Dr.Shafiq Sugar Care Clinic

Dr.Shafiq Sugar Care Clinic I am doctor Shafiq I have Experienced of sugar 18 years.My contact no:03126521111

07/09/2026

شوگر کے مریض اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ روزانہ Metformin کی گولی کھانا ہی شوگر کو کنٹرول کرنے کا مکمل حل ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا صرف گولی لینے سے آپ کا پورا جسم صحت مند ہو جاتا ہے؟

شوگر ایک ایسی کیفیت ہے جس میں صرف خون میں موجود گلوکوز کی مقدار ہی اہم نہیں ہوتی بلکہ وزن، خوراک، جسمانی سرگرمی، نیند، ذہنی دباؤ اور انسولین کے ساتھ جسم کا تعلق بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بعض افراد طویل عرصے تک میٹفارمن کے ساتھ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں شوگر کے نمبر عارضی طور پر کم ہوتے دکھائی دیتے رہتے ہیں لیکن اندر ہی اندر شوگر کی پیچیدگیاں بڑھتی رہتی ہیں اور گولی کی مقدار بھی بڑھتی رہتی ہے

شوگر کے ساتھ رہتے ہوئے مسلسل تھکن، کمزوری، بد ہضمی ،بھول پن کی بیماری اور روزمرہ کاموں میں دلچسپی کی کمی محسوس کرتے ہیں

جسے وہ معمولی سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں۔

02/09/2026
30/08/2026

شوگر کو "بیماریوں کی ماں" کہا جاتا ہے کیونکہ اگر یہ طویل عرصے تک بے قابو رہے تو جسم کے کئی اہم حصوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

دل، گردے، آنکھیں، اعصاب اور خون کی نالیاں شوگر کی بے احتیاطی ان سب کے لیے سنگین مسائل کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
اسی لیے شوگر کو صرف ایک بیماری سمجھنے کے بجائے اسے سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔

لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، مناسب نیند اور وزن کو صحت مند حد میں رکھنے سے بلڈ شوگر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

