Voice of Skardu Baltistan

Directions Website
ابھی ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے سکردو کے ایک نواحی علاقے سے، جہاں ایف ایس سی میں کم نمبر آنے پر ایک طالبہ نے اپنی جا...
10/09/2026

ابھی ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے سکردو کے ایک نواحی علاقے سے، جہاں ایف ایس سی میں کم نمبر آنے پر ایک طالبہ نے اپنی جان ل ے لی۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہمارے تمام تعلیمی اداروں پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے، جہاں طلبہ کو نمبروں کی ریس میں لگا دیا جاتا ہے اور وہ نمبروں کو ہی سب کچھ سمجھنے لگتے ہیں۔

تعلیمی ادارے انسان سازی کی جگہیں ہوتے ہیں، جہاں بچوں کو صرف اچھے نمبر حاصل کرنے کی نہیں بلکہ زندگی کے نشیب و فراز کا سامنا کرنے، ناکامی کو برداشت کرنے اور دوبارہ کھڑے ہونے کی تربیت بھی دی جانی چاہیے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں نمبروں کی ایسی ریس کروائی جا رہی ہے کہ بچے اپنی پوری زندگی کو صرف نمبروں سے جوڑ لیتے ہیں، تو پھر ایسے افسوسناک واقعات سامنے آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بچوں کو صرف نمبروں کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مقابلہ کروانے اور پھر ان چیزوں کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو، خدا نخواستہ، مستقبل میں بھی ایسے سانحات سامنے آ سکتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صرف نمبر حاصل کرنے والی مشینیں نہ بنائیں بلکہ انہیں مضبوط انسان بنائیں، تاکہ وہ ناکامی کو زندگی کا اختتام نہیں بلکہ دوبارہ بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا ایک موقع سمجھیں۔
قیصر عباس ✍️

🚨 تلاشِ گمشدہ / اہم اطلاع 🚨مسمٰات نرگس دختر موسیٰ، ساکن تھپوری/بروقی، برہ، عمر تقریباً 26 سال، مورخہ 31 اگست 2026 کو دوپ...
04/09/2026

🚨 تلاشِ گمشدہ / اہم اطلاع 🚨
مسمٰات نرگس دختر موسیٰ، ساکن تھپوری/بروقی، برہ، عمر تقریباً 26 سال، مورخہ 31 اگست 2026 کو دوپہر کے بعد اپنے گھر سے نکلی تھیں، تاحال گھر واپس نہیں آئی اور لاپتہ ہیں۔
لہٰذا تمام دوستوں اور عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر کسی شخص کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو، یا وہ کہیں نظر آئیں، تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں:
📞 03554275109
📞 03554453881
اہل خانہ شدید پریشان ہیں۔ براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ نرگس کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
🙏 آپ کی ایک چھوٹی سی اطلاع ایک پریشان خاندان کے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہو سکتی ہے۔

02/09/2026

تحقیقات ہو گئیں.
یادگار پر احتجاج کرنے والا شخص کا تازہ بیان جاری ہو گیا۔
غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا|| یہ عورت اور ناقص کی وجہ سے ہوا|| ہم آپس میں چچا زاد بھائی ہیں|| سوشل میڈیا سے پوسٹ ہٹایا جائے||
معاملہ رفع دفع ہو گیا||

31/08/2026

ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی، ہیئتِ علمائے جماعت اورانجمن امامیہ کے اراکین نے اجتماعی طور پر سٹی تھانے میں گرفتاری دینے پہنچ گئے۔

28/08/2026

سکردو: دریائے سندھ کواردو کے مقام سے نامعلوم لاش برآمد ذرائع

26/08/2026

گول سکردو

🚨 والدین اور بچوں کے لیے اہم اطلاع 🚨
براہِ مہربانی اپنے بچوں کو پیکٹ والے پاپڑ/چپس جیسی غیر معیاری خوراک سے دور رکھیں۔
آج ایک پیکٹ میں سے مینڈک نکلا ہے۔ ویڈیو ثبوت کے طور پر موجود ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے والدین بھی ہوشیار ہو جائیں۔
ہماری ذرا سی لاپرواہی بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

شکریہ

World Health Organization (WHO)
GB 9 News GB TIMES Amjad Hussain Advocate Syed Mehdi Shah
GB Police ۔۔۔گلگت بلتستان پولیس ۔۔۔ Skardu TV
Daily Ausaf Daily K2 Daily Jang Gilgit Baltistan Assembly Muhammad Ali Anjum Gilgit Baltistan Voice Voice Of Skardu

26/08/2026

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آگ لگنے سے 14 بچے جاں بحق
کچھ نہیں بتایا جارہا، ایک بچی کے والد کی گفتگو

سکردو پولیس کی بروقت کارروائی، چینی سیاح سے چوری ہونے والا سامان دو گھنٹے میں برآمدسکردو: مشہ بروم ہوٹل سکردو میں مقیم چ...
24/08/2026

سکردو پولیس کی بروقت کارروائی، چینی سیاح سے چوری ہونے والا سامان دو گھنٹے میں برآمد

سکردو: مشہ بروم ہوٹل سکردو میں مقیم چینی سیاح مسٹر لنگ ہون کے کمرے سے 1,800 امریکی ڈالر،(500490روپے),700 چائنیز یوآن، 17,400 پاکستانی روپے، ایک عدد آئی فون 14، ایک پاور بینک,اور آئی فون چارجر, چوری ہونے کی اطلاع پر سٹی پولیس سکردو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 104/26 بجرم 380 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سکردو غلام رسول نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹے کے اندر واردات میں ملوث ملزم محمد قاسم ولد بشیر، سکنہ شگر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے چینی سیاح سے چوری شدہ رقم، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ سٹی پولیس سکردو مصروفِ تفتیش ہے۔

ڈی پی او سکردو غلام رسول نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر سٹی پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

سپریم کورٹ کا عمران خان کو آج ہی شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم۔اگلے سماعت تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔سپریم کورٹ
18/08/2026

سپریم کورٹ کا عمران خان کو آج ہی شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم۔
اگلے سماعت تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔
سپریم کورٹ

16/08/2026

سکردو کے نواحی علاقے کتپناہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی افراد زخمی||آرایچ کیو ہسپتال منتقل|| لواحقین ادویات نہ ملنے پر برہم||

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Skardu Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share