Astro spirtual help

Astro spirtual help we will help and solve your social spirtual and all problems through aur spirtual knowledge and astr

14/01/2022

من پسند سوال من پسند جواب

مجھ سے اکثر لوگ فون پر رابطہ کرتے ہیں اور زیادہ تر حساب کروانے والے ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم انکی مرضی کا جواب دیں اگر جواب حقیقت میں دیں تو صلواتیں بھی سننی پڑتی ہیں زیادہ تر لوگ جادو جنات بندش کا پوچھتے ہیں اور انکو یقین ہوتا ہے کہ ہم بندش کا شکار ہیں مگر اصل جادو بندش کا کیس تو شاید ہی ملتا ہے اکثر لوگ وقت کی گردش کے مارے ہوتے ہیں یا غلط فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہوے ہوتے ہیں دیکھیں جناب اپ نے اگر جانا لاہور ہے مگر اگر کراچی کی گاڑی میں بیٹھ کر سفر کریں گے تو اپنی منزل پر کیسے پہنچ سکیں گے جب یہ بات انکو بتاتے ہیں تو انکو یقن نہیں آتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ بس ہم ترقی نہیں کر پا رہے تو ہم پر کسی نے بندش کر دی ہے اور عامل کے پاس جادو کی چھڑی ہے وہ ہماری بندش ختم کر دے گا مگر آپ کو ہمارے عاملین کا پتہ ہے وہ ایسے شکار کی تلاش میں ہوتے ہیں انکا تو موقولہ یہ ہے کہ آپ کا بندہ مرے نہ مرے ہمارے پانچ کھرے اور ایسے سب کیس فری میں ہی سب کچھ پوچھنا چاہتے ہیں اگر فری نہ بتایا جاے تو ایسے واسطے اور باتیں کرتیں ہیں کہ آپ کو کیا بتایں اور اگر فری بتا دیا جاے تو اس کی مثال آپ کو دیتا ہوں 1 کال کل آیی کہ مجھ پر جادو ہے چیک کر دیں اس کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو پارہی ہے اس کو چیک کیا تو وہ وقت کی گردش کا شکار تھے ان کو بتایا صبر کریں اللہ کرم کر دے گا مگر وہ بضد تھے میری دوسری شادی نہ ہونے کی وجہ جادو ہے خیر ان سے تفصیل ڈیٹیل لی تو پتہ چلا کہ انکی پہلی شادی 1 سال رہی انکے والدین بیمار ہیں اور آپس میں جھگڑا کرتے رہتے ہیں انکی بیوی انکی خدمت نہیں کرنا چاہتی تھی تو طلاق ہو گیی اب جو لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں تو انکے گھر کا ماحول اور اور آنے والے کی ذمہ داریاں دیکھ کر رشتہ سے انکاری ہو جاتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کویی آنکھوں دیکھی مکھی نہیں نگلتا ہے اس میں جادو کہاں سے آگیا آپ ہی مجھے بتاییں اور کچھ نمونے بھی رابطہ کرتے ہیں کہ آج 1 بندے نے میسج کیا کہ میری اولاد کب ہو گی اس سے ڈیٹیل لی اور اس سے پوچھا کہ شادی کو کتنا عرصہ ہو گیا ہے تو موصوف کہنے لگے کہ ابھی شادی تو ہویی نہیں ہے اس کو بتایا کہ پہلے شادی تو کرو تب پوچھنا تو موصوف اس پر برا بنا گے اور کہتے ہیں کہ آپ میرا مزاق اڑا رہے ہو 1 بندے کی کال آیی کہتا ہے کہ مجھے بہت سی بیماریاں ہیں جن کا علاج نہیں ہو رہا سب رپورٹس کلیر ہیں ان سے ڈیٹیل لی تو موصوف 20 سال کے نوجوان ہیں اور بری عدات کی وجہ سے کچھی جنسی مساییل کا شکار ہیں اور یہ اب کسی کو بتا بھی نہیں پا رہے ہیں ان کو کسی اچھے معالج سے رابطہ کرنے کا کہا 1 بہن نے کال کی کہتی ہیں کہ میں پچھلے 10 سال سے بیمار ہوں مجھے شک ہے کہ مجھ پر جادو ہے خیر انکی ڈیٹیل لی تو انکو معدہ کا مسلہ نکلا اور ساتھ میں انکے حرام مغز میں پرابلم تھا جو انکو بتا دیا اور انہوں نے تسلیم کیا کہ آپ کی بات درست ہے خیر یہ باتیں کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میں 1 پروفیشنل آسٹرالوجر ہوں اور اپنے کام کی فیس لیتا ہوں اور ہماری کوشش ہوتی ہہ کہ اگلے بندے کو درست گایڈ کیا جاے نہ کہ آپ کی مرضی کا جواب دیا جاے ہر کام میں خرابی کی وجہ صرف جادو نہیں ہوتا ہے اکثر لوگ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں کچھ کو معدے کے مساییل ہوتے ہیں اور کچھ وقت کی گردش یا اپنے کسی غلط فیصلے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ہمیں سب سے پہلے اس وجہ کو تلاش کرنا چاہیے پھر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور میرے پاس کویی جادو یا کویی غیب کا علم نہیں ہے صرف حساب کتا ب کا علم ہے جس کیلیے مجھے کچھ معلومات درکار ہوتی ہیں وہ یہ ہیں تاریخ پیدایش وقت پیدایںش اور شہر پیدایش اگر یہ معلومات نہ ہو تو اپنا سوال اور 1 سے لیکے 108 تک 1 عدد بتا کر جواب مل سکتا ہے اور میں اپنے کام کی فیس لیتا ہوں ہوں اور فری جب فری کی پوسٹ لگاتا ہوں تو تب ہی فری بتاتا ہوں اگر آپ کو میری کویی بات بری لگے تو میں آپ سے ایڈوانس میں ہی معزرت خواہ ہوں اللہ حافظ

