DUA Clinic

DUA Clinic Welcome to Dua Clinic! I’m Dr. Kiran, Skin & General Physician.
(2)

This page shares tips, awareness & treatments for
✅ Acne, Scars & Pigmentation
✅ Hair Loss & Scalp Disorders
✅ Nail & Skin Problems
✅ General Health & Family Care
💌 Book your appointment now

26/08/2026

6 سالہ بچی کی گردن میں سوراخ اور سوجن — ایک اہم تشخیصی کیس

کسی بھی بیماری کی درست تشخیص کے لیے صرف ٹیسٹ لکھ دینا کافی نہیں ہوتا۔ صحیح بیماری کے لیے صحیح ٹیسٹ کا انتخاب، مکمل کیس ہسٹری، کلینیکل معائنہ اور ڈاکٹر کی clinical judgment بہت اہم ہوتی ہے۔ ایک اچھا ڈاکٹر وہی ہے جو مریض کی علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کرے بلکہ جہاں ضرورت ہو، وہاں مزید تحقیق اور specialist referral کرے۔

حال ہی میں ایک 6 سالہ بچی اپنے والدین کے ساتھ میرے پاس آئی۔ اس کے والدین تقریباً ڈیڑھ سال سے مختلف ڈاکٹرز، جن میں سکن اسپیشلسٹس بھی شامل تھے، کے پاس بچی کو لے کر جا رہے تھے۔ مختلف اوقات میں اسے فنگل انفیکشن، جلد کا انفیکشن اور پھوڑا وغیرہ سمجھا گیا، لیکن مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا۔

جب بچی Dua Clinic Dinga میں میرے پاس آئی تو معائنے کے دوران گردن پر ایک چھوٹا سا سوراخ (opening/sinus) اور اس کے ساتھ سوجن نظر آئی۔ اس سوراخ سے ہوا محسوس ہونا ایک غیر معمولی clinical sign تھا، جس کی وجہ سے مجھے لگا کہ اس کیس کو مزید evaluate کرنا ضروری ہے۔

میں نے بچی کی مکمل ہسٹری لی اور کیس کو مزید study کیا۔ علامات اور clinical findings کی بنیاد پر ایک congenital anomaly، خصوصاً Branchial Cleft Anomaly کا شبہ ہوا۔

مزید evaluation کے لیے متعلقہ blood tests کے ساتھ Neck Ultrasound تجویز کیا گیا۔ الٹراساؤنڈ کے بعد وہی Branchial Cleft–related congenital anomaly سامنے آئی جس کا clinical examination کی بنیاد پر شبہ تھا۔

الحمدللہ، اب بچی کی تشخیص واضح ہو چکی ہے اور اسے مزید مناسب management کے لیے Pediatric Head & Neck Surgeon کے پاس ریفر کر دیا گیا ہے۔

❤️ والدین اور الٹراساؤنڈ کرنے والے ڈاکٹر کا شکریہ

میں اس بچی کے والدین کی دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مکمل تعاون کیا، تجویز کردہ ٹیسٹ بروقت کروائے اور گردن کا الٹراساؤنڈ بھی کروایا۔

میں اس ڈاکٹر صاحب کی بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے بچی کا مکمل اور پروپر الٹراساؤنڈ کیا اور اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی۔ درست اور detailed imaging نے تشخیص تک پہنچنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

امید ہے کہ والدین بچی کا اگلا چیک اَپ متعلقہ Pediatric Head & Neck Surgeon سے ضرور کروائیں گے۔ ان شاء اللہ، میں اس بچی کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

ایک اہم پیغام ❤️

خدارا یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ ہر ڈاکٹر صرف کمیشن کے لیے ٹیسٹ نہیں لکھتا۔

بہت سے اچھے، ذمہ دار اور مخلص ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو صرف صحیح تشخیص تک پہنچنے کے لیے متعلقہ investigations تجویز کرتے ہیں۔

اگر کسی مستند ڈاکٹر کو کسی بیماری کا clinical suspicion ہو اور وہ کوئی مخصوص ٹیسٹ تجویز کرے تو فوراً یہ نہ سمجھیں کہ ٹیسٹ صرف پیسے خرچ کروانے کے لیے لکھا گیا ہے۔

