Anaya O-Food

Anaya O-Food Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anaya O-Food, Health Food Shop, Tahir town, Dera Ghazi Khan.

ہم سے سیریل کیوں خریدا جائے؟کیونکہ ہمارا سیریل 100% آرگینک ہے، غذائیت سے بھرپور ہے اور خاص طور پر ان بچوں کے لیے ایک بہت...
24/08/2026

ہم سے سیریل کیوں خریدا جائے؟

کیونکہ ہمارا سیریل 100% آرگینک ہے، غذائیت سے بھرپور ہے اور خاص طور پر ان بچوں کے لیے ایک بہترین آپشن ہے جو picky eaters ہیں، کھانے پینے میں نخرے کرتے ہیں اور مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے کمزور ہو جاتے ہیں۔

الحمدللہ، آج ایک ایسی ہی مدر کا فیڈبیک آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں جو 2024 سے ہمارے سیریل اپنے بیٹے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔جب ان کا بیٹا 6 منتھ کا ہوا

ان کے بیٹے کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ روٹی بالکل نہیں کھاتے تھے، صرف liquid چیزیں لیتے تھے ۔

بہنا نے ہمارا سیریل لیا، بچے کو فیڈر میں بنا کر دینا شروع کیا اور الحمدللہ بچے کے وزن میں بہتری آئی۔ یہاں تک کہ دانت نکلنے کے دوران، جب اکثر بچے کھانے پینے میں مزید کمی کر دیتے ہیں، تب بھی بچے کا وزن بہتر ہوتا رہا۔

اور آج وہی بہنا اپنی بیٹی کے لیے بھی ہمارا سیریل لے رہی ہیں۔ الحمدللہ، ان کی بیٹی کا فیڈبیک بھی آپ کے سامنے ہے۔

ایک بات واضح کر دوں:

میرا کوئی دعویٰ نہیں کہ ہمارا سیریل کھانے سے آپ کے بچے کا ایک ہفتے میں وزن بڑھ جائے گا۔

ہم اس میں کوئی دوا استعمال نہیں کرتے، نہ ہی کوئی ایسی چیز شامل کرتے ہیں جو بچے کو مصنوعی طور پر چند دنوں میں پھلا دے۔

یہ صرف کچھ ماؤں کے حقیقی تجربات اور فیڈبیکس ہیں، الحمدللہ۔

اچھی اور متوازن غذا بچے کی مجموعی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد دیتی ہے، اور جب بچہ مناسب غذا مسلسل لیتا ہے تو اس کے صحت مند وزن اور نشوونما میں بہتری آ سکتی ہے۔

250 گرام — 700 روپے + ڈلیوری چارجز

آرڈر کے لیے WhatsApp پر رابطہ کریں۔
03136071038

24/08/2026

کچھ ماؤں کی شکایت آتی ہے:
"آپ کا سیریل ہم سے صحیح نہیں بنتا، اس میں لمپس بن جاتے ہیں۔"
تو آج سوچا اس کا جواب صرف لکھنے کے بجائے آپ کو بنا کر دکھا دوں۔

اکثر لمپس سیریل کی وجہ سے نہیں بلکہ اسے دودھ میں شامل کرنے کے طریقے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ اگر سیریل ایک ساتھ زیادہ مقدار میں ڈال دیا جائے یا شروع میں اچھی طرح مکس نہ کیا جائے تو گٹھلیاں بن سکتی ہیں۔

اسے بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے دودھ ، میں سیریل تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور ساتھ ساتھ مسلسل مکس کرتے رہیں۔ چند منٹ میں سیریل اچھی طرح یکجان ہو جائے گا۔

میں نے ویڈیو میں بالکل اسی طرح بنا کر دکھایا ہے تاکہ اگر آپ کو بھی لمپس کا مسئلہ آ رہا ہے تو آپ کو طریقہ سمجھنے میں آسانی ہو۔

اور ایک بات جو اکثر مائیں پوچھتی ہیں:

"کیا اس میں پہلے سے چینی یا کوئی فلیور شامل ہوتا ہے؟"

نہیں۔ ہمارے سیریل میں نہ اضافی چینی یا شکر شامل کی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی مصنوعی یا ایکسٹرا فلیور۔ ہم اجزاء کا قدرتی ذائقہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گھر میں آپ بچے کی عمر اور ضرورت کے مطابق اپنی پسند کی چیز شامل کر سکتی ہیں۔

اگر آپ پہلی بار ہمارا سیریل استعمال کر رہی ہیں تو یہ چھوٹی سی ویڈیو ضرور دیکھ لیجیے، شاید آپ کا مسئلہ بھی یہی ہو۔

آرڈر یا مزید معلومات کے لیے WhatsApp پر رابطہ کر سکتی ہیں۔
03136071038
Price 250 gram700

السلام علیکم  آج کا دن ریپیٹڈ کسٹمرز کے نام رہا۔آج کا دن کچھ ایسا مصروف گزرا کہ بزنس کو باقاعدہ سائیڈ پر رکھنا پڑا۔ گھر ...
19/08/2026

السلام علیکم آج کا دن ریپیٹڈ کسٹمرز کے نام رہا۔

آج کا دن کچھ ایسا مصروف گزرا کہ بزنس کو باقاعدہ سائیڈ پر رکھنا پڑا۔ گھر میں دعوت تھی، بچوں اور گھر کے کاموں میں پورا دن گزر گیا اور سیل کا خیال ہی نہیں آیا۔

رات کو جب سیل چیک کی تو دل خوش ہوگیا۔ آج کا دن نئے آرڈرز سے زیادہ میرے ریپیٹڈ کسٹمرز کے نام رہا۔

یہ وہی بہنیں ہیں جنہوں نے کبھی بتایا تھا کہ ان کے بچے کچھ کھاتے نہیں، بہت کم کھاتے ہیں یا کمزور ہیں۔ ان کے پہلے آرڈرز کے بعد ملنے والے خوبصورت فیڈبیکس آج بھی میرے پاس موجود ہیں، اور آج انہی بہنوں کے دوبارہ آرڈرز دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی۔

کسی نے پہلے 250 گرام لیا تھا تو اس بار اس سے زیادہ مقدار کا آرڈر دیا، کسی نے دوبارہ پورا پیک منگوایا۔

الحمدللہ، میرے تقریباً 80 فیصد آرڈرز ریپیٹڈ کسٹمرز کے ہوتے ہیں۔ یہی میرے لیے سب سے بڑا اطمینان ہے کہ ایک بار سیریل استعمال کرنے والی مائیں دوبارہ اسی پر اعتماد کرتی ہیں۔

آج کوئی پوسٹ نہیں کی، اس لیے نئے کسٹمرز تو نہیں آئے، لیکن میرے ریپیٹڈ کسٹمرز نے پھر بھی دن بنا دیا۔

اگر آپ بھی اپنے بچے کے لیے ایک اچھا، غذائیت سے بھرپور اور معیاری سیریل ڈھونڈ رہے ہیں تو Anaya O Food Organic Baby Cereal آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔

Order k ly 03136071038

Cereal price 250 gram 700

بچے نے پہلے نہیں کھایا، تو ماما نے طریقہ بدل لیا ایک ماما نے بتایا کہ انہوں نے اپنے baby کو ہمارا cereal دیا، لیکن بچے ن...
16/08/2026

بچے نے پہلے نہیں کھایا، تو ماما نے طریقہ بدل لیا

ایک ماما نے بتایا کہ انہوں نے اپنے baby کو ہمارا cereal دیا، لیکن بچے نے پہلے اسے accept نہیں کیا اور 3، 4 چمچ لینے کے بعد vomiting بھی کر دی۔

ماما نے زبردستی نہیں کی، بلکہ اگلے دن cereal کو بچے کے پسندیدہ custard میں تھوڑا سا mix کرکے دیا۔