13/01/2022

لوح خاتمہ نظر بد
نظر بد کی علامات ،سبب اور نظر بد کا علاج

قدیم روایات سے پتہ چلتا ہے کہ ہزاروں سالوں سے انسانی آنکھ کو جسم کا سب سے طاقتور اور اثرانداز ہونے والا جزو مانا جاتا رہاہے۔ دینا کے ہر معاشرہ میں ہمیں آنکھوں پر لکھی گئی شاعری کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ملتا ہے۔ کہیں آنکھوں کی خوبصورتی کا ذکر ہے تو کہیں کسی کی مست اور قاتل نگاہوں کے فسانے درج ملتے ہیں۔ اسی طرح جب ہم فن مصوری اور تصاویر کو لیتے ہیں تو یہاں بھی انسانی آنکھ مرکزی مقام رکھتی ہے۔ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ایسےحفاظتی نظام بنائے گئے ہیں جن کا انحصار انسانی آنکھ پر ہے۔
اسی طرح تقریبا دنیا کے ہر مذہب میں انسانی آنکھ کے دوسرے افراد پر پڑنے والے اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ دنیا میں جس آنکھ کو سب سے زیادہ شہرت ملی اس کا تعلق مصر سے ہے اور اس آنکھ کو دنیا بھر میں ‘ آئی آف ھورس ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مصری روایات کی مطابق ھورس کی آنکھ انسانی قوت اور ترقی کی علامت ہے اور انسان کے علاوہ دنیا میں کوئی اور ایسی مخلوق نہیں جس کی آنکھ میں یہ اثر ہو۔ یہودیت سےعیسائیت اور اسلام تک اور پھر ہندو مذہب سے افریقی قبائل تک، قدیم تہذیبوں سے جدید دنیا تک ہمیں ہر جگہ انسانی آنکھ کے اثرات کی ان گنت داستانیں ملتی ہیں۔ انسانی آنکھ طاقتور ترین قوت کا مرکز ہے۔ قوت دو طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ تعمیری اور تخریبی دونوں کاموں میں قوت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے واضح مثال ایٹم ہے جس سےہم بجلی پیدا کر کے اندھیروں میں روشنی بکھیر سکتے ہیں اور دوسری طرف اسی ایٹم سے بم بنا کر نسل انسانی کو مٹا سکتے ہیں۔
انسانی تاریخ میں ایسے ہزاروں واقعات ملتے ہیں جن میں انسان آنکھ کی تخریبی یا منفی اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ یہ واقعات کچھ داستانوں اور کچھ حقائق پر مبنی ہیں۔ انسانی آنکھ سے خارج ہونے والی منفی قوت یا منفی شعاعوں میں یہ اثر ہے کہ وہ کسی کی زندگی میں بہت مشکلات لانے کا سبب بنتی ہیں۔ انسانی آنکھ سے جب منفی قوت خارج ہوتی ہے تو اسے عام اصطلاح میں ‘ نظر بد ‘ کہا جاتا ہے۔ نظر بد کی وجہ سے کوئی بھی انسان بیمار پڑ سکتا ہے اور ایک خوش قمست ترین انسان دنیا کے بدقسمت انسانوں میں شامل ہو جاتا ہے۔
نظر بد کی عمومی وجہ حسد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عربی زبان میں نظر بد کو عین الحسود بھی کہا جاتا ہے۔ حسد ایک ایسی منفی قوت ہے کہ جو دوسرے کی زندگی تک کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ نظر بد ایسی منفی شعاعیں خارج کرتی ہے جس سے متاثر ہونے والے انسان کے ارد گرد ہر وقت ایک منفی قوت کا دائرہ بن جاتا ہے۔ نظر بد لگانے والا دوسروں کے متعلق بری سوچ رکھتا ہے۔ ایسے شخص کی آنکھ دوسرے کو روحانی اور جسمانی نقصان پہچانے کا باعث بنتی ہے۔ نظر بد کی وجہ سے ایک خوش حال اور کامیاب انسان کی زندگی بدقسمتی، صحت کے مسائل اور شدید بیماری کا شکار ہو جاتی ہے۔ کامیابی سے چلتا کاروبار یک دم خسارہ میں چلا جاتا ہے اور آخر اسے بند کرنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ ایک امیر آدمی مختصر عرصہ میں غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ لاتعداد ایسے افراد بھی ہیں کہ لاکھ کوشش کے باوجود وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں جبکہ طبی طور پر وہ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اولاد سے محرومی کی ایک بڑی وجہ ایسے جوڑے کا نظر بد کا شکار ہونا بھی ہے۔ اسی طرح وہ افراد جن کی مناسب عمر میں شادی نہیں ہوپاتی اور رشتوں کے انتظار میں عمر گذرتی جاتی ہے اس کی ایک اہم وجہ اس لڑکی یا لڑکے پر نظر بد کا اثر بھی ہوتا ہے۔
اسلامی میں قرآن کریم کے بعد سب سے اہم کتاب صحیح بخاری میں ہمیں نظر بد سے متعلق بہت ساری احادیث ملتی ہیں ہم یہاں اختصار سے کام لیتے ہوئے چند احادیث آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ صحیح بخاری کی جلد 7 میں ام المومنین بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نظر بد کے اثرات کے خاتمہ کے لیے بنی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معوذتین پڑھنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح صحیح بخاری میں ہمیں ام المومینن بی بی ام سلمی رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ملتی ہے کہ ایک لڑکی کے چہرے پر کالے نشان تھے جب بنی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دیکھا تو ارشاد فرمایا کہ یہ نظر بد کا شکار ہے اس پر دم کروا دو تاکہ اس سے نظر بد کے اثرات ختم ہو جائیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح بخاری میں روایت ہے کہ نظر بد حقیقت ہے۔
حافظ ابن کثیر سورہ یوسف کی آیات 67-68 کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کہا تھا کے شہر میں اس کے مختلف دروازوں سے داخل ہونا۔ ابن کثیر نے مختلف صحابہ کرام(رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت یعقوب نے ایسا اس لیے کیا کہ ان کو خدشہ تھا کہ ان کے بیٹوں کو نظر بد نہ لگے۔ ابن کثیر اپنی کتاب تفسیر ابن کثیر کی جلد 6 میں لکھتے ہیں کہ سورہ القمر کی آیت 51 نظر بد سے متعلق ہے۔
نظر بد کا شکار انسان منفی شعاعوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس کی زندگی میں تاریکی کا دور شروع ہو جاتا ہے۔ اس کا آغاز چھوٹے چھوٹے مسائل سے ہوتا ہے جن میں چابیوں، پرس، سردرد نظام ہاضمہ کی خرابی، اہم کاغذات کا گم ہو جانا سے ہوتا ہے اور پھر اس میں سختی پیدا ہو جاتی ہے زندگی میں ہر کام میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس سے انسان خود کو بدقسمت انسان سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید بیماری میں مبتلا ہونا، ملازمت کا ختم ہونا، کاروبار کا بند ہونا اور حادثات نظر بد کی شدت کی علامات ہیں۔
ہر مذہب اور معاشرہ میں نظر بد سے بچاؤ کے لیے بہت سارے اعمال اور دعائیں بیان کی گئی ہیں۔ اسلام میں بہت ساری احادیث جن میں نظر بد کے اثرات سے خاتمہ کے لیے مختلف دعاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہم اپنے قارئین کے لیے چند احادیث پیش کر رہے ہیں۔
۱
معوذتین کا پڑھنا
قل اعوذب الناس اور قل اعوذ برب الناس 11 مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنا۔
۲
ابن عساکر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھ کر خود کو، اپنی اولاد کو اور بیویوں کو اس کی پناہ میں دو اور اس جیسی کوئی اور پناہ کی دعا نہیں
اللھم ذا السطان العظیم والمن القدیم ذا الوجہ الکریم ولی الکلمات التامات والدعوات المستجابات عاف الحسن والحسین من انفس الجن واعین الانس
لفظ عاف کے الحسن والحسینؑ درج ہے ، یہاں مریض کا نام لیں جو نظر بد کا شکار ہے اور پھر اس پر دم کر دیں۔
۳
یہ دعا صحیح بخاری کی جلد 4 میں درج ہے کہ نظر بد سے تحفظ عطا کرتی ہے
اعوذ بکلمات اللہ التامة من کل شیطان و ھامة و من کل عین لامة
اسی طرح علمائے روحانیت نے بھی نظر بد سے بچاؤ کے بہت تیز اثر اور بہترین اعمال پیش کیے ہیں۔ ہمیںآج ایک بہت ہی نایاب لوح پیش کر رہا ہیں۔ اس لوح سے بہتر شاید ہی کوئی اور روحانی عمل ہو جو نظر بد کو دور کرنے میں اتنا کامیاب اور پراثر ہو۔ یہ لوح نظر بد کے تمام اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔ اس کو پاس رکھنے سے انسان مستقل طور پر نظر بد سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس لوح کی بدولت انسان خود کو اپنے مقاصد اور خوابوں کی تکمیل پاتے دیکھتا ہے۔ انسان کی زندگی سے ہر طرح کی منفی اثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر اس انسان اور کامیابی کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ یہ لوح نظر بد کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام بندشوں کو توڑ دیتی ہے۔ یہ لوح ا انسان کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے جس سے کوئی بھی آپ کو نظر بد نہیں لگا سکتا اور آپ اپنی زندگی میں کامیابی اور مقاصد کی تکمیل کر پاتے ہیں۔ وہ لوح یہ ہے