اپنی اولاد اور اپنے گھر والوں کی صحت پر صحیح وقت پر مناسب investigation اور specialist consultation پر کچھ خرچ کر لینا بہتر ہے، کیونکہ بروقت صحیح تشخیص آپ کو بعد میں ہونے والے غیرضروری علاج، بار بار کے ٹیسٹ، وقت کے ضیاع اور اضافی اخراجات سے بچا سکتی ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر حضرات سے بھی گزارش ہے کہ ہر کیس کو معمولی نہ سمجھیں۔ اگر کسی مریض کی علامات آپ کے clinical suspicion کو بڑھاتی ہیں تو کیس کو مزید study کریں، مناسب investigation کروائیں اور ضرورت پڑنے پر بروقت specialist کو refer کریں۔

صحیح تشخیص، صحیح وقت پر — بہتر علاج کی پہلی سیڑھی ہے۔ ❤️

📍 Dua Clinic Dinga
👩‍⚕️ Dr. Kiran Rani
MBBS | Dip. Dermatology
Skin Diseases & General Health / General Checkup

📞 Contact Number & Location: Mentioned in profile/page

یہ پوسٹ صرف medical awareness کے مقصد سے ہے۔ ہر مریض کی تشخیص اس کے مکمل معائنے، ہسٹری اور ضرورت کے مطابق investigations کے بعد کی جاتی ہے۔

25/08/2026

🔥 بار بار وائیڈل ٹیسٹ اور ٹائیفائڈ کی اینٹی بایوٹک—فائدہ یا نقصان؟ ⚠️

سن اسکرین ہر جلد کے لیے ایک جیسا نہیں ہوتا! ☀️میں بطور ڈاکٹر اکثر دیکھتی ہوں کہ بہت سے لوگ آن لائن کسی کی ویڈیو دیکھ کر،...
22/08/2026

سن اسکرین ہر جلد کے لیے ایک جیسا نہیں ہوتا! ☀️

میں بطور ڈاکٹر اکثر دیکھتی ہوں کہ بہت سے لوگ آن لائن کسی کی ویڈیو دیکھ کر، اپنی جلد کی قسم اور ضرورت جانے بغیر سن اسکرین منگوا لیتے ہیں۔

پھر جب وہ باقاعدہ معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں اور ڈاکٹر ان کی جلد کے مطابق سن اسکرین تجویز کرتا ہے تو کہتے ہیں:

"ڈاکٹر صاحبہ، ہم نے تو پہلے ہی اتنا مہنگا سن اسکرین منگوایا ہوا ہے، اب یہی استعمال کر لیتے ہیں۔"

لیکن یاد رکھیں، ہر سن اسکرین ہر جلد کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔

اسی لیے آج کی ہماری خصوصی پیشکش ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنی جلد کے مطابق درست سن اسکرین کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔

میرے پاس مختلف جلدوں کے لیے تین مختلف اقسام کے سن اسکرین موجود ہیں:

🔹 ٹنٹ والا سن اسکرین

🔹 جیل والا سن اسکرین

🔹 کریم والا سن اسکرین

سن اسکرین خریدتے وقت صرف کسی کی ویڈیو یا مشہور چیز کو دیکھ کر فیصلہ نہ کریں۔ اپنی جلد کے مطابق مناسب سن اسکرین کا انتخاب زیادہ اہم ہے۔ بعض معدنی سن اسکرین میں زنک آکسائیڈ اور ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ جیسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔

اور ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں:

آپ دن میں کوئی اضافی کریم لگائیں یا نہ لگائیں، لیکن اگر آپ کی روزانہ کی جلد کی دیکھ بھال میں ایک اچھا موئسچرائزر اور مناسب سن اسکرین شامل ہو تو یہ آپ کی جلد کو نمی برقرار رکھنے اور دھوپ سے حفاظت دینے میں بہت مدد کر سکتے ہیں۔ ❤️

اسی لیے دعا کلینک میں ایک اچھا موئسچرائزر اور مختلف جلدوں کے مطابق سن اسکرین دستیاب ہیں..

لیکن اس کے لیے آپ کا کلینک آ کر معائنہ کروانا ضروری ہے تاکہ آپ کی جلد دیکھ کر آپ کے لیے مناسب سن اسکرین تجویز کیا جا سکے۔

📍 دعا کلینک، لال قلعہ چوک، ڈنگہ

📞 رابطہ: 03316302435

آج ہی تشریف لائیں اور اپنی جلد کے لیے صرف مہنگا نہیں، بلکہ اپنی جلد کے لیے مناسب سن اسکرین منتخب کریں۔ ❤️

17/08/2026

اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے! 💚

میری ایک مریضہ کی والدہ نے، اپنی بیٹی کی کامیاب تشخیص اور علاج کے بعد اپنے وعدے کے مطابق محبت اور خلوص کے ساتھ یہ بادام کا انرجی ڈرنک بطور تحفہ بھیجا۔ 🥰

