Hakim Darmalan Foundation

Hakim Darmalan Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakim Darmalan Foundation, Medical and health, Bajauri Koruna.

یتیموں، بیواؤں، اور غریب و لاچار مریضوں کے علاج و معالجے میں مدد فراہم کرنا؛
صحت کے حوالے سے عوام الناس میں احساسِ ذمہ داری اور شعور بیدار کرنا؛
اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہمارا مشن ہے۔

آئیں، اس مشن میں ہمارا ساتھ دیجئے۔

آج حکیم درملن فاؤنڈیشن (HDF) کے چیئرمین اور یوتھ اسمبلی ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد حکیم نے ضلع باجوڑ کے اسس...
10/06/2026

آج حکیم درملن فاؤنڈیشن (HDF) کے چیئرمین اور یوتھ اسمبلی ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد حکیم نے ضلع باجوڑ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر محمد حکیم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

08/06/2026

۸ جون بروز پیر، ایچ ڈی ایف کے چیئرمین اور یوتھ اسمبلی ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد حکیم، جبکہ جنرل سیکرٹری شاہد حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر برہان الدین، ضلعی انچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ باجوڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران یکم جون کو ڈپٹی کمشنر صاحب کو پیش کی گئی درخواستوں اور ان پر ڈپٹی کمشنر صاحب کی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلع باجوڑ میں شعبۂ صحت کو درپیش اہم مسائل پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ زیرِ بحث آنے والے اہم نکات درج ذیل تھے:

🔹 سرکاری و نجی کلینکس سے نکلنے والے میڈیکل ویسٹ (سرنجز، ڈرپس، کیتھیٹرز، یورین بیگز وغیرہ) کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے، بچوں کے ذریعے اس کے جمع کیے جانے کی روک تھام، اور کباڑیوں کے ذریعے اس کی خرید و فروخت پر مؤثر پابندی عائد کرنے کی ضرورت۔

🔹 نشے کے عادی افراد کیلئے مفت ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے قیام اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت۔

🔹 آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ڈاگ بائٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر کارروائی، نیز ڈاگ بائٹ ویکسین کی مکمل ڈوز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی صحت کے مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون اور عملی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

08/06/2026
تیزاب سے جلنے والوں کیلئے ابتدائی طبی امداداگر خدانخواستہ آپ کے سامنے کسی شخص پر تیزاب یا کوئی خطرناک کیمیکل پھینکا جائے...
08/06/2026

تیزاب سے جلنے والوں کیلئے ابتدائی طبی امداد

اگر خدانخواستہ آپ کے سامنے کسی شخص پر تیزاب یا کوئی خطرناک کیمیکل پھینکا جائے، تو سب سے پہلے ویڈیو بنانے کے بجائے فوری مدد کریں۔

تیزاب سے ہونے والے زخم میں ابتدائی چند منٹ انتہائی قیمتی ہوتے ہیں۔ بروقت اور درست ابتدائی طبی امداد چہرہ، آنکھوں، جلد بلکہ زندگی کو بھی بچا سکتی ہے۔

سب سے پہلے متاثرہ شخص کو حملہ آور اور خطرناک جگہ سے فوراً دور کریں۔

فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو کال کریں اور مریض کو اسپتال منتقل کرنے کا انتظام کریں۔

اگر کپڑے، دوپٹہ، زیورات، گھڑی، جوتے یا کوئی اور چیز تیزاب سے آلودہ ہو چکی ہو تو احتیاط سے ہٹا دیں، لیکن جو کپڑا جلد کے ساتھ چپک گیا ہو اسے ہرگز زبردستی نہ کھینچیں۔

متاثرہ حصے پر فوراً صاف اور بہتا ہوا پانی ڈالنا شروع کریں۔

کم از کم 20 منٹ تک مسلسل پانی بہاتے رہیں۔ جتنا جلدی پانی ڈالنا شروع کیا جائے گا، نقصان کم ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

اگر آنکھ متاثر ہو تو آنکھ کو فوراً پانی سے دھوئیں، اور پانی اس انداز سے بہائیں کہ کیمیکل دوسری آنکھ یا جسم کے دوسرے حصوں تک نہ پہنچے۔

کسی قسم کے گھریلو ٹوٹکے استعمال نہ کریں۔

دودھ، دہی، ٹوتھ پیسٹ، ہلدی، آٹا، برف، مرہم یا تیل ہرگز نہ لگائیں۔

تیزاب کو کسی دوسرے کیمیکل سے “ختم” کرنے کی کوشش بھی نہ کریں، کیونکہ اس سے زخم مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

