Salajeet Pure

  • Home
  • Salajeet Pure

Salajeet Pure Salajeet is a natural extract having 85 mineral, used for improvement in old age joint pains, fatigu

29/09/2019

Long Live

29/09/2019
29/09/2019
The pure form of Salajeet in Pakistan.Contact Salajeet Pure By (03359774144).
26/09/2019

The pure form of Salajeet in Pakistan.
Contact Salajeet Pure By (03359774144).

میری پینتیس سالا زندگی کا نچوڑ ہے جتنے بھی آپ تنگ ہو چار چیزیں مت کرنا*ایک کسی کے ساتھ مشترکہ کاروبار مت کرنا چاہے آپ کا...
24/09/2019

میری پینتیس سالا زندگی کا نچوڑ ہے جتنے بھی آپ تنگ ہو چار چیزیں مت کرنا
*ایک کسی کے ساتھ مشترکہ کاروبار مت کرنا چاہے آپ کا بھائی یا کوئی بھی رشتہ ہی کیوں نا ہو
*دوسرا جتنے بھی آپ تنگ ہو باہر ملک جاب کے لیے مت جانا مسلم ممالک میں تو بھول کر بھی مت جانا
*تیسرا اگر آپ صرف سادہ تعلیم ایف اے بی اے ہی کرنا چاہتے ہیں تو ان پر وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ میٹرک کرتے ہی کوئی چھوٹا سا کاروبار شروع کردیں اگر کاروبار کے لیے بلکل بھی پیسے نہیں ہے تو آپ ماڑکیٹنگ کا کام شروع کردیں آپ ہول سیل کی ماڑکیٹ سے مختلف چیزیں لے اور ایک کلومیٹر کے اندر اندر جتنی دکانیں آتی ہے سب پر جائے مارکیٹنگ کریں اور چیزیں بیچ دیں اگر آپ ایک فریش اپ ببل کے پیکٹ ہی دکان والوں کو سیل کرنا شروع کردیں تو یہی کام آپ کو بہت ہوجانا
جتنا عرصہ آپ نے ایف اے بی اے کرنے میں ضائع کرنے ہیں
اتنے میں آپ کا ماڑکیٹ میں ایک نام اور ایک پہچان بن جانی ہے اپنا اخلاق اچھا کرلو اپ مارکیٹنگ کی دنیا کے بادشاہ بن جاؤ گے
اور آپ بہت جلد ہی ایک بہترین تاجر بن کر ابھرے گے
جب ایف اے بی اے کرکے نوجوان نوکری کے لیے دھکے کھارہے ہونگے جب وہ پندرہ بیس ہزار کی نوکری کو ترس رہے ہونگے اُس وقت آپ اپنے کاروبار کے مالک بن کر سفید کپڑے پہن کر اُن سے ہزار درجہ بہتر زندگی گزار رہے ہونگے
ایک بات یاد کرنا دنیا میں کوئی بھی انسان جاب سے امیر نہیں بنا جو بھی بنا اپنے کاروبار سے بنا
* چار: آپ شرم چھوڑ دیجیئے یہ مت سوچیئے لوگ کیا کہے گے کوئی بھی اپنا چھوٹے سے چھوٹا کام کرنے سے شرم مت کرنا لوگ تو صرف باتیں ہی کرتے ہیں ضرورت کے وقت کوئی کام نہیں آتا لہزا لوگوں کی پرواہ مت کریں وقت کو ضائع مت کریں
یہ باتیں میری پینتیس سالہ زندگی کا نچوڑ ہے بہت دھکے کھائے یاد رکھو وقت پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا آج اگر آپ جاب کی تلاش میں وقت ضائع کررہے ہیں تو چھوٹے سا اپنا کام کرنے سے شرماتے ہیں تو کل یہی وقت آپ کو ضائع کردے گا۔۔۔

22/09/2019
Get To Know About Salajeet And Buy Salajeet Pure By Contacting 03359774144.
22/09/2019

Get To Know About Salajeet And Buy Salajeet Pure By Contacting 03359774144.

Copied......📃 *انٹرویو* بڑی دوڑ دھوپ کے بعد وہ آفس پہنچ گیا؛ آج اس کا انٹرویو تھا ۔وہ گھر سے نکلتے ہوئے سوچ رہا تھا ؛  ا...
26/05/2019

Copied......
📃 *انٹرویو*

بڑی دوڑ دھوپ کے بعد وہ آفس پہنچ گیا؛ آج اس کا انٹرویو تھا ۔

وہ گھر سے نکلتے ہوئے سوچ رہا تھا ؛ اے کاش آج میں کامیاب ہو گیا تو فوراً اپنے پشتینی مکان کو خیر باد کہہ دونگا اور یہیں شہر میں قیام کروں گا ؛ امی اور ابو کی روزانہ کی مغزماری سے جان چھڑا لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔!😀

🌅صبح جاگنے سے لےکر..... رات کو سونے تک ہونے والی مغز ریزی سے اکتا گیا ہوں بیزار ہو گیا ہوں ۔😏