آپ کی محبت، اعتماد اور دعاؤں کا دل سے شکریہ۔ 🌸

شفا من جانبِ اللہ ہے، میں تو صرف طبیب ہوں۔ 🫡🤲
اللہ تعالیٰ ہر مریض کو کامل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤍

Dua Clinic Dinga
Dr. Kiran Rani 🩺

آزادی، محبت اور پاکستان💚💚🇵🇰🇵🇰🇵🇰ہم آزاد ہیں… لیکن شاید مکمل طور پر آزاد نہیں۔ بولنے کی آزادی محدود ہو سکتی ہے، مگر سننے و...
14/08/2026

آزادی، محبت اور پاکستان💚💚🇵🇰🇵🇰🇵🇰

ہم آزاد ہیں… لیکن شاید مکمل طور پر آزاد نہیں۔ بولنے کی آزادی محدود ہو سکتی ہے، مگر سننے والے کان آج بھی ہمارے پاس ہیں۔ حالات کبھی ایسے محسوس ہوتے ہیں کہ اس ملک میں سانس لینا مشکل ہے، مگر ناممکن نہیں۔

پھر بھی ایک چیز ہے جسے کوئی پابندی، کوئی مہنگائی، کوئی سیاسی بحران اور کوئی مایوسی ہمارے دل سے نہیں نکال سکتی—پاکستان سے محبت۔💚💚💚

بجلی مہنگی ہو جائے، پانی کی قیمت بڑھ جائے، پٹرول، چینی اور روزمرہ کی ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جائے؛ حکومتوں سے شکوے ہوں، سیاست سے اختلاف ہو، اربابِ اختیار ہماری توقعات پر پورے نہ اتریں—یہ سب اپنی جگہ۔

مگر وطن اپنی جگہ ہے۔

ہمیں حکمرانوں سے اختلاف ہو سکتا ہے، نظام سے شکایت ہو سکتی ہے، حالات سے مایوسی ہو سکتی ہے، لیکن پاکستان سے محبت سے دستبردار ہونا ہمارے اختیار میں نہیں۔

کیونکہ وطن صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہوتا؛ یہ ہماری یادیں، ہماری پہچان، ہمارے بزرگوں کی قربانیاں اور ہماری آنے والی نسلوں کے خواب ہوتا ہے۔

اس لیے 14 اگست پر صرف جھنڈے نہ لہرائیں، ایک لمحے کے لیے یہ بھی سوچیں کہ ہمیں اپنے وطن کو کیسا دیکھنا ہے۔

ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں اختلاف دشمنی نہ ہو، سوال جرم نہ ہو، انصاف امیر و غریب کے لیے برابر ہو، اور عام آدمی عزت اور سکون سے زندگی گزار سکے۔

حالات جیسے بھی ہوں، پاکستان ہمارا ہے۔
اور وطن سے محبت، حالات کی محتاج نہیں ہوتی۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد۔
دعا کلینک ڈنگہ
ڈاکٹر کرن رانی

🇵🇰💚 14 AUGUST SPECIAL OFFER | 14 اگست اسپیشل آفر 💚🇵🇰💚📄 FREE BASIC MEDICAL REPORT REVIEW 📄💚💚📄 میڈیکل رپورٹس کا مفت بنیادی...
13/08/2026

🇵🇰💚 14 AUGUST SPECIAL OFFER | 14 اگست اسپیشل آفر 💚🇵🇰

💚📄 FREE BASIC MEDICAL REPORT REVIEW 📄💚
💚📄 میڈیکل رپورٹس کا مفت بنیادی جائزہ 📄💚

🟢 Have a recent medical report?
🟢 کیا آپ کے پاس حالیہ میڈیکل رپورٹ ہے اور سمجھ نہیں آ رہی؟

💚 Send your report to Dr. Kiran Rani
💚 اپنی رپورٹ ڈاکٹر کرن رانی کو بھیجیں

🟢 کون سی ویلیو نارمل نہیں؟
🟢 رپورٹ میں کیا مسئلہ نظر آ رہا ہے؟
🟢 اس کا عمومی طور پر کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
🟢 کیا مزید ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے؟

💚 HOW TO SEND YOUR REPORT | رپورٹ کیسے بھیجیں؟ 💚

🟢 Facebook Messenger
🟢 WhatsApp: 0331-6302435

💚📅 14 AUGUST ONLY | صرف 14 اگست 📅💚

🟢🎁 FIRST 25 REPORTS FREE! 🎁🟢
🟢🎁 پہلی 25 رپورٹس کا جائزہ بالکل مفت! 🎁🟢

💚 Free review includes basic interpretation only.
🟢 مفت سہولت صرف بنیادی رپورٹ کی تشریح تک محدود ہے۔

