The Medbros Vlogs

  • Home
  • The Medbros Vlogs

The Medbros Vlogs Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Medbros Vlogs, Medical and health, 52 Carlton Street, .
(2)

Can't believe Omar is 2 already 🥹  The most beautiful 2 years of our lives. Full of joy, confusion, and everything in be...
21/06/2026

Can't believe Omar is 2 already 🥹
The most beautiful 2 years of our lives. Full of joy, confusion, and everything in between. Our first time being parents - ups, downs, and all.
May you have many more, my love. Happy 2nd birthday Omar ❤️

کہانیاں بچوں کے دماغ میں تیزی سے نقش ہوتی ہیں، تخیل کو جگاتی ہیں، زبان کو بہتر بناتی ہیں اور سیکھنے کو یادگار بنا دیتی ہ...
21/06/2026

کہانیاں بچوں کے دماغ میں تیزی سے نقش ہوتی ہیں، تخیل کو جگاتی ہیں، زبان کو بہتر بناتی ہیں اور سیکھنے کو یادگار بنا دیتی ہیں۔ بعض اوقات ایک دلچسپ کہانی اور چند منٹ کی توجہ کسی بھی اسکرین سے زیادہ اثر چھوڑ جاتی ہے۔

19/06/2026

Videos Banany Ka Dil Nahi Kar raha

Dressed up, blessed up, and grateful for moments like these.
07/06/2026

Dressed up, blessed up, and grateful for moments like these.

07/06/2026

System Badlo Publicity Stunt Nahi Chahiye Awaam Ko

سینکڑوں ناانصافیاں ہوتی ہیں، بے شمار تیزاب گردی کے متاثرین ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ انصاف اکثر اسی کو ملتا ہے جس کی ویڈیو ...
07/06/2026

سینکڑوں ناانصافیاں ہوتی ہیں، بے شمار تیزاب گردی کے متاثرین ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ انصاف اکثر اسی کو ملتا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو جائے اور جس کی آواز عوام تک پہنچ جائے۔

خدارا، میں یہ ہرگز نہیں کہہ رہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ غلط نہیں ہوا۔ ان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، اور کل سے دل واقعی اداس ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کا کیا، جن کے کیس رپورٹ ہی نہیں ہوتے؟ ان مظلوموں کا کیا، جو سوشل میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہ جاتے ہیں؟ جن کی چیخ کسی کی ٹائم لائن تک نہیں پہنچتی؟

ہمارے ہاں اصل مسئلے کا حل تلاش کرنے کے بجائے اکثر ترجیح یہ لگتی ہے کہ عوام کے جذبات کو کیسے قابو کیا جائے، غصے کو کیسے ٹھنڈا کیا جائے، اور معاملے کو کیسے دبا دیا جائے۔

جب تک نظام ہر مظلوم کو برابر اہمیت نہیں دے گا، جب تک انصاف ویڈیو، وائرل ہونے اور عوامی دباؤ کا محتاج رہے گا، تب تک یہ ناانصافی ختم نہیں ہو گی۔

ہمیں وقتی غصے نہیں، حقیقی حل چاہییں۔
ہمیں شور نہیں، مضبوط نظام چاہیے۔
ہمیں صرف ایک وائرل کیس کا انصاف نہیں، ہر مظلوم کے لیے انصاف چاہیے۔

کل لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے واقعے پر تفصیل سے بات ہو گی، لیکن آج ایک بہت ضروری بات سمجھ لیں:اگر خدانخواستہ آپ کے سامن...
07/06/2026

کل لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے واقعے پر تفصیل سے بات ہو گی، لیکن آج ایک بہت ضروری بات سمجھ لیں:

اگر خدانخواستہ آپ کے سامنے کسی پر تیزاب یا کوئی تیز کیمیکل پھینکا جائے، تو سب سے پہلے ویڈیو نہ بنائیں، مدد کریں۔

تیزاب کے زخم میں چند منٹ بہت قیمتی ہوتے ہیں۔ درست فوری مدد چہرہ، آنکھ، جلد اور جان بچا سکتی ہے۔

سب سے پہلے متاثرہ شخص کو حملہ آور اور خطرے والی جگہ سے دور کریں۔

فوراً ایمرجنسی سروس کو کال کریں اور مریض کو اسپتال لے جانے کا انتظام کریں۔

اگر کپڑے، دوپٹہ، زیور، گھڑی، جوتے یا کوئی چیز تیزاب سے آلودہ ہو تو احتیاط سے ہٹا دیں، لیکن جو کپڑا جلد سے چپک گیا ہو اسے زبردستی نہ کھینچیں۔