28/08/2026

وہاڑی۔
وہاڑی وہاڑ سے ماخوز ہے جس کا معنی ہے نشیب یعنی نیچاٸی والا علاقہ۔دیگر روایت بھی تحریر میں زکر ہے۔1976 تک ضلع ملتان کا حصہ رہنے والا یہ شہر جسے یکم جولاٸی 1976 کو ضلع کا درجہ ملا تین تحصلیوں پہ مشتعمل ہے ۔وہاڑی ۔بورے والا۔اور میلسی۔ پورے پاکستان میں کپاس کی پیداوار کا سب سے بڑا ضلع ۔ اس ضلع کی شرقاً غرباً لمبائی 80 میل اور شمالاً جنوباً چوڑائی 40 میل بنتی ہے۔ اس کا کل رقبہ1854 مربع میل ہے۔وہاڑی کی آباد کاری باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت 1924ء میں شروع ہوئی۔ اس سال پاک پتن نہر نکلی اور1925ء میں نیلی بار پراجیکٹ شروع ہوا۔ مسٹر ایف ڈبلیو ویس پہلے منتظم آبادی مقرر ہوئے۔ 1925ء میں یہاں لائن بچھائی گئی اور 1928ء میں منڈی کی تعمیر ہوئی۔ 1927ء میں اسے نوٹیفائیڈ ایریا قرا ر دیا گیا، پھر ٹاٶن کمیٹی اور 1966ء میں میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل ہوگیا۔ ایک سکیم کے تحت علاقے میں دس ایکڑ فی خاندان رقبہ الاٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ ضلع وہاڑی کے چکوک ڈبلیو بی 19، 21 اور 23، 1926ء میں اسی سکیم کے تحت وجودمیں آئے تھے۔ 1942ء میں وہاڑی کو تحصیل میلسی سے الگ کر کے تحصیل کا درجہ دے دیا گیا۔ 1963ء میں وہاڑی کو سب ڈویژن اور 1976ء میں اسے ضلع بنا دیا گیا۔ میلسی، بوریوالہ اور وہاڑی کو اس کی تحصیلیں اور ٹبہ سلطان اور گگو منڈی کو سب تحصیلوں کا درجہ دیا گیا۔دو دریاوں کو ملانے والی ٹھنگی نہر بھی وہاڑی سے گزرتی ہے۔میجر طفیل شہید نشان حیدر
۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان وسیم احمد اور سلیم شیروانی.بوریوالا ایکسپریس وقار یونس.اولمپین وقاص اکبر کا تعلق اس ضلع سے ہے۔
ضلع وہاڑی میں 3 تحصیلیں
1-بوریوالہ۔2وہاڑی۔3میلسی ہیں
ضلع وہاڑی قومی اسمبلی کے4
اورصوبائی اسمبلی کے8حلقوں پرمشتمل ہے
مردم شماری2017کے مطابق ضلع وہاڑی کی کل آبادی
2897446ہے
پنجاب کا شہر ضلع وہاڑی، ملتان سے 100 کلومیٹر جبکہ بوریوالہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ ضلع دو دریائوں ستلج اور بیاس کے درمیان ہے۔ اس ضلع کا علاقہ دریائے ستلج کے بائیں اور بیاس کے دائیں کنارے کے درمیان ہے۔ ماضی میں یہ علاقہ نیلی بار کہلاتا تھا۔ اس ضلع کی حدود جنوب کی طرف ضلع بہاولپور اور بہاولنگر سے ملتی ہیں۔ دریائے ستلج ان دونوں اضلاع کی حد بندی کا کام دیتا ہے۔ مشرقی طرف ضلع ساہیوال، شمال میں ضلع خانیوال اور شمال مغرب کی طرف ضلع ملتان واقع ہے۔ ماضی قدیم میں ہزاروں سال قبل اس علاقے میں چھوٹی چھوٹی آبادیاں پھیلی ہوئی تھیں اور یہ علاقہ تاریخی ریاست ملوہہ کا حصہ تھا۔ اس زمانے میں دریائے بیاس اپنی پوری روانی کے ساتھ موجود تھا۔ وسطی پنجاب یعنی ہڑپہ اور ملتان کے علاقے میں دریائے بیاس سوکھ گیا۔ اس آبی گزرگاہ کو آج کل مقامی زبان میں سکھ ویاہ (خشک بیاس) کہتے ہیں۔ 1985ء سے اس میں تھوڑا تھوڑا پانی رواں رہتا ہے۔ دریائے بیاس کے خشک ہوجانے کے بعد ان کے کنارے بسی بسائی آبادیوں پر موت نے اپنے سائے پھیلا دئیے۔ مختصر مختصر سی بستیاں، بڑے بڑے قصبے اور گاٶں کھنڈروں میں بدل گئے اور وہ بلند ٹیلوں کی صورت میں باقی رہ گئے۔ نہروں کے نکلنے کے بعد لوگوں نے ہزاروں برس پرانی بستیوں کے آثار کے حامل ٹیلوں کو ہموار کر کے زراعت شروع کردی۔ اس طرح قدیم مقامات کا نام و نشان ہی مٹ گیا۔ ضلع وہاڑی کے علاقے میں دریائے بیاس کو مقامی لوگ ’’ویاہ‘‘ کہتے تھے۔ جب بیاس سوکھ گیا تو برساتی نالے کی گزرگاہ کے لئے بھی لفظ ’’ویاہ‘‘ استعمال ہونے لگا۔ چنانچہ برساتی نالوں کے قریب کئی بستیاں آباد ہوئیں جو لفظ ’’ویاہ‘‘ کی نسبت سے ’’ویاڑی‘‘ اور پھر ہوتے ہوتے ’’وہاڑی‘‘ کہلائیں۔ اس نام کی کئی بستیاں مثلاً وہاڑی سموراں والی اور وہاڑی ملکاں والی وغیرہ آباد ہیں۔ وہاڑی دراصل ’’وہاڑی لُڑکیاں والی‘‘ نام کی ایک معمولی بستی تھی جو اس جگہ آباد تھی جہاں آج کل اسلامیہ ہائی سکول واقع ہے۔ رفتہ رفتہ اس لمبے نام کا تخصیصی حصہ ’’لُڑکیاں والی‘‘ کثرت استعمال سے حذف ہوگیا، اور اس پرانی بستی کی جگہ جواب ناپید ہو چکی ہے۔ نئی بستی صرف ’’وہاڑی‘‘ کہلائی۔ ابتداً وہاڑی میلسی میں شامل تھا ۔ ماضی میں اس علاقہ کا تعلق ملتان سے رہا ہے۔ ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ کا قصبہ کھتوال سب سے پُرانا اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ علاقہ محمد بن قاسم کی ملتان فتح کے وقت راجہ داہر کی حکومت کے ماتحت تھا۔ اکبر بادشاہ کے زمانے میں 1591ء میں ملتان، کہروڑپکا، جھنگ، شورکوٹ اور وہاڑی کے علاقوں کو ملا کر دوبارہ صوبہ ملتان بنایا گیا۔ اسی عرصے میں بادشاہ اکبر کے دور میں ستلج دریاکے دائیں کنارے کے علاقے پر جوئیہ خاندان کا راج تھا اور ان کا مرکز فتح پور (تحصیل میلسی) تھا۔ یہ قصبہ آج بھی قائم ہے۔ 1748ء سے 1752ء کے دوران معین الدین اور میر منو لاہور اور ملتان کے صوبیدار مقرر ہوئے۔ میر منو نے ایک چھوٹے درجہ کے ہندو کوڑا مل کو علاقہ ملتان کا کچھ مشرقی حصہ، جس میں وہاڑی، میلسی، کہروڑپکا، بہاول گڑھ اور دُنیا پور کے علاقے شامل تھے، پٹے پردے دیا۔ کوڑا مل نے بغاوت کی اور مہاراجہ کا لقب اختیار کر کے ان علاقوں پر حکمرانی کرنے لگا۔ بعد ازاں اس کے خلاف کارروائی کرکے اس کا اقتدار ختم کر دیا گیا۔ اٹھارہویں صدی عیسوی کے آخری ربع میں نواب مظفر خاں والیِ ملتان کی حکومت قائم ہوئی۔۔۔۔

