19/02/2026
رمضان میں ایک چھوٹی سی گزارش ہے اگر آپ لوگ عمل کریں تو بہت فرق پڑے گا پاکستان میں پچھلے چند سالوں میں ڈیڑھ کروڑ مزید لوگ سطح غربت سے نیچے چلے گے رمضان صبر اور تقویٰ اور خدا کے قرب کا مہینہ ہے اس میں اپنی خوراک سادہ کر دیں یہ بڑے بڑے دستر خوان ہزار طرح کے لوازمات کے بجائے سادہ خوراک موسمی پھل کھجور تک رہیں سادہ روٹی اور سالن کھائیں اور جتنا بھی وقت میسر ہو عبادت کریں تو ایک تو رمضان کی برکت کو اصل میں لوٹ لیں گے دوسرا آپ کی وجہ سے جو مہنگائی کا طوفان آتا وہ کنٹرول رہے گا عام بندہ بھی سہولت سے رمضان گزار لے گا
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ اپنے سے جوڑے رکھے آمین