Zohaib Home Care Nursing Medical Services

  • Home
  • Zohaib Home Care Nursing Medical Services

Zohaib Home Care Nursing Medical Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zohaib Home Care Nursing Medical Services, Medical and health, .

Hi Everyone
Welcome to my page Zohaib Home Care Nursing Medical Service
This channel is All About Caring,Positivity And
Health Care Provider
And Over All Medication
This Offer we are Providing In Haroonabad And Nearest Area with lowest price Fee

ایک شخص فیمیل نرسز کے ساتھ دوستی کرنے کا بڑا خوش مند تھا ایک دن اس نے موقع دیکھا اور ہاسپٹل پہنچ گیا۔۔اور سیدھا نرسنگ رو...
20/05/2026

ایک شخص فیمیل نرسز کے ساتھ دوستی کرنے کا بڑا خوش مند تھا ایک دن اس نے موقع دیکھا اور ہاسپٹل پہنچ گیا۔۔اور سیدھا نرسنگ روم میں چلا گیا۔۔۔ اس کی بدقسمتی کہ اس دن ڈیوٹی پر اکیلا میل نرس تھا کوئی بھی فیمیل نرس ڈیوٹی پر نہیں تھی۔۔۔ میل نرس جو پہلے ہی مچھلی کھا کر بیٹھا ہوا تھا۔۔ کمرہ بند کیا ۔۔ کمرے میں تھوڑی سی دھما چوکڑی مچی اور اس شخص کو "لینی کی دینی پڑ گئی"۔😜🤭😅
خیر جب وہ شخص باہر نکلا تو لنگڑا لنگڑا کر چل رہا تھا اور کسی سے بھی بات نہیں کر رہا تھا۔۔۔ پیچھے سے مل نرس نے اواز بھی دی کہ بھائی جان رک جاؤ آپ سے ذرا ایک اور کام ہے ۔۔۔ لیکن اس نے اؤ دیکھا نہ تاؤ وہ شخص اہک ھی لمحے میں نظروں سے اوجل ہو گیا۔۔

سننے میں ایا ہے کہ اب وہ لڑکا ڈاکٹر بن چکا ہے اور اس نے "ینگ ڈاکٹرز آرگنائزیشن" کے نام سے اپنا ایک فیسبک پیج بنا رکھا ہے۔ جس میں وہ ہر وقت میل نرسز کے خلاف پوسٹیں لگاتا رہتا ہے۔
۔۔۔ 😁🤩😀

Share if you agree ….دیہات کا غریب جب رات 2 بجے تڑپ رہا ہوتا ہے،تو بڑے بڑے ہسپتال نہیں…محلے کا ڈسپنسر ہی سب سے پہلے دروا...
20/05/2026

Share if you agree ….
دیہات کا غریب جب رات 2 بجے تڑپ رہا ہوتا ہے،
تو بڑے بڑے ہسپتال نہیں…
محلے کا ڈسپنسر ہی سب سے پہلے دروازہ کھولتا ہے۔
کسی ماں کے بخار میں جلتے بچے کو پہلی دوا،
کسی مزدور کے زخمی ہاتھ پر پہلی پٹی،
کسی بوڑھے کو پہلا سہارا
یہ سب وہی دیتا ہے جسے لوگ صرف “ڈسپنسر” کہتے ہیں۔
اگر یہی چھوٹے کلینک بند کر دیے جائیں،
تو دیہات کا غریب شہر پہنچنے سے پہلے ہی ہار جائے گا۔
اصلاح کریں، تربیت دیں، قانون بنائیں…
مگر غریب کے پہلے سہارا کو ختم مت کریں۔
🩺 فرسٹ ایڈ جرم نہیں… انسانیت ہے


Maryam Nawaz ShariftPunjab Medical facultyPHealth Department PunjabaPunjab Pharmacy Council/ Pharmacy Technician (Category B)echnician (Category 😎

پاکستانیوں کا  میڈیکل سٹور سے دوائی, دارو لینے کا طریقہ کسٹمر ۔۔بھائی  پیناڈول کا پتہ دینا،میڈیکل اسٹور والا۔۔۔یہ لیں جی...
07/05/2026

پاکستانیوں کا میڈیکل سٹور سے دوائی, دارو لینے کا طریقہ

کسٹمر ۔۔بھائی پیناڈول کا پتہ دینا،
میڈیکل اسٹور والا۔۔۔یہ لیں جی 40 روپے ۔۔
کسٹمر ۔۔۔ ارے نہیں نہیں یہ نہیں لینا جو پیچھے سے لال رنگ کا ہوتا ہے وہ لینا ہے

