24/08/2026
سکردو پولیس کی بروقت کارروائی، چینی سیاح سے چوری ہونے والا سامان دو گھنٹے میں برآمد
سکردو: مشہ بروم ہوٹل سکردو میں مقیم چینی سیاح مسٹر لنگ ہون کے کمرے سے 1,800 امریکی ڈالر،(500490روپے),700 چائنیز یوآن، 17,400 پاکستانی روپے، ایک عدد آئی فون 14، ایک پاور بینک,اور آئی فون چارجر, چوری ہونے کی اطلاع پر سٹی پولیس سکردو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 104/26 بجرم 380 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سکردو غلام رسول نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے اندر واردات میں ملوث ملزم محمد قاسم ولد بشیر، سکنہ شگر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے چینی سیاح سے چوری شدہ رقم، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ سٹی پولیس سکردو مصروفِ تفتیش ہے۔
ڈی پی او سکردو غلام رسول نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police