10/10/2024
یہ بچہ 10 سے گیارہ سال کا لور آلائ بلوچستان سے جو کہ SSPE کے مریض تھے
SSPE (سب ایکیوٹ سکلیروزنگ پین انسفیلائٹس)
خسرہ سے ہونے والی ایک مہلک دماغی بیماری ہے۔
چھوٹی عمر میں بچے کو خسرہ ہو جاتا ہے اور اسوقت بچہ بیماری سے نکل جاتا ہے لیکن جراثیم دماغ میں بیٹھا ہوا ہوتا ہے اور آ رام آ رام سے دماغ کو نقصان پہنچا تا رہتا ہے اور 7 سے 10 سال تک علامات آ نے شرع ہو جاتے ہیں
اس بیماری کے چار پانچ سٹیجز ہوتے ہیں
شروع میں بچہ بار بار چلتے چلتے گرنا شروع کرتا(اکثر پیچھے کی طرف) ،سکول کار کردگی متاثر ہو جاتی ہے ۔
زبان لڑکھڑانے لگتی ہے
جھٹکے (مائیو کلونک جرکس) شروع ہو جاتے ہیں
آ خر بولنا بند ہو جاتا ہے جسم اکڑاؤ آ جا تا ہے اور بچہ چار پائی تک محدود ہو جا تاہے۔
اسی طرح بیماری سے لڑتے لڑتے 3 سے 4 سال میں بچہ اکثر فوت ہو جاتا ہے۔
علاج /روک تھام:
اس بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں البتہ جب تک زندہ ہے تب تک سیمپٹو میٹک اور سپورٹیو کئیر کیا جاتا ہے مثلاً مختلف دوائیوں سے جھٹکے کنٹرول کرنا ،جسم کا اکڑاؤ کم کرنا اور نلکی سے خوراک دینا وغیرہ وغیرہ ۔
چند ایک دوائیاں ہے جو اس بیماری میں دی جاتی لیکن کوئی خاطر خواہ رزلٹ نہیں (isoprinosine, interferon-alpha, or ribavirin)
روک تھام ویکسین سے کیا جا سکتا ہے
یعنی متعلق عمر میں بچوں کو خسرہ کی ویکسینیشن سے اس بیماری سے محفوظ کیا جا سکتا ہے ۔
بہت کم شرح میں یہ بیماری خسرہ ویکسین سے بھی ہو سکتی البتہ بھت ہی نہ کے برابر ۔
خسرہ ویکسینیشن:
روٹین میں 9 مہینے پہ لگا یا جا تا ہے لیکن بہترین اثر ہو گا جب پہلاٹیکہ 15سے 18 ماہ پہ لگا یا جائے پھر 4سے 6 سال کی عمر میں پھر 10 سے گیارہ سال کی عمر میں ۔
البتہ جس گاؤ ں محلے میں خسرہ کی وبا ہو تو 6 ماہ سے اوپر بچوں کو لگا یا جا تاہے۔
پوسٹ ایکسپوجر پرو فائیلکسز:
جب کسی محلے گاؤں یا گھر میں خسرہ آ جائے تو متاثرہ نہیں صحت مند بچوں کو 72 گھنٹے کے اندر ویکسین دی جا سکتی اور کافی فائیدہ بھی ہوتا ہے اور 6دن کے اندر ایمیو نو گلو بیولین دی جاتی ہے جو کافی مہنگا بھی ہے۔
شرح اموات:
شرح اموات اس بیماری کی بھت زیادہ ہے اکثر بچے تین چار سال کے اندر اندر فوت ہو جاتے ہیں ۔
کتابوں اور لیٹریچر ز نے 33 فیصد کیور بتایا ہے آ ئیسو پرینوسین وغیرہ سے لیکن گوگل کہتا کوئی سروائیوڈ کیس نہیں ہے خاص کر پاکستان میں تو کوئی بھی نہیں ۔تو ہمارے ہاں شرح اموات 100٪ ہے۔
اس بیماری سے بچاؤ کیلئے خسرہ ویکسین لگانے پہ پوری میڈیکل دنیاں کا اتفاق ہے۔
لمبی تحریر کا ایک ہی مقصد پلیز ویکسینٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ویکسینیٹ ۔