متاثرہ حصے پر فوراً صاف بہتا ہوا پانی ڈالنا شروع کریں۔

کم از کم 20 منٹ تک مسلسل پانی ڈالتے رہیں۔
جتنا جلدی پانی شروع ہو گا، نقصان کم ہونے کا امکان اتنا زیادہ ہو گا۔

اگر آنکھ متاثر ہو تو آنکھ کو فوراً پانی سے دھوئیں۔ پانی اس طرح بہائیں کہ کیمیکل دوسری آنکھ یا جسم کے دوسرے حصے پر نہ جائے۔

کسی قسم کا ٹوٹکا نہ لگائیں۔

دودھ، دہی، ٹوتھ پیسٹ، ہلدی، آٹا، برف، مرہم یا تیل ہرگز نہ لگائیں۔

تیزاب کو کسی دوسرے کیمیکل سے “ختم” کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس سے زخم مزید خراب ہو سکتا ہے۔

یاد رکھیں:
تیزاب کے زخم میں اصل علاج اسپتال میں ہو گا، لیکن ابتدائی چند منٹ میں بہتا ہوا پانی زندگی بدل سکتا ہے۔

ویڈیو نہیں، پانی۔
تماشا نہیں، مدد۔
تبصرہ نہیں، ایمرجنسی کال۔

یہ بات خود بھی یاد رکھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں

By Team The Medbros

جب چھوٹا بچہ غصے میں ماں باپ کو مارتا ہے، تو اکثر لوگ فوراً کہتے ہیں:“بدتمیز ہو گیا ہے”“ضدی ہے”“ابھی سے ہاتھ اٹھاتا ہے”ل...
04/06/2026

جب چھوٹا بچہ غصے میں ماں باپ کو مارتا ہے، تو اکثر لوگ فوراً کہتے ہیں:

“بدتمیز ہو گیا ہے”
“ضدی ہے”
“ابھی سے ہاتھ اٹھاتا ہے”

لیکن حقیقت یہ ہے کہ چھوٹا بچہ اکثر بدتمیز نہیں ہوتا، وہ صرف اپنے جذبات سنبھالنا نہیں جانتا۔

بڑوں کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔

فرض کریں آپ نے پورا ہفتہ امتحان کی تیاری کی، آپ کو لگا پرچہ بہت اچھا ہوا، لیکن نتیجہ توقع سے بہت کم آیا۔ آپ پریشان ہو گئے، دل ٹوٹ گیا، غصہ بھی آیا۔ لیکن آپ کا دوست اتنا پریشان نہیں ہوا۔

کیوں؟

کیونکہ ہر انسان جذبات کو مختلف طریقے سے محسوس کرتا ہے، سمجھتا ہے، اور سنبھالتا ہے۔

بچوں کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے، بس فرق یہ ہے کہ ان کا دماغ ابھی بڑھ رہا ہوتا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ پاتے:

“امی، میں تھک گیا ہوں”
“ابو، مجھے توجہ چاہیے”
“مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اتنا غصہ کیوں ہوں”

تو وہ کبھی چیختے ہیں، کبھی روتے ہیں، کبھی چیز پھینکتے ہیں، اور کبھی مار بھی دیتے ہیں۔

یہاں والدین کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

بچے کو مارنے، چیخنے یا شرمندہ کرنے سے وہ جذبات سنبھالنا نہیں سیکھتا۔ وہ صرف یہ سیکھتا ہے کہ طاقتور انسان غصے میں کمزور پر ہاتھ اٹھاتا ہے۔

بہتر طریقہ یہ ہے:

پہلے خود پُرسکون رہیں۔

بچے کا ہاتھ نرمی سے روکیں اور صاف الفاظ میں کہیں:

“میں تمہیں مارنے نہیں دوں گا/گی۔ غصہ آ سکتا ہے، لیکن مارنا ٹھیک نہیں ہے۔”

پھر اس کے جذبات کو نام دیں:

“تمہیں غصہ آ رہا ہے؟”
“تم تھک گئے ہو؟”
“تمہیں یہ چیز چاہیے تھی؟”

جب بچہ پُرسکون ہو جائے تو اسے دوسرا راستہ دکھائیں:

“مارنے کے بجائے کہو: مجھے غصہ آ رہا ہے۔”
“تکیہ دبا لو۔”
“گہرا سانس لو۔”
“آؤ میرے پاس بیٹھ جاؤ۔”

یاد رکھیں، مقصد یہ نہیں کہ بچے کو ہر وقت خوش رکھا جائے۔

اداسی، غصہ اور جھنجھلاہٹ — یہ سب عام انسانی جذبات ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ بچہ آہستہ آہستہ یہ سیکھے کہ جذبات آ سکتے ہیں، لیکن دوسروں کو نقصان پہنچانا ٹھیک نہیں۔

