Iltamas Medical & Cosmetics Store

Iltamas Medical & Cosmetics Store Raja Iltamas Pharmacy provide all kind of medicines; Also help the needy persons who cannot afford their medication.

08/05/2026

پاکستانیوں کا میڈیکل سٹور سے دوائی, دارو لینے کا طریقہ ☺️
کسٹمر ۔۔بھائی پیناڈول کا پتہ دینا،
میڈیکل اسٹور والا۔۔۔یہ لیں جی 40 روپے ۔۔
کسٹمر ۔۔۔ ارے نہیں نہیں یہ نہیں لینا جو پیچھے سے لال رنگ کا ہوتا ہے وہ لینا ہے

اسٹور والا۔،تو پہلے بتا دیتے پیناڈول ایکسٹرا چاہئیے ،
کسٹمر، ہاں جی ہاں جی وہی لینا ہے

مریض ۔۔۔ شوگر کی گولیوں کا پتہ چاہیے جس کا رنگ نیلا ہوتا ہے اور گولی اس میں کھٹے رنگ کی ہے

اسٹور والا ۔۔ ایسے نہیں پتہ چلے گا اپ گھر سے پرچی یا خالی پتے لے ایں

مریض ۔۔ ایسے نہ کرو مجھے پانچ چھ ڈبیاں دکھاؤ میں پہچان لوں گا ۔
دکاندار۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی چلیں یہ دیکھ لیں ان میں سے کوئی ہے تو

مریض تھوڑا غور کرتے ہوئے ہاں ہاں یہی ہے یہی ہے

اسٹور والا۔۔،لیکن یہ تو بلڈ پریشر کی گولی ہے😃 آپ تو شوگر کی کہہ رہے تھے،
اچھا شاید میں بھول گیا ہوں میں اگلی دفعہ پرچی لے کے اتا ہوں ۔۔

کسٹمر ۔۔۔ نیلے رنگ کی آنکھ والی گھوڑے والی ٹوپ دے دیو

اسٹور والا۔، یہ لیں جی کارٹسپورن ائی آینٹمنٹ
کسٹمر، خرد بینی نگاہوں سے دیکھنے کے بعد اس پر تو گھوڑا بنا ہی نہیں ہوا،

اسٹور والا اور بابا جی 50 روپے کا کتنا بڑا گھوڑا بنا دیں کریم پر
یہ کونے پر چھوٹا سے گھوڑا بنا ہوا تو ہے😁😁
ایسے روز بہت سی باتیں ہیں جو سننے کو ملتی ہیں اپ کے ہاں کوئی ایسی بات ہے تو بتائیں 😂😂

12/12/2025
آپ گوگل سے کوئی سوال کرتے ہیں. وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دو کروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب ص...
26/07/2025

آپ گوگل سے کوئی سوال کرتے ہیں.
وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دو کروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب صفر اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز میں حاضر ہیں.
اس وقت کو جو گوگل جواب کی تلاش میں استعمال کرتا ہے سرور رسپانس ٹائم کہتے ہیں.

گوگل دنیا کے جدید ترین زی اون سرور اور جدید ترین لینکس ویب سرور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے.
اس سسٹم نے صرف موجود معلومات کو جواب کی مناسبت سے میچ کر کے آپ کیلئے لائن اپ کرنا ہوتا ہے.
اور وہ اس کام کیلئے آدھے سیکنڈ سے ایک سیکنڈ کا وقت استعمال کرتا ہے اور بڑے فخر سے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کیلئے میں نے یہ جواب چھ سو پچاس ملی سیکنڈز میں تلاش کیا ہے.

اب ہم کمپیوٹر کی سکرین سے کرکٹ کے میدان میں چلتے ہیں.