🟢 Detailed consultation, diagnosis, treatment & prescription are not included.
🟢 تفصیلی معائنہ، تشخیص، علاج اور نسخہ اس مفت سہولت میں شامل نہیں۔

🇵🇰💚 Healthy You • Healthy Pakistan 💚🇵🇰
🇵🇰💚 صحت مند آپ • صحت مند پاکستان 💚🇵🇰

💚 Dua Clinic — Skin Diseases & General Health 💚
🟢 Dr. Kiran Rani | MBBS | Dip. Dermatology

📍💚 Clinic Location | کلینک کا پتہ:
🟢 Lal Qila Chowk, Kharian Road, Dinga, Gujrat, Punjab, Pakistan
🟢 لال قلعہ چوک، کھاریاں روڈ، ڈنگہ، گجرات، پنجاب

#پاکستان #14اگست #ڈنگہ #گجرات

08/08/2026

Dua Clinic Dinga | Dr. Kiran Rani | | Dinga Punjab
Welcome to Dua Clinic, Dinga 🩺💚

Your trusted place for Skin Diseases & General Health Care in Dinga.

At Dua Clinic, Dr. Kiran Rani provides professional medical consultation, general health checkups and dermatology care with a focus on personalized, affordable and compassionate treatment.

✨ Skin problems
✨ Acne & pigmentation
✨ Allergies & infections
✨ General health checkups
✨ Women’s health concerns
✨ Common medical problems
✨ Professional medical guidance

📍 Dua Clinic, Dinga, Punjab, Pakistan

If you are looking for a doctor in Dinga, skin specialist in Dinga, dermatologist in Dinga, or general physician in Dinga, Dua Clinic is here to help.

📲 Follow Dua Clinic for practical skin, health and wellness tips.

Dua Clinic — Your Health, Our Care. 💚

دعا کلینک، ڈِنگہ👩‍⚕️ ڈاکٹر کرن رانی (MBBS, Dip Dermatology)🕙 اوقاتِ کار:صبح 10:00 بجے تا شام 5:00 بجے📅 چھٹی:جمعہ، ہفتہ📍 ...
03/08/2026

دعا کلینک، ڈِنگہ
👩‍⚕️ ڈاکٹر کرن رانی (MBBS, Dip Dermatology)
🕙 اوقاتِ کار:
صبح 10:00 بجے تا شام 5:00 بجے
📅 چھٹی:
جمعہ، ہفتہ
📍 پتہ:
لال قلعہ چوک، کھاریاں روڈ، ڈِنگہ، ضلع گجرات
📞 رابطہ:
0331-6302435

🌸 السلام علیکم 🌸میں ڈاکٹر کرن رانی ہوں اور Dua Clinic, Dinga میں خدمات انجام دے رہی ہوں۔ہر ڈاکٹر کا علاج کرنے کا اپنا ای...
03/08/2026

🌸 السلام علیکم 🌸

میں ڈاکٹر کرن رانی ہوں اور Dua Clinic, Dinga میں خدمات انجام دے رہی ہوں۔

ہر ڈاکٹر کا علاج کرنے کا اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے، جبکہ میرا اصول یہ ہے کہ پہلے بیماری کی درست تشخیص (Diagnosis) کی جائے، پھر اس کے مطابق علاج (Treatment) تجویز کیا جائے۔

📖 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ، فَإِذَا أُصِيبَ دَوَاءُ الدَّاءِ بَرَأَ بِإِذْنِ اللَّهِ"

ترجمہ:
"ہر بیماری کی ایک دوا ہے، پھر جب بیماری کے مطابق دوا مل جاتی ہے تو اللہ کے حکم سے شفا ہو جاتی ہے۔"

اسی لیے درست تشخیص کامیاب علاج کی بنیاد ہے۔ بغیر مکمل معائنے اور بیماری کی صحیح پہچان کے علاج ہمیشہ مؤثر ثابت نہیں ہوتا۔

🩺 الحمدللہ، میری خصوصی دلچسپی اور تجربہ درج ذیل بیماریوں کی تشخیص و علاج میں ہے:

🌡️ بخار
🦟 ملیریا (Malaria)
🦟 ڈینگی بخار (Dengue)
🦠 ٹائیفائیڈ (Typhoid)
💧 ہیضہ (Cholera)
🤢 دست، الٹیاں اور معدے کی انفیکشن
🍽️ گیس، تیزابیت، بدہضمی اور معدے کے مسائل
🧬 جگر کے امراض (Hepatitis, Fatty Liver وغیرہ)
🫁 نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کی انفیکشن
😮‍💨 دمہ (Asthma) اور سانس کے مسائل
💧 پیشاب کی نالی کی انفیکشن (UTI)
🩸 ہائی بلڈ پریشر (Blood Pressure)
🍬 شوگر / ذیابیطس (Diabetes)
🩺 خون کی کمی (Anemia)
🦴 جسم درد، کمزوری اور غذائی کمی کے مسائل
👶 بچوں کی عام بیماریاں
👩 خواتین کی عام بیماریاں
👨 مردوں کی عام بیماریاں

🌿 جلد، بال اور ناخنوں کے عام امراض:

✨ کیل مہاسے (Acne)
✨ الرجی اور خارش
✨ ایکزیما (Eczema)
✨ داد / فنگل انفیکشن
✨ چنبل (Psoriasis)
✨ چھپاکی (Urticaria)
✨ جلد پر دانے اور ریش
✨ بیکٹیریل اور وائرل جلدی انفیکشنز
✨ جلد کی خشکی اور حساس جلد کے مسائل
✨ جھائیاں (Melasma)
✨ سیاہ دھبے اور رنگت کے مسائل
✨ مسے (Warts)
✨ کارن اور کالس (Corn & Callus)
✨ جلد کے گلٹے اور سسٹ (Cysts)

💇 بالوں کے مسائل:

🌸 بال گرنا (Hair Fall)
🌸 گنج پن (Male & Female Pattern Baldness)
🌸 ایلوپیشیا (Alopecia)
🌸 خشکی (Dandruff)
🌸 سر کی فنگل انفیکشن
🌸 سر کی خارش اور سوزش
🌸 کمزور، پتلے اور ٹوٹنے والے بال
🌸 قبل از وقت سفید بال

💅 ناخنوں کے امراض:

🔹 ناخنوں کی فنگل انفیکشن
🔹 ناخن کا گوشت میں دھنس جانا (Ingrown Nail)
🔹 کمزور اور ٹوٹنے والے ناخن
🔹 ناخنوں کی رنگت میں تبدیلی
🔹 ناخنوں کی موٹائی یا بدشکلی
🔹 ناخنوں کے گرد سوزش اور انفیکشن

🙏 آپ کے اعتماد اور بھروسے کا دل سے شکریہ۔

اگر آپ یا آپ کے اہلِ خانہ کسی بھی بیماری، جلد، بال یا ناخن کے مسئلے میں مبتلا ہیں تو ایک بار ضرور تشریف لائیں۔ ان شاء اللہ بیماری کی درست تشخیص اور مناسب علاج کی پوری کوشش کی جائے گی۔

📅 Appointment & Information
📞 0331-6302435

📍 Dua Clinic
🏥 Lal Qila Chowk, Kharian Road, Dinga

👩‍⚕️ Dr. Kiran Rani

🌷

01/08/2026

💭 "ڈاکٹر صاحبہ! لگتا ہے مجھے کیڑا سونگ گیا ہے!"

یہ جملہ ہمارے کلینک میں تقریباً روز سننے کو ملتا ہے۔ لیکن کیا واقعی "کیڑا سونگ جانا" کوئی بیماری ہے؟ 🤔

✅ حقیقت یہ ہے کہ جدید میڈیکل سائنس میں "کیڑا سونگ جانا" نام کی کوئی بیماری موجود نہیں۔

اکثر ایسے مریضوں میں اصل وجہ یہ ہوتی ہے:
🦟 کسی کیڑے کا کاٹنا یا ڈنک
🌿 الرجی (Allergy)
🦠 جلد کا انفیکشن (Cellulitis)
🍃 کسی چیز سے جلد کی حساسیت (Contact Dermatitis)

اگر جسم کے کسی حصے میں اچانک سوجن، لالی، خارش یا درد ہو جائے تو اسے صرف "کیڑا سونگ گیا" سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ صحیح تشخیص اور بروقت علاج ہی مسئلے کا حل ہے۔

🏥 دعا کلینک، ڈنگہ
👩‍⚕️ ڈاکٹر کرن رانی
جنرل امراض اور جلدی امراض

📍 Location: Dua Clinic, Dinga
📞 رابطہ: 0331-6302435


Address

Lal Qila Chowk Dinga Opposite Sultania Hotel Dinga
Dinga
50280

Opening Hours

Monday 10:30 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Saturday 11:00 - 22:00
Sunday 10:30 - 21:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DUA Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share