🚿صبح غسل خانے کی تیاری کرو تو حکم ہوتا ہے
🛌🏻پہلے "بستر کی چادر درست کرو

پھر غسل خانے جاؤ "!
غسل خانے سے نکلو تو فرمان جاری ہوتا ہے
🚰" نل ٹھیک سے بند کردیا"
تولیہ سہی جگہ پر رکھا ہے یا یوں ہی پھینک دیا ؟
ناشتہ کرکےگھر سے نکلنے کا سوچو۔۔۔ تو ڈانٹ پڑی ؛ پنکھا بند کیا یا۔۔۔۔ چل رہا ہے ؟

کیا کیا سنیں یار ....نوکری ملے تو گھر چھوڑ دوں گا 😠

🏢آفس میں بہت سے امیدوار بیٹھے *"باس"* کا انتظار کر رہے تھے ؛ دس بج گئے تھے ،
اس نے دیکھا پیسج کی لائٹ ابھی تک جل رہی ہے ؛
امی یاد آگئی تو بتی بجھا دی ۔
آفس کے دروازے پر کوئی نہیں تھا ؛
بازو میں رکھے واٹر کولر سے پانی رس رہا تھا ، اسکو بند کردیا والد صاحب کی ڈانٹ یاد آگئی تھی 😃

بورڈ لگا تھا۔۔۔ انٹرویو دوسری منزل پر ہوگا !
💡سیڑھی کی لائٹ بھی جل رہی تھی اسے بند کرکے آگے بڑھا تو۔۔۔۔ ایک کرسی سر راہ دکھائی دی اسے ہٹاکر اوپر گیا دیکھا
پہلے سے موجود امیدوار اندر جاتے اور فوراً واپس آجاتے تھے ؛ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ اپلیکیشن لے کر کچھ پوچھتے نہیں ہیں واپس بھیج دیتے ہیں (انٹرویو والے )

میرا نمبر آنے پر میں نے اپنی فائل مینجر کے سامنے رکھ دی تمام کاغذات دیکھ کر مینجر نے پوچھا
❓ *کب سے جوائن کر رہے ہو ؟*
ان کے سوال پر مجھے یوں لگا
جیسے آج یکم اپریل ہو اور یہ مجھے فول بنا رہے ہیں ۔
مینجر نے محسوس کر لیا اور کہا اپریل فول نہیں حقیقت ہے ۔

آج کے انٹرویو میں کسی سے کچھ پوچھا ہی نہیں ہے صرف CCTV میں تمھارا برتاؤ دیکھا ہے ۔ سبھی امیدوارآئے ۔۔۔۔ مگر کسی نے نل یا لائٹ بند نہیں کی ۔
*مبارک باد کےمستحق ہیں تمہارے والدین کہ جنہوں نے تمہیں تمیز اور تہذیب سکھائی ہے* ۔
جس شخص کے پاس Self Discipline نہیں وہ چاہے جتنا ہوشیار اور چالاک ہو مینجمینٹ اور زندگی کی دوڑ میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
یہ سب ہو جانے کے بعد میں نے پوری طرح یہ طے کر لیا کہ گھر پہنچتے ہی امی اور ابو سے معافی مانگ کر انہیں بتاؤں گا کہ آج اپنی زندگی کی پہلی آزمائش میں انکی چھوٹی چھوٹی باتوں پر روکنے اور ٹوکنے کی باتوں نے مجھے جو سبق پڑھایا ہے ان باتوں کے مقابل میری ڈگری کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔
*زندگی کے سفر میں تعلیم ہی نہیں تہذیب کا اپنا مقام ہے*
منقول

25/05/2019

Wow.....

Copied.........آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں — بی ای، بی کام ، ایم کام ، بی بی اے ، ایم بی اے، انجینئیرنگ کے سینکڑوں شعبہ ...
10/05/2019

Copied.........

آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں — بی ای، بی کام ، ایم کام ، بی بی اے ، ایم بی اے، انجینئیرنگ کے سینکڑوں شعبہ جات میں بے تحاشہ ڈگریاں اور اس کے علاوہ چار چار سال تک کلاس رومز میں GP کے لئیے خوار ہوتے لڑکے لڑکیاں کونسا تیر مار رہے ہیں؟ آپ یقین کریں ہم صرف دھرتی پر " ڈگری شدہ " انسانوں کے بوجھ میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ یہ تمام ڈگری شدہ نوجوان ملک کو ایک روپے تک کی پروڈکٹ دینے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کی ساری تگ و دو اور ڈگری کا حاصل محض ایک معصوم سی نوکری ہے اور بس۔