شعیب اختر یا برٹ لی باؤلنگ کروا رہے ہیں.
گیند ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی ہے.
وکٹ کی لمبائی بیس اعشاریہ ایک دو میٹر ہے.
ایک اینڈ سے دوسرے اینڈ تک پہنچنے میں بال کو چار سو اسی ملی سیکنڈز لگیں گے.
جبکہ جہاں بیٹسمین کھڑا ہے انیس میٹر کے فاصلے پر ، چار سو پچاس ملی سیکنڈز لگتے ہیں.

اب فرض کریں کہ گنید شارٹ آف لینگتھ ہے تو وکٹ کے نصف کے قریب ٹپہ دیا گیا ہے.
جب بیٹسمین کو احساس ہوتا ہے کہ یہ باؤنسر ہے اور وہ بیٹھ جاتا ہے
تا کہ باؤنسر سر کے اوپر سے گزر جائے.
اس وقت اس کے پاس صرف دو سو پچیس ملی سیکنڈز یعنی ایک سیکنڈ کا قریب ایک چوتھائی وقت بچتا ہے.

اس ایک چوتھائی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں انسانی جسم کیا کیا افعال سر انجام دیتا ہے،
آئیے اس کا ہلکا سا اندازہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

سب سے پہلے آنکھ نے ابھرتے ہوئے گیند کی پردہ بصارت پر شبیہ بنائی جو کہ الٹی ہے یعنی اپ سائیڈ ڈاون.
دماغ نے سب سے پہلے اس شبیہ کو سیدھا کر کے سمجھا کہ باؤنسر آ رہا ہے.
پھر اس نے فیصلہ کیا کہ اس باؤنسر کی سمت شاٹ لگانے کیلئے درست نہیں لہذا مجھے بیٹھ جانا چاہیے.
اس فیصلے کے بعد دماغ کے چھیاسی ارب نیورونز میں سے ایک حصے میں موجود لاکھوں نیورونز نے اپر موٹر نیورونز کو پروپریوسیپشن کا حکم دیا.
پروپریوسیپشن وہ عمل ہے جس میں انسانی ذہن جسم کے عضلات کو حرکت دینے سے پہلے ان کی درست جگہ کا تعین کرتا ہے کہ کون سا مسل کس پوزیشن پر اور کتنے کھچاؤ میں ہے.

جسم کے سارے چھ سو مسلز کے کروڑوں مسل فائبرز کی درست جگہ اور کھچاؤ کی معلومات دماغ کو پہنچا دی گئیں.
تب اس نے ساڑھے چار سو کے قریب عضلات کی لاکھوں مسل فائبر کو اپنی جگہ سے سکڑنے یا پھیلنے کیلئے کروڑوں سگنلز اپر موٹر نیورونز کو فراہم کیے.
اپر موٹر نیورونز نے یہ سارے سگنلز حرام مغز کو پہنچا دیے.
حرام مغز نے لوئر موٹر نیورونز کے ذریعے ساڑھے چار سو مسلز کے لاکھوں مسل فائبرز کو علیحدہ علیحدہ ھدایت جاری کیں
جو سارے سسٹم سے ہوتے ہوئے آخری سرے ایکسون پر پہنچی جس نے ایک کیمکل acetylcholine. ایسی ٹائیلکولین پیدا کیا.
جس نے مسل نیورونز جنکشن پر عمل کر کے مسلز کو مطلوب کھچاؤ فراہم کر دیا.

یاد رہے کہ لاکھوں میں سے ہر مسل فائبر کے مسل نیورونز جنکشن پر ایسی ٹائیلکولین کی مقدار طلب کے حساب سے مختلف پیدا کی گئی.

ایک بار کے سگنلز کے بعد دوبارہ
"سینسری فیڈ بیک" لی گئی کہ جسم غیر متوازن ہو کر گر نہ جائے.
پھر اس فیڈ بیک کی روشنی میں نئے سرے سے "پاسچورل ایڈجسٹمنٹ" کی گئی۔۔۔
اس سارے عمل کو جانے کتنی بار دہرایا گیا
جب بیٹسمین بیٹنگ پوزیشن سے بیٹھی ہوئی حالت میں پہنچا.
اور یہ سارے کروڑوں نہیں اربوں عوامل ایک سیکنڈ کے ایک چوتھائی سے بھی کم عرصے میں بخیر انجام پائے.

