Sadiq Dawakana Rahwali

Sadiq Dawakana  Rahwali To give informationto to the people

With Anzar Chohan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
08/04/2026

With Anzar Chohan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

السلام علیکم۔اکسیر ورم ۔ہلدی ۔ملٹھی ۔سونف 20 .20 گرام ۔ریوند خطائی 60 گرام ۔۔خوراک ایک سے تین گرام دن میں تین وقتریوند خ...
12/03/2026

السلام علیکم
۔اکسیر ورم
۔ہلدی ۔ملٹھی ۔سونف 20 .20 گرام ۔ریوند خطائی 60 گرام ۔
۔خوراک ایک سے تین گرام دن میں تین وقت
ریوند خطائ خالص لیں اور ملٹھی کے سفوف کا وزن 20 گرام ہو
اس نسخہ کے استعمال سے معدہ کی ورم ۔ سوزش۔ تیزابیت۔خونی بواسیر کا مکمل خاتمہ ہو جاے گا۔
بڑا گوشت۔ سرخ مرچ۔ساگ پالک۔کریلے ثابت مسور۔ بیسن سے بنی اشیاء سے مکمل پرھیز ے
مزید مشورہ کے لیے اس نمبر پر رابط کریں







10/03/2026







اسگند ناگوریاسگندکو انگریزی میں: Winter Cherry کہتے ہیں جبکہ اسگند کا نباتاتی نام: Withania somnifera ہے۔اسگند ناگوری کو...
10/03/2026

اسگند ناگوری
اسگندکو انگریزی میں: Winter Cherry کہتے ہیں جبکہ اسگند کا نباتاتی نام: Withania somnifera ہے۔
اسگند ناگوری کو پنجابی میں آکسن، گند، اور ہندی: اسگند، سنسکرت: اشوگندھا، عربی: عبعب منوم
اسگند ناگوری بچوں سے لیکر بوڑھوں تک ، عورتوں اور مردوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔یہ مضر اثرات سے پاک ایسی بوٹی جس کے افعال و اثرات صدیوں سے ثابت ہیں۔ جدید تحقیقات سے اس کے نئے خواص بھی دریافت ہوئے ہیں۔ یہ بوٹی اپنے افعال و اثرات میں جنسنگ کے ہم پلہ ہے۔
ماہیت:
اسگند ناگوری بنیادی طور پر یہ خودرو پودا ہے۔ اس کا پودا تقریبا ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوتا ہے ۔شاخیں باریک ہوتی ہیں اورپتے ، بیضوی ، موٹے اور ان کی رگیں شفاف ہوتی ہیں۔ 5 سے 10 سنٹی میٹر لمبے، 2.5 سے 5 سینٹی میٹر چوڑے اور پھول سبزی مائل یا ہلکے زرد رنگ کے اورگھنٹی کی شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل چھوٹا اور نارنجی سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔اسے پنیر کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ طب میں عام طور پراس کی جڑیں بطور دوا استعمال ہوتی ہیں اور یہی جڑیں اسگندکے نام سے بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔
رنگ:
جڑ بھوری۔ ذائقہ: قدرے تلخ، مزاج: گرم خشک درجہ سوم۔ مصلح: گوند کتیرا۔ بدل: بہمن سفید۔ مقدار خوراک: 1 سے 6 ماشہ
اسگند کے فوائد:
اسگند کے استعمال سے خون کے سرخ اور سفید ذرات کی پیدائش بڑھ جاتی ہے اس لئے اسگند خون کی کمی (انیمیا) کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔جسمانی کمزوری اس کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے اور عام صحت بہتر ہو جاتی ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی یہ حیثیت اور اہمیت بالکل ایسے ہی ہے جیسے چین میں جنسنگ کی ہے۔
ویدک میں اسے رسائن(ایسی دوا جو بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرکے جوانی کی طرف لوٹائے) کہا جاتا ہے اس لئے اعادہ شباب کے لئے استعمال ہونے والی ادویات میں اسے ممتاز حیثیت اور خاص اہمیت حاصل ہے ۔اس کو باقاعدہ استعمال کرنے والے مندرجہ ذیل فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
• بڑھاپے کی علامات دیر سے شروع ہوتی ہیں ۔
• .اس کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے
• تھکاوٹ کا خاتمہ ہوتا ہے ۔
• خون اور دوسرے اہم سیالات بد ن کی پیدائش بڑھ جاتی ہے۔
• قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
• قوت باہ میں اضافہ ہوتاہے ۔
• مادہ منویہ کی پیدائش اور سپرم کی تعداد اور صحت میں اضافہ ہوتاہے۔
• عورتوں اور مردوں میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے ۔
• حاملہ خواتین کی صحت بہترہوتی ہے ۔
• اداسی ، خوف ، تشویش ، ڈیپریشن ، ٹینشن، جو بڑھاپا آنے کا اہم سبب ہیں ، کا خاتمہ ہوتا ہے۔
• نظام ہضم کی اصلاح ہوتی ہے۔
• جگر کا فعل درست ہوتا ہے۔
• کھایا پیا جزو بدن بنتا ہے ۔
• بالوں کی سیاہی واپس آنا شروع ہوجاتی ہے۔
• ہڈیاں اور عضلات قوت پکڑتے ہیں۔
• ہلتے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔
• لاغری (دبلاپن) دور ہوکر وزن بڑھتا ہے۔
• جھریو ں کا خاتمہ ہوتا ہے۔
• اعصاب کو تقویت ملتی ہے۔
• یاداشت بہتر ہو جاتی ہے ۔
• دماغی کام کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ غرض کہ ڈھلتا شباب واپس لوٹ آتا ہے ۔
اسگند کی جڑ اور اس کا سفوف
حب اسگند:
جوڑوں اور پُشت کے درد میں نیز بلغمی اور ریاحی اِمراض میں نافع ہے۔
حب اسگند
موصلی سفید 14 گرام
اجوائن دیسی 14 گرام
فلفل دراز 14 گرام
پیپلا مول 14 گرام
ستاور 16 گرام
سونٹھ 16 گرام
بدھارا 16 گرام
اسگند ناگوری 16 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اشیاء کو صاف کرنے کے بعد باریک پیس لیں اور قدرے شہد مِلا کر بیر کے برابر گولیاں تیار کر لیں۔ رات کو سوتے وقت دو گولیاں ایک کپ نیم گرم پانی یا پھر عرق بادیان کے ساتھ استعمال کرائیں
اسگند ناگوری کا مفرد استعمال قوت باہ کیلئے:
اسگند ناگوری 8 ماشہ لیں، آدھ کلو دودھ میں خوب ابالیں جب دودھ ڈیڑھ پاؤ رہ جائے مصری ملا کر پی لیں۔ شوگر کے مریض مصری کے بغیر پئیں ۔دنوں میں چہرہ سرخ کردیتا ہے، عام صحت بہتر ہوجاتی ہے اور قوت باہ اس قدر کہ طبیعت پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ صبح کے وقت پئیں اور ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں۔
اسگند ناگوری سے ڈپریشن کا علاج:
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اسگند ناگوری کا استعمال ڈپریشن اور انزائیٹی میں بہت مفید ہے۔
اسگند کا بہترین نسخہ:
اسگند کا یہ نسخہ بہترین رزلٹ دینے والا نسخہ ہے کم اجزاء اور بنانے میں بھی بہت آسان ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے بے پناہ قوت شہوانی پیدا