اسٹور والا۔،تو پہلے بتا دیتے پیناڈول ایکسٹرا چاہئیے ،
کسٹمر، ہاں جی ہاں جی وہی لینا ہے

مریض ۔۔۔ شوگر کی گولیوں کا پتہ چاہیے جس کا رنگ نیلا ہوتا ہے اور گولی اس میں کھٹے رنگ کی ہے

اسٹور والا ۔۔ ایسے نہیں پتہ چلے گا اپ گھر سے پرچی یا خالی پتے لے ایں

مریض ۔۔ ایسے نہ کرو مجھے پانچ چھ ڈبیاں دکھاؤ میں پہچان لوں گا ۔
دکاندار۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی چلیں یہ دیکھ لیں ان میں سے کوئی ہے تو

مریض تھوڑا غور کرتے ہوئے ہاں ہاں یہی ہے یہی ہے

اسٹور والا۔۔،لیکن یہ تو بلڈ پریشر کی گولی ہے😃 آپ تو شوگر کی کہہ رہے تھے،
اچھا شاید میں بھول گیا ہوں میں اگلی دفعہ پرچی لے کے اتا ہوں ۔۔

کسٹمر ۔۔۔ نیلے رنگ کی آنکھ والی گھوڑے والی ٹوپ دے دیو

اسٹور والا۔، یہ لیں جی کارٹسپورن ائی آینٹمنٹ
کسٹمر، خرد بینی نگاہوں سے دیکھنے کے بعد اس پر تو گھوڑا بنا ہی نہیں ہوا،

اسٹور والا اور بابا جی 50 روپے کا کتنا بڑا گھوڑا بنا دیں کریم پر
یہ کونے پر چھوٹا سے گھوڑا بنا ہوا تو ہے😁😁
ایسے روز بہت سی باتیں ہیں جو سننے کو ملتی ہیں اپ کے ہاں کوئی ایسی بات ہے تو بتائیں 😂😂

ہائی بلڈ پریشر (بلڈ پریشرایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے۔ یہ نہ صرف دماغ کی رگوں کو تنگ کر کے Ischemic Stroke (رگ بند ہون...
07/05/2026

ہائی بلڈ پریشر (بلڈ پریشرایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے۔ یہ نہ صرف دماغ کی رگوں کو تنگ کر کے Ischemic Stroke (رگ بند ہونے سے فالج) کا باعث بنتا ہے بلکہ وقت کے ساتھ رگوں کو کمزور کر کے انہیں پھاڑ بھی سکتا ہے، جس سے Hemorrhagic Stroke (برین ہیمریج) ہو جاتا ہے۔ یعنی ایک ہی بیماری دونوں طرح کے جان لیوا اسٹروک کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا، باقاعدہ چیک کروانا اور ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات لینا انتہائی ضروری ہے—کیونکہ احتیاط ہی فالج سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔ دی گئی CT Scan Brain تصویر میں (I) والا حصہ پرانے Ischemic Stroke کو ظاہر کر رہا ہے اور (H) والا حصہ Hemorrhagic Strokeکو ظاہر کر رہا ہے!

� کوئز ٹائم! 🟠یہ دوا Tonoflex-P Tablet کس مسئلے کے لیے استعمال ہوتی ہے؟ 🤔A) بخار اور نزلہB ) شدید درد (Pain Relief)C) مع...
06/05/2026

� کوئز ٹائم! 🟠

یہ دوا Tonoflex-P Tablet کس مسئلے کے لیے استعمال ہوتی ہے؟ 🤔

A) بخار اور نزلہ
B ) شدید درد (Pain Relief)
C) معدے کی تیزابیت
D) الرجی

👉 اگر آپ کو اس سوال کا صحیح جواب معلوم ہے تو نیچے کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں 👇

📢 مزید ایسی معلوماتی اور دلچسپ میڈیکل پوسٹس کے لیے
کو
👍 فالو کریں، ❤️ لائک کریں اور 🔄 شیئر کریں

#پاکستان

� کوئز ٹائم 💊کیا آپ کو معلوم ہے؟ 🤔❓ یہ دوا کس بیماری کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے؟💊 Diovan 80mg Tablet (Valsartan)A) ش...
06/05/2026

� کوئز ٹائم 💊

کیا آپ کو معلوم ہے؟ 🤔

❓ یہ دوا کس بیماری کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے؟
💊 Diovan 80mg Tablet (Valsartan)

A) شوگر (Diabetes)
B ) ہائی بلڈ پریشر
C) معدے کا درد
D) نزلہ زکام

👇 اگر آپ کو اس سوال کا صحیح جواب معلوم ہے تو نیچے کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں!

