DHQ Hospital Gakuch Ghizer

Appeler Itinéraire Site Web Contacter l'entreprise

DHQ Hospital Gakuch Ghizer DHQ Hospital Gahkuch Ghizer was established in 2006 as 30 bedded hospital and upgraded to 50 bedded hospital in 2022.

Since 2020 all basic specialities are working 2 functional emergencies male, female OT are working
Current MS Dr. Muhammad Tanveer

17/10/2026

پریس ریلیز

ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک مبہم اور دھمکی آمیز وڈیو کے حوالے سے عوام اور ذرائع ابلاغ کے سامنے اصل حقائق پیش کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں تردید کرتی ہے۔ وڈیو میں مذکورہ شہری کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات من گھڑت، بے بنیاد اور حقیقت سے بالکل بعید ہیں۔
واقعات کی تفصیل کے مطابق مذکورہ شہری او پی ڈی میں آمد کے وقت ڈاکٹر کے آ فس کے باہر نمبر جاری کرنے والا گریڈ 1 اس وقت وہاں ایک ضروری انتظامی دستاویز کی منتقلی کے لیے چند منٹوں کے لیے ایم ایس آفس گیا ہوا تھا۔ اس مختصر غیر موجودگی کے دوران مذکورہ شخص نے 2 منٹ انتظار نہ کر کے ڈاکٹر کے کمرے کے باہر جمع دیگر مریضوں اور ان کے لواحقین کے سامنے خود کو ایک سیاسی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے باآوازِ بلند اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز گفتگو شروع کر دی۔ مذکورہ شخص نے نہ صرف ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ وہاں موجود دیگر مریضوں کو بھی انتظامیہ کے خلاف ورغلانے اور نظم و ضبط خراب کرنے کی کوشش کی۔
ہسپتال کے او پی ڈی میں غیر ضروری شور و غوغا، ہنگامہ آرائی اور دیگر مریضوں کے معائنے میں شدید خلل پڑنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا۔ سکیورٹی اہلکار نے اپنی قانونی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے مذکورہ شخص کو باقاعدہ احترام اور حکمتِ عملی سے وہاں سے ہٹایا تاکہ دیگر مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کا عمل متاثر نہ ہو۔
اس واقعے کے فوراً بعد مذکورہ شخص نے خود ساختہ اور یکطرفہ وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس میں اس نے یہ دعویٰ کیا کہ اسے ہسپتال کے خلاف پہلے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انتظامیہ یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر موصوف کے پاس کوئی تعمیری تنقید یا شکایت تھی تو بحیثیت ایک ذمہ دار شہری انہیں قواعد و ضوابط کے تحت ہسپتال انتظامیہ یا ایم ایس آفس سے رجوع کرنا چاہیے تھا نہ کہ او پی ڈی میں مریضوں کے سامنے ہنگامہ آرائی کی جاتی۔
مزید برآں وڈیو میں مذکورہ شخص کی جانب سے ہسپتال کو بند کروانے کی دھمکی دی گئی ہے جو کہ انتہائی مضحکہ خیز، خلافِ قانون اور عوامی مفاد عامہ کے شدید منافی ہے۔ ہسپتال ایک بنیادی اور حساس قومی ادارہ ہے جسے کسی فردِ واحد کی دھمکیوں سے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ڈاکٹرز کو صرف او پی ڈی نہیں ایمر جینسی اور ایڈمٹ مریضوں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے ۔۔
انتظامیہ اس امر پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ متعدد سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے واقعے کی سچائی اور دوسرے فریق کے موقف کی تصدیق کیے بغیر اس یکطرفہ وڈیو کو شیئر کرنا شروع کر دیا۔ صحافتی اخلاقیات اور قانون کے طے شدہ اصولوں کے خلاف اس عمل پر ہسپتال انتظامیہ بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے فرد اور بغیر تصدیق خبریں پھیلانے والے تمام پیجز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا پورا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ اپنے محدود وسائل اور مریضوں کی تعداد کے شدید دباؤ کے باوجود علاقے کے تمام شہریوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف روزانہ مقررہ حد سے کہیں زیادہ مریضوں کا پوری پیشہ ورانہ ذمہ داری اور شفقت سے معائنہ کرتے ہیں۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی انتھک محنت کا احترام کریں اور سوشل میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ اگر کسی شہری کو ہسپتال کی خدمات سے متعلق کوئی شکایت یا بہتری کے لیے تجاویز ہوں تو وہ زبردستی ہنگامہ آرائی کرنے کے بجائے باضابطہ درخواست کے ذریعے متعلقہ اعلیٰ حکام سے رجوع کرے۔

منجانب:
انتظامیہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ

ایم ایس۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ غذر ڈاکٹر تنویر صاحب کی کوششوں سے اور عوام ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔۔ایک گائنی کال...
23/09/2026

ایم ایس۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ غذر ڈاکٹر تنویر صاحب کی کوششوں سے اور عوام ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔۔
ایک گائنی کالوجسٹ اور ایک جنرل سرجن کی ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ غذر میں تعینات کیا گیا ہے ۔
شکریہ ایم ایس ڈاکٹر تنویر صاحب، ڈائرکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل صاحب،ڈی جی ہیلتھ اور سیکریٹری ہیلتھ۔۔۔

انشاللہ عوامی مسائل اور ڈاکٹر ز کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔۔۔۔

