MIT Medical Imaging Technology

MIT Medical Imaging Technology Faculty Of Allied Health Sciences MIT Medical Imaging Technology Unity Gomal University D I Khan Media Cell 🚩

13/07/2026

گومل میں نئے داخلے سٹارٹ ہیں۔ سٹوڈنٹس کے شکایات ہیں کہ رجسٹریشن سلپ پر جو بینک کے نام درج ہیں وہ صرف گومل یونیورسٹی کے ہیں ، اور اس طرح کوئی آنلائن پیمنٹ کا بھی کوئی سسٹم نہیں۔
ان سے درخواست ہے کہ اس ٹائم پورٹل پر رجسٹریشن فیس پے کرنے کا کوئی بھی آنلائن سسٹم (جاز کیش یا ون بل) موجود نہیں ۔ لہٰذا آپ اپنے علاقے میں متعلقہ بینک (جو نام سلپ پر درج ہیں NBP یا HBL) پر جا کے جمع کروا سکتے ہیں ۔ پھر اس کو پورٹل پر اپلوڈ کریں ۔ آپ کا فیس الریڈی سلپ کے اوپر موجود بینک اکاؤنٹ پر ہی جاتا ہے، جو کہ یونیورسٹی کا ہے۔
صدر فیصل خان کامریڈ

آج Allied Health Sciences کی سروے ٹیم نے Gomal University کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر فیصل خان، چیئرمین عبد الدردا، واہی...
03/06/2026

آج Allied Health Sciences کی سروے ٹیم نے Gomal University کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر فیصل خان، چیئرمین عبد الدردا، واہید محسود اور دیگر طلبہ نمائندگان موجود تھے۔
دورے کے دوران ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ٹیم کو شعبے میں موجود مسائل اور سہولیات کی کمی سے آگاہ کیا گیا۔ صدر فیصل خان اور دیگر نمائندوں نے شعبے کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں متعدد بنیادی سہولیات، ضروری آلات اور عملی تربیت سے متعلق وسائل کی کمی ہے۔
امید ہے کہ اس سروے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور متعلقہ حکام ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے تاکہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں اور طلبہ کو بہتر تعلیمی و عملی ماحول میسر آ سکے۔

ہم اس شوکاز نوٹس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انتظامیہ خود امتحانات میں تاخیر کر رہی ہے اور اس کا بوجھ طلبہ پر ڈالنا سراسر نا...
18/05/2026

ہم اس شوکاز نوٹس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انتظامیہ خود امتحانات میں تاخیر کر رہی ہے اور اس کا بوجھ طلبہ پر ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔

فیکلٹی میں خاتون ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، ایسے بے بنیاد الزامات لگا کر طلبہ کو ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے۔

ہم اپنے حق، عزت اور انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اس غیر منصفانہ کارروائی کے خلاف کھڑے ہیں

اج انگلش یونٹی کے زیرِ اہتمام صدر عمر محسود صاحب کی جانب سے ایک بہترین بک ویلفیئر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شرکت کا م...
30/04/2026

اج انگلش یونٹی کے زیرِ اہتمام صدر عمر محسود صاحب کی جانب سے ایک بہترین بک ویلفیئر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شرکت کا موقع ملا
یہ پروگرام طلباء میں علم کا شوق پیدا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نہایت مفید علمی کوشش تھی۔
اس موقع پر صدر عمر محسود صاحب نے نہایت خلوص کے ساتھ مجھے ایک پین تحفہ پیش کیا اس عزت افزائی اور قیمتی تحفے پر میں صدر عمر محسود صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
یہ میرے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔
اس صدر فیصل خان کامریڈ اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کے صدر یوسف بھی موجود تھے
معاشرے میں مثبت سوچ اور علم دوستی کو فروغ دینے کے لیے صدر عمر محسود صاحب کا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے
امید ہے کہ ایسی سرگرمیاں ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی
M I T UNITY 🌸
Faisal Comrade 🚩

کل دوپہر 12 بجے تک یونیورسٹی کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو ٹی ایس او سخت اور بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرے ...
05/04/2026

کل دوپہر 12 بجے تک یونیورسٹی کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو ٹی ایس او سخت اور بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی!
صدر ٹرائبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن
صدر فیصل خان کامریڈ

آج ایم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی انٹروڈکٹری میٹنگ منعقد  ہوئی، جس میں ڈیپارٹمنٹ کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔۔ تمام کابی...
27/02/2026

آج ایم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی انٹروڈکٹری میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈیپارٹمنٹ کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔۔ تمام کابینہ ممبران نے اپنے خیالات پیش کیے۔ صدر فیصل کامریڈ نے مستقبل کے چیلینجز کے لیےتیار دہنےکی تاکید کی اور ساتھ ہی ٹیم ورک اور انفرادی کوفیات کی اہمیت پر بھی زور
دیا.
Faisal Comrade 🚩

25/12/2025

اعلان برائے طلبہ

آج الائیڈ کے تمام صدور کی امتحان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ الائیڈ کے طلبہ فی الحال امتحان نہیں دیں گے۔ اس سے قبل ڈین اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بھی واضح طور پر بتایا تھا کہ امتحان 15 جنوری کے بعد منعقد کیا جائے گا اور تمام طلبہ کو گھروں کو جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اسی ہدایت کے مطابق تمام طلبہ اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہے۔

تاہم، اس کے برعکس اب 29 دسمبر کو امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو پہلے کیے گئے فیصلے اور اعلان کے خلاف ہے۔ اس اچانک تبدیلی کی وجہ سے طلبہ کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ طلبہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر نظرِ ثانی کی جائے۔
Faisal comrade 🚩Faisal Comrade

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923412787898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MIT Medical Imaging Technology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share