12/01/2022

زایچہ نجوم میں ہم نے 12 گھروں میں پوری انسانی زندگی کو تقسیم کر دیا ہے جیسے پانچواں گھر علم عقل اولاد سے منسوب ہے تو اگر وقت پیدایش اس گھر میں زحل آ جاے جو کہ 1 نحس سیارہ ہے تو تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے عشق میں کامیابی نہیں ملتی ہے اولاد دیر سے یا نہ ہونا اور آج کل میزان والوں کے بھی زحل 5 گھر میں ھے تو ان کے ساتھ بھی ایسے ہی حالات چال رہے ہیں 20 21 سے اور یہ 2023 تک ادھر رہے گا تو ان کے لیے مسایل ہی لاے گا ایسے مشتری خوش بختی کا سعفد سیارہ ہے وہ اگر 7 گھر میں ہو تو ساتواں گھر جو کہ شادی اور شراکت داری سے منسوب ہے اس لیے یہ پوزیشن 1 اچھا جیون ساتھی دیتی ہے اور شادی کے بعد مالی حالات میں بہتری آتی ہے شراکتی کاروبار میں فایدہ ملتا ہے جیسے دسمبر 2021 سے مشتری سنبلہ کے 7 گھر میں آ چکا ہے تو سنبلہ والوں کی اگر شادی نہیں ہوی ہے تو 2022 میں انکی شادی منگنی ہونے کے امکانات ہیں شادی شدہ کو اپنے جیون ساتھی سے خوشیاں اور مالی فایدے ملنے کا امکان ہے تو ایسے ہی ہم زایچہ کو دیکھ کر انسانی زندگی کے تمام شعبوں صحت عزت وقار مرتبہ دوستی وغیرہ کے متعلق پیشین گویی کرتے ہیں تو انشاء اللہ ہم فروری سے اپنے اون لاین کورس کا آغاز کر رہے ہیں جس میں ہم آپ کو یہ سب سکھایں گے اور آپ انشاء اللہ یہ کورس کرنے کے بعد اپنا اور دوسروں کا زایچہ پڑھنے میں کامیاب ہو جاو گے مگر اس کیلیے آپ کو اپنا وقت پیسہ اور محنت لگانا ہو گی