آ ج ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ میں(07) ساتھ بچوں کو لایا گیا تھا ۔ان سب کو ایک ہی کتے نے کاٹا تھا ۔۔لگتا ہے کتا ریبٹ ( پاگ...
18/09/2026

آ ج ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ میں(07) ساتھ بچوں کو لایا گیا تھا ۔ان سب کو ایک ہی کتے نے کاٹا تھا ۔۔لگتا ہے کتا ریبٹ ( پاگل) تھا۔۔۔

ہسپتال کے ڈاکٹر ز ،ڈاکٹر محمد اکبر سینئر ڈینٹل سرجن،،ڈاکٹر جاوید میڈیکل آ فیسر ، آ ن کال ڈاکٹر رضوان میڈیکل سپیشلسٹ،آ ن کا ل چا ئلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم وارڈ ماسٹر عطاء اللہ، بلبل شاہ، آپریشن تھیٹر کے سٹاف ، انچارج سلطان اور میڈیسن سٹور انچارج راجا ارشد سب ہسپتال سے کال آنے پہ حاضر ہوئے ۔۔

الحمدللہ ۔۔۔نہایت بہترین انداز میں تمام بچوں کا علاج ہوا۔۔
ان کو ضروری دوائ ، انجکشن اور
ویکسینس لگاے گئے ۔۔
میں تمام ڈاکٹر ز اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔۔
ہم اپنے فرائض اسی طرح انشاللہ سر انجام دیتے رہینگے ۔۔۔
عوام سے اپیل ہے کہ
اپنے بچوں کا خیال رکھیں ۔۔

انتظامیہ غذر سے گزارش ہے کہ Dog bite cases کو روکا جائے ۔۔تمام آ وارہ کتوں کو مارا جائے ۔۔۔۔

منجانب ترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ غذر

منجانب آ پریشن تھیٹر انچارج ۔۔ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ غذر
09/09/2026

منجانب آ پریشن تھیٹر انچارج ۔۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ غذر

آج مورخہ 19 اگست 2026 کو Director Inspections for Hospitals ڈاکٹر اقبال عزیز اور ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر افضل سراج نے ڈی ای...
19/08/2026

آج مورخہ 19 اگست 2026 کو Director Inspections for Hospitals ڈاکٹر اقبال عزیز اور ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر افضل سراج نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی کارکردگی، مریضوں کی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری اقدامات کے حوالے سے معزز افسران کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر صاحب ڈاکٹر اقبال عزیز نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کو بروقت طبی خدمات کی فراہمی اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

آ ج  ہفتہ 15 آگست   کو ڈائریکٹر ہیلتھ DHS  ڈاکٹر شکیل  صاحب نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ کا دورہ کیا ۔۔ڈائیرکٹر ہیلتھ  ک...
15/08/2026

آ ج ہفتہ 15 آگست کو ڈائریکٹر ہیلتھ DHS ڈاکٹر شکیل صاحب نے
ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ کا دورہ کیا ۔۔ڈائیرکٹر ہیلتھ کے ساتھ ایم ایس ڈاکٹر تنویر صاحب،ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر ریاض رئیس صاحب بھی موجود تھے ۔۔
ڈائریکٹر ہیلتھ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا، ڈاکٹر ز سے ملاقات کی،ان سے ان کے مسائل پہ بات چیت ہوئی اور ہیلتھ سسٹم کے درپیش مسائل کے حل پہ تفصیلی بات چیت ہوئی ۔۔اسی دوران ڈ ی ایچ او غذر ڈاکٹر ریاض رئیس صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔۔۔
انشاللہ جلد ازجلد ہسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ہیلتھ سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔۔۔

14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ایک خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈی...
14/08/2026

14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ایک خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، جناب ڈاکٹر محمد تنویر، ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر محمد ریاض رئیس اور دیگر افسران نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

معزز افسران نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مریضوں اور ان کے تیمارداروں میں یومِ آزادی کی خوشی کے طور پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

ترجمان : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

الوداع ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈی ایچ او نگر۔۔۔۔خوش آ مدید، ڈاکٹر تنویر صاحب ایم ایس ڈی کیو اسپتال گاہگوچ اور ڈاکٹر ریاض رئیس ...
08/08/2026

الوداع ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈی ایچ او نگر۔۔
۔۔خوش آ مدید، ڈاکٹر تنویر صاحب ایم ایس ڈی کیو اسپتال گاہگوچ اور ڈاکٹر ریاض رئیس ڈی ایچ او غذر ۔۔

ڈاکٹر محمد تنویر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کا پہلا باضابطہ...
01/08/2026

ڈاکٹر محمد تنویر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کا پہلا باضابطہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے ملاقات کر کے درپیش مسائل، ضروریات اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو معیاری، بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی، مریض دوست ماحول اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ترجمان : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ


ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ اپنے د...
31/07/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ اپنے دورِ تعیناتی میں انہوں نے ہسپتال میں نظم و ضبط، مریض دوست ماحول اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ ان کی قیادت میں عملے نے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، جس کے مثبت اثرات آج بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فیض علی شاہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نگر کا چارج سنبھالنے پر ہسپتال عملہ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری میں بھی کامیابی، عزت اور عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

Faiz Yazdani

Adresse

DHQ Hospital Gahkuch Ghizer
Hal
1501

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque DHQ Hospital Gakuch Ghizer publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à DHQ Hospital Gakuch Ghizer:

Raccourcis

Partager

Catégorie