ٹیوٹا ، ڈاہٹسو ، ڈاٹسن ، ہینو ، ہونڈا ،سوزوکی ، کاواساکی ، لیکسس ، مزدا ، مٹسوبشی ، نسان ، اسوزو اور یاماہا یہ تمام برانڈز جاپان کی ہیں جبکہ شیورلیٹ ، ہونڈائی اور ڈائیوو جنوبی کوریا بناتا ہے ۔ آپ اندازہ کریں اس کے بعد دنیا میں آٹو موبائلز رہ کیا جاتی ہیں ؟ آئی – ٹی اور الیکٹرونکس مارکیٹ کا حال یہ ہے کہ سونی سے لے کر کینن کیمرے تک سب کچھ جاپان کے پاس سے آتا ہے ۔

ایل جی اور سام سنگ جنوبی کوریا سپلائی کرتا ہے۔2014 میں سام سنگ کا ریوینیو 305 بلین ڈالرز تھا ۔ " ایسر " لیپ ٹاپ تائیوان بنا کر بھیجتا ہے۔ جبکہ ویتنام جیسا ملک بھی " ویتنام ہیلی کاپٹرز کارپوریشن " کے نام سے اپنے ہیلی کاپٹرز اور جہاز بنا رہا ہے ۔ محض ہوا ، دھوپ اور پانی رکھنے والا سنگاپور ساری دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے ۔ اور کیلیفورنیا میں تعمیر ہونے والا اسپتال بھی چین سے اپنے آلات منگوا رہا ہے- خدا کو یاد کرنے کے لئیے تسبیح اور جائے نماز تک ہم خدا کو نہ ماننے والوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

دنیا کے تعلیمی نظاموں میں پہلے نمبر پر فن لینڈ، دوسرے نمبر پر جاپان اور تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے ۔ انھوں نے اپنی نئی نسل کو "ڈگریوں " کے پیچھے بھگانے کے بجائے انھیں " ٹیکنیکل " کرنا شروع کردیا ہے۔ آپ کو سب سے زیادہ ایلیمنٹری اسکولز ان ہی ممالک میں نظر آئینگے۔

وہ اپنے بچوں کا وقت کلاس رومز میں بورڈز کے سامنے ضائع کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ ایک بہت بڑا ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اسوقت سنگاپور میں ہے اور وہاں بچوں کا صرف بیس فیصد وقت کلاس میں گذرتا ہے باقی اسی فیصد وقت بچے اپنے اپنے شعبوں میں آٹو موبائلز اور آئی – ٹی کی چیزوں سے کھیلتے گذارتے ہیں ۔

دوسری طرف آپ ہمارے تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کا حال ملاحظہ کریں۔ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ۔۔۔۔۔۔۔

ہم اسقدر "وژنری " ہیں کہ ہم لیپ ٹاپ اسکیم پر ہر سال 200 ارب روپے خرچ کررہے ہیں لیکن لیپ ٹاپ کی انڈسٹری لگانے کو تیار نہیں ہیں ۔ آپ ہمارے " وژنری پن " کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پوری قوم سی – پیک کے انتظار میں صرف اسلئیے ہے کہ ہمیں چائنا سے گوادر تک جاتے 2000 کلو میٹر کے راستوں میں ڈھابے کے ہوٹل اور پنکچر کی دوکانیں کھولنے کو مل جائینگی اور ہم ٹول ٹیکس لے لے کر بل گیٹس بن جائینگے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کوئی بھی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔
آپ فلپائن کی مثال لے لیں ۔ فلپائن نے پورے ملک میں " ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹلٹی " کے شعبے کو ترقی دی ہے ۔اپنے نوجوانوں کو ڈپلومہ کورسسز کروائے ہیں ۔ اور دنیا میں اسوقت سب سے زیادہ ڈیمانڈ فلپائن کے سیلز مینز / گرلز ، ویٹرز اور ویٹرسسز کی ہے ۔ حتی کے ہمارا دشمن بھارت تک ان تمام شعبوں میں بہت آگے جاچکا ہے ۔ آئی – ٹی انڈسٹری میں سب سے زیادہ نوجوان ساری دنیا میں بھارت سے جاتے ہیں ۔جبکہ آپ کو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں بڑی تعداد میں بھارتی لڑکے لڑکیاں سیلز مینز ، گرلز ، ویٹرز اور ویٹریسسز نظر آتے ہیں ۔ پروفیشنل ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں بھی پاکستانیوں کے مقابلے میں دس دس گنا زیادہ ہوتی ہیں ۔

چینی کہاوت ہے کہ " اگر تم کسی کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس کو مچھلی دینے کے بجائے مچھلی پکڑنا سکھا دو "۔ چینیوں کو یہ بات سمجھ آگئی۔ کاش ہمیں بھی آجائے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا تھا کہ " ہنر مند آدمی کبھی بھوکا نہیں رہتا۔ "۔ خدارا ! ملک میں " ڈگری زدہ " لوگوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے ہنر مند پیدا کیجئیے ۔ دنیا کے اتنے بڑے " ہیومن ریسورس " کی اسطرح بے قدری کا جو انجام ہونا تھا وہ ہمارے سامنے ہیں.

Address


Telephone

+923359774144

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salajeet Pure posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Salajeet Pure:

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share