📌 صحیح جواب جلد شیئر کیا جائے گا!

❤️ مزید ایسی معلوماتی پوسٹس کے لیے
کو
👉 Follow | 👍 Like | 🔄 Share ضرور کریں

Atem is not included in steroids!⚠️ عوام کیلئے اہم پیغام — سٹیرائیڈز کا خطرناک استعمال ⚠️آج کل پاکستان میں ایک خطرناک رج...
05/05/2026

Atem is not included in steroids!

⚠️ عوام کیلئے اہم پیغام — سٹیرائیڈز کا خطرناک استعمال ⚠️

آج کل پاکستان میں ایک خطرناک رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے —

ہر چھوٹی بڑی بیماری میں سٹیرائیڈز کا استعمال

❗ زکام، کھانسی، بخار، گلے کی خراش یا الرجی — فوراً سٹیرائیڈ انجیکشن یا گولیاں

❗ وقتی سکون اور جلدی “ٹھیک” ہونے کا احساس

لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے 👇

🔴 سٹیرائیڈز کیا کرتے ہیں؟

یہ دوائیں وقتی طور پر سوزش کم کر کے علامات دبا دیتی ہیں —

یعنی بیماری ختم نہیں ہوتی، صرف چھپ جاتی ہے

🔴 فوری فائدہ کیوں محسوس ہوتا ہے؟

✔ بخار کم

✔ جسم ہلکا

✔ درد میں آرام

➡️ لیکن یہ صرف وقتی اثر ہے — اصل بیماری برقرار رہتی ہے

🚫 مسلسل یا غلط استعمال کے نقصانات:

❌ وزن تیزی سے بڑھنا

❌ چہرہ گول (Moon Face)

❌ شوگر (ذیابیطس) کا خطرہ

❌ بلڈ پریشر بڑھنا

❌ معدہ خراب / السر

❌ ہڈیوں کی کمزوری (Osteoporosis)

❌ قوتِ مدافعت کم ہونا (بار بار انفیکشن)

❌ جلد کا خراب ہونا (مہاسے، نشان)

⚠️ سب سے خطرناک بات:

جسم سٹیرائیڈز کا عادی ہو جاتا ہے

اور پھر بغیر اس کے نارمل کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے

🧠 حقیقت کو سمجھیں:

ہر بخار، ہر کھانسی، ہر زکام میں سٹیرائیڈز کی ضرورت نہیں ہوتی

👨‍⚕️ میرا پیغام بطور فارماسسٹ:

✔ ڈاکٹر سے پوچھیں: کیا واقعی سٹیرائیڈ ضروری ہے؟

✔ خود سے یا کسی کے کہنے پر انجیکشن/گولیاں نہ لیں

✔ ہمیشہ مستند فارماسسٹ یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں

📢 یاد رکھیں:

“جلدی آرام” اکثر “لمبی بیماری” کی شروعات ہوتا ہے

🙏 اپنی صحت کے ساتھ تجربہ نہ کریں —

صحیح معلومات لیں، محفوظ رہیں

کمال کا مرکب .... ہر بیماری کا مجرب علاجشیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے...
25/10/2025

کمال کا مرکب .... ہر بیماری کا مجرب علاج
شیشے کی بوتل میں زیتون کا تیل ڈالیں اس میں اتنی لہسن صاف کر کے ڈالیں کہ ڈوب جائے بوتل کپڑے سے منہ بند کر کہ دو ہفتے تک دھوپ میں رکھیں
#استعمال
نہار منہ تین چمچ بوتل سے روغن زیتون اور ایک لہسن کی گٹھلی لیں
#فوائد
پیٹ کم کرنے کا اکسیر
قبض کے خاتمے کا اکسیر
بواسیر کے لیے اکسیر
دل کے امراض کا اکسیر
جگر کو صاف کرنے کا اکسیر
لو بلڈ پریشر کے لیے اکسیر
ہائی بلڈ پریشر کےلیے صرف روغن اکسیر
گردے پتے کی پتھری کے نکالنے کے لیے اکسیر
کینسر سے دفاع کے لیے اکسیر
جسم میں دفاعی نظام کو مستحکم کرنے کی سب سے طاقت ور دوا
بس استعمال کرنا شرط ہے
#پرہیز ...
اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی نافرمانی سے مکمل اجتناب کریں

