27/06/2026
کشتہ چاندی در چھال ارجن
چاہنے والے احباب کی نظر ایک اکسیر پیش کر رہا ہوں
دل، دماغ، جگر کو بجلی سی طاقت بخشتا ہے جسمانی کمزوری کے لیے تیر بہدف اعصابی کمزوری کو ختم کرتا ہے ضعف قلب یعنی دل کی کمزوری کے لیے اکسیر ہے
چہرے پر رونق لاتا ہے
سرعت انزال ،جریان منی اور اح**ام ختم کرتا ہے
مثانہ کو طاقت دیتا ہے
گرمی میں فرحت اور سکون بخشتا ہے
ضرور استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں
نسخہ
برادہ چاندی خالص دس ماشہ
چھال ارجن تازہ ڈیڑھ کلو
عرق گلاب تین آتشہ 90 ملی لیٹر
ترکیب تیاری و استعمال ۔
سب سے پہلے صاف نا گھسنے والے کھرل میں برادہ چاندی ڈال کے تین گھنٹے کھرل کریں پھر تیس ملی لیٹر عرق گلاب بذریعہ کھرل جزب کروائیں دو ٹکیاں بنا کر
چھوٹی کجی میں ایک پاؤ چھال ارجن کا نغدہ رکھیں پھر ٹکیاں پھر نغدہ ڈال کر
اچھی طرح گل حکمت کر کے خشک کر لیں اور دس کلو ہوا سے بچا کے آگ دیں ٹھنڈا ہونے پر نکالیں
پھر کھرل کریں اسی طرح تین عمل کرنے ہیں تین مرتبہ آگ دینی ہے
تیسری مرتبہ پر ٹکیاں پھول کر انتہائی نفیس کشتہ ہو جائیں گی احتیاط سے نکال کر کھرل کریں اور محفوظ رکھیں
ایک رتی صبح نہار منہ مکھن میں رکھ کر نگل لیں اور اوپر سے شیر گاؤ دیں
چند ہی دنوں میں انشاء اللہ قدرت خداوندی کا معجزہ ملاحظہ فرمائیں ۔
نوٹ۔ تنقید ضرور کریں لیکن علمی تنقید کریں بلاوجہ تنقید کرنے والوں کے لیے میرے نسخہ جات نہیں ہیں جو صاحب علم ہیں ان کو سمجھ آ جاتی ہے
اللہ رب العزت ہم سب پر اپنا خاص کرم فرمائیں آمین ثم آمین
آپ کا اپنا
نا چیز
محمد ندیم ملک