بچے جذبات کو نصیحت سے کم، اور والدین کے عمل سے زیادہ سیکھتے ہیں۔

جب آپ اس کے غصے کے سامنے خود پُرسکون رہتے ہیں، تو آپ اسے صرف تربیت نہیں دے رہے ہوتے، آپ اسے جذبات پر قابو پانا سکھا رہے ہوتے ہیں۔

اور یہی ہنر بڑے ہو کر اس کے رشتوں، اعتماد اور ذہنی صحت میں کام آتا ہے-

ہیٹ ویو میں صرف پانی کافی نہیں… نمک بھی ضروری ہے!کبھی آپ نے سوچا ہے کہ  گاؤں کے بزرگ، کھیتوں میں گھنٹوں محنت کے بعد، دوپ...
04/06/2026

ہیٹ ویو میں صرف پانی کافی نہیں… نمک بھی ضروری ہے!

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ گاؤں کے بزرگ، کھیتوں میں گھنٹوں محنت کے بعد، دوپہر کو چاٹی کی ٹھنڈی لسی کیوں پیتے تھے؟
یہ صرف ذائقہ نہیں تھا یہ ان کی حکمت، تجربہ اور جسم کی ضرورت تھی۔

پرانے زمانے میں گھروں میں دودھ سے دہی جمایا جاتا، پھر اسے چاٹی میں ڈال کر لکڑی کی مدھانی سے خوب بلویا جاتا۔
اوپر مکھن آ جاتا، وہ الگ کر لیا جاتا، اور نیچے جو ٹھنڈی، ہلکی، پتلی سی لسی بچتی… وہی کھیتوں میں کام کرنے والوں کے لیے نعمت ہوتی تھی۔

گرمی میں جب پسینہ نکلتا ہے تو جسم سے صرف پانی نہیں نکلتا، بلکہ نمکیات بھی ضائع ہوتے ہیں۔
اور جب بہت زیادہ پسینہ بہہ جائے، خاص طور پر مزدوروں، کسانوں، دھوپ میں کام کرنے والوں یا بچوں میں، تو صرف سادہ پانی ہر چیز پوری نہیں کر پاتا۔

یہی وجہ ہے کہ چاٹی کی لسی، خاص طور پر اس میں ایک چٹکی نمک ملا کر، گرمی میں جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

آج اگر چاٹی اور مدھانی نہیں بھی ہے تو گھر میں آسانی سے بنا سکتے ہیں:

ایک کپ دہی لیں، اس میں دو سے تین کپ ٹھنڈا پانی ملائیں، پھر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اس میں ایک چٹکی نمک شامل کریں۔ چاہیں تو تھوڑا سا بھنا ہوا زیرہ یا پودینہ بھی ڈال سکتے ہیں۔
بس گھر کی سادہ، ٹھنڈی، نمکین لسی تیار ہے۔

لسی جسم کو ٹھنڈک دیتی ہے، پانی کی کمی کم کرتی ہے، اور نمک پسینے سے ضائع ہونے والے نمکیات کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہمارے بزرگ سائنس کی زبان نہیں بولتے تھے…
لیکن ان کے معمولات میں سائنس چھپی ہوئی تھی۔

تو اس ہیٹ ویو میں، اگر آپ زیادہ پسینہ بہا رہے ہیں، دھوپ میں کام کر رہے ہیں، یا کمزوری محسوس ہو رہی ہے، تو ٹھنڈی لسی میں ایک چٹکی نمک ملا کر پینا ایک بہترین دیسی طریقہ ہو سکتا ہے۔

لیکن یاد رکھیں:
اگر بہت زیادہ کمزوری، چکر، بے ہوشی، الٹی، confusion، یا پیشاب بہت کم ہو جائے تو صرف لسی پر اکتفا نہ کریں، فوراً طبی مدد لیں۔
یاد رکھیں: عام حالات میں روزانہ نمک کی مقدار تقریباً 6 گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ نمک والی لسی یا نمکین مشروب ہر وقت کے لیے نہیں، بلکہ خاص طور پر اُن حالات میں فائدہ دے سکتا ہے جب شدید گرمی، سخت محنت، دھوپ میں کام، یا بہت زیادہ پسینے کی وجہ سے جسم سے نمکیات ضائع ہو رہے ہوں۔ اگر ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہو، بہت زیادہ کمزوری، چکر، بے ہوشی، الجھن، یا پیشاب بہت کم ہو جائے تو صرف نمک یا لسی پر اکتفا نہ کریں، فوراً طبی مدد لیں۔

Address

52 Carlton Street

BL2 1

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Medbros Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share