19/03/2022
وٹامن سی
وٹامن سی، جسے ascorbic ایسڈ بھی کہا جاتا ہے، جسم کے بہت سے افعال کے لیے اہم ہے۔مثال کے طور پر، پورے جسم میں ٹشوز کو بڑھنے اور مرمت کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ وٹامن سی ایک ماٸیکرو نیوٹرینٹ ہے جس کا مطلب ہے کہ ہمیں بہت کم مقدار میں اسکی ضرورت ہوتی ہے۔اگرچہ ہمیں اسکی بہت کم مقدار میں ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ ہماری صحت کو تندرست و توانا رکھنے اور جلد کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہمیں روزانہ 90 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ روزانہ ایک گلاس جوس یا ایک سو گرام کا امرود کھا کر باآسانی پوری کی جاسکتی ہے۔وٹامن سی کی RDA سے زیادہ مقدار لینے سے اسکا جسم پر کوٸ مضر اثر نہیں پڑتا ہے۔تاہم اگر اسکی مقدار 2000 ملی گرام سے زیادہ لی جاۓ تو اس سے اسہال یعنی ڈاٸریا اور معدے کے متعلق مساٸل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
وٹامن سی واٹر سولیبل ہے جسکا مطلب ہے کہ یہ پانی میں گھل جاتا ہے۔وٹامن سی ہمارا جسم خود نہیں بناسکتا اور نہ ہی ہمارا جسم اسے ذخیرہ کرسکتا ہے,لہذا ہمیں روزانہ وٹامن سی لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔وٹامن سی ایک حساس وٹامن ہے جو زیادہ ہیٹ اور روشنی میں ضاٸع ہوجاتا ہے۔اس لیے وٹامن سی سے بھرپور خوراک پکانے سے یہ ضاٸع ہوجاتا ہے۔اس لیے اگر آپ وٹامن سی سے بھرپور سبزیوں کو پکانے کی بجاۓ اگر کچا کھاتے ہیں تو تب ہی آپ ان سے وٹامن سی حاصل کرسکتے ہیں۔وٹامن سی کی کمی ترقی یافتہ ممالک میں بہت کم ہے۔تاہم ترقی پذیر ممالک میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔وٹامن سی کی کمی کی علامات فورا ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ایک دو ماہ تک اگر کوٸ وٹامن سی دس گرام یا بالکل نہیں لیتا اس میں وٹامن سی کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
ذراٸع:
وٹامن سی کے اہم ذراٸع پھل اور سبزیاں ہیں۔یہ پھلوں جیسا کہ انگور,مالٹا,امرود,سٹرابیری,پیپیتا اور کیوی وغیرہ میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ترش یعنی کھٹے پھل اسکے بہترین ذراٸع ہیں۔پھول گوبھی,بند گوبھی,لال مرچ,سبز مرچ,ٹماٹر,آلو وغیرہ ایسی سبزیاں ہیں جن میں یہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مٹر,پالک وغیرہ شامل ہیں۔
🌟ایک ہری یا سبز مرچ میں 109 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں، ایک لال مرچ 65 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتی۔
🌟ایک 100 گرام امرود میں 228 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔سو اگر آپ ایک بڑے ساٸز کا ایک امرود کھالیں تو یہ وٹامن سی کی روزانہ کی طے کردہ مقدار کے لیے کافی ہوگا۔
🌟100 گرام بروکولی(گوبھی کی ایک قسم) میں 89 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔
🌟لیموں کو 1700 کے دوران ملاحوں کو اسکروی سے بچنے کے لیے دیا گیا تھا۔ ایک پورا کچا لیموں، بشمول اس کے چھلکے، 83 ملی گرام وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔
🌟ایک درمیانے سائز کا نارنجی 70 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔یا یوں کہیں کہ 100 گرام مالٹے میں 53 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے
🌟اسٹرابیری میں 59 ملی گرام وٹامن سی فی 100 گرام ہوتا ہے۔ ایک کپ اسٹرابیری کے آدھے حصے 89 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتے ہیں۔ یہ غذائیت سے بھرپور پھل آپ کے دل اور دماغ کی صحت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
کردار:
ہمارا جسم وٹامن سی کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتا ہے۔کولیجن نامی پروٹین بنانے کے لیے جسم کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔NIH کے مطابق، جسم جلد، tendons، ligaments اور خون کی نالیوں کو بنانے کے لیے بھی وٹامن سی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ اس وٹامن کو کارٹلیج، ہڈیوں اور دانتوں کی مرمت اور برقرار رکھنے، زخموں کو بھرنے اور داغ کے ٹشو بنانے کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم میں بننے والے فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے جو کہ مختلف بیماریوں جس میں کینسر اور دل کی بیماریاں وغیرہ شامل ہیں کا سبب بنتا ہے۔اسکے علاوہ وٹامن سی جلد سے جھریاں ختم کرتا ہے جس سے چہرہ خوبصورت و شاداب دکھاٸ دیتا ہے یعنی اگر آپ وٹامن سی باقاعدگی سے لیتے ہیں تو آپ بڑھاپے میں بھی جوان دکھاٸ دیں گے لیکن اگر آپ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کے جسم پر جھریاں ہوں گی جس سے آپ جوان ہو کر بھی بوڑھے دکھاٸ دیں گے۔ وٹامن سی زخموں کو جلدی ٹھیک کرنے اور آٸرن کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ مسوڑوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔اگرچہ تحقیق متضاد رہی ہے، امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ جن کے خون میں وٹامن سی کی سب سے زیادہ ارتکاز ہے ان میں فالج کا خطرہ 42% کم تھا اس کی وجوہات پوری طرح واضح نہیں ہیں۔لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ جو لوگ کافی مقدار میں پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کے خون میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
کمی کے اثرات
وٹامن سی کی کمی سے مسوڑوں سے خون رسنے لگتا جس سے اس میں بعض دفعہ پیپ پڑجاتی ہے۔مسوڑوں میں سوجن آجاتی ہے جس سے دانت اکھڑنے لگتے ہیں۔
وٹامن سی چونکہ آٸرن کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آٸرن کی کمی سے ایک بیماری پیدا ہوتی ہے جسے”اینیمیا“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس بیماری کی وجہ سے کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس ہونے لگتا ہے اور آنکھوں کے نیچے سیاہ گڑھے بن جاتے ہیں۔اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اگر آپ کے زخم ٹھیک دیر سے ٹھیک ہورہے ہیں تو اسکا مطلب ہوگا کہ آپ کو وٹامن سی کی کمی ہے۔بالوں کا گرنا اور مزاج میں چڑچڑاپن بھی وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔وٹامن سی اکثر زکام کو روکنے یا ٹھیک کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔البتہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن سی کی زیادہ مقدار لینے والے زیادہ تر لوگوں کو بھی نزلہ زکام ہوسکتا ہے۔طویل عرصے تک وٹامن سی کی شدید کمی اسکروی کا سبب بن سکتی ہے۔اسکروی کی علامات میں جلد پر خراشیں، مسوڑھوں سے خون بہنا، جوڑوں کا درد اور زخم کا ٹھیک نہ ہونا
تحریر:مصباح فیض ماہرغذایت