثیت رہ گئی اس ملک کی
*پمز سانحہ: چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کے تحفے کا اعلان*
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں دو روز قبل پیش آنے والے اندوہناک سانحے کے بعد شہر کے فائر اینڈ ریسکیو نظام میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور چین نے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد فائر برگیڈ کی گاڑیاں 20 سال پرانی ہوچکی ہیں جو 2006 میں آخری بار خریدی گئی تھیں تاہم چین کی جانب سے اسلام آباد کے لیے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور آلات کی مالیت 72.31 ملین چینی یوآن ہے، چینی امداد کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب روپے بنتی ہے اور اسی طرح اسلام آباد کو بلند عمارات میں ریسکیو کے لیے جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی ملے گا۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا
ذرائع نے بتایا کہ نئی فائر گاڑی تقریباً 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی جبکہ اسلام آباد کے موجودہ فائر ٹینڈر صرف 68 میٹر تک رسائی رکھتے ہیں، 68 میٹر سے 88 میٹر تک توسیع سے اسلام آباد کی فائر ریسکیو صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔
مزید بتایا گیا کہ نئی گاڑیاں ستمبر میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
یاد رہے کہ پمز کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے اور اسپتال کے فائر ریسکیو نظام پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور ریسکیو کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا تھا۔