09/01/2022

علم
(میرا علم حاصل کرنے کا سفر اور عامل ھمزاد کا قصہ)
علم حاصل کرنے کیلیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں میں نے 1995 میں میٹرک کے بعد علم نجوم کی تگ و دو شروع کر دی تھی ابتدائی طور پر پامسٹری میں طبع آزمائی کی پھر اعداد اور نجوم کی طرف راغب ہوا ان علوم کی طرف راغب ہونے کی وجہ میرے خاندان میں یہ علوم چلے آ رہے تھے اور میں اپنا کویی ذریعہ آمدن بھی بنانا چاھتا تھا ان دنوں علم سیکھنے میں بڑی دشواری پیش آتی تھی نہ کتابیں دستیاب تھی نہ اور اس علم کو جاننے والے لوگ کسی کو کچھ بتاتے نہیں تھے خیر سب سے پہلے زائچہ بنانا سیکھا مگر اس وقت میری عمر 16 سال تھی کویی مجھ سے زائچہ بنانے کو تیار نہیں تھا تو فیس کیا دیتا میں نے لوگوں کو پکڑنا پلے سے چاہے پلانی اور ان کے زائچے دیکھنے شروع کیے مگر کتنے لوگوں کے اس طرح زائچہ بنا سکتا تھا سب دوست محلے داروں کے زائچہ بنانے کے بعد ایک دن ذھن میں خیال آیا کیوں نہ کسی فٹ پاتھ پر بیٹھ کر پریکٹس شروع کی جاے مگر اس کیلیے ضمیر نہ مانا تو فیصلہ یہ ہوا کہ کیوں نہ ایسے کسی بندے کو مفت میں اپنی خدمات پیش کروں تاکہ میری پریکٹس بڑھ سکے تو پھر میں اپنے قدیر بھایی ( اللہ انہیں جنت نصیب کریں ) انکے ساتھ فٹ پاتھ پر بیٹھنا شروع کیا جس میں فیس وہ لیتے تھے حساب میں کرتا تھا کہ میری پریکٹس بڑھ سکے پھر جہاں میں کسی نجومی عامل کو دیکھتا تھا اس کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا ہمارے علاقے میں برصغیر کی پہلی روحانی شخصیت حضرت حاجی شیر دیوان صاحب کا عرس تھا تو وہاں میں بھی گیا اور 1 فٹ پاتھ پر ایک دوست کے ساتھ بیٹھ گیا اور لوگوں کا حساب شروع کر دیا ایسے میں ہمارے پاس ایک بزرگ آ گے جن کی عمر 70 سال اور سفید داڑھی تھی کہنے لگے میں بھی آپ کے شعبہ سے ہوں ہم نے انکو بھی اپنے ساتھ بٹھا لیا اتنے میں ہمارے پاس ایک سائل آیا اس کا بیٹا 3 دن سے گم تھا وہ اس کا حساب کروانا چاھتا تھا ہم نے بزرگ سے حساب کرنے کو کہا انہوں نے علم الاعداد سے حساب کیا اور پوچھا باقی کیا بچا ہم نے کہا 3 انہوں نے اپنے کان پر ھاتھ رکھ کر ہم سے 3 دفعہ پوچھا کیا بچا پھر آنکھیں بند کر لی جیسے کسی جن سے بات کر رہا ہو پھر سایل سے کہنے لگے یار بیٹھ جاؤ بچہ مل جاے گا 5 منٹ بعد وہ سایل ہمارے پاس

