26/08/2026
ڈاکٹر فیاض علی رومی کو اہم اضافی ذمہ داری تفویض
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیاض علی رومی، میڈیکل سپرڈنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔
یہ اضافی ذمہ داری تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، جاری رہے گی۔
ڈاکٹر فیاض علی رومی کی انتظامی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ کارکردگی اور محکمہ صحت کی جانب سے ان پر اعتماد کا یہ اہم ذمہ داری ایک واضح اعتراف ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کی پوری ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر فیاض علی رومی کو اضافی چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