24/08/2026
دعا آپکی باطنی کیفیات کا آئینہ ہے۔
اپنے باطن کو حسد،کینہ،بعض سے پاک رکھیں،عالم انسانیت کیلئے آپکا وجود رحمت کا ذریعہ ہو،
دعا میں وہ قوت شامل ہے، جو ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔
دعابندگی کا وہ لطیف رشتہ ہے، جو انسان کو اس کے خالق سے جوڑ دیتا ہے۔ دعا میں اُمید کی کرن ، یقین کی روشنی اور دلوں کو قرار بخشنے والی ایک ایسی کیفیت شامل ہے جو نا مساعد حالات میں ناتواں ، شکست خوردہ وجود کو سہارا دیتی ہے۔ زندگی کے کٹھن مراحل میں جب تدبیر میں کم زور پڑ جائیں اور راستے دھندلا جائیں تب دُعا انسان کو ایک نیا زاو یہ نظر عطا کرتی ہے۔ آج کے دور میں، جہاں ذہنی دباؤ، بے یقینی اور خوف روزمرہ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ، دُعا ایک شفا بخش عمل کی حیثیت رکھتی ہے جو ذہنی سکون فراہم کر کے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعاگو
حکیم عبد الرحیم ہاشمی