سے بھاگ کر گیا اور 1 بچے کو کان
سے پکڑ لایا وہ بابے کے پاوں میں گھر گیا بابا آپ نے میرا بیٹا ملوا دیا
اس نے بابے کی خوب خدمت کی اب ہم بھی بابے سے متاثر ہو گے کہ پتہ نہیں بابے کہ پاس کونسا ھمزاد ہے کہ اس نے 5 منٹ میں کام کر دیا
ہم نے بھی بابے سے اپنا تعارف کروایا بابے نے جھٹ کہا میرا حساب کرو ہم نے اس کا حساب دلجمعی سے کیا بابا مجھ سے متاثر ہو گیا اس نے مجھے اپنے گاؤں آنے کی دعوت دی میں تو خود چاھتا تھا کہ بابے سے کچھ حاصل کر سکو خیر جمعہ کو اس کے شہر پہنچا تو انکے گاؤں کیلیے تانگہ جاتا تھا جو سواریاں بھرنے پر چلتا تھا سواریاں 6 سے 7 گھنٹے میں بھرتی تھی یا سپیشل کروانا پڑتا تھا جو کہ آج کل کے حساب سے 2 ھزار میں ہوتا تھا خیر شپیشل ٹانگہ لیا انکے گاؤں پہنچ
گیا بابے نے میرے آنے سے پہلے مسجد میں اعلان کروایا ہوا تھا میرے پاس 1 نجومی آ رہا ہے جس نے حساب کروانا آ جاے یعنی اس نے مجھ پر ٹکٹ لگائی ہویی تھی وہاں کافی مرد عورت جمع تھے خیر چاے پی کر حساب شروع کیا عصر تک یہ سلسلہ چلا بابا کی خوب کمایی ہویی آخر کار اس کا بیٹا جو میرا حساب دیکھ کر میرا مرید ہو چکا تھا اس کو مجھ پر ترس آیا وہ مجھے اٹھا کر اپنے گھر کے اندر لے گیا تاکہ اس کا حساب ہو سکے خیر میں اس کا زائچہ بنایا تو وہ مجھ سے متاثر ہو گیا اور مجھ سے علم سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے اسے کہا کیا تمھارا تو باپ بہت بڑا عامل ہے تو وہ ہنسنے لگ گیا کہتا ہے کہ میرے والد کو تو کچھ نہیں آتا ہے میں اسے اس دن والا واقعہ سنایا تو وہ ہنسنے لگ گیااور اس نے بتایا کہ اس کے والد کو اونچا سنتا ہے وہ بار بار کان پر ھاتھ رکھ کر اس لیے پوچھ رہا تھا کہ اس کو سنایی نہیں دے رہا تھا اس کے پاس کوئی جن شن نہیں ھے باقی وہ سایل نزدیک کے گاؤں کا تھا اور اس کا بیٹا عرس میں ہی تھا اور میلہ میں کھانے بھی لنگر تھا اور رنگینیاں بھی تھی تو وہ اسلیے گھر واپس ہی نہیں گیا اور اتفاق سے اس کا باپ ادھر میلے میں ہی چلا گیا اور اس کا بیٹا اسے مل گیا تو مجھے بھی بہت ہنسی آئی خیر بابے سے تو مجھے کچھ نہ ملا مگر اس دن میں ایک ہی دن میں 80 لوگوں کے زائچے بناے جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ایک شاگرد بھی مل گیا خیر یہ واقعہ سنانے کا مقصد یہ تھا کہ علم حاصل کرنا کویی آسان کام نہیں ہے اس کے لیے پیسہ وقت اور محنت کرنی پڑتی ہے پھر جا کر کچھ حاصل ہوتا ہے میں 25 سال سے اس فیلڈ میں ہوں گرائجویشن میری تعلیم ہے مگر ابھی بھی مبتدی ہوں میں نے پچھلے دنوں اون لاین کورس کا آغاز کر رہا ہوں جس کی 5000 داخلہ اور 5000 ماہانہ فیس کا اعلان کیا تھا تو لوگ عجیب عجیب کمنٹ کرنے لگے مفت سکھاؤ خدمت کرو فیس بہت زیادہ ہے سکھانا تو سب کو اکٹھا ہی ہے تو جناب کوہی کسی کو کچھ بھی مفت نہیں سکھاتا ہے آپ کسی بھی نامور اسٹرالوجر سے اس کی فیس
پوچھیں 3 سے 10
ھے سکھانے کی فیس پوچھے تو بیسک علم سکھانے کی 50 ھزار سے 1 لاکھ تک فیس لیتے ہیں تو جناب ہم آپ کو یہ علم سکھایں گے اور سیکھنے کے اگلے ہی دن آپ اس سے کمانا شروع کر سکتے ہیں تو کیا یہ فیس زیادہ ہے خیر گاہے بگاہے میں آپنے علم حاصل کرنے کی داستان آپ کے سامنے بیان کرتا رہوں گا اگر آپ کا فیڈ بیک ملا تب

07/01/2022

علم نجوم حقیقت ہے یا فراڈ

یہ ایک روشن حقیقت ہے کہ سیارگان کی الٹی سیدھی گردش کی وجہ سے انسانی زندگی پر اچھے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان اثرات کی وجہ سے ہم مختلف مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دراصل علم نجوم واقعی ٹھوس‘ حقائق اور مشاہدے پر مبنی ہے۔ یہ ایک سائنسی علم ہے اور حقیقت پر مبنی ہے۔ بہت سے اشخاص یہ سمجھتے ہیں کہ علم نجوم پرانے زمانہ کے افراد کے ذہنوں کی پیداوار ہے۔ مگر یہ بالکل غلط ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس جدید دور میں ترقی یافتہ ممالک مثلاً امریکہ فرانس اور برطانیہ کے لاکھوں اشخاص علم نجوم کے ذریعے زائچہ سازی کروا کر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور پاکستان کی نسبت زیادہ خوشگوار اور کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ ہمارے ملک میں طلاقوں ا ور خودکشی کے واقعات کم نہیں ہو رہے بلکہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں کیونکہ ہم علم نجوم سے رہنمائی حاصل نہیں کرتے بلکہ اسے فراڈ سمجھتے ہیں۔ یورپی ممالک میں طلاقوں کی شرح بہت ہی کم ہے۔ ان ملکوں کے عوام کامیاب زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہ ہر مسئلہ میں علم نجوم سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ شادی کا مسئلہ ہو یا بچوں کے پیشہ کا انتخاب کا مسئلہ ہو علم نجوم سیاروں کا علم ہے۔ سیارگان ہماری انسانی زندگی میں کاسمک شعاعوں کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اجرام فلکی کی گردش زمین کی تمام مخلوقات پر اثرانداز ہوتی ہے ہم روز مرہ مثالوں کی مدد سے سیارگان کے اثرات کو ثابت کر سکتے ہیں۔ سیارگان کی کاسمک شعاعیں ہمیں نظر آتیں۔ ان کے اثرات کو معلوم کرنے کیلئے ہمیں علم نجوم کی رہنمائی حاصل کرنی پڑتی ہے اور زائچہ بنوا کر سیارگان کے اچھے بُرے اثرات کو جان سکتے ہیں اور روحانی تدارک کر کے کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں الغرض علم نجوم 1 بہت فایدہ مند علم ہے یہ آپ کے مسائیل کی نشاندہی بھی کرتا ہے اور اس کا حل بھی بتاتا ہے مگر بتانے والا واقعہ ہی علم رکھتا ہو نہیں تو مثل مشہور ہہ کہ نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان اس لیے اس سے استفادہ کے لیے کسی قابل بندے سے ہی رجوع کرنا چاہیے ہم انشاء اللہ جلد ہی علم نجوم اون لاین کلاسز کا آغاز کر رہے ہیں جن میں ان تمام باتوں کا احاطہ کریں گے یہ کورس آپ کیلیے بہت مفید ہو گا جو نہ صرف آپ کی زندگی بدل سکتا ہے بلکہ آپ دوسروں کی بھلائی اور اپنے لیے معقول روزگار کا بھی بندوبست بھی کر سکتے ہیں مگر 1 بات یاد رکھنی چاہیے علم حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا وقت محنت جدوجہد اور پیسہ لگتا ھے دنیا میں کویی کام مفت میں نہیں ہوتا ھے اس کورس کی فیس دینا پڑے گی ۔

