08/09/2026
کروڑ سے زائد آبادی اور فیلڈ ہیلتھ اسٹاف کی صورتحال پر غور ضروری ہے!
📌 Regular Field Staff: 13,321
📌 IHP Field Staff: تقریباً 4,000
📌 Total Field Staff: 17,321
اگر 4.5 کروڑ آبادی کے لیے کم از کم 40,000 فیلڈ ہیلتھ اسٹاف کی ضرورت ہے تو موجودہ تعداد صرف 17,321 ہے۔
⚠️ مطلوبہ اسٹاف: 40,000
⚠️ موجودہ کل اسٹاف: 17,321
⚠️ کمی: 22,679
ایسے میں تقریباً 4,000 تربیت یافتہ اور تجربہ کار IHP ملازمین کو نظر انداز کرنا صحت کے نظام کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
IHP ملازمین نے پولیو، ڈینگی، ملیریا، کورونا، حفاظتی ٹیکہ جات، ماں اور بچے کی صحت اور دیگر اہم صحت پروگراموں میں فیلڈ سطح پر خدمات انجام دی ہیں۔
ہمارا مطالبہ:
✊ تجربہ کار IHP ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔
✊ IHP اسٹاف کی خدمات اور تجربے کو تسلیم کیا جائے۔
✊ صحت کے نظام کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے۔
✊ IHP ملازمین کے لیے مستقل اور باعزت روزگار کا حل نکالا جائے۔
4,000 IHP ملازمین صرف ملازمین نہیں، بلکہ خیبر پختونخوا کے صحت کے نظام کا ایک اہم اور تربیت یافتہ سرمایہ ہیں۔
📢 اس آواز کو آگے پہنچانے کے لیے پوسٹ کو Share کریں!
#خیبرپختونخوا