16/05/2026
کثرتِ طمث یعنی کثرتِ حیض
ہماری بہن بیٹیاں اکثر کثرتِ طمث یعنی حیض کا ضرورت سے زیادہ آنا جیسے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں۔ یہ مرض مختلف اسباب کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، مثلاً
گرم و خشک غذاؤں کا زیادہ استعمال
مرغن اور مصالحہ دار غذائیں
صفراء کی زیادتی
کثرتِ ج**ع
بار بار اسقاطِ حمل
جلد جلد بچوں کی پیدائش
ورمِ رحم، میلانِ رحم، بواسیرِ رحم اور دیگر امراضِ رحم
ان اسباب کی وجہ سے رحم کی رگیں کشادہ یا کمزور ہو جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں زیادہ خون بہنے لگتا ہے۔
اہم علامات:
چہرے کا زرد اور بے رونق ہو جانا
کمر اور ٹانگوں میں درد
سر چکرانا اور کمزوری
بھوک ختم ہونا اور ضعفِ معدہ
ذرا سے کام سے تھکن محسوس ہونا
سانس پھولنا اور گھبراہٹ
ہاتھ پاؤں کے تلووں میں جلن
بار بار پیشاب آنا، جلن اور درد کے ساتھ
کولہوں اور کندھوں میں درد
شدید درد کے ساتھ تھوڑا تھوڑا خون آنا
دن میں کئی بار پیڈ / گریاں تبدیل کرنا
بعض اوقات درد کی شدت سے غشی طاری ہو جانا
منہ خشک رہنا اور ٹانگوں میں اینٹھن
مسلسل کثرتِ طمث عورت کے جسم میں شدید نقاہت اور کمزوری پیدا کر دیتی ہے، اس لیے بروقت توجہ ضروری ہوتی ہے۔
اگر اس کا علاج کسی کو درکار ہے تو کمنٹس کرے صدری سنیاسی نسخہ پیش کروں گا جو ہمارا جدی پشتی چلتا آ رہا ہے جو آج تک الحمدللہ بفضل خدا کبھی خطا نہیں گیا
Desi Herbalist