Seher Beauty Shop

Seher Beauty Shop Pakistan No 1 Female Beauty Shop .Online Shop Only For Females Female Health and Fitnes center

03/07/2024

20/06/2017

جلد کی حفاظت

چہرہ۔
ہر طرح کے کلینزر، فیس واش، مائسچرائزر، سکرب، لوشن۔۔۔ سب سے جان چھڑوائیں۔ تو پھر منہ صاف کس چیز سے کریں؟ آئل سے! جی، آئل سے 🙂 بادام، زیتون، کوکونٹ، جوجوبا آئل، جو بھی اچھا آئل لے لیں، چاہیں تو ایک سے زیادہ آئلز ملا لیں۔ اب ہاتھ پر 5 روپے کے سکے جتنا نکالیں، چہرے پر لگا کر ایک آدھ منٹ مساج کر لیں۔ چھوٹا تولیہ گرم پانی میں بھگو کر، نچوڑ کر چہرے پر رکھ لیں۔ ذرا دیر میں چہرہ صاف کر لیں۔ چاہیں تو ایک بار پھر تولیہ بھگو کر، نچوڑ کر چہرے پر رکھ دیں اور جب ٹھنڈا ہونے لگے تو بس اسی سے چہرہ صاف کر لیں۔ یہ آپ کا کلینزر بھی ہے، فیس واش بھی، مائسچرائزر بھی، میک اپ ریموور بھی۔۔۔ اگر آپ کو لگے کہ چہرہ خشک ہو گیا ہے تو دو تین قطرے اسی آئل کے ہتھیلی میں مل کر چہرے پر لگا لیجیئے۔

وٹامن ای جلد کے لئے بہت اچھا ہے، ڈراپس کی صورت میں لے لیں یا کیپسول بھی ملتے ہیں۔ چہرہ صاف کرنے کے بعد چند قطرے چاہیں تو چہرے پر لگا لیں۔ ہونٹوں پر بھی، کیوٹیکلز پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شہد: اگر آپ کا جی چاہے تو فیس واش کی جگہ شہد کا استعمال کر لیجیے۔ جب شہد ذرا سے جمنے لگتا ہے تو وہ مجھے چہرے کے لئے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ gentle scrub کے طور بھی استعمال ہو رہا ہوتا ہے اور کلینزر/فیس واش کے طور پر بھی۔

پانی: میں صرف ہفتے میں ایک یا دو بار آئل کلینزنگ کر لیتی ہوں۔ باقی بس وضو کرتے جو منہ دھل جاتا ہے، وہ کافی ہے۔ ہمارے پاس یہاں نہ تو مٹہ ہوتی اور نہ پسینہ، اسلئے میرے لئے یہ صحیح رہتا ہے۔ آپ خود دیکھ لیجیے کہ آپکو روز کلینز کرنا ہے یا نہیں۔

میرا بیٹا پانچ سال کا ہو گیا ہے اور شروع کے کچھ دن چھوڑ کر آج تک اسکا چہرہ اور بال شہد اور پانی سے دھوتی ہوں، اور سوائے ہاتھوں کے کبھی جسم پر صابن استعمال نہیں کیا۔ شہد بھی ہفتے دس دن میں ایک بار، ورنہ صرف پانی! اور مائسچرائز کرنے کے لئے وہی آئلز جنکا ذکر اوپر ہوا۔ میری اپنی جلد ہمیشہ سے آئلی رہی، وقتاً فوقتاً دانے بھی نکل آتے تھے لیکن پچھلے چار سال سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے جب سے رنگ برنگے کیمیکلز سے جان چھڑوائی ہے۔ اگر کوئی بھولا بھٹکا دانہ نکل آئے تو tea tree oil کا ایک قطرہ رات کو لگا دیں، صبح تک ٹھیک ہو جائے گا، ان شاء اللہ!

بال۔
شیمپو کے اندر بیکنگ سوڈا ملا لیا کریں، وہ ڈیپ کلینزنگ کرتا ہے تو جو پراڈکٹس بالوں پر استعمال ہو رہی ہوتی ہیں،انکا اثر ساتھ ساتھ زائل ہوتا ہے۔ کنڈیششنز کے طور پر سرکہ پانی میں ملا کر آخری بار بال اس سے دھو لیں۔ ڈیپ کنڈیشننگ کے لئے انڈہ، دہی، شہد، آئل کسی بھی مقدار میں لے لیں، اکیلا لگا لیں، یا کوئی سا بھی کامبینیشن لگا لیں، سب ہی اچھا ہے۔

