28/08/2026
📢 علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں — اہم اعلان
ان شاء اللہ علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں کل 29 اگست بروز ہفتہ پڑھنہ گجراں میں ہونے والے حاجی ابرار حسین تنولی صاحب کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گا اور اپنی نمائندگی کا بھرپور اظہار کرے گا۔
اس موقع پر علاقائی اتحاد کی جانب سے ضلع مانسہرہ کے سیاسی قائدین اور منتخب نمائندگان کو موضع تھاتھی کلاں آنے اور علاقے کے مسائل سے براہِ راست آگاہ ہونے کی دعوت بھی دی جائے گی۔
ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت یا کسی ایک جماعت کی حمایت کے لیے قائم نہیں کیا گیا۔
ہمارا مقصد صرف اور صرف اپنے علاقے کی محرومیوں، بنیادی مسائل اور عوامی مشکلات کو اجاگر کرنا اور ہر اُس سیاسی و عوامی پلیٹ فارم تک اپنی آواز پہنچانا ہے جہاں سے ہمارے علاقے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
ہم تمام سیاسی قائدین اور منتخب نمائندگان کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ موضع تھاتھی کلاں اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کریں، عوام سے ملاقات کریں اور علاقے کی بنیادی ضروریات کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔
ہم کسی سیاسی جماعت کے نہیں، اپنے علاقے اور اپنی عوام کے نمائندہ ہیں۔
🤝 اتحاد ہمارا راستہ — خدمت ہمارا مقصد — علاقے کی ترقی ہماری منزل
ایڈمن علی عباس خان