Alkhidmat Hospital & Diagnostic Center Hyderabad

Alkhidmat Hospital & Diagnostic Center Hyderabad To serve the humanity by provision of best possible health - care facilities with integrity in accordance with the principles of Islam.

الخدمت ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں معدے، جگر، آنتوں اور نظامِ انہضام کے امراض میں مبتلاء مریضوں کے معائنے کیلئے فری ...
29/08/2026

الخدمت ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں معدے، جگر، آنتوں اور نظامِ انہضام کے امراض میں مبتلاء مریضوں کے معائنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں کنسلٹنٹ گیسٹرو انٹرالوجسٹ ڈاکٹر سدرہ سومرو نے مریضوں کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو گیسٹرو سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے مفید مشورے دیئے اور ادویات فراہم کیں۔ کیمپ سے مریضوں کی کثیر تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپ کے اختتام پر ایم ایس الخدمت ہسپتال ڈاکٹر عزیزالرحمٰن نے ڈاکٹر صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اعتراف خدمت ایوارڈ پیش کیا۔

28/08/2026
الخدمت ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا مجموعی طور پر 4 روز میں 1 ہزار سے زائ...
28/08/2026

الخدمت ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا مجموعی طور پر 4 روز میں 1 ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے کیمپ سے استفادہ حاصل کیا اختتامی تقریب میں انجینئر حافظ طاہر مجید صاحب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد، محمد نعیم عباسی صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد، ڈاکٹر عزیزالرحمٰن صاحب ایم ایس الخدمت ہسپتال حیدرآباد نے شرکت کی اور فری میڈیکل کیمپ میں 4 روز تک اپنی خدمات پیش کرنے پر ماہر امراض اطفال ڈاکٹر شعیب عارف شیخ اور جنرل فزیشن ڈاکٹر عمیر عارف شیخ کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف خدمت ایواڈ سے نوازا۔ اس موقع پر موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے عظیم الشان کیمپ کے انعقاد پر الخدمت کا شکریہ ادا کیا۔

الخدمت ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ جاری ہے۔ کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر شعیب عارف شی...
24/08/2026

الخدمت ہسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ جاری ہے۔ کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر شعیب عارف شیخ اور جنرل فزیشن ڈاکٹر عمیر عارف شیخ نے مریضوں کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو موسمی اور ماحولیاتی بیماریوں خصوصاً ڈینگی سے بچاو اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے مفید مشورے دیئے اور ادویات فراہم کیں۔ کیمپ سے بچوں، مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔

Address

Bunglow # B-255 Near Comprehensive School Unit # 9 Latifabad Hyderabad
Hyderabad
71000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Hospital & Diagnostic Center Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share