یاد رکھیں:
تیزاب کے زخم کا اصل علاج اسپتال میں ہوتا ہے، لیکن ابتدائی چند منٹ میں بہتا ہوا پانی زندگی بدل سکتا ہے۔

ویڈیو نہیں، پانی۔
تماشا نہیں، مدد۔
تبصرہ نہیں، ایمرجنسی کال۔

یہ اہم معلومات خود بھی یاد رکھیں اور دوسروں تک بھی ضرور پہنچائیں۔

ڈاکٹر محمد حکیم
چیئرمین، حکیم درملن فاؤنڈیشن

عمر حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کا عہدہ سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مجھے امید ہے کہ وہ غریب مزد...
06/06/2026

عمر حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کا عہدہ سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مجھے امید ہے کہ وہ غریب مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے لیبر قوانین کے تحت بہترین خدمات انجام دیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس نئی ذمہ داری میں مزید کامیابیاں، عزت، نیک نامی اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
محمد حکیم چئیرمین حکیم درملن فاؤنڈیشن

خیرخواہ فاؤنڈیشن سپورٹس گالا 2026 – فائنل میچ۔ڈاکٹر محمدحکیم چیئرمین حکیم درملن فاؤنڈیشن  نے چیف گیسٹ کی حیثیت سے شرکت ک...
05/06/2026

خیرخواہ فاؤنڈیشن سپورٹس گالا 2026 – فائنل میچ۔

ڈاکٹر محمدحکیم چیئرمین حکیم درملن فاؤنڈیشن نے چیف گیسٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔

خیرخواہ فاؤنڈیشن سپورٹس گالا 2026 کا فائنل میچ شہید عبداللہ الیون اور خیرخواہ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہید عبداللہ الیون نے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

آخر میں ڈاکٹر محمد حکیم نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تقریب کے اختتام پر خیرخواہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر محمد حکیم کو بطور چیف گیسٹ اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

یکم جون بروز پیر، حکیم درملن فاونڈیشن کےچیئرمین،یوتھ اسمبلی ہیومن رائٹ کےایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر محمدحکیم اور جنرل سیکرٹری ...
01/06/2026

یکم جون بروز پیر، حکیم درملن فاونڈیشن کےچیئرمین،یوتھ اسمبلی ہیومن رائٹ کےایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر محمدحکیم اور جنرل سیکرٹری شاہد حسین نے ڈپٹی کمشنر صاحب سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ضلع باجوڑ میں شعبۂ صحت کو درپیش اہم مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جن میں درج ذیل نکات شامل تھے:

🔹 سرکاری و نجی کلینکس سے میڈیکل ویسٹ (سرنجز، ڈرپس، کیتھیٹر، یورین بیگ وغیرہ) کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے، بچوں کے ہاتھوں اس کے جمع کیے جانے کی روک تھام، اور کباڑیوں کے ذریعے اس کی خرید و فروخت پر مؤثر پابندی عائد کرنے کی ضرورت۔

🔹 نشے کے عادی افراد کیلئے مفت ریہیبلیٹیشن سینٹر کے قیام اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے مؤثر اقدامات۔

🔹 آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ڈاگ بائٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تدارک کیلئے فوری اور مؤثر کارروائی، نیز ڈاگ بائٹ ویکسین کی مکمل ڈوز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست۔

ڈپٹی کمشنر صاحب نے تمام مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں، جس پر چیئرمین ڈاکٹر محمد حکیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی ایک بہتر، محفوظ اور صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں۔

26/05/2026

مفت آپریشن
پیدائشی ہونٹ و تالو کٹے مریضوں کا مفت علاج!
کلیپ ٹرسٹ کے تعاون سے
ڈی ایچ کیو ہسپتال، باجوڑ میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ
مورخہ: 10 جون 2026
پاکستان کےمعروف اور قابل پلاسٹک سرجن " پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض" کی زیرِ نگرانی ہو گا۔
یہ کیمپ اُن بچوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جن کی مسکراہٹ چھن گئی ہے۔

Free treatment for congenital cleft lip and palate!
In collaboration with CLAPP Trust
Free Plastic Surgery Camp at DHQ Hospital, Bajaur
Date: 10 June 2026
Under the supervision of Pakistan's renowned and competent plastic surgeon, "Professor Dr. Ghulam Qadir Fayyaz".
This camp is a new ray of hope for those children whose smiles have been snatched away.

Address

Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakim Darmalan Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share