اور پھر ماشاءاللہ، بچے نے شوق سے کھا لیا۔

مجھے اس feedback میں سب سے اچھی بات یہی لگی کہ ماما نے بچے کو زبردستی کھلانے کے بجائے اس کی پسند کو سمجھا اور طریقہ بدل لیا۔

ہم اکثر بچوں کو کوئی چیز پسند نہ آنے پر وہی چیز بار بار زبردستی کھلانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس کا نتیجہ بعض اوقات یہ نکلتا ہے کہ بچہ اس چیز سے مزید بیزار ہونے لگتا ہے اور کھانے سے ہی بھاگنے لگتا ہے۔

اس لیے اگر بچہ پہلی بار کوئی چیز accept نہیں کر رہا تو لازمی نہیں کہ وہ چیز ہی خراب ہو۔ کبھی اسے دینے کا طریقہ بدل کر دیکھیں، اس کے پسندیدہ taste کے ساتھ combine کریں اور بچے کو وقت دیں۔

ہمارے cereal کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اسے صرف ایک ہی طریقے سے دینا ضروری نہیں۔ آپ بچے کی عمر اور پسند کے مطابق اسے مختلف طریقوں سے تیار کر سکتی ہیں، مثلاً custard یا fruit puree میں شامل کرکے

بچے کو کھانے سے محبت کروائیں، کھانے سے جنگ نہیں۔
For order 03136071038
Cereal price 250 gram 700

ٹوئنز بیبیز | آدھا کلو | پورے مہینے کی بے فکری ٹوئنز بیبیز کے لیے جب پہلی بار آرڈر آیا تو ان کے بابا نے بتایا تھا کہ انہ...
16/08/2026

ٹوئنز بیبیز | آدھا کلو | پورے مہینے کی بے فکری

ٹوئنز بیبیز کے لیے جب پہلی بار آرڈر آیا تو ان کے بابا نے بتایا تھا کہ انہیں اپنے دونوں بچوں کے لیے سیریل چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں بچوں کی Hb اکثر کم رہتی ہے، اسی لیے وہ ان کے لیے کوئی بہتر اور غذائیت سے بھرپور آپشن چاہتے تھے۔
اور ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عموماً ہمارے زیادہ تر آرڈرز مائیں ہی کرتی ہیں، لیکن یہ ہمارے لیے خاص تھا کہ پہلی دفعہ کسی بابا نے خود آرڈر کیا۔ ❤️
الحمدللہ، اب تیسرے آرڈر کے بعد ان کا یہ خوبصورت فیڈبیک ملا کہ آدھا کلو سیریل پورا مہینہ آرام سے چل گیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کے لیے یہ ایک بجٹ فرینڈلی اور صحت مند آپشن ثابت ہوا۔
سچ بتاؤں تو ایسے فیڈبیکس مجھے بہت زیادہ پسند ہوتے ہیں جو صرف ایک بار استعمال کرنے کے فوراً بعد نہیں بلکہ اچھی طرح استعمال کرنے، بار بار آرڈر کرنے اور خود تجربہ کرنے کے بعد ملیں۔ کیونکہ اس وقت مجھے لگتا ہے کہ کسٹمر نے واقعی پروڈکٹ کو وقت دیا، خود استعمال کیا اور پھر اپنی رائے دی۔
(98% آرڈرز مائیں کرتی ہیں، اور یہ پہلی دفعہ تھا کہ کسی بابا نے خود آرڈر کیا، پھر اس کے بعد ہمیں کافی اچھا فیڈبیک بھی ملا۔)
اگر آپ بھی اپنے بچے کے لیے کوئی بجٹ فرینڈلی اور صحت مند آپشن ڈھونڈ رہی ہیں تو ہمارا سیریل آپ کے لیے بھی ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔
خاص طور پر اگر آپ کا بچہ کھانے پینے میں بہت چوزی ہے، کھانے سے تنگ کرتا ہے، کمزور ہے یا وزن بڑھانے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کی تلاش میں ہیں تو ہمارا سیریل ضرور آزمائیں۔
اور اگر آپ کے پاس سیریل بنانے کا وقت نہیں، آپ ورکنگ ماما ہیں، سفر میں ہیں یا کہیں باہر جا رہی ہیں تو ہمارے پاس انسٹنٹ سیریل بھی دستیاب ہے، جو چند منٹوں میں تیار ہو جاتا ہے۔
دونوں سیریل آپ کو ہم سے آسانی سے مل جائیں گے۔
اپنے بچوں کے لیے ایک صحت مند، مزیدار اور بجٹ فرینڈلی انتخاب کریں — کیونکہ ان کی صحت سب سے اہم ہے۔ ❤️

