Haidry animal hospital

Haidry animal hospital We provide in our clinic Treatment/ultrasound/lab test/serguries

01/06/2026

*گائیوں میں پیپیلوما وائرس Bovine Papilloma Virus - BPV*

یہ وائرس گائیوں میں "مسّے" بناتا ہے۔ عام زبان میں اسے *مسّوں کی بیماری* کہتے ہیں۔

*1. علامات*
1. *مسّے Warts*: جلد پر گوبھی کے پھول جیسے ابھار بن جاتے ہیں۔
2. *جگہ*: زیادہ تر سر، گردن، کندھوں، تھنوں، حیوانہ اور بچہ دانی کی نالی پر ہوتے ہیں۔
3. *سائز*: چھوٹے دانے سے لے کر بڑی گانٹھ تک ہو سکتے ہیں۔
4. *خون*: تھنوں پر ہوں تو دودھ نکالتے وقت خون آتا ہے۔ بچہ دانی میں ہوں تو پیشاب میں خون آتا ہے۔
5. *درد*: عام طور پر درد نہیں ہوتا، لیکن زخمی ہو جائیں تو انفیکشن ہو سکتا ہے۔

*2. وجوہات اور پھیلاؤ*
1. *وائرس*: BPV وائرس کی 13 سے زیادہ اقسام ہیں۔
2. *زخم سے داخل*: اگر جلد پر کٹ لگا ہو اور وہاں وائرس لگ جائے تو مسّہ بن جاتا ہے۔
3. *ایک سے دوسرے کو*: متاثرہ گائے کو چھونے، ایک ہی رسّی، برش، ٹیگنگ کا اوزار، یا دودھ نکالنے والے کے ہاتھوں سے پھیلتا ہے۔
4. *کمزور قوت مدافعت*: بچھڑوں اور کمزور جانوروں میں زیادہ ہوتا ہے۔ بالغ گائے میں قوت مدافعت بن جاتی ہے۔
5. *کیڑے*: مچھر، مکھی بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں۔

*3. علاج*
پیپیلوما کا کوئی خاص اینٹی وائرل انجکشن نہیں ہے۔ جسم خود ہی 6-12 مہینے میں وائرس سے لڑ کر مسّے ختم کر دیتا ہے۔ پھر بھی یہ کام کیے جاتے ہیں:

1. *سرجری*: بڑے مسّے کاٹ کر نکال دیے جاتے ہیں۔
2. *آٹو ویکسین*: اسی گائے کے مسّے سے ویکسین بنا کر اسی کو لگاتے ہیں۔ یہ بہت کارگر ہے۔
3. *فنٹار وارٹس ریمور*: چھوٹے مسّوں پر روز لگانے سے سوکھ جاتے ہیں۔

4. *انمولین IV انجکشن*: کچھ ڈاکٹر قوت مدافعت بڑھانے کے لیے لگاتے ہیں۔

*4. بچاؤ*
1. متاثرہ جانور کو الگ رکھیں۔
2. باڑے کے اوزار صاف رکھیں۔
3. زخموں کو فوراً دوا لگائیں۔
4. نئے جانور کو فارم میں لانے سے پہلے چیک کریں۔

*اہم*: اگر مسّے خون نکال رہے ہوں، تھنوں پر ہوں یا بہت زیادہ ہوں تو *ویٹرنری ڈاکٹر کو دکھائیں*۔ کبھی کبھی یہ کینسر کی شکل بھی لے سکتا ہے۔

