Dr Muhammad Saddique Ashraf

Dr Muhammad Saddique Ashraf Consultant Physician/Specialist
SR Medicine Dept ABWA Medical College. MBBS MCPS MACP
(1)

26/08/2026

14/08/2026

Happy Independence Day 14 August 2026
13/08/2026

Happy Independence Day
14 August 2026

03/08/2026

پہلے اماں نہیں مانتی تھیں ۔اب بچے نہیں مان رہے۔Health Is Wealth.Increase your physical activities for better health.    ...
27/07/2026

پہلے اماں نہیں مانتی تھیں ۔
اب بچے نہیں مان رہے۔
Health Is Wealth.
Increase your physical activities for better health.

رشید میڈیکل کمپلیکس جڑانوالہبروز ہفتہ دوپہر 2 تا شام 5 بجے
18/07/2026

رشید میڈیکل کمپلیکس
جڑانوالہ
بروز ہفتہ
دوپہر 2 تا شام 5 بجے

نشہ کی عادت ڈالیں ایک گھڑی ساز سے بہتر گھڑی کو،ایک بت تراش سے بہتر بت کو ،ایک گاڑی کے انجینیئر سے بہتر گاڑی کو،ایک ڈاکٹر...
24/06/2026

نشہ کی عادت ڈالیں

ایک گھڑی ساز سے بہتر گھڑی کو،ایک بت تراش سے بہتر بت کو ،ایک گاڑی کے انجینیئر سے بہتر گاڑی کو،ایک ڈاکٹر سے بہتر مریض کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔
جب دنیاوی علوم کے ماہر ان کو سمجھنے میں اتنی مہارت رکھتے ہیں تو کائنات کا خالق جس نے سب کو بنایا وہ تو ہماری روح ہماری اور نفس ہر چیز کے بارے میں سب سے بہتر جاننے والا ہے۔
انسان کے جسم میں کئی کیمیکل جسے ہارمون بھی کہتے ہیں ،موجود ہیں ۔جن میں ایک کا نام Dopamine ہے۔
جب بھی کوئی کام کرنے میں انسان کو لطف آتا تو اصل میں دماغ سے یہ Dopamine نامی کیمیکل نکلتا جو ہمیں ایک لطف محسوس کرواتا اس کام کو کرنے میں ۔اس لیے وہ خاص کام جس میں ہمیں لطف آتا ہم بار بار کرتے ،پھر اس کے عادی ہوجاتے،پھر اس کا نشہ لگ جاتا۔یہ تو حقائق ہیں جو تحقیق سے ثابت ہیں۔
لیکن مجھے یہ بھی لگتا ،یہ میری اپنی سوچ میں غلط بھی ہوسکتا کے ،سنا ہے ہر انسان فطرت پر پیدا ہوتا ،انسان کے روح پاک ہوتی ،مجھے لگتا ہر انسان کے جسم کو ایک خاص نشے کا عادی رکھا جاتا ہے،کسی کو پیسے کا،کسی کو اقتدار کا وغیرہ وغیرہ۔۔اس نشے کو ہی نفس کا نام دیا گیا ہے۔
اور اس نفس کو جو قابو کرلے وہ ولی اللہ کہلاتا ہے پھر۔
آج کی نوجوان نسل بالخصوص اور میرے اور مجھ سے بڑی عمر کے سب کسی نہ کسی عادت اور نشہ میں ہیں ،چاہے اچھی ہو یا بری۔میں اس کی بات نہیں کر رہا۔
نوجوان نسل جو موبائل اور آج کی فضولیات میں پھنسی ہے اس میں ہر با ر سکرین تبدیل ہوتے ہی Dopamine نکلتا ہے جو اگلی ویڈیو دیکھنے کا کہتا ہے اور ہم گھنٹوں موبائل پر صرف کر دیتے ہیں،صضولیات میں گزار دیتے ہیں پتا ہی نئیں لگتا۔
میں نے شروع میں عرض کی اللہ نے انسان کو بنایا اس سے بہتر انسان کو کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔
علما سے سنا ہے ،مجھے علم نہیں ۔
جنت میں نظارے ہونگے ،حوریں ہونگی ،تمام نعمتیں ہونگی ۔
لیکن سب سے بہترین سب کچھ ہونے کے باوجود اللہ ہر چیز کا حسن ہر بار دیکھنے پر بڑھا دے گا تاکہ انسان کا دل لگا رہے۔اور Dopamine ہر بار جب بڑھے.اس لیے انسان کا دل چاہے گا کہ اب کچھ نیا ہو۔اللہ کیونکہ خالق ہے وہ انسان کی فطرت سے واقف ہے۔ اللہ ہر بر دیکھنے پر جنت کی ہر چیز کا حسن بڑھا دے گا۔انسان کو ہر بار جنت کا حسن پہلے سے زیادہ دکھائی دے ۔تاکہ انسان کا دل لگا رہے۔
ابھی جو ہم ہر بار کچھ نئے کی لت پڑی اور جو جنت میں طلب ہوگی ۔اس نشہ کے پیچھے Dopamine ہارمون ہے۔
مطلب دنیاوی نشہ بھی ہے۔
اور آخرت میں حلال نشہ بھی ہے۔
دنیاوی نشہ محسوس کرسکتے ہیں۔
آخرت کا سوچ میں بھی نہیں آرہا فی الحال اتنی نعمتیں جو ہیں۔
دنیاوی نشہ کا مزا دیکھ رہے ہیں۔
جنت کا صرف سنا ہی ہے۔
اب اصل بات یہ ہے مجھ سمیت ہم سب نے اپنے ان دنیاوی نشووں کو بھلا کر ، آخرت کے نشہ کی کی خود کو عادت ڈالنی ہے۔
اس نشے کی طلب جن کو دنیا میں لگ جاتی ہے
ان کو پھر کربلا کے میدان میں بھی لطف،، نماز ہی میں آتا ہے ۔