آج کل ڈسپیچنگ کی ویڈیوز دیکھنے کا بڑا شوق ہو گیا ہے۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ، کسی کے 20 پارسل جا رہے ہیں، کسی کے 50، کسی کے ...
16/08/2026

آج کل ڈسپیچنگ کی ویڈیوز دیکھنے کا بڑا شوق ہو گیا ہے۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ، کسی کے 20 پارسل جا رہے ہیں، کسی کے 50، کسی کے 100۔ دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے اور دل سے دعا بھی نکلتی ہے کہ اللہ سب کے کاروبار میں برکت دے۔
اور میں بھی ان میں شامل ہونے کی کوشش کرتی ہوں۔ لیکن میرے شوہر کے نزدیک پارسل پیک کرتے ہوئے ان کی تصویریں بنانا دنیا کا سب سے فضول کام ہے۔
اب میں کوئی اڑی ترچھی سی تصویر بنا لیتی ہوں، پھر جب اسے فیس بک پر لگانے لگتی ہوں تو خود ہی دیکھ کر سوچتی ہوں کہ یہ کیا تصویر ہے، اسے لگاؤں بھی یا نہیں۔
اصل میں میرے لیے یہ کام اتنا آسان نہیں ہے۔ میں صبح 9 بجے پارسل اپنے ہسبینڈ کے ہاتھ بھیج دیتی ہوں۔ صبح ناشتہ بنانا، بچوں کو دیکھنا، رات سے پیک کیے ہوئے پارسل نکالنا، جلدی جلدی سب تیار کرنا، اسی چکر میں تصویر بنانے کا یاد ہی نہیں رہتا۔
اور جب یاد آتا ہے تو بس جلدی سے موبائل اٹھایا، ایک آدھ تصویر بنائی اور پارسل ہاتھ میں پکڑا دیا۔
پھر تصویر کھول کر دیکھو تو دل کرتا ہے رہنے دو، فیس بک پر لگانے والی تو بالکل نہیں ہے۔
لیکن پھر سوچتی ہوں کہ چلو، یہی میری حقیقت ہے۔ کوئی الگ سے فوٹوگرافر نہیں ہے، نہ پیکنگ کے لیے کوئی خاص وقت نکالتی ہوں۔ گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ جیسے بن پڑتا ہے، کر لیتی ہوں۔
آپ لوگ بتائیں، آپ کے ہاں آرڈرز کس ٹائم پیک ہوتے ہیں اور ڈسپیچ کب کرتے ہیں؟
اور خاص طور پر جو بہنیں گھر سے بزنس کر رہی ہیں، کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ کام تو ہو جاتا ہے لیکن تصویر بنانے کا وقت نہیں ملتا؟

بچوں کی صحت کے لیے نٹس… اور نٹس کی غذائیت اب سیریل میں! 💚بچوں کی بڑھتی عمر میں صرف پیٹ بھرنا کافی نہیں، انہیں ایسی غذا چ...
13/08/2026

