Medical information

Medical information To share medical information and connect people of medical field from all over the world

15/09/2026
AML,CML,…
15/09/2026

AML,CML,…

Sindh High Court also provided stay order to Afghan Medical Students against PMDC notifications on 14 September 2026
15/09/2026

Sindh High Court also provided stay order to Afghan Medical Students against PMDC notifications on 14 September 2026

15/09/2026

I got over 5,000 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

15/09/2026

types of hypertension

*السلام علیکم*  *معزز دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ* 🔹انتہائی دکھ، افسوس اور دردِ دل کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے ...
13/09/2026

*السلام علیکم*

*معزز دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ*

🔹انتہائی دکھ، افسوس اور دردِ دل کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مسمی صلاح الدین ولد مکمل، عمر تقریباً 18 سال، سکنہ ضلع ملاکنڈ، تحصیل بٹ خیلہ، گاؤں حانوڑی، اپر کوہستان، ہر بنڈ نالہ شتیال کے مقام پر ایکسیویٹر آپریٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

🔹بتاریخ 10 ستمبر 2026ء دورانِ آپریٹنگ وہ دریائے کوہستان میں جا گرے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تاحال ان کی میت/لاش کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

🔹اس المناک حادثے سے گھر میں قیامت خیز سماں ہے۔ والدین اور تمام اہلِ خانہ شدید دکھ، کرب اور بے بسی کی کیفیت میں اپنے پیارے کی میت کی تلاش میں دربدر ہیں۔ ہر گزرتا لمحہ ان کے لیے انتہائی اذیت ناک ہے اور امیدیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔

🔹لہٰذا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ کوہستان، ڈپٹی کمشنر کوہستان، ڈی پی او کوہستان، ریسکیو 1122، ڈائریکٹر ریسکیو خیبر پختونخوا، متعلقہ اداروں اور علاقائی عمائدین سے درد مندانہ اپیل ہے کہ خدارا انسانیت کے ناتے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرچ آپریشن کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے، تاکہ غمزدہ خاندان کو ان کے پیارے کی میت جلد از جلد مل سکے اور وہ اس اذیت ناک انتظار سے نجات حاصل کر سکیں۔

🔹یہ صرف ایک خاندان کی نہیں بلکہ انسانیت کے ناتے ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ براہِ کرم اس اپیل کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام متعلقہ حکام اور امدادی اداروں تک پہنچ سکے۔

تمنا دردِ دل کی ہو تو خدمت کر فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزانوں میں

🔹اللہ تعالیٰ صلاح الدین کی میت کو جلد از جلد اہلِ خانہ تک پہنچائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

رابطہ نمبرز:
📞 03554901229 — ارشاد
📞 03479346183 — ارشاد

شکریہ

12/09/2026

سکالرشپ حاصل کرنے کا مکمل روڈ میپ: یونیورسٹیز، پروفیسرز تلاش کرنے کا طریقہ

سکالرشپ اپنی محنت کے بل بوتے پر حاصل کرنا کوئی Overnight کام نہیں ہے۔

اس کے لیے محنت کے ساتھ ساتھ مستقل مزاجی، صبر اور ریجیکشن کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی چاہیے۔

بہت سے طلباء صرف اس لیے پیچھے رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ چند کوششوں کے بعد ہمت ہار دیتے ہیں۔

یاد رکھیں، صحیح طریقہ اور مسلسل کوشش آپ کو کامیابی تک ضرور لے کر جاتی ہے۔

آج میں آپ کو یونیورسٹیز اور پروفیسرز تلاش کرنے کے کچھ آسان طریقے بتا رہا ہوں۔

پہلا طریقہ: پروفیسرز تلاش کرنا

گوگل پر جائیں اور وہاں تین چیزیں لکھ کر سرچ کریں:

1️⃣ اپنا پروگرام یا میجر
(مثلاً: Computer Science)

2️⃣ پروفیسرز

3️⃣ اس ملک کا نام جہاں کے پروفیسرز آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