ایمانداری ہار گئی اور کرپشن جیت گئی۔یہ ہیں ڈاکٹر عامر رضا صاحب اکثر جو لوگ ان سے ملے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ڈاکٹر عامر ر...
18/10/2025

ایمانداری ہار گئی اور کرپشن جیت گئی۔
یہ ہیں ڈاکٹر عامر رضا صاحب اکثر جو لوگ ان سے ملے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ڈاکٹر عامر رضا صاحب انتہائی شریف النفس با اخلاق اور صاف گو انسان ہیں جو ڈسٹرکٹ لیول آفیسرز پر تعینات رہ چکے ہیں ان کی ایمانداری کی مثال اس بات سے دے دوں کے ان کے والد گرامی جن کی تربیت کی جھلک عامر رضا میں دکھائی دیتی ہے وہ آج بھی سائیکل پر سفر کرتے ہیں جبکہ یہاں سرکاری اداروں کے چوکیداروں کے پاس لگزری گاڑیاں کیونکہ ڈاکٹر صاحب انتہائی ایماندار انسان ہیں جب ان کو سی ای او ہیلتھ بہاولنگر کا چارج سونپا گیا تو ہر بندہ یہی کہتا تھا کہ یار اب کوئی بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی اور الحمدللہ بہتری آنا شروع بھی ہو گئی تھی مگر افسوس کہ یہاں ایماندار بندے کو کوئی ٹکنے نہیں دیتا جس میں بہاولنگر شہر کے سیاسی وڈیرے شائد ان کو ایماندار افسر پسند نہیں۔

اور میڈیا ذرائع سے ایک اور بات بتاتا چلوں کہ جب سی ای او ہیلتھ بہاول نگر کے انٹرویو ہوئے تو صرف ایک ہی امیدوار تھا وہ ڈاکٹر عامر رضا تھا مگر جب شام کو تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے تو جو بندہ ایم ایس ڈی ایچ کیو کا امیدوار تھا اس کو سی ای او ہیلتھ بہاول نگر اور جو سی ا

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کوشش کریں کہ ہمیشہ سرکاری ہسپتال جائیں۔ سرکاری ہسپتال کا جونیئر ترین ڈاکٹر یا ہاؤس آفیسر یا...
07/10/2025

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کوشش کریں کہ ہمیشہ سرکاری ہسپتال جائیں۔ سرکاری ہسپتال کا جونیئر ترین ڈاکٹر یا ہاؤس آفیسر یا پیرامیڈیکل سٹاف بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے اور سینئر ڈاکٹر بھی اگر بالفرض موقع پر ایمرجنسی میں موجود نہیں تب بھی وہ ہمیشہ رابطے میں ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر پہنچ بھی جاتے ہیں۔

میں خود اپنے سب دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں خواہ آپ جتنے بھی امیر ہوں ایمر جنسی ہمیشہ سرکاری ہسپتال میں اچھی مینیج ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 بھی ہمیشہ مریض کو سرکاری ہسپتال لے کر جاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی سمجھنا ضروری ہے کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کے ہاتھوں میں صرف کوشش کرنا ہے صحت دینا یا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ تو سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے سے بھی ویسے ہی ادب سے پیش آئیں جیسے آپ ہزاروں روپے دینے کے باوجود پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملے سے پیش آتے ہیں۔

24/7 آپکے لیے وہاں موجود ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل آپ کے لیے اور آپ کے پیاروں کے لیے اپنی نیندیں قربان کر کے وہاں موجود ہیں۔

لہٰذا آپ بھی ان سے محبت سے پیش آئیں میں لکھ کر دیتا ہوں بدلے میں آپکو شیرینی ہی ملے گی۔

میڈیا میڈیکل کے شعبے کو برا بنا کر پیش کرتا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔

جزاک اللہ خیر

اس آگہی کو آگے پھیلائیں، شعور پھیلانا بھی صدقہ ہے

مٹی کے برتن کا استعمال مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی ...
01/02/2025

مٹی کے برتن کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے۔۔۔!!!!

Address


62100

Opening Hours

Monday 07:00 - 00:00
Tuesday 07:00 - 00:00
Wednesday 07:00 - 00:00
Thursday 07:00 - 00:00
Friday 07:00 - 00:00
Saturday 07:00 - 00:00
Sunday 07:00 - 00:00

Telephone

+923085238771

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zohaib Home Care Nursing Medical Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zohaib Home Care Nursing Medical Services:

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share