خدائے بزرگ و برتر کی قسم آپ خود کو ٹھیک سے نہیں جانتے.
آپ ہومین نہیں سپر ہیومین ہیں.

اس کائنات کے سب سے ارفع خالق کی سب سے احسن تقویم….

اپنی صلاحیتوں کا درست ادراک کیجیے…
اٹھیے اپنی توانائیوں کو درست سمت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومیاں مٹا دیجئے.
اپنے حصے کی خوشحالی چھین لیجیے.
یقین کرے آپ کر سکتے ہیں.
Copied

"ٹانگیں آپ کے حقیقی وینٹریکلز ہیں" اور "سولیس  (soleus) جو آپ کا دوسرا دل ہے۔ جب آپ چلتے ہیں، خاص طور پر آپ کے پنڈلی کے ...
23/07/2025

"ٹانگیں آپ کے حقیقی وینٹریکلز ہیں" اور "سولیس (soleus) جو آپ کا دوسرا دل ہے۔ جب آپ چلتے ہیں، خاص طور پر آپ کے پنڈلی کے پٹھے (calf muscles)، جن میں سولیس (soleus) ایک اہم حصہ ہے، ایک پمپ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ پٹھے رگوں میں موجود خون کو دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس عمل کو مسکولر پمپ (muscular pump) کہا جاتا ہے۔ یہ خاص طور پر نچلے دھڑ سے خون کو واپس دل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ کشش ثقل کی وجہ سے خون کا نیچے رکنا آسان ہوتا ہے۔ اسی لیے سولیس کو اکثر "دوسرا دل" کہا جاتا ہے۔
"خون کو واپس دل کی طرف پمپ کرتا ہے، جس سے دورانِ خون، توانائی اور زندگی کی رونق بڑھتی ہے بہتر دورانِ خون جسم کے تمام حصوں تک آکسیجن اور غذائی اجزاء کی بہتر فراہمی کو یقینی بناتا ہے، جس سے توانائی کی سطح بڑھتی ہے اور مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔
اس سے آپکا "دل مضبوط ہوتا جائے گا ": باقاعدہ چہل قدمی ایک قسم کی کارڈیو ویسکولر ورزش ہے جو دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ دل کو مضبوط کرتی ہے، خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے، بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ سب دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
اس چہل قدمی کہ کافی نفسیاتی اور جذباتی فوائد بھی ہیں یہ سکون لاتی ہے، ایک مستقل تال جو آپ کے ذہن کو صاف کرتی ہے، آپ کے مزاج کو بہتر بناتی ہے، اور آپ کو خود سے جوڑتی ہے": یہ سبھی سائنسی طور پر ثابت شدہ فوائد ہیں۔ ورزش، بشمول چہل قدمی، اینڈورفنز (endorphins) نامی کیمیکلز خارج کرتی ہے جو مزاج کو بہتر بناتے ہیں اور تناؤ اور اضطراب کو کم کرتے ہیں۔ چہل قدمی ایک مراقبہ جیسی کیفیت بھی پیدا کر سکتی ہے جہاں آپ اپنے خیالات کو منظم کر سکتے ہیں اور ذہنی وضاحت حاصل کر سکتے ہیں

25/03/2025

‏اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔

1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا وقت بچوں کے گرد گزاریں ۔ ان کے ساتھ کھیلیں اور بہت سا خوش ہوں۔ ادویات میں کمی آتی جاۓ گی اور بیماری بھاگ جاۓ گی

2. شوگر کے مریض intermittent fasting کریں جس کی ہدایات ڈاکٹر سے لینا ضروری ہے۔ اس میں صرف hypoglycemia سے بچنا ہے ۔ باقی یہ مفت کا عمل آپ کی شوگر کو کنٹرول رکھے گا اور ادویات بھی کم ہو جائیں گی۔

