Mental Health - Psychiatry

Mental Health - Psychiatry Facing depression, anxiety, panic attacks, stress, or relationship challenges? You’re not alone. Reach out—we're here to help you heal and grow.

Compassionate, confidential support for mental health and marriage issues is just a message away.

31/08/2026

An old session..

اکثر اوقات ایک بات کہتا رہتا ہوں کہ آپ خود کو کھلی کتاب نہ بنائیں کیونکہ انسان کے اندر تجسس ہوتا ہے،جب لوگ آپ کو پڑھ لیتے ہیں تو تجسس ختم اور پھر آپ کی حیثیت بھی ختم۔

31/08/2026

An old session..


آ ج سوشل میڈیا کا دور ہے تو آپ سوشل ایپس پہ کتنا بھی خوبصورت نام رکھ کر ،پرفائل جیتنی مرضی خوبصورت بنا کر، اپنے بارے میں جیتنا چاہے اچھا اچھا لکھ لیں۔۔ اس سب کے باوجود آپ اپنی تربیت تو نہیں بدل سکتے نا؟

آپ کی اگر کسی نے تربیت نہیں کی تو پھر آپ خود ہی شروع کر دیں کیونکہ اپنی تربیت کرنا آج بھی بلکل مفت ہے۔

31/08/2026

Today's session..


ہمارے تعلقات کا سارا دارومدار دوسروں پہ نہیں ہوتا بلکہ اچھے تعلقات بنانے کی زمہ داری ہم پر بھی ہوتی ہے۔

31/08/2026

خوش رہنے والے لوگ ہمیشہ اس پر نظر رکھتے ہیں کہ ان کے پاس کیا ہے۔
جبکہ ناخوش اور دکھی لوگ صرف اس پر توجہ دیتے ہیں کہ ان کے پاس کیا نہیں ہے۔

خوشی کا راز شکرگزاری اور قناعت میں چھپا ہے۔ 🌸


❤️❤️
31/08/2026

❤️❤️

Aslam o alikum and very good morning everyone!!Have a little laugh and amazing day!!😊💐
31/08/2026

Aslam o alikum and very good morning everyone!!
Have a little laugh and amazing day!!😊💐

30/08/2026

An old session..


چند فقرے ہیں لیکن ان فقروں میں سب چھپا ہے جو کہ ہمارے کام آنے والا ہے۔۔

آ ج سوشل میڈیا کا دور ہے تو آپ سوشل ایپس پہ کتنا بھی خوبصورت نام رکھ کر ،پرفائل جیتنی مرضی خوبصورت بنا کر، اپنے بارے میں جیتنا چاہے اچھا اچھا لکھ لیں۔۔ اس سب کے باوجود آپ اپنی تربیت تو نہیں بدل سکتے نا؟

آپ کی اگر کسی نے تربیت نہیں کی تو پھر آپ خود ہی شروع کر دیں کیونکہ اپنی تربیت کرنا آج بھی بلکل مفت ہے۔

