Bin Qutab Foundation

Bin Qutab Foundation (BQF) was established in June 2007 by the Pakistani philanthropists to address social development issues in rural and urban communities of Pakistan The Govt.

We know that about 70 % population of Pakistan lives in underdeveloped rural areas where medical facilities are either non-existent or scarce. cannot afford to allocate more budgets to rural health sector. So, for life saving treatment, emergency cases and seriously ill patients are compelled to tarsal to cities quite away from their villages. Despite heavy expenditure, the poor patients mostly die en-route during journey.

26/05/2026
22/05/2026

بیگم نور میموریل ہسپتال
بھبھڑ-چکوال

03000563636
03000407107
**پریس ریلیز**
22/5/2026

مریضوں کو معیاری، بلا تعطل اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، کو یقینی بنانے کے لیے، حسبِ سابق Begum Noor Memorial Hospital عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھی اپنی طبی خدمات جاری رکھے گا۔

اس سلسلے میں درج ذیل شعبہ جات معمول کے مطابق فعال رہیں گے:

1۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے کھلا اور فعال رہے گا۔
2۔ او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہے گی، جبکہ مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔
3۔ لیبارٹری، فارمیسی اور ایکسرے سروسز بھی معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔

تاہم عید کی تعطیلات کے دوران سرجیکل اور ڈائلیسز سینٹر کی سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی۔

Ijaz Ali Khan
Director Operations

#عیدالاضحی #چکوال #بھبھڑ
Begum Noor Memorial Hospital & Research Centre Bin Qutab Foundation

16/05/2026

پریس ریلیز

بن قطب فاؤنڈیشن کی لاہور شاپنگ فیسٹیول 2026 میں شرکت۔ دیہی صحت کے منفرد ماڈل کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی

لاہور، 15 مئی 2026:

بن قطب فاؤنڈیشن نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ لاہور شاپنگ فیسٹیول 2026 میں اپنے فلاحی اور صحت عامہ کے منصوبوں، خصوصاً بیگم نور میموریل ہسپتال بھبڑ، چکوال کے پراجیکٹ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے خصوصی اسٹال قائم کیا۔

فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں، کاروباری شخصیات، سماجی کارکنوں، طلبہ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بن قطب فاؤنڈیشن کے اسٹال کا دورہ کیا۔ وزیٹرز کو فاؤنڈیشن کے دیہی صحت، تعلیم اور انسانی خدمت کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بیگم نور میموریل ہسپتال کی ڈاکومنٹری، تصاویر اور پراجیکٹ کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں، جنہیں حاضرین نے گہری دلچسپی سے دیکھا۔

لاہور شاپنگ فیسٹیول میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، مختلف تجارتی اداروں کے سربراہان، کاروباری شخصیات اور سماجی حلقوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بن قطب فاؤنڈیشن کی طرف سے ان کی خدمات، تعاون اور فاؤنڈیشن کے دیہی خدمت کے مشن میں دلچسپی کے اعتراف میں معزز شخصیات کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

جن معزز شخصیات کو شیلڈز پیش کی گئیں، ان میں جناب فہیم الرحمن سہگل، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جناب تنویر احمد شیخ، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اور بریگیڈیئر محمد ساجد کھوکھر، ستارہ امتیاز ملٹری، ریٹائرڈ، چیئرمین ٹیوٹا شامل تھے۔

اسٹال پر موجود جناب توقیر ملک، کو فاؤنڈر اینڈ سی ای او، بن قطب فاؤنڈیشن و بیگم نور میموریل ہسپتال نے میڈیا نمائندگان، لاہور چیمبر کے عہدیداران اور وزیٹرز کو فاؤنڈیشن کے سفر، بیگم نور میموریل ہسپتال کے قیام، موجودہ خدمات، دیہی صحت کے چیلنجز اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ میڈیا اور چیمبر کے نمائندگان نے اس منفرد دیہی ہیلتھ کیئر ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جناب توقیر ملک کا تفصیلی انٹرویو بھی کیا۔

وزیٹرز نے اس بات پر خصوصی حیرت اور خوشی کا اظہار کیا کہ چکوال کے ایک دیہی علاقے میں ایک جدید، منظم اور انسان دوست ہسپتال کامیابی سے خدمات انجام دے رہا ہے، جہاں مریضوں کو عزت، سہولت اور ہمدردی کے ساتھ علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ کئی افراد نے اس پراجیکٹ کو قریب سے دیکھنے کے لیے بھبڑ، چکوال کا دورہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور فاؤنڈیشن کے ساتھ رابطہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب توقیر ملک نے کہا کہ بن قطب فاؤنڈیشن کا مقصد دیہی علاقوں میں صحت، تعلیم اور خدمت کے ایسے پائیدار ماڈلز قائم کرنا ہے جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شاپنگ فیسٹیول میں عوامی دلچسپی نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے شہری دیہی خدمت کے معیاری منصوبوں کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ عملی طور پر جڑنا بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیگم نور میموریل ہسپتال صرف ایک ہسپتال نہیں بلکہ دیہی پاکستان کے لیے امید، خدمت اور ترقی کا ایک عملی نمونہ ہے۔ فاؤنڈیشن مستقبل میں اس ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور توسیع کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

بن قطب فاؤنڈیشن نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاہور شاپنگ فیسٹیول کی انتظامیہ، تجارتی اداروں کے سربراہان، میڈیا نمائندگان اور تمام وزیٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فاؤنڈیشن کے دیہی خدمت کے ماڈل میں دلچسپی لی اور اس حوصلہ افزا مشن کو سراہا۔

جاری کردہ:
اعجاز علی خان
ڈائریکٹر ہاسپٹل اینڈ ممبر بورڈ
بن قطب فاؤنڈیشن و بیگم نور میموریل ہسپتال
بھبڑ، چکوال






#چکوال

#بھبڑ




















Baba Bashir Chakwal
Begum Noor Memorial Hospital & Research Centre
Bin Qutab Foundation

10/05/2026
29/04/2026

Address

Bhubhar Chakwal
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Qutab Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bin Qutab Foundation:

Share