آپ کی گائے کو کس جگہ مسّے ہیں؟یا کوئی بھی ایشو ہے تو رابطہ کریں

01/06/2026
30/05/2026

[30/05, 13:00] rashad5586: اسلام علیکم
امید کرتا ہوں تمام گروپ ممبران خیریت سے ہوں گے اور آپ لوگوں کی عید اچھی گزری ہو گی
گروپ میں ایک وڈیو سبق آموز شیئر کر رھا ہوں
فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے
کوٹ فتح خان کے ایریا میں بابا گل محمد ہے جو کہ نہائیت ہی ضعیف آدمی ہے عارف والا ملتان سے بھینس لے کر آئے جو تیار تھی 7گھنٹے کے سفر میں جانور کی بچہ دانی میں بل پڑ گیا جانور بہت تکلیف میں تھا ڈیلیوری سٹارٹ ہوئی بچہ باھر نہ آیا انہوں نے ایک اے آئی ٹیکنیشن جو سیمن کا کام کرتا ہے اسکو بلایا اسنے 10/12ادمی بھینس پر لکڑی کا پھٹا رکھ کر 25مرتبہ گھمایا بھینس کو کلابازیاں دلوائیں بچہ دانی کا بل تو نہ کھلا البتہ کٹا بچہ دانی میں مر گیا بچہ دانی پھٹ گئی اور پیٹ کا پردہ (abdominal cavity)پھٹ گئی دوسرے دن حیدری اینیمل ھاسپٹل کی ٹیم سے رابطہ کیا
تو اسکی سرجری کشی گئی مرا ہوا کٹا نکالا پھٹی بچہ دانی کو ٹانکے لگائے گئےپوری کوشش کی گئی کہ پیٹ کے پردے کو جوڑا جائے مگر وہ اتنا ڈیمییج ہو چکا تھا کہ ٹانکے لگانا ممکن نہیں تھا
[30/05, 13:05] rashad5586: پھر بھی جتنی مرمت ہو سکتی تھی کی گئی
موقع پر موجود تمام دوستوں کو پھٹا ہوا پیٹ بچہ دانی دکھائی گئی
وہ سب ٹیکنیشن کو بہت لعن توں کررہے تھے
بتانے کا مقصد یہ ہے کہ
جب بھی اپکا جانور بیمار ہو تو آپ لوگ اچھے معالج کا انتخاب کریں جو کچھ جانتا ہو بچہ دانی کے بل میں 2سے تین کلابازیاں دلوائی جا سکتی ہیں وہ بھی فل ٹیکنیک اور مھارت کے ساتھ باقی
تفصیلات دیکھیں اس ویڈیو میں ۔۔۔۔۔

17/05/2026

Downer cow sendrom
گائے / بھینس کا بیٹھ جانا اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہونا
جانور کے لیے اور اسکے مالک کے لیے ایک تکلیف دہ عمل ہے جانور کیوں بیٹھ جاتے ہیں ؟ ان کے کیا کیا عوامل ہیں ؟ اور وجوھات ہیں اور اسکا علاج منیجمنٹ کیسے کرنا ہے ؟ دیکھیں اس زبردست وڈیو میں اور اپنے دوستوں کو صدقہ جاریہ کے طور پر شیئر کریں
حیدری اینیمل ھاسپٹل کچہری روڈ نزد میزان بنک پنڈی گھیب/تھانہ چوک فتح جنگ
راشد حیدری۔معالج حیوانات ،کنسلٹنٹ03005586997
رافع معالج حیوانات
حیدری ،جانوروں کا جدید ہسپتال پنڈی گھیب – جانوروں کا جدید اور مکمل علاج
حیدری اینیمل ہسپتال میں جانوروں کی جدید طریقۂ علاج و تشخیص کی سہولیات دستیاب ہیں، جہاں تجربہ کار ڈاکٹر کی نگرانی میں مکمل دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
� گائے کا آپریشن
� ہرنیاں
� کل وا کا آپریشن
� بچے کا آپریشن (ڈیلیوری بذریعہ آپریشن)
� آنکھ اور کان کا آپریشن
� بند پیشاب کا علاج بذریعہ آپریشن
� بن کا علاج بذریعہ آپریشن
� ٹوٹی ہڈیوں کا علاج بذریعہ آپریشن

جانوروں کے سینگ ختم کرنا کا جدید علاج
� 30 دن پر حمل ٹیسٹ بذریعہ الٹرا ساؤنڈ
یہ ویڈیو ان تمام سہولیات کی عملی جھلک ہے تاکہ جانور پال حضرات کو بروقت اور معیاری علاج کی معلومات مل سکیں۔
� درخواست ہے کہ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مزید لوگوں تک یہ سہولت پہنچ سکے ا

13/05/2026

گھوڑے کا چھوٹا بڑا پیشاب بند کالک
علاج احتیاط اور بچاؤ ۔۔۔۔۔
حیدری اینیمل ھاسپٹل کچہری روڈ نزد میزان بنک پنڈی گھیب/ تھانہ چوک فتح جنگ
ھیلپ لائن نمبر 03005586997

13/05/2026

زمیندار حضرات قربانی سے پہلے اپنے تمام جانوروں کا حمل ٹیسٹ بذریعہ الٹراساؤنڈ کروائیں مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں 03005586997

Address

Thana Road
Fatehjang

Telephone

+923403566312

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haidry animal hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haidry animal hospital:

Share