28/08/2026
رپورٹ: BM Homoeopathic Pharmaceuticals Knowledge Sharing Session — Abbottabad
مورخہ 27 جولائی 2026 بروز پیر ایبٹ آباد میں BM Homoeopathic Pharmaceuticals Lahore کے زیرِ اہتمام ایک علمی و معلوماتی Knowledge Sharing Session منعقد ہوا۔
پروگرام میں ایبٹ آباد اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران کمپنی کے Chief Executive، محترم ہومیوپیتھک ڈاکٹر امان اللہ بسمل صاحب نے اپنے خاندان کے 125 سالہ تجربے اور اپنے 46 سالہ پروفیشنل تجربے کی بنیاد پر ایک جامع لیکچر پیش کیا۔ لیکچر میں ہومیوپیتھک پریکٹس، تجربات اور جدید علمی معلومات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے لیکچر کو نہایت توجہ اور دلچسپی سے سنا اور علمی تبادلے کے اس موقع سے بھرپور استفادہ کیا۔
پروگرام کا بنیادی مقصد ہومیوپیتھی کے فروغ، جدید تحقیق و معلومات سے آگاہی، تجربات کے تبادلے اور ہومیوپیتھک پروفیشنلز کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا تھا۔
الحمدللہ، پروگرام اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہا۔
BM Homoeopathic Pharmaceuticals تمام معزز ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اپنی شرکت سے اس علمی نشست کو کامیاب بنایا، اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