06/01/2022

جن جادو یا نفسیاتی مرض ہے
آج ایک کال آیی انہوں نے
جو معاملہ مجھے بتایا وہ آج آپ کہ ساتھ شیر کرنے لگا ہوں تا کہ کسی اور کا اور انکا بھی بھلا ہو جاے انہوں نے بتایا کہ انکی بہن کو آسیبی مسلہ ہے انکے پاس ہوایی چیزیں آتی ہیں میں پوچھا کیا علامتیں ہیں تو کہنے لگے کہ انکی بہن اکثر اپنے آپسے باتیں کرتی رہتی ہیں کبھی انکو چپ لگ جاتی ہے کبھی وہ گھر والوں سے بلاوجہ لڑنے لگ جاتی ہیں اور جب ھاتھ دھوتی ہیں تو دھوتی رہتی ہیں اسلیے انکو آسیب کی شکایت ہے میں نے ان سے سوال کیا کہ آُ پ کیسے کہ سکتے ہیں کہ انکو آسیبی شکایت ہے تو کہنے لگے ہم پہلے جس مکان میں رہتے تھے اس کے سامنے قبرستان تھا اور اس محلہ میں کافی عورتوں کہ ساتھ آسیبی معاملات تھے اس لیے میں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کسی ماہر روحانیت کو چیک کروایا تو انکا جواب جی بہت ساروں کو کوی کہتا ہے آسیب ہے کویی جادو خیر میں نے ان کا وقتی زایچہ بنایا تو اس میں چھٹے خانہ میں عطارد تھا اور چھٹۓ کا مالک پہلے گھر میں تھا یہ سب علامات دماغی یا نفسیاتی امراض کا اشارہ کرتی ہے خیر یہ تو علامات بھی بتا رہی تھی میں انسے پوچھا آپ کی تعلیم کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایم بی اے مارکیٹینگ ہیں اور انکی بہن ایم ایس سی ہیں اور انہوں نے اپنی شادی والے دن نکاح سے انکار کر دیا تھا اب ہم نے ان کی شادی کرنی ہے اس لیے اس کا علاج کروانا چاہتے ہیں ہیں اب ان علامتوں پر غور کرنا چاہیے یہ علامات ہرگز کسی آسیب کی علامات نہیں ہیں بلکہ یہ سب کچھ بتا رہیں کہ موصوفہ نفسیاتی مریضہ ہیں اور انکی شادی بہت لیٹ ہو گیی ہے اور وہ کسی کو پسند بھی کرتی تھی جن کے ساتھ انکی شادی نہ ہو سکی یہ سب کچھ مجھے انکے زایچہ دیکھنے کہ بعد پتہ چلا جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی مریضہ بن چکی ہیں ہیں میں ان کو کسی سایکالوجسٹ سے ان کے علاج کا مشورہ دیا اور انہیں بتایا کہ کہ یہ معاملہ کسی شوشل میڈیا کہ عامل سے ہرگز نہ شیر کریں ورنہ بہت سے پیسے ضایع ہوںگے اور بہن کی حالت مزید خراب ہو جاے گی اس کا آسان علاج یہ ہے کہ مریضہ کا نمک بالکل بند کر دیں اور نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے 1 چمچ شہد کا دیں اس سے یقینا فایدہ ہو گا اور ساتھ صبح شام 3 بار سورت ناس لازمی پڑھیں یہ نہ صرف شیطان کہ وساوس سے بچاتی بلکہ انسانوں کہ وساوس سے بھی بچاتی ہے خاص طور پر شوشل میڈیا کہ عاملین نے یہ کام بہت زور شور سے کر رہے ہیں
اب آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف جنات کاو جود برحق ہے لیکن جنات کا کسی جگہ پر پایا جانا یا کسی شخص یا جانور میں حلول کر جانا اس کو سمجھنے کیلیے کافی تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے جنات کہ متعلق کافی احادیث میں موجود ہیں جو یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ انکا وجود برحق ہے لیکن وہ انسان کو کیسے تنگ کرتے ہیں انکی صراحیت ہمیں قران و حدیث میں نہیں ملتی ہے لیکن میرا اپنا طویل ذاتی تجربہ ہے کہ عاملین کہ پاس آنے والے اکثر مریض نفسیاتی امراض کا شکار ہوتے ہیں اور عاملین حضرات انکے دل میں یہ بات جاگزین کر دیتے ہیں کہ ان پر جن یا جادو کہ اثرات ہیں اور اکثر عاملین خود نفسیاتی مریض ہوتے ہیں اور انکے علاج میں بہت احتیا ط کی ضرورت ہوتی ہے کبھی اصلی جنات کہ مریضوں سے بھی سامنا پڑتا ہے ایسے ہی ہماری 1 بہن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا وہ کہتی ہیں کہ میں روزانہ شام کو بن سنور کر اپنے کمرے میں جاتی ہوں اور پھر جن مجھ سے ملنے آتا ہے پھر میں مد ہوش ہو جاتی ہوں میری شادی ہویی وہ صرف 3 ماہ برقرار رہی اس کے خاوند کو اس جن نے بہت ڈرایا اور پھر اس نے اسے طلاق دے دی اس کی 1 بیٹی بھی ہے وہ اس کے سابقہ شوہر کہ پاس رہتی ہے اب میرا 1 چاہنے والا ہے وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے وہ میرا سارا خرچ اٹھاتا ہے مگر اس سے بھی شادی نہیں ہو پارہی ہے کویی نہ کویی رکاوٹ آجاتی ہے اس نے کسی فیس بکی عامل سے رابطہ کیا جس نے موصوفہ کو بولا کہ یہ تعویز آپ خود بنا کر استعمال کرو جس کہ استعمال کرنے سے انکی طبعیت مزید خراب ہو گیی ہے اب وہ عامل بھی اس کو کویی جواب نہیں دے رہا ہے یہ 1 واقہ ہی اصل جنات کا کیس ہے کیونکہ اکثر کیسوں میں دیکھا گیا کہ جنات عورتوں سے ناجایز تعلق بناتے ہیں انکی شادی نہیں ہونے دیتے اگر شادی ہو جاتے تو اس کہ شو ھر کو تنگ کرتے ہیں اور وہ اسے طلاق دے دیتا ہے ان عورتوں کہ بچے نہیں ہوتے ہیں ہوتے ہیں تو جلد مر جاتے ہیں اس لیے تشخیص ہمیشہ کسی مستند بندے سے ہی کروانی چاہیے میری 25 سالہ تجربہ میں میں نے اس میں وقتی زایچہ کو سب سے بہتر پایا ہے کیونکہ یہ فوری اور درست جواب دیتا ہے مگر یہ صرف 1 ہی سوال کا جواب کیلیے ہوتا ہے اب جن کے پاس درست تاریخ پیدایش وقت وغیرہ نہ ہو ان کیلیے وقتی زایچہ بہترین ہے اس میں ہم وقت سوال کو مدنظر رکھتے ہوے زایچہ بناتے ہیں انشاءاللہ ہم اپنی اون لاین کلاسز تشخیص کرنا سکھاے گے بہر حال آگر آپ لوگوں نے اس سلسلہ کو پسند کیا تو اس کو جاری رکھوں گا اور اس سلسلہ میں اپنے تجربات اور نفسیاتی امراض کا علاض ان کی علامتوں کہ متعلق جلد ہی تفصیل سے روشنی ڈالوں گا اس سلسلہ میں آپ کی آراء درکار ہے

