Latif son's pharmacy

Latif son's pharmacy Latif Son's Pharmacy Rahwali

29/05/2026

)
ایک فلم تھیٹر نے اعلان کیا کہ 8 منٹ کی فلم نے دنیا کی بہترین شارٹ فلم کا خطاب جیتا ہے ...
لہذا ، یہ فلم سینما میں مفت میں ڈسپلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، تاکہ اسے دیکھنے کے لئے سب سے بڑا ہجوم جمع ہوسکے... مووی ایک کمرے کی چھت کی تصویر سے شروع ہوئی تھی جو کسی بھی سجاوٹ اور کسی بھی نقش و نگار سے خالی ہے۔ صرف ایک سفید چھت ... 3 منٹ بغیر کیمرے کے حرکت کیے گزرے اور کسی دوسرے سین کو نہیں دکھایا گیا... مزید 3 منٹ بغیر کیمرے کے حرکت کیے اور منظر کو تبدیل کیے بغیر گزرے ... 6 بورنگ منٹ کے بعد ، دیکھنے والوں نے آوازیں لگانا شروع کردی۔ ان میں سے کچھ تھیٹر ہال چھوڑنے والے تھے۔
اور ان میں سے کچھ لوگوں نے تھیٹر کے عہدیداروں پر اعتراض کیا کیونکہ انہوں نے چھت دیکھنے میں اپنا وقت ضائع کیا ...پھر اچانک اکثریت میں تشویش پیدا ہونے لگی اور رخصت ہونے ہی والے تھے ،کہ بغیر کسی تفصیل کے کیمرہ آہستہ آہستہ چھت سے دیوار کی طرف چلا گیا یہاں تک کہ وہ نیچے کی طرف فرش کی طرف پہنچا.
وہاں ایک بچہ بستر پر نمودار ہوا ، جو کسی وجہ سے مکمل طور پر معذور تھا۔ اس کے چھوٹے سے جسم میں ریڑھ کی ہڈی نہیں تھی اور نا ہی وہ حرکت کر سکتا تھا اُس کی نظریں اُسی خالی سفید چھت کی طرف تھیں اور انکھ میں آنسو نمایاں تھے.
کیمرا آہستہ آہستہ معذور کے بستر کی سمت چلا گیا ، بغیر پیٹھ کے پہیے والی کرسی دکھاتے ہوئے ... کیمرا دوبارہ چھت کے بورنگ مقام پر چلا گیا۔ اس بار اس نے ایک جملہ دکھایا: * "ہم نے آپ کو یہ منظر صرف 8 منٹ دیکھایا ، اور اس منظر کو یہ معذور بچہ اپنی زندگی کے سارے گھنٹے دیکھتا ہے ، اور آپ نے صرف 6 منٹ میں شکایت کرنا شروع کر دیں۔ آپ سے خالی چھت کو 6 منٹ کے لئے بھی دیکھنا برداشت نہیں ہوا.
لہذا اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ کی قدر جانیں جو آپ خیریت سے گذارتے ہیں ، اور آپ کو عطا کردہ ہر نعمت پر خدا کا شکر ادا کریں ، اور آپ اس نعمت کے وجود کو محسوس نہیں کریں گے جب تک کہ آپ اسے کھو نہیں دیتے.. ادا کرنا ایمان کی اہم علامت ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

“اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔”
(سورۃ ابراہیم 14:7)

شکر صرف زبان سے “الحمدللہ” کہنے کا نام نہیں، بلکہ دل سے نعمت کو پہچاننا، زبان سے اس کا اعتراف کرنا، اور عمل سے اللہ کی اطاعت کرنا بھی شکر میں شامل ہے۔

اللہ کی بے شمار نعمتیں ہیں:

* ایمان کی نعمت
* صحت اور زندگی
* والدین اور خاندان
* رزق اور سکون
* علم اور ہدایت

ان نعمتوں پر شکر ادا کرنے کے چند طریقے:

1. ہر حال میں “الحمدللہ” کہنا
2. نماز اور عبادت کی پابندی کرنا
3. دوسروں کے ساتھ بھلائی اور احسان کرنا
4. نعمتوں کو اللہ کی رضا کے مطابق استعمال کرنا
5. ناشکری اور شکایت سے بچنا