ان کو قرآن پڑھتے ہوے بھی شہادت قبول کرنے میں دریغ نہیں ہوتا۔

ان کو دنیاوی مال سارے کا سارا اللہ اور اسکے نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی راہ میں لٹا دینے سے اور بظاہر نقصان میں ابدی فائدہ نظر آتا ہے۔

لہذا
اپنے جسم کے Dopamine کو آخرت کے نشے کا عادی بنائیں ،تب خالق کی کہی باتوں کو کرنے میں لطف آئے گا۔ان کا نشہ لگ جائے گا۔

اس کا ایک ہی حل ہے نفس کو مار کر وہ کریں جو خالق کہ رہا کیونکہ بنانے والے سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ جب اس کی بنائی چیز میں خرابی ہو تو اسے کیسے ٹھیک کرنا ہے ۔
اللہ کی مان جائیں۔
وہ آپ کی مان جائے گا۔

ہمکلام

ڈاکٹر محمد صدیق اشرف بٹ

اس تصویر میں جو بیٹی مریضہ کی صورت میرے پاس بیٹھی ہے اسکا نام آمنہ ہے۔(فرضی نام ہے )اس کی عمر 13 سال ہے۔آٹھویں کی طالبہ ...
20/06/2026

اس تصویر میں جو بیٹی مریضہ کی صورت میرے پاس بیٹھی ہے اسکا نام آمنہ ہے۔(فرضی نام ہے )
اس کی عمر 13 سال ہے۔آٹھویں کی طالبہ ہے اور بہت ذہین ہے۔
حال ہی میں اس نے اپنے سکول میں تقریری مقابلے میں اعل پوزیشن لی ہے ۔کلاس میں بھی ٹاپ کرتی ہے۔میں پچھلے ایک سال سے اس کو کبھی مایوس اور افسردہ نہیں دیکھا۔ہر وقت مسکراتے چہرےکے ساتھ دیکھا ہے۔
اس کو شوگر ہے ۔اور کئ سالوں سے کنٹرول نہیں تھی۔اور شوگر بھی وہ جس کا علاج صرف انسولین سے ہی ممکن ہے ۔جسے Type 1 ذیابیطیس کہتے ہیں ۔
اس کا علاج بہترین ہونے کے باوجود شوگر اور جسمانی صحت ٹھیک نہیں رہتی تھی۔
میں نے صرف دوا میں تبدیلی کے ساتھ جو زیادہ اہم کام کیا وہ صرف اس کو ایک بات سمجھائی ۔
کہ شوگر بیماری نہیں ہے ۔یہ ڈس آڈر ہے ۔مطلب جسمانی بگاڑ ہے ۔
بیماری کچھ دن رہتی ہے ،دوا کھانے سے ختم ہوجاتی ہے۔
لیکن جسمانی ڈس آڈر یا بگاڑ ہمیشہ کے لیے رہتا ہے۔اس کے ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا۔اس کے مطابق خود کو بدلنا پڑے گا۔
بڑوں میں ہونے والی شوگر type 2 کسی حد تک ریورس یا ختم ہوسکتی ہے۔
لیکن آپ کی شوگر type 1 ہے۔
لہذا آپکی شوگر کا بھی علاج نہیں ہوتا ،مینجمنٹ ہوتی ہے۔
یہ ختم نہیں ہوتی ،کنٹرول ہوتی ہے ۔
its control able ,not cure able.

آپ کی زندگی میں اگر کوئی ایسا برا دوست آجائے جس کو ساتھ لےکرچلے بغیر گزارہ نہ ہو تو پھر آپ کیا کرتے ہیں ۔
سمجھوتا کرتے ہیں
۔اس کی کچھ مان کر چلنا پڑتا پھر ہی گزارہ ہوتا۔ورنہ ساتھ نہیں چلتا۔ٹوٹ جاتا ہے۔

اس بیٹی نے یہ بات سمجھ لی ۔اور پچھلے ایک سال سے یہ اللہ کے فضل سے یہ بالکل صحتمند ہے۔

میڈیکل سائنس کی کوئی کتاب کھول لیں ۔
شوگر کا علاج پرہیز سے شروع ہوتا ہے ،جسانی ورزش سے ہوتا ہوا آخر میں دوا پر آکر ختم ہوتا ہے۔
بدقسمتی سے ہم اس کے الٹ چلتے ہیں ۔
لہذا شروع سے شوگر کے ساتھ بنا کر ،نبھا کر کے چلیں
اچھی گزرے گی۔ورنہ آپ گزر جائیں گے۔

ڈاکٹر محمد صدیق اشرف بٹ

Address

Saddique Medicare 30 B Sheikh Colony Jhang Road
Faisalabad

Opening Hours

Monday 18:00 - 21:00
Tuesday 18:00 - 21:00
Wednesday 18:00 - 21:00
Thursday 18:00 - 21:00
Friday 18:00 - 21:00
Saturday 18:00 - 21:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Saddique Ashraf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share