Elaqai Etihad Mansehra علاقائی اتحاد مانسہرہ

  • Home
  • Pakistan
  • Khaki
  • Elaqai Etihad Mansehra علاقائی اتحاد مانسہرہ
Call

Elaqai Etihad Mansehra علاقائی اتحاد مانسہرہ اتحاد ہی عوام کی اصل طاقت ہوتی ہے. اقدار کے ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندو سن لو عوام جاگ چکی ہے اب وقت حساب آنے کو ہے. 💪

26/09/2026

بانی علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں جناب علی عباس خان کا آصف نیوز اوگی کو دیا گیا خصوصی انٹرویو۔

انٹرویو میں علاقے کے دیرینہ مسائل اور عوامی مشکلات کو نہایت خوبصورت اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا، تاکہ ہماری آواز متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں تک پہنچ سکے۔
عوام کی آواز — علاقے کی بہتری کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ 🤝

*15  ستمبر بروز منگل کو حاجی ابرار حسین تنولی صاحب اور کیپٹن صفدر صاحب کے بھائی جناب طاہر صاحب کی ہمارے علاقے میں آمد پر...
06/09/2026

*15 ستمبر بروز منگل کو حاجی ابرار حسین تنولی صاحب اور کیپٹن صفدر صاحب کے بھائی جناب طاہر صاحب کی ہمارے علاقے میں آمد پر جلسے کے لیے انشاءاللہ گلیاں مدرسے کی جگہ فائنل ہو چکی ہے پورے علاقے کو اس میں شرکت کو یقینی بنانے کی دعوت بھی دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے آپ اپنے علاقے کی بہتر مستقبل کے لیے اس پروگرام کو کامیاب بھی بنائیں گے اور اپنے دوست احباب کو اس میں شرکت کی دعوت دیں گے انشاءاللہ*

📢 علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں — اہم اعلانان شاء اللہ علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں کل 29 اگست بروز ہفتہ پڑھنہ گجراں ...
28/08/2026

📢 علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں — اہم اعلان

ان شاء اللہ علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں کل 29 اگست بروز ہفتہ پڑھنہ گجراں میں ہونے والے حاجی ابرار حسین تنولی صاحب کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گا اور اپنی نمائندگی کا بھرپور اظہار کرے گا۔

اس موقع پر علاقائی اتحاد کی جانب سے ضلع مانسہرہ کے سیاسی قائدین اور منتخب نمائندگان کو موضع تھاتھی کلاں آنے اور علاقے کے مسائل سے براہِ راست آگاہ ہونے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت یا کسی ایک جماعت کی حمایت کے لیے قائم نہیں کیا گیا۔

ہمارا مقصد صرف اور صرف اپنے علاقے کی محرومیوں، بنیادی مسائل اور عوامی مشکلات کو اجاگر کرنا اور ہر اُس سیاسی و عوامی پلیٹ فارم تک اپنی آواز پہنچانا ہے جہاں سے ہمارے علاقے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ہم تمام سیاسی قائدین اور منتخب نمائندگان کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ موضع تھاتھی کلاں اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کریں، عوام سے ملاقات کریں اور علاقے کی بنیادی ضروریات کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔
ہم کسی سیاسی جماعت کے نہیں، اپنے علاقے اور اپنی عوام کے نمائندہ ہیں۔
🤝 اتحاد ہمارا راستہ — خدمت ہمارا مقصد — علاقے کی ترقی ہماری منزل




ایڈمن علی عباس خان

اہم ملاقاتبانی علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں جناب علی عباس خان اور نائب صدر جناب گل واحد بھائی اور دیگر معزز ساتھیوں پر...
26/08/2026

اہم ملاقات
بانی علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں جناب علی عباس خان اور نائب صدر جناب گل واحد بھائی اور دیگر معزز ساتھیوں پر مشتمل وفد کے ہمراہ آج سابق صوبائی وزیر جناب حاجی ابرار حسین تنولی صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص خستہ حال سڑک کی صورتحال سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
حاجی ابرار حسین تنولی صاحب نے علاقے کے مسائل کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ کیپٹن (ر) صفدر صاحب کے ہمراہ علاقے کا دورہ کریں گے اور سڑک کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں علاقے کی بنیادی ضروریات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
علاقائی اتحاد موضع تھاتھی کلاں
اتحاد، خدمت اور ترقی

17/08/2026

ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔خدا کے لئے اپنے علاقے اور عوام پر رحم کرو

12/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چٹہ بٹ والے میر محمد ، فدا محمد ، قدیم اور جمشید خان کی والدہ محترمہ اور مرحوم گل رحمان کی اہلیہ محترمہ آج رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ شام 4 بجے چٹہ بٹ میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور درجاتِ عالیہ بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
علاقائی اتحاد موضوع تھاتھی کلاں غم زدہ حاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ پاک تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

03/08/2026

بانی علاقائی اتحاد موضوع تھاتھی کلاں علی عباس خان اور انکی ٹیم داڑو میں آج ہونے والی کیپٹن صفدر صاحب کی کارنر میٹنگ میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں داڑو گاؤں کے قریب سے بنائی گئی ویڈیو میں پورے علاقے کی محرومیوں کی خوب عکاسی کی گئی ہے بہت بہت شکریہ علی عباس خان ۔۔۔ سیکرٹری اطلاعات ونشریات علاقائی اتحاد موضوع تھاتھی کلاں نذیر بنگش

Address

Khaki

Telephone

+923155516705

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elaqai Etihad Mansehra علاقائی اتحاد مانسہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share