مدرسة تبّتیة بلتستانیة نجف اشرف Madrasa E Tibbatia Najaf E Ashraf

  • Home
  • Iraq
  • Najaf
  • مدرسة تبّتیة بلتستانیة نجف اشرف Madrasa E Tibbatia Najaf E Ashraf

مدرسة تبّتیة بلتستانیة نجف اشرف Madrasa E Tibbatia Najaf E Ashraf Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مدرسة تبّتیة بلتستانیة نجف اشرف Madrasa E Tibbatia Najaf E Ashraf, Najaf.

انا لله وانا اليه راجعون
17/03/2026

انا لله وانا اليه راجعون

تاريخ 15 رمضان المبارک 1447 ہجری بروز اتوار بمطابق 15 مارچ 2026آج مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ میں ایک پُروقار مجلسِ ترحیم و ای...
15/03/2026

تاريخ 15 رمضان المبارک 1447 ہجری بروز اتوار بمطابق 15 مارچ 2026

آج مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ میں ایک پُروقار مجلسِ ترحیم و
ایصالِ ثواب منعقد کی گئی، جو بالخصوص مرحوم الحاج ابو مرتضیٰ قاسم رشید الربیعی اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، ولیِّ امرِ مسلمین، حضرت
آیت الله سید علی حسینی خامنہ ای شہیدِ عظیم
کے ایصالِ ثواب کے لیے رکھی گئی۔ اس مجلس میں حوزۂ علمیہ کے اساتذہ، طلاب اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مجلس سے استاد العلماء علامہ شیخ فدا حسین مطہری صاحب نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرحوم الحاج ابو مرتضیٰ قاسم رشید الربیعی کی دینی خدمات، اہلِ علم اور طلاب کے ساتھ ان کی محبت اور دینِ اسلام کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح انہوں نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای شہیدِ عظیم کی دینی، علمی اور سیاسی خدمات اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی میں ان کے کردار کا بھی ذکر کیا۔
مجلس کے اختتام پر مرحوم الحاج ابو مرتضیٰ قاسم رشید الربیعی اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای شہیدِ عظیم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی، جبکہ دیگر متبرعین کے مرحومین اور شہداءِ اسلام کے لیے بھی ایصالِ ثواب کیا گیا۔
مجلس کے بعد مومنین کے لیے افطاری اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں حاضرینِ مجلس نے شرکت کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
آخر میں ایران کی فتح و نصرت، عالمِ اسلام کی سربلندی اور طاغوت کی نابودی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ تمام مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب مؤسسہ باب الھدی خیریہ و مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ نجف اشرف عراق

13/03/2026
بسم الله الرحمن الرحيممدرسہ التبتية البلتستانية، حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے طلبہ اپنے ایک محسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم ک...
12/03/2026

بسم الله الرحمن الرحيم
مدرسہ التبتية البلتستانية، حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے طلبہ اپنے ایک محسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رِضاً بِقَضَائِهِ وَتَسْلِيماً لِأَمْرِهِ
نہایت افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے مجاہد، مخلص، وفادار دوست اور محسن، خادمِ امام حسینؑ اور یتیموں و فقراء کے سرپرست، ابو مرتضیٰ الحاج حاج قاسم الربیعی اس دارِ فانی سے کوچ کر کے دارِ بقا کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
امین

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِتنعى  طلبة المدرسة التبتية البلتستانية الحوزة العلمية نجف الاشرف) (ومتوليها شيخ نثارح...
12/03/2026

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
تنعى طلبة المدرسة التبتية البلتستانية الحوزة العلمية نجف الاشرف) (ومتوليها شيخ نثارحسين جوادي)احد محسنيها
و إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رِضاً بِقَضَائِهِ وَتَسْلِيماً لِأَمْرِهِ
ببالغ الحزن والأسى نُعلن عن رحيل صديقنا المجاهد والمخلص والوفي والمحسن خادم الامام الحسين عليه السلام وراعي الايتام الفقراء أبي مرتضى الحاج حاج قاسم الربيعي إلى دار البقاء سائلين الله ان يرحمه الواسعة .

مدرسہ تبتیہ میں ماہِ شعبان المعظم کی برکتوں کو اجاگر کرنے کے لیے “انوارِ شعبان” کے عنوان سے ایک پُروقار اور روحانی جشن ک...
25/02/2026

مدرسہ تبتیہ میں ماہِ شعبان المعظم کی برکتوں کو اجاگر کرنے کے لیے “انوارِ شعبان” کے عنوان سے ایک پُروقار اور روحانی جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور معزز مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی خاص بات حجۃ الاسلام و المسلمین سماحۃ الشیخ محمد خقانی دام توفیقته کا خصوصی خطاب تھا، جس میں انہوں نے ماہِ شعبان کی فضیلت، روحانی تیاری اور اخلاقی اصلاح پر جامع اور مؤثر انداز میں روشنی ڈالی، جس سے حاضرین خوب مستفید ہوئے۔
جشن کی کچھ یادگاری تصویروں کی جھلکیا

25/02/2026

ماشاء الله مولا مزید توفیق عطا فرمائے

23/02/2026

تقبل الله شیخنا

23/02/2026

ماشاء اللہ

سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ رمضان المبارك 1447 ہجری   مؤسسہ باب الھدی خیریہ و مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ کے توسط سے  طلاب ...
23/02/2026

سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

رمضان المبارك 1447 ہجری

مؤسسہ باب الھدی خیریہ و مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ کے توسط سے طلاب حوزہ کے لیے وجبہ غذائیہ کے لیے تقسیم کیا گیا



جس پر ہم اراکین مؤسسہ باب الھدی خیریہ و مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ
تہہ دل سے
متبرعين اور معاونین کا مشکور و ممنون ہیں اور باقی تمام متبرعین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں

اور دعا کرتے ہیں اللہ ان سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے

منجانب مؤسسہ باب الھدی خیریہ و مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ نجف اشرف عراق

محمدیہ ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ، بزرگ عالمِ دین حضرت شیخ غلام حسین (آخوند) کی رحلت ملتِ تشیع بالخصوص گلگت بلتستان کے لیے عظ...
12/02/2026

محمدیہ ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ، بزرگ عالمِ دین حضرت شیخ غلام حسین (آخوند) کی رحلت ملتِ تشیع بالخصوص گلگت بلتستان کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ مرحوم زہد و تقویٰ اور اخلاص کا پیکر تھے۔ مساجد، مدارس اور بے سرپرست بچوں کی کفالت و تربیت میں ان کی خدمات صدقۂ جاریہ ہیں۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ خداوندِ عالم مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عنایت کرے۔
شریکِ غم
ادارہ مؤسسہ باب الہدیٰ خیریہ و مدرسہ تبتیہ بلتستانیہ

تعزیت نامہ شھداء اسلام آباد امام بارگاہ ترلائی
10/02/2026

تعزیت نامہ شھداء اسلام آباد امام بارگاہ ترلائی

Address

Najaf

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسة تبّتیة بلتستانیة نجف اشرف Madrasa E Tibbatia Najaf E Ashraf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to مدرسة تبّتیة بلتستانیة نجف اشرف Madrasa E Tibbatia Najaf E Ashraf:

Share