بچوں کی صحت کے لیے نٹس… اور نٹس کی غذائیت اب سیریل میں! 💚
بچوں کی بڑھتی عمر میں صرف پیٹ بھرنا کافی نہیں، انہیں ایسی غذا چاہیے جو غذائیت سے بھرپور بھی ہو۔ اسی لیے ہمارے Anaya O Food Organic Cereal میں نٹس اور دیگر غذائیت بخش اجزاء شامل کیے گئے ہیں۔ 🥣✨
🌱 قدرتی اجزاء
🥜 نٹس کی غذائیت
💪 بچوں کی نشوونما کے لیے بہترین انتخاب
🧠 متوازن غذا کے ساتھ دماغی نشوونما میں معاون غذائی اجزاء
🩸 آئرن سمیت اہم غذائی اجزاء کا ذریعہ
❤️ بچوں کی روزمرہ صحت کے لیے ایک غذائیت بھرا آپشن
خاص طور پر ان ماؤں کے لیے جو چاہتی ہیں کہ بچے کو ہر لقمے کے ساتھ مزید غذائیت ملے۔ ❤️
Anaya O Food Organic Cereal
ماں کا اطمینان، بچے کی بہتر غذا۔ 🌸

یہ 2023 کی بات ہے…میرے WhatsApp Messenger پر ایک خاتون کا میسج آیا۔میسج کرتے ہی انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بچہ ہے اور و...
13/08/2026

یہ 2023 کی بات ہے…

میرے WhatsApp Messenger پر ایک خاتون کا میسج آیا۔

میسج کرتے ہی انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بچہ ہے اور وہ اس کے لیے سیریل لینا چاہتی ہیں۔

ویسے میرے پاس جو بہنیں پہلی بار سیریل لینے آتی ہیں، ان کی کہانیاں مختلف ہوتی ہیں۔

کچھ مائیں صرف اس لیے آتی ہیں کہ وہ مارکیٹ کے سیریل کے بجائے گھر کا بنا ہوا سیریل ٹرائی کرنا چاہتی ہیں۔

لیکن زیادہ تر مائیں کسی نہ کسی مسئلے کی وجہ سے آتی ہیں…

کسی کا بچہ کمزور ہوتا ہے،
کسی کا وزن نہیں بڑھ رہا ہوتا،
کوئی بچہ کھانے میں بہت نخرے کرتا ہے،
اور بعض بچے تو کھانا منہ میں لے کر فوراً الٹی کر کے نکال دیتے ہیں۔

اور شاید اللہ تعالیٰ نے میرے سیریل میں ایسی برکت رکھی ہے کہ کئی ایسی مائیں بھی واپس آتی ہیں جو پہلے کہتی تھیں:

"میرا بچہ کچھ بھی نہیں کھاتا۔" ❤️

میرے سیریل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ میں نے اسے کسی ایک مخصوص ذائقے میں قید نہیں کیا۔

مارکیٹ کے بہت سے سیریلز ایک ہی فلیور اور ایک ہی ذائقے کے ہوتے ہیں، بعض بہت زیادہ میٹھے بھی ہوتے ہیں۔

جبکہ میرے سیریل کو آپ اپنے بچے کی پسند کے مطابق customize کر سکتے ہیں۔
بچے کو جو چیزیں پسند ہیں، ان کے حساب سے اجزاء کا انتخاب کیا جا سکتا ہے تاکہ بچے کے لیے کھانا آسان اور قابلِ قبول ہو۔

بہرحال… واپس آتے ہیں 2023 والی اس سسٹر کی طرف۔

انہوں نے آرڈر کیا۔

بچے کو سیریل پسند آیا تو پھر ایک آرڈر کے بعد دوسرا، پھر تیسرا…

اور کافی عرصے تک ان کے ریپیٹ آرڈرز آتے رہے۔

تقریباً ایک سال تک وہ اپنے بچے کو ہمارا سیریل دیتی رہیں، یہاں تک کہ بچہ خود باقی کھانے بھی کھانے لگا۔

پھر وقت گزرتا گیا…

میں اپنے کام میں مصروف رہی اور وہ اپنی زندگی میں۔

لیکن آج، تقریباً تین سال بعد، اچانک انہی کا میسج دوبارہ میرے WhatsApp پر آیا۔

اور جب میں نے میسج پڑھا تو دل سے بس ایک ہی بات نکلی:

الحمدللہ… الحمدللہ! 🥹❤️

انہوں نے بتایا کہ اب ان کی ایک بیٹی ہوئی ہے اور وہ اس کے لیے دوبارہ ہمارا سیریل لینا چاہتی ہیں۔

سوچیں…

2023 میں اپنے بیٹے کے لیے آرڈر کرنے والی ایک ماں، تین سال بعد اپنی بیٹی کے لیے دوبارہ آپ کے پاس آ رہی ہے۔

مارکیٹ میں آج کتنے سیلرز ہیں، کتنے نئے برانڈز آ گئے ہیں، کتنے نئے آپشنز موجود ہیں…

لیکن انہوں نے میرا نمبر محفوظ رکھا، مجھے یاد رکھا اور اپنی دوسری اولاد کے لیے دوبارہ وہیں آئیں جہاں سے

🇵🇰 اپنے بچوں کی صحت کے لیے اس بار کچھ خاص کریں! 💚14 اگست کی خوشی میں Anaya O Food کی طرف سے اپنی پیاری بہنوں کے لیے 14% ...
09/08/2026

🇵🇰
اپنے بچوں کی صحت کے لیے اس بار کچھ خاص کریں! 💚
14 اگست کی خوشی میں Anaya O Food کی طرف سے اپنی پیاری بہنوں کے لیے 14% OFF 🎉
اگر آپ کافی عرصے سے ہمارا سیریل try کرنے کا سوچ رہی ہیں، تو یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ❤️
🌾 Multigrain Cereal — 500 گرام
1200 روپے ❌
14% OFF کے بعد: 1032 روپے ✅
🥣 Instant Cereal — 400 گرام
1200 روپے ❌
14% OFF کے بعد: 1032 روپے ✅
🍚 Rice Sago Cereal — 500 گرام
1200 روپے ❌
14% OFF کے بعد: 1032 روپے ✅
💪 Energy Booster — 200 گرام
1200 روپے ❌
14% OFF کے بعد: 1032 روپے ✅
🚚 Delivery Charges: 200 روپے الگ سے
اور اب بات کرتے ہیں اُن ماؤں کی جن کے بچے کھانے کے نام پر روز نئی فرمائش لے کر بیٹھ جاتے ہیں! 😂
اگر آپ کا بچہ بھی ٹھیک سے کچھ نہیں کھاتا، کھانا دیکھ کر منہ بنا لیتا ہے یا آپ کو ایک ایک لقمے کے لیے اس کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے، تو ہمارا سیریل ایک بار ضرور try کریں۔ 🥰
اس کا ذائقہ بچوں کو پسند آنے کی وجہ سے ہمیں ایک نہیں، سینکڑوں ماؤں کی طرف سے feedback مل چکے ہیں کہ بچوں نے اسے شوق سے کھایا اور روزمرہ کی diet میں شامل کرنا آسان رہا۔ ❤️
اور سب سے اہم بات…
بہت سی ماؤں نے اپنے بچوں کے weight اور overall health میں بہتری کے تجربات بھی ہمارے ساتھ share کیے ہیں۔ 🥹❤️
ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہر بچے پر نتیجہ ایک جیسا ہوگا، لیکن ایک nutritious، tasty اور مختلف غذائی اجزاء پر مشتمل option آپ کے بچے کی روزمرہ خوراک کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ 🌾🥣
تو اگر آپ کا بچہ بھی پیکی ایٹر ہے اور آپ چاہتی ہیں کہ اس کی diet میں کچھ مزید nutritious شامل ہو، تو:
اس 14 اگست پر سیریل گھر لے آئیں…
اور بچے کو صحت مند خوراک کی طرف ایک مزیدار قدم دیں۔ 💚🇵🇰
🎉 14% OFF — تمام سیریلز اور Energy Booster پر
⏳ Limited Time Offer
📩 Order whats app 03136071038

Address

Tahir Town
Dera Ghazi Khan

Telephone

+923431704033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anaya O-Food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anaya O-Food:

Shortcuts

Share