گل سچی سے؟
30/08/2026

گل سچی سے؟

30/08/2026

5 years old session


چند سال پہلے کی بات ہے۔۔۔ لیکن یہ بات آج بھی کارامد ہے

خوبصورت نوجوان ، ایک سلیقے سے بال سنوارے ہوئے، لائیٹ براؤن رنگ کی جرسی پہنے، ڈارک براؤن شرٹ ، ڈارک بلو جینز صاف ستھرے کالے رنگ کے جوتے پہنے چہرے پہ پریشانی لئے میرے سامنے بیٹھا تھا۔
اپنے ورکرز سے پریشان، کہنے لگا ڈاکٹر صاحب فرم کے سٹارٹ میں سب بہت اچھا تھامگر وقت کے ساتھ ساتھ سب بدلتا گیا اور اب نہ ورکرز مجھے پسند کرتے ہیں اور نہ میں اُن کو، سمجھ نہیں آتا کہ کیا ، کیا جائے کہ مسئلہ حل ہو جائے؟
میں نے نوجوان کی طرف دیکھا اور پاس آئے ویٹر کو بلیک کافی ودآؤٹ شُوگر کا آرڈر دیا اور نوجوان نے ایک عجیب سے تھوڑے سخت اور مالکانہ انداز میں اپنے لئے چائے اور کیک آرڈر کیا۔
میں نے یہ چیز نوٹ کر لی۔
نوجوان نے پھر کہنا شروع کیا ڈاکٹر صاحب ، میں نے اُن کی تنخواہ میں بھی اضافہ کر کے دیکھ لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا بس چند دن سب اچھا رہا اور اب پھر سب ویسا ہی ہے۔
ہمارا آرڈر آ چکا تھا میں نے کافی کا گرم گرم مگ اُٹھا کے کافی کی فریگرینس اپنے ناک سے اندر کھینچ کر اپنا موڈ فریش کیا اور گویا ہوا،محترم، میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ ” جو لیڈر نااہل ہو، وہ اپنے رفقا کا گلہ کرتا ہے۔
سورج کہلانے کا شوق ہو تو روشنی پیدا کرو۔“

نوجوان نے ایک دم چونک کر میری طرف دیکھنا شروع کر دیا جیسے میں نے کوئی بہت عجیب بات کہہ دی ہو۔
محترم آپ نے آرڈر کرتے وقت جو رویہّ اختیار کیا ، مجھے بہت محسوس ہوا، اور سوچیں جس کے ساتھ یہ رویہ اختیار کیا گیا اُس کو کیسا لگا ہو گا؟
نوجوان سوچ میں پڑ گیا میں نے کہا یہاں نہیں کسی روز اکیلے میں اچھی جگہ پہ ٹھنڈے دماغ سے سوچیئے گا کہ ایسا کیا ہو گیا کہ فرم کے حالات شروع جیسے نہیں رہے۔۔۔

آپ کو جواب مل جائے گا، اور حل بھی آپ ماشاءللہ بہت سمجھدار لگ رہے ہیں تو اس کا حل تلاش کر لیں اور مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
محترم واصف علی واصف صاحب نے ایک بات لکھی تھی کہ ”اپنی رعایا کے حال سے بے خبر بادشاہ سے بہتر ہے وہ گڈریا،جو اپنی بھیڑوں کے حال سے باخبر ہو۔“
تو آپ اپنی فرم کے بادشاہ ہیں تو ورکرز آپ کی رعایا تو جناب اُن کے حالات سے بے خبر نہیں با خبر بھی رہا کریں کیونکہ روپیہ پیسہ ہی ہر چیز کا حل نہیں ہوا کرتا، اُن کو عزتّ بھی دیں اور کبھی بھی اُن کی عزتِّ نفس کو مجروع مت کیجیئے، باقی پھر اللہ پہ چھوڑیئے اور کمال دیکھئے۔

کافی ٹھنڈی ہو چکی تھی کیونکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت مری سے بھی کم جا رہا تھا کچھ دن سے، میں نے ٹھنڈی کافی کا آخری سپ اپنے حلق سے اُتارا نوجوان سے ہاتھ ملایا تو کہنے لگا ڈاکٹر صاحب میری عمر 45 سال ہے اور آپ مجھے نوجوان کہہ کر مخاطب کر رہے تھے فون پہ تو مجھے بہت اچھا لگا تھا۔
آہ، میں نے گہری سانس لی اور کہا جناب انسان بوڑھا سوچنے سے ہوتا ہے اپنی عمر سے نہیں تو وہ نوجوان قہقہہ لگا کر ہنسنا شروع ہو گیا میں نے اجازت چاہی جو کہ ایک ڈنر کا وعدہ کرنے پہ مل گئی۔

30/08/2026

Today's session..


یہ وہ سب ہے جو ہم سمجھنا ہی نہیں چاہے۔۔۔ لمبے سیشن سے بس ایک بات

ہمارے تعلقات کا سارا دارومدار دوسروں پہ نہیں ہوتا بلکہ اچھے تعلقات بنانے کی زمہ داری ہم پر بھی ہوتی ہے۔

Address

Grafton Street
Dublin

Telephone

+92518467276

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mental Health - Psychiatry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share