3. نیند کی کمی کا شکار لوگ مغرب کے بعد کچھ نہ کھائیں ۔ اور عشاء کے بعد لائٹس آف کر دیں ۔ ایک ہفتے میں نیند کی عادت اچھی ہو جاۓ گی اور نیند کی گولیاں بھی چھوٹ جائیں گی۔

4. معدے کی تزابیت والے لوگ اپنا تکیہ اونچا رکھ کر سوئیں ۔ اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھائیں ۔ معدے کی ادویات آدھی ہو جائیں گی۔

5. پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض والے لوگ لمبی لمبی نمازیں پڑھیں ۔ نماز انسان کے ہر عضو کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔خاص کر کمر کی ہڈی کے مسائل کے لئے ۔

6. دائمی زکام کے مریض نمک ملے پانی سے روزانہ دو بار اپنی ناک کو صاف کریں ۔ 2 ہفتے میں زکام انتہائی کم ہو جاۓ گا اور مسلسل کرنے سے بہت زیادہ بہتری ۔ ہمارے ENT کے پروفیسر ہر مریض کو یہ طریقہ بتاتے تھے اور مریض شفا یاب ہو جاتے تھے

صحت کے خزانے سادہ اور قدرتی چیزوں میں رکھے ہیں نہ کہ ادویات کے ڈبوں میں ۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ صحت اہم ہے..!

6 مارچ 2024 کو دہلی کے گنگا رام ہسپتال میں 45 سالہ پینٹر، جو 2020 میں ٹرین حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گئے ت...
20/02/2025

6 مارچ 2024 کو دہلی کے گنگا رام ہسپتال میں 45 سالہ پینٹر، جو 2020 میں ٹرین حادثے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گئے تھے، کا کامیاب ہاتھوں کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ انہیں مینا مہتا نامی خاتون کے عطیہ کردہ ہاتھ لگائے گئے، جو دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی تھیں اور اپنی زندگی میں اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کر چکی تھیں۔ اس سرجری میں 12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا، جس میں ڈونر کے ہاتھوں اور مریض کے بازوؤں کے درمیان شریانوں، عضلات، ٹینڈنز اور اعصاب کو جوڑا گیا۔ مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد 7 مارچ 2024 کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

C

آصفہ بھٹو پارک میرپور ریاست جموں و کشمیر 🥀🥀
15/02/2025

آصفہ بھٹو پارک میرپور ریاست جموں و کشمیر 🥀🥀

15/02/2025
15/02/2025

سلطانہ الریاض سعودی عرب.
شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین راولاکوٹ آزاد کشمیر کی معروف شخصیت بزنس مین درد دل رکھنے والی شخصیت محترم سردار شوکت صاحب ایم ڈی مطعم شوکت سے چنار ٹیم بھمبر آزاد کشمیر کی ملاقات..
چنار فری ڈائلسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کی لازوال خدمات فری سہولیات اوورسیز کے کردار برنالہ اور سماہنی برانچ کے قیام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا..
سردار شوکت صاحب نے اس نفسا نفسی کے دور میں گردوں کے فیلیر مریضوں کے لئے مکمل فری سہولیات مہیا کرنا بہت مشکل کام ہے.. انہوں نے تمام معاونت فراہم کرنے احباب کا شکریہ ادا کیا. اور اپنی طرف سے عطیہ پیش کیا..
اس ملاقات میں سردار شاہد. چوہدری اورنگزیب. حاجی صغیر مغل اور چوہدری عتیق الرحمن برسالوی موجود تھے.
انہوں نے سردار شوکت صاحب کی محبتوں. میزبانی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا

Address

Bhimber
Bhimbar
10042

Telephone

00923005433295

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iltamas Medical & Cosmetics Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Iltamas Medical & Cosmetics Store:

Share