مثال:

Computer Science Professors China

سرچ کرنے کے بعد آپ کے سامنے زیادہ تر یونیورسٹیز کی آفیشل ویب سائٹس اور پروفیسرز کے پروفائل لنکس آ جائیں گے۔

وہاں سے آپ پروفیسرز کی معلومات اور ان کی ای میل آئی ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔

صرف پہلے پیج تک محدود نہ رہیں، گوگل کے دوسرے اور تیسرے پیجز بھی ضرور دیکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پروفیسرز تلاش کیے جا سکیں۔

پھر ان پروفیسرز کو ایک اچھی اور پروفیشنل ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

دوسرا طریقہ: یونیورسٹیز تلاش کرنا

گوگل پر جائیں اور سرچ کریں:

Universities offering (Program) in (Major) in (Country)

مثال کے طور پر اگر آپ یورپ میں کیمسٹری میں ماسٹر پروگرام تلاش کر رہے ہیں تو سرچ کریں:

Universities offering Master in Chemistry in Europe

اس سرچ کے بعد آپ کے سامنے یونیورسٹیز کی لسٹ یا ایسی ویب سائٹس آ جائیں گی جہاں سے آپ کو ان یونیورسٹیز کے نام مل جائیں گے جو آپ کا پروگرام آفر کر رہی ہیں۔

اس کے بعد ہر یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور چیک کریں:

✅ ایڈمیشن کی آخری تاریخ (Deadline)

✅ پروگرام کی تفصیلات

✅ ضروری ڈاکومنٹس

✅ اپلائی کرنے کا طریقہ

اگر ڈیڈلائن آنے والے مہینوں یا اگلے سال کی ہے تو ایکسل شیٹ بنا لیں۔

اس میں یونیورسٹی کا نام، ڈیڈلائن اور اپلائی کرنے کا لنک ضرور محفوظ کریں تاکہ آپ کسی بھی موقع کو مس نہ کریں۔

اگر آپ کو موجودہ سال کی ڈیڈلائن نہ ملے تو پچھلے سال کی ڈیڈلائن دیکھ لیں۔

اکثر یونیورسٹیز کی ڈیڈلائن تقریباً ہر سال ایک جیسی ہوتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں سکالرشپ کی۔

بہت سے طلباء کا سوال ہوتا ہے کہ اگر ہم ایڈمیشن کے لیے اپلائی کر دیں تو سکالرشپ کیسے ملے گی؟

میرے دوستوں، دنیا کی تقریباً تمام اچھی یونیورسٹیز، خاص طور پر Developed Countries کی یونیورسٹیز مختلف قسم کی سکالرشپس آفر کرتی ہیں۔

ان سکالرشپس کی معلومات بھی آپ کو اسی یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے مل جائے گی۔

زیادہ تر یونیورسٹیز میں ایک سے زائد سکالرشپ کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔

اس لیے ہر چیز کے لیے کسی سے پوچھنے کے بجائے تھوڑی سی تحقیق خود کریں۔

آپ کو یونیورسٹی، پروگرام، پروفیسرز اور سکالرشپس سے متعلق زیادہ تر معلومات خود مل جائیں گی۔

اگر کسی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمیشن کی معلومات تلاش نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں۔

گوگل پر یونیورسٹی کا نام لکھیں، ساتھ میں Admission اور سال لکھ دیں۔

مثال:

XYZ University Admission 2026

اکثر آپ کو ڈائریکٹ ایڈمیشن پیج یا آفیشل کال لنک مل جائے گا۔

محنت کریں، سرچ کرنا سیکھیں اور خود اپنے مواقع تلاش کریں۔

آپ کی کامیابی آپ کی اپنی کوششوں سے شروع ہوتی ہے۔ 💫

Best of luck!

Ok g 👌🏿
11/09/2026

Ok g 👌🏿

Address

Street 1
Sharjah
0000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Medical information:

Shortcuts

Share