28/08/2026

شوگر غذائی بیماری ہے۔ آپ وہ کھا رہے ہیں جس سے شوگر بڑھتی ہے۔
اہل شوگر کا پہلا راہنما "غذائی ماہر" ہے۔ جسے nutritionist یا dietition کہتے ہیں۔

دوسرا راہنما ڈاکٹر ہے۔

علیحدہ علیحدہ مریض کو confuse کریں گے۔

دونوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ دونوں کا ایک واٹس ایپ گروپ میں ہونا ضروری ہے۔

ڈاکٹر کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کا مریض کھا کیا رہا ہے۔ مریض کی شوگر کم یا زیادہ کیوں ہے۔

27/08/2026
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود بھیجتے ہیں۔ تو اے ایمان والو! تم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) ...
26/08/2026

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود بھیجتے ہیں۔ تو اے ایمان والو! تم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود و سلام پیش کرو۔۔۔ (سورہ احزاب)عید میلاد النبی ﷺ کے اس مبارک اور رحمتوں بھرے مہینے میں اپنے دلوں کو پیارے نبی ﷺ کی یاد اور کثرتِ درود و سلام سے منور کریں

۔ذیابیطسDiabetes) کے مریضوں کے لیے ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو مکمل صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔ اس بابرکت مہینے میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں

Book an online appointment with our diabetes doctor specialist to manage a healthy life. Sign up for free now!

Address

District Lodhran Nearby City Soue Wala
Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Shafiq Sugar Care Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share