بال رنگنے کے لئے مہندی سے اچھا اور کیا ہو سکتا ہے؟! زیادہ برائٹ رنگ کے لئے دانداسہ پانی میں ابال لیں اور اس پانی میں مہندی مکس کریں۔ سردیوں میں چونکہ مہندی لگانا مشکل ہے تو کافی سے بال ڈائے کر لیں۔ دہی کو چند گھنٹے باریک ململ میں لٹکا کر رکھ دیں تا کہ فالتو پانی نکل جائے۔ اب اس میں انڈہ، شہد، آئل ملا لیں۔ کافی کے دو بڑے چمچ آدھا کپ پانی میں ملا کر ہلکی آنچ پر پکا پکا کر اتنا کر لیں کہ بس تھوڑا سا رہ جائے۔ اب یہ بھی دہی میں مکس کر لیں۔ ایک گھنٹے کے لئے سر پر لگا لیں۔ پہلی دفعہ میں اتنا واضح فرق محسوس نہیں ہو گا لیکن اوپر نیچے دو تین دفعہ کریں تو پیارا سا براؤن tint مل جائے گا اور بال بھی بہت سلکی اور پیارے ہو جائیں گے۔ ہیئر ڈائز میں بہت زیادہ کیمیکلز ہوتے ہیں تو براؤن ڈائے کرنے کے لئے نیچرل طریقے اپنائیں۔ ہیئر کلر بس تب استعمال کریں اگر آپ نے بال پرپل رنگنے ہوں
😛

ہاتھ، پاؤں۔
گرم پانی میں میٹھا سوڈا ڈال کر اس میں پاؤں ڈبو دیں۔ خشک ایڑیوں کے لئے بہترین ہے۔ 15 منٹ رہنے دیں اور اسکے بعد ایڑیاں رگر کر صاف کر لیں۔ ناخن صاف کر لیں۔ اوپر جو آئل بتایا، پاؤں خشک ہونے پر لگا لیں۔ وٹامن ای ہے تو کیوٹیکلز پر وہ لگا لیں۔ جرابیں پہن لیں۔

ہاتھوں کے لئے ایک تو یہ کہ برتن، کپڑے دھوتے rubber gloves کا استعمال کریں۔ جب harsh chemicals ہاتھوں پر نہیں لگیں گے تو آدھا مسئلہ تو وہیں حل ہو جائے گا۔ جب بھی ہاتھ دھوئیں، دو تین قطرے آئل کے لگا لیں۔

ڈیوڈرنٹ۔
بازار میں ملنے والے deodrant آپکے pores بند کر دیتے ہیں، اور اس وجہ سے پسینہ نہیں آتا جو کہ غلط ہے۔ اس کے بجائے بیکنگ سوڈا کو پاؤڈر کی طرح استعمال کریں، چاہیں تو پاؤڈر میں tea tree oil کے چند قطرے ملا کر رکھ لیں۔ نہ بھی ہو تو خیر ہے۔ خوشبو کے لئے اپنا فیورٹ‌ پرفیوم ہلکا سا لگا لیں۔

آخری بات: پانی زیادہ پیا کریں۔ خوش رہا کریں۔ لوگوں کو معاف کر دیا کریں۔ دل میں بغض نہ پال پال کر رکھیں۔ کسی کے کہے بغیر اسکی مدد کر دیں۔ چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر خوش ہوا کریں، شکر ادا کیا کریں۔ دل مطمئن ہو گا، آپ کا اندر پیارا ہو گا تو وہ ضرور آپکی آنکھوں اور مسکراہٹ میں جھلکے گا۔ خوشیوں کے ساتھ سلامت رہیں۔

24/08/2016
Anti-Wrinkle face mask say apne chehre ki hifazat karaian , aur apna chehra khubsurat banain.
04/08/2016

Anti-Wrinkle face mask say apne chehre ki hifazat karaian , aur apna chehra khubsurat banain.

Care For Your Feet EverydayThese feet care tips can keep your feet healthy and beautiful all year long.
04/08/2016

Care For Your Feet Everyday
These feet care tips can keep your feet healthy and beautiful all year long.

Nail Care Tips  Tips Of The Day .If U like Our tips Plz LIke And share This Page
04/08/2016

Nail Care Tips
Tips Of The Day .If U like Our tips Plz LIke And share This Page

Soft, delicate and pink lips is a desire of every woman. Even nowadays, girls are making use of latest technology to get...
04/08/2016

Soft, delicate and pink lips is a desire of every woman. Even nowadays, girls are making use of latest technology to get improved look for their lips. Young and teenager girls naturally have very beautiful lips but time goes and goes on and beauty of the lips gets pale day by day.

KFoods.com is telling some very useful tips to maintain the lips' beauty in Urdu. Acting upon these tips may bring the desired results for your lips within weeks.

These tips include exfoliating, scrubbing and applying balms. Get detailed beauty tips for lips in Urdu as presented for you below.

Address

Faisalabad
38000

Telephone

+923044991287

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Seher Beauty Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Seher Beauty Shop:

Share