04/01/2022
03/01/2022

ستارے ہماری زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں

اللہ تباررک تعالی نے کویی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی اسکی ھر بات میں حکمت پوشیدہ ھے فرمان باری تعالی ھے سورتہ نحل آیت نمبر ١٢ و سخر لکم اللیل و النہار والشمس و القمر والنجوم مسخرات بامرہ ان فی ذلک لا یت لقوم یعقلون (ھم نے تمھارے لیے رات اور دن سورج اور چاند اور جملہ کواکب کو خاص احکام سر انجام دینے کا حکم دیا ھے در حقیقت عقلمند لوگوں کیلیے اس میں نشانیاں ھیں ) پھر سورتہ بقرہ آیت نمبر ٢٩ میں ارشاد باری تعالی ھے ھوالزی خلق لکم مافی الارض جمیعا ثم استوای الی السماءفسو ھن سبع سموت وھو بکل شیء علیم(اور اس نے تمھارے لیے رات دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ھے اور ستارے اس کے حکم سے مسخر ھیں بے شک اسمیں دلایل ھیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھ رکھتے ھیں) اسکا مطلب یہ ھے اللہ تعالی نے ھر چیز میں کویی نہ کویی اثر رکھا ھے جیسے سورج اگر سردیا ں ھو تو اسکی دھوپ بہت اچھی لگتی ھے گرمیاں ھو تو یہی دھوپ سے بندہ بچتا ھے یہ کیا ھے سورج کا ھماری زندگی پر اثر اسطرح چاند جب چاند کی چاندنی راتیں ھوتی ھیں تو سمندر کا مد و جذر عروج پر ھوتا ھے عورت چاھے کسی بھی خطہ کی ھو اسکی مخصوص تاریخیں ھمیشہ چاند کی ایک ھی تاریخ کو ھوتی ھیں یہ چاند کا ھماری زندگی پر اثر ھے اسطرح دوسرے ستارے بھی ھماری زندگی پر اثر ڈالتے ھیں جسکو عالمان نجوم نے یوں مقرر کیا ھے شمس کی شعاعیں حیات و حدت قمر سے جسم اور اسکی برودت عطارد سے دماغ اور غور فکر زھرہ سے نفس اور جذبات مریخ سے قوت عمل مشتری سے خالق کی بندگی ذحل سے صبر و استقلال کی شعاعیں پھوٹتی ھیں یہ سب انکے ھماری زندگیوں پر اثرات ھیں اسکا اندازہ اس علم کا کویی عالم ھی لگا سکتا ھے آپ نے دیکھا ھو گا کہ ایک بندے کے پاس بھت دولت ھے یہ اس پر مشتری کا اثر ھے مگر اسکی اولاد نہیں یہ اس پر زحل کا اثر ھے ایک عورت بہت رومانٹک ھے اسکی اپنے شوھر سے بھت بنتی ھے یہ اس پر زھرہ کا اثر ھے ایک آدمی بہت بہادر ھے یہ اس پر مریخ کا اثر ھے مگر وہ بیوقوف ھے یہ اس پر عطارد کا اثر ھے اگر ھم اپنی زندگی کے ستاروں کی تحقیق کروالیں تو ھمیں اپنی زندگی کے اچھے برے پہلوں اور اچھے برے وقت کا پتہ چل سکتا ھے جس کے جاننے سے ھماری زندگی آسان اور کامیاب ھو سکتی ھے ھم اپنے برے وقت سے بچ سکتے ھیں اور اچھے وقت سے فاییدہ اٹھا سکتے ھیں جیسے اگر ھم نے لاھور جانا ھو تو کراچی کی گاڑی میں نہیں بیھٹتے اگر بیٹھے گے تو خراب ھوں گے اسلیے ھمیں اپنے ستاروں کی تحقیق کروا کر اپنے بارے میں راھنمایی لینا چاھیے کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ بھی غلط گاڑی میں سفر کر رھے ھیں اس سلسلہ میں ہماری خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں
نوٹ: آپ کے پر زور اصرار پر ہم علم نجوم کے اون لاین کورس کا جلد آغاز کر رہے ہیں جس میں ہم آپ کو بہت کچھ سکھاے گے اگر آپ علم سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم سے جلد رابطہ کریں اور اپنی کورس کیلے اپنی بکنگ کروا لیں

02/01/2022

آپ کے سوال ہمارے جواب
آج اتوار 2جنوری رات7 سے 7:30بجے کے درمیان ہم یو ٹیوب اور فیس بک پر لایو آپکے سوالات کے جواب دیں گے جواب کیلیے ہمارے فون نمبر 03068913362 پر فون کر کے اپنے 1 سوال کا جواب مفت حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو اپنا سوال تاریخ پیدائش وقت پیدایش اور شہر پیدایش بتا کر اپنے سوال کا جواب مفت حاصل کریں یا اگر آپ کے پاس یہ معلومات نہیں ہیں تو اپنا سوال اور 1 سے لے کر 108 تک 1 عدد بتا کر جواب مفت حاصل کر سکتے ہیں کال کیلیے ہمارا فون نمبر 03068913362 پر فون کر سکتے ہیں

01/01/2022

صحت علاج اور نجوم
برج اسد والے پچھلے ایک ماہ سے اپنی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں انکو دل ،معدہ پیشاب اور گردوں اور جنسی امراض کی وجہ سے تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے اگر یہ جمعہ کے دن 600 گرام چاول اور 300 گرام چینی اور 300 گرام سوجی کا صدقہ کریں تو ان کو افاقہ ہو گا اس کے ساتھ ان کو جنوری میں پانی کا زیاد استعمال کرنا چاہیے انشاءاللہ شفاء نصیب ہو گی اگر آپ بھی اپنی صحت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کیلیے آپ کو زائچہ بنوانا پڑے گا جس کی ہم فیس لیتے ہیں اگر کسی 1 سوال کا مفت جواب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہماری اس پوسٹ کو شیر کر کہ اپنا جواب حاصل کر سکتے ہیں اور ہم جلد ہی ان لاین کلاسز کا آغاز کر رہے یں جس میں ہم آپ کو زائچہ بنانا اسے پڑھنا اور علاج کیلیے ریمڈیز کرنا سکھاے گے مگر اس کے لیے آُپ کا فیڈ بیک درکار ہے

31/12/2021
31/12/2021

جنوری کے ستارے
جنوری میں شمس 20 جنوری تک جدی میں ہو گا عطارد 3 کو دلو میں داخل ہو گا اور 16 کو الٹا ہو گا 25 کو جدی میں جاے گا اور زھرہ بھی جدی میں الٹا چل رہا ہے اور یہ 29 کو سیدھا ہو گا مریخ بھی قوس میں ہے 25 کو جدی میں جاے گا مشتری اب زحل سے الگ ہو کر حوت میں آ چکا ہے مشتری چونکہ کہ روپے پیسے سے منسوب ہے اس لیے اب یہ طاقت ور ہے تو رزق روزی کے عملیات اور لوح مشتری تیار کرنے کے اب مواقع ملیں گے ایسا ہی 1 موقع 16 جنوری کو آے گا تو اس سے فایدہ اٹھایے اسلیے امکان ہے کہ یہ ماہ بڑا ہنگامہ خیز ہو گا حکومت کیلیے بھی مشکلات میں اضافہ ہو گا پارلیمنٹ میدان جنگ بن سکتا عورتوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے خاص طور وہ لوگ جو فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہے انکی مشکلات بڑھ سکتی ہیں سکینڈلز بھی سامنے آ سکتے ہیں یہ ماہ قوس جدی اور دلو والوں کیلیے ہنگامہ خیز ثابت ہو گا کبھی یہ بہت زیادہ خوشی محسوس کریں گے کبھی اپنے آپ کو بند دروازے میں محسوس کریں گے حوت والوں کی مشکلات میں کمی کا امکان ہے سرطان اسد والے اپنے شریک حیات کی وجہ سے پریشان ہو سکتے ہیں عقرب والوں کو گھر بیٹھے کویی لاٹری لگ سکتی ہے اگر آپ بھی اپنے بارے میں کویی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو ہماری اس پوسٹ کو شیر کر کے اپنا 1 سوال کا جواب مفت حاصل کر سکتے ہیں اور مجھے آپ سے 1 مشورہ بھی درکار ہے کہ کچھ دوست فرمایش کرتے ہیں کہ ہم ان کو علم نجوم سکھایں کیا اس کیلیے ہم ان لاین کلاسز کا آغاز کریں اور کویی کورس ترتیب دیں ہمیں اپنے فیڈ بیک سے ضرور آگاہ کیجیے گا

Address

Burewala

Opening Hours

Monday 20:00 - 22:22
Tuesday 20:00 - 22:22
Wednesday 20:00 - 22:22
Thursday 20:00 - 22:22
Friday 20:00 - 22:22
Saturday 20:00 - 22:22
Sunday 09:28 - 22:29

Telephone

03411869736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astro spirtual help posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share