نبی کریم ﷺ راتوں کو عبادت کرتے تھے۔ جب پوچھا گیا کہ آپ اتنی عبادت کیوں کرتے ہیں جبکہ آپ کی مغفرت ہو چکی ہے، تو فرمایا:

“کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟”
— صحیح بخاری

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نعمتوں کی قدر کرنے اور حقیقی شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
لطیف سنز فارمیسی ٹریگری روڈ راہوالی گوجرانوالہ کینٹ
03296064120

26/04/2026
کل شام اپنے ایک معدے کے ڈاکٹر دوست کے کلینک پر بیٹھا تھا کہ اس نے ایک ایسی بات بتائی جس نے میرے رونگٹے کھڑے کر دیے۔کہنے ...
23/04/2026

کل شام اپنے ایک معدے کے ڈاکٹر دوست کے کلینک پر بیٹھا تھا کہ اس نے ایک ایسی بات بتائی جس نے میرے رونگٹے کھڑے کر دیے۔
کہنے لگا: "یار، میرے پاس آنتوں کی خرابی اور دائمی قبض (Chronic Constipation) کے جتنے مریض آتے ہیں، ان میں سب سے بڑی تعداد پرائیویٹ سکولز کی خواتین اساتذہ کی ہے۔"

اس نے اپنی ایک نوجوان مریضہ (استانی) کا دردناک قصہ سنایا۔ صبح 7:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک مسلسل 7 پیریڈز۔ کلاس میں 30 بچے، سر پر کھڑی سخت انتظامیہ اور سی سی ٹی وی کیمرے کی گھورتی آنکھ۔ جب بھی اسے شدید قدرتی حاجت ہوتی، تو وہ بےبسی سے مارکر کو سختی سے تھام لیتی اور خود کو تسلی دیتی کہ "بس یہ پیریڈ ختم ہو جائے"۔ لیکن اگلی بیل بجتے ہی دوسری کلاس کا بلاوا آ جاتا۔ نہ کوئی متبادل ٹیچر، نہ کوئی بریک!
اپنے سکول کا نام نہاد "ڈسپلن" اور ٹائم ٹیبل بچانے کے چکر میں، وہ روزانہ اپنی اس بنیادی انسانی ضرورت کو اس بے دردی سے دباتی رہی کہ اس کا اندرونی قدرتی نظام ہی تباہ ہو گیا۔ آج وہ انہی تمام خطرناک طبی پیچیدگیوں اور شدید اذیت میں مبتلا ہے، اور اس کی تنخواہ کا بڑا حصہ مہنگی دوائیوں اور ڈاکٹروں کی فیسوں میں اڑ رہا ہے۔
اس کے بعد میرے دوست نے مجھے طبی لحاظ سے سمجھایا کہ جب ہم زبردستی اس حاجت کو روکتے ہیں تو اندر کیا تباہی مچتی ہے: "جب تم واش روم نہیں جاتے، تو جسم (Reverse Peristalsis) کے ذریعے فضلے کو واپس بڑی آنت (Colon) میں دھکیل دیتا ہے۔ بڑی آنت کا کام پانی جذب کرنا ہے، اس لیے فضلہ جتنا زیادہ وقت وہاں رہتا ہے، اس کا پانی خشک ہو کر وہ پتھر جیسا سخت ہو جاتا ہے۔ مسلسل ایسا کرنے سے اعصاب سن ہو جاتے ہیں اور دماغ کو سگنل ملنا بند ہو جاتا ہے۔ پیٹ میں گیس، سوجن اور مسلسل دباؤ کی وجہ سے بواسیر (Hemorrhoids) جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ یہاں تک کہ مریض 'میگاکولون' (Megacolon) کا شکار ہو جاتا ہے جس میں آنتیں پھیل کر اپنا کام کرنا ہی چھوڑ دیتی ہیں اور بعض اوقات فضلہ اس قدر پھنس جاتا ہے (F***l Impaction) کہ سرجری کے بغیر نکلنا ناممکن ہو جاتا ہے۔"
اصل میں پرائیویٹ سکول ٹیچرز دوسروں کی اولادوں کا مستقبل بناتے بناتے روزانہ اپنا وجود کھوکھلا کر رہے ہیں۔ یہ کیسا ظالمانہ اور مشینی نظام ہے جہاں ایک استاد کے علم کو تو نچوڑا جاتا ہے، مگر اس کی صحت اور بنیادی انسانی ضرورت کی کوئی اوقات نہیں؟
خدارا! اساتذہ بھی انسان ہیں، روبوٹ نہیں۔ اس درد کو محسوس کریں۔۔۔

ہم میڈیکل اسٹور جاتے ہیں، پیناڈول یا پونسٹان کی ایک سٹرپ مانگتے ہیں، پچاس روپے پکڑاتے ہیں اور واپس لوٹ آتے ہیں۔ بس، بات ...
28/01/2026

ہم میڈیکل اسٹور جاتے ہیں، پیناڈول یا پونسٹان کی ایک سٹرپ مانگتے ہیں، پچاس روپے پکڑاتے ہیں اور واپس لوٹ آتے ہیں۔ بس، بات ختم۔

مگر اگلی بار جب آپ میڈیکل اسٹور جائیں تو ذرا دو تین منٹ ٹھہر جائیے۔
چاروں طرف نگاہ دوڑائیے۔
شیلفوں پر سجی ہزاروں دوائیں، ہر ایک کسی نہ کسی بیماری کی نمائندہ۔
دل سے سوال کیجیے کہ ساڑھے پانچ فٹ کا یہ انسان…
اور اس کے لیے بنائی گئی یہ پوری دکان، بلکہ دکانیں نہیں، دنیا بھر کے اسپتال اور دوائیاں — آخر کیوں؟

کتنی قسم اور نسل کی ہزاروں بیماریاں ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا ہوا ہے۔
ہمیں کبھی پیناڈول اور پونسٹان سے آگے سوچنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔
نہ مہنگے ٹیسٹ، نہ لمبی دوائیاں، نہ اسپتالوں کے چکر۔

یہ کوئی معمولی بات نہیں۔
یہ اللہ کی خاص رحمت، اس کا کرم اور اس کی بے پایاں حفاظت ہے۔

میں دعوے سے کہتا ہوں،
اگر آپ اس لمحے رک کر سوچ لیں،
تو آپ کا دل خود بخود سجدۂ شکر میں جھک جائے گا۔
اور زبان سے بے اختیار نکلے
یا اللہ! تیرا شکر ہے… بے حساب شکر ہے۔
اللہ ہم سب کو تمام بیماریوں سے دور رکھے اور اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائیں۔آمین
لطیف سنز فارمیسی ترگڑی روڈ راھوالی گوجرانوالا

صرف ایک منٹ… اور جسم کو اندر سے پورسکون کرنے کا قدرتی طریقہاگرآپ کو کولھوں کا اکڑاؤ محسوس ہوتا ہے،کمر میں اکڑاؤ یا کمر ک...
12/01/2026

صرف ایک منٹ… اور جسم کو اندر سے پورسکون کرنے کا قدرتی طریقہ

اگر
آپ کو کولھوں کا اکڑاؤ محسوس ہوتا ہے،
کمر میں اکڑاؤ یا کمر کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے،
اور چاہے جتنا بھی آرام کر لیں، جسم کو پُرسکون احساس نہیں ملتا—

تو صرف ایک سادہ سا پوز آزمائیں:
ہیپی بیبی پوز (Happy Baby Pose)

یہ پوز نہایت نرمی کے ساتھ:
• ریڑھ کی ہڈی کو قدرتی الائنمنٹ میں لاتا ہے
• کولھوں کو کھولتا ہے
• پیلوک فلور کو ریلیکس کرتا ہے
• اور اعصابی نظام کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اب جسم کو پُرسکون ہونے دیں

زیادہ تر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ:
• کولھوں کا اکڑاؤ = کمر پر دباؤ
• کمر پر مسلسل دباؤ = اعصاب میں جلن
• مسلسل ٹینشن = جسم اور دماغ کا ہر وقت سٹریس میں رہنا

ہیپی بیبی پوز اس پورے سلسلے کو قدرتی طور پر توڑ دیتا ہے۔

صرف 30 سیکنڈ میں آپ یہ فرق محسوس کریں گے:
• کولھوں میں فوری نرمی
• کمر کا زمین میں دھیرے دھیرے ریلیکس ہونا
• ریڑھ کی ہڈی کا قدرتی طور پر ہلکا اور پورسکون محسوس ہونا
• اعصابی نظام کا سکون میں آ جانا
• پورے جسم میں ایک گہرا، آرام دہ “ری سیٹ” احساس

یہ وہ اسٹریچ ہے جس پر جسم خود ردِعمل دیتا ہے:
“ہاں… یہی سکون مجھے چاہیے تھا”

اسے روزانہ صبح یا رات کریں۔
چند دنوں میں آپ کی کمر اور جسم کی کیفیت واضح طور پر بہتر محسوس ہوگی۔

اس پوسٹ کو محفوظ کریں، شیئر کریں—
آپ کی ریڑھ کی ہڈی اس نرمی کو ضرور محسوس کریں

🍃 سفر کے دوران الٹی (Travel Vomiting): وجہ بھی، حل بھی بس طریقہ درست ہوسفر کے دوران الٹیبچوں، بڑوں اور خواتین سب میں ایک...
31/12/2025

🍃 سفر کے دوران الٹی (Travel Vomiting): وجہ بھی، حل بھی بس طریقہ درست ہو

سفر کے دوران الٹی
بچوں، بڑوں اور خواتین سب میں ایک عام مسئلہ ہے،
لیکن اکثر مسئلہ سفر نہیں ہوتا،
مسئلہ جسم اور دماغ کا غلط ردِعمل ہوتا ہے۔

اگر
Travel Vomiting
کی اصل وجوہات سمجھی جائیں
اور سادہ، درست احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں
تو یہ مسئلہ
بغیر دوا کے بھی
کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

🔬 Medical Science (up to 2025) کے مطابق:

سفر کے دوران الٹی کی بڑی وجوہات:

✔️ Inner Ear (کان کا توازن نظام) اور آنکھوں کے درمیان mismatch
✔️ دماغ کو حرکت کے غلط signals ملنا
✔️ خالی معدہ یا بہت بھرا ہوا معدہ
✔️ Anxiety، گھبراہٹ یا بدبو
✔️ مسلسل موبائل یا کتاب دیکھنا

یہ سب مل کر:
✔️ متلی (Nausea) پیدا کرتے ہیں
✔️ پسینہ، چکر اور بے چینی بڑھاتے ہیں
✔️ آخرکار الٹی کا سبب بنتے ہیں

اسی لیے
Travel Vomiting
کو Motion Sickness کہا جاتا ہے
— جو دماغ اور توازن کا مسئلہ ہے، کمزوری نہیں۔

🚍 کن لوگوں کو زیادہ مسئلہ ہوتا ہے؟

✔️ بچے (2–12 سال)
✔️ خواتین (خصوصاً pregnancy میں)
✔️ Migraine یا sinus کے مریض
✔️ وہ لوگ جو جلد گھبرا جاتے ہیں

👉 یہ بیماری نہیں،
بس جسم کی حساسیت ہے۔

⚠️ غلط عادتیں (جو الٹی کو بڑھا دیتی ہیں)

❌ سفر سے فوراً پہلے بھاری کھانا
❌ خالی پیٹ لمبا سفر
❌ موبائل / ویڈیو دیکھنا
❌ تیز خوشبو یا سگریٹ
❌ بار بار سر ہلانا

➡️ نتیجہ:
متلی بڑھتی ہے، الٹی جلد آتی ہے۔

✅ درست اور سادہ احتیاطی تدابیر (Without Medicine)

✔️ سفر سے 1–2 گھنٹے پہلے ہلکا کھانا
✔️ ادرک (ginger) کا چھوٹا ٹکڑا یا چائے
✔️ لیموں یا پودینے کی خوشبو
✔️ سامنے کی طرف دیکھ کر بیٹھیں
✔️ گہری سانسیں (Deep Breathing)

👉 مقصد
دماغ کو calm رکھنا ہے،
معدے کو نہیں دبانا۔

🍽️ سفر سے پہلے کیا کھائیں؟

✔️ بسکٹ یا dry toast
✔️ اُبلا ہوا انڈا
✔️ دہی (تھوڑی مقدار)
✔️ کیلا

❌ چکنائی، مرچ مصالحہ، کولڈ ڈرنکس سے پرہیز

📏 اگر پھر بھی الٹی ہو جائے؟

✔️ تھوڑا پانی، ایک ساتھ نہیں
✔️ نمکین بسکٹ
✔️ آرام اور fresh ہوا

❗ بار بار شدید الٹی
یا dehydration
کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔

⚠️ اہم حقیقت – Medical Science

یاد رکھیں:
Travel Vomiting
کوئی خطرناک بیماری نہیں،
لیکن
بار بار ignore کرنے سے
سفر خوف بن سکتا ہے۔

اصل حل چار چیزیں ہیں:

✔️ درست کھانا
✔️ درست بیٹھنے کا طریقہ
✔️ ذہنی سکون
✔️ جسمانی توازن کی عادت

📢 Awareness Campaign Message

یہ پوسٹ
APRC Health & Physiotherapy Department
کی جانب سے
Health Awareness Campaign
کا حصہ ہے
تاکہ لوگ
روزمرہ مسائل کو
دوا کے بغیر، سائنسی انداز میں
سمجھ سکیں۔

سفر مشکل نہیں،

غلط تیاری مسئلہ بن جاتی ہے۔
#لطیف سنز فارمیسی راھوالی گوجرانوالہ




اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک  ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر ...
17/07/2025

اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر شام گندم کی روٹیاں کھا رہے ہیں۔ لیکن آپ کا ڈاکٹر کے آگے دعوی صرف یہ ہے کہ میں میٹھا نہیں کھا رہا۔۔تو یہ بے فضول ہے۔۔اصل شوگر تو آپ کی گندم کی روٹی ، چاول اور آلو بڑھا رہے ہیں۔

اس کی بجائے آپ صبح ناشتے میں جو white oats کا دلیہ کھائیں۔ اور دوپہر کو یہ تصویر میں نظر آ رہا ایک meal ہے۔ اس کو آپ سلاد نا بولیں۔ اس کے اجزاء، ابلا ہوا راجمہ(لال لوبیا)، کھیرا، ٹماٹر، پیاز، زیتون، حسب ذائقہ نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس ، یہ سب ملا کر آپ دوپہر کے لنچ کے طور ایک پلیٹ پیٹ بھر کے کھائیں۔

آپ لال لوبیے کی جگہ، سفید ابلے چنے، یا کالے چنے، سفید یا براون لوبیا ابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو plant based پروٹین ، کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ بہترین antioxidant اور وٹامنز کے ساتھ محفوظ انرجی ملے گی۔

رات کو آپ ملٹی گرین آٹے کی 100 گرام کی پکی چپاتی کے ساتھ کوئی بھی ایسا سالن کھا سکتے ہیں جس میں آلو نا ہوں۔ چاول بھی آپ لے سکتے ہیں لیکن پکے ہوئے صرف 120 گرام۔

اس کے ساتھ سالن یا سلاد کی مقدار زیادہ رکھ لیں ، تا کہ پیٹ بھر جائے۔ رات کا یہ کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھا لیں۔ اور کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد 30 سے 45 منٹ واک یا کوئی فزکل ایکٹیویٹی کریں۔

صرف دو دن میں آپ کی شوگر دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔
آپ کو شوگر کی ادویات کم یا بالکل چھوڑنا پڑ جائیں گی۔

کیونکہ آپ کے لبلبے کے beta cells پر سے گندم کے ہیوی glycemic کا لوڈ انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔ beta cells ریلیکس ہوتے ہیں اور دوبارہ اتنی انسولین بنانا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ کی خوارک کو انرجی میں بدل کر آپ کے جسم میں دوبارہ پہنچنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ایسا دو ماہ کر لیتے ہیں تو آپ کی diabetes ریورس ہو سکتی ہے۔ آپ ایک نارمل انسان کی طرح سو فیصد تندرست ہو جائیں گے۔

پاکستان diabetes میں بد ترین پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔۔لوگ 30 سال میں ہی ڈائیبیٹک ہو رہے ہیں۔۔اور کچھ پتا نہیں کیا کھانا ہے کیا نہیں اور 50 تک جاتے جاتے امراض دل و گردوں کے عارضوں میں مبتلا ہوکر فوت ہو جاتے ہیں۔

پری میچور ڈیتھ سے ایک پورا خاندان اجڑ جاتا ہے۔
اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو کھانے پینے کا لائف سٹائل دیکر ان کی جانیں بچائیں ہیں۔ جو اپنے taste buds ہر سمجھوتہ نہیں کرتے تو ان کو اپنی صحت تباہ کرکے قیمت چکانی ہوتی ہے۔
باقی آپ کا جسم آپ کی مرضی
Copy لطیف سنز فارمیسی تر گڑ ی روڈ راہوالی گوجرانوالہ

کسی کو ایک دم کال کردینا مہذب دنیا میں ناپسندیدہ مداخلت سمجھی جاتی ہےفون کالز ضرورت سے زیادہ زحمت بن گئی ہیںجب آپ کسی کو...
10/07/2025

کسی کو ایک دم کال کردینا مہذب دنیا میں ناپسندیدہ مداخلت سمجھی جاتی ہے
فون کالز ضرورت سے زیادہ زحمت بن گئی ہیں
جب آپ کسی کو فون کرتے ہیں تو دراصل آپ بغیر اجازت اس کے وقت، ذہن، اور ماحول میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں۔
جب آپ کسی کو کال کرتے ہیں تو آپ یہ فرض کر لیتے ہیں کہ دوسرا شخص بھی اُسی لمحے آپ کی طرح آزاد ہوگا، جب آپ ٹانگ پہ ٹانگ رکھے، کسی لحاف میں لیٹے ، چائے کی چسکیاں لیتے ، قہقہے لگاتے کسی کو کال ملاتے ہیں
ہو سکتا ہے کہ وہ کسی اہم میٹنگ میں ہو، کوئی ایمرجنسی مریض دیکھ رہا ہو، آپریشن تھیٹر میں ہو، عبادت یا نیند میں ہو ، کسی مریض یا پریشان فرد کے ساتھ ہو ، ذاتی مسائل میں الجھا ہو یا ذہنی طور پر تھکا ہوا ہو
آپ کی کال چاہے آپ کی نیت کتنی ہی اچھی ہو اس کے لیے ایک غیر ضروری مداخلت بن سکتی ہے۔

تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ اچانک فون کال کسی انسان کی توجہ کو منتشر کر دیتی ہے۔
اگر کوئی پڑھ رہا ہو، لکھ رہا ہو، کسی تخلیقی یا فنی کام میں مصروف ہو ایک کال اس کی مکمل Flow State کو توڑ دیتی ہے، اور وہ گھنٹوں تک دوبارہ اسی سطح پر نہیں آ پاتا۔

ہم اکثر فون کی گھنٹی کو فائر الارم سمجھ لیتے ہیں ایسے بھاگتے ہیں جیسے اگر ابھی نہ اٹھایا تو کوئی قیامت آ جائے گی۔
کئی بار لوگ تھکے ہوئے ہوتے ہیں، الجھے ہوتے ہیں، لیکن کال کاٹنے پر یا نہ اٹھانے پر “بدتمیز، مغرور یا لاپروا” سمجھے جاتے ہیں۔

بامقصد گفتگو کے لیے فریقین کا ذہنی، جذباتی اور وقتی طور پر ايك ہی وقت میں دستیاب ہونا ضروری ہے۔
فون کال کا مطلب ہے کہ دونوں ایک ہی لمحے میں میسر ہوں اور آج کی مصروف زندگی میں یہ لمحہ نایاب ہوتا جا رہا ہے۔
خاص طور پر میڈیکل جیسے شعبہ جات میں، جہاں ایک لمحہ بھی قیمتی ہوتا ہے، وہاں کسی کا صرف “فون کر دینا” اور یہ توقع رکھنا کہ فوراً جواب ملے، یہ ناسمجھی اور زیادتی ہے۔

ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنا وقت، توجہ اور توانائی کب اور کس کو دے ، یہ وہ حدود ہیں جو ہر باشعور فرد رکھتا ہے۔
غیر ضروری فون کال ان حدود کو بغیر اجازت عبور کر لیتی ہے۔

ہر شخص کی الگ روٹین ہوتی ہے ، کوئی فجر کے بعد سوتا ہے ، کسی کے لیے مغرب کے بعد کا وقت "فیملی ٹائم" ہوتا ہے، کوئی دوپہر کو قیلولہ کرتا ہے، کسی شخص کے لیے رات ذہنی سکون کشید کرنے کا نام ہے
بہت سی کالز صرف اس لیے خراب ہو جاتی ہیں کہ نیٹ ورک نہیں، شور زیادہ ہے اور کال ڈراپ ہو گئی

ایسے میں WhatsApp جیسی سہولت واقعی نعمت ہے۔ ایک مختصر میسج، وائس نوٹ، رپورٹ یا فراغت کی بابت دریافت کر لینا کتنی الجھنوں سے بچا لیتا ہے
بعض اوقات یقیناً ایمرجنسی ہوتی ہوگی لیکن زیادہ تر کالز ایمرجنسی نہیں ہوتیں یہ ایک عادت بن چکی ہیں۔

میں کیا کرتا ہوں؟
فون کال سے پہلے ایک مختصر پیغام بھیجتا ہوں کہ
“کیا آپ کچھ دیر کے لیے میسر ہیں؟ ایک بات کرنی ہے۔”
غیر اہم باتیں میسج میں کرتا ہوں ، وائس نوٹ کا استعمال کرتا ہوں ( مہذب بھی ہے، ریکارڈ بھی ہو جاتا ہے اور مد مقابل اپنی فراغت سے سوچ سمجھ کے جواب بھی دے دیتا ہے)
صرف ایمرجنسی صورت میں کال کرتا ہوں
دوسرے کے وقت اور ذہنی حالت کا احترام کرتا ہوں اور ان کے وقت کو سانس لینے دیتا ہوں
کسی کے وقت، دھیان،سکون، ان کے عزیز لمحات کا اختیار اپنے ہاتھ میں نہیں لیتا

میرے نزدیک فون کا جواب دینا کوئی اخلاقی یا دینی فریضہ نہیں، بلکہ ایک اختیاری عمل ہے۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو اپنے وقت کا مالک ہونا چاہیے ، فون کا غلام نہیں
لطیف سنز فارمیسی ترگڑی روڈ راہوالی گوجرانولہ
03206064130

45 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اگلی گرمی کی لہر کے لیے تیار رہیں۔◕ اس وقت ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور دیگر ممال...
18/05/2025

45 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اگلی گرمی کی لہر کے لیے تیار رہیں۔

◕ اس وقت ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک "سخت گرمی کی لہر" کا سامنا کر رہے ہیں۔

*یہ ہیں کرنا اور نہ کرنا* :

1. ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ جب درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو بہت ٹھنڈا پانی نہ پئیں، کیونکہ ہماری چھوٹی خون کی شریانیں پھٹ سکتی ہیں۔

2. جب باہر کی گرمی 50 ° C تک پہنچ جائے اور جب آپ گھر آئیں تو ٹھنڈا پانی نہ پئیں - صرف مٹی کے گھڑے جیسا پانی ہی آہستہ سے پیئے۔
اپنے ہاتھ یا پیروں کو فوری طور پر نہ دھوئیں، اگر وہ تیز دھوپ کے سامنے آئیں۔نہانے سے پہلے کم از کم آدھا گھنٹہ انتظار کریں۔

✦3. کسی نے گرمی سے ٹھنڈا ہونا چاہا اور فوراً نہا لیا۔ شاور کے بعد، اس شخص کو سخت جبڑے کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا اور اسے فالج کا دورہ پڑا۔

📌 *براہ مہربانی نوٹ کریں* :
◇ گرمی کے مہینوں میں یا اگر آپ بہت تھکے ہوئے ہیں تو فوری طور پر بہت ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے رگیں یا خون کی نالیاں تنگ ہو سکتی ہیں جو کہ فالج کا باعث بن سکتی ہیں۔
شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر عباس حسین کاظمی نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ میسج حاصل کرنے والا ہر شخص دوسروں کو بھیج دے تو یقیناً کم از کم ایک جان تو بچائی جاسکتی ھے ..
ہم نے اپنے حصّے کا کام کر دیا ہے، امید ہے آپ بھی اپنے حصّے کا کام کریں گے۔

⬤ نارمل پانی آپ کی زندگی بچا سکتا ہے۔
اپنی صحت کا خود خیال رکھیں۔تو لوگوں کے لیے فائدہ مند بنیے،جہاں جتنا ممکن ہو لوگوں کا بھلا کیجیے۔شکریہ

Address

Trigri Road Rahwali
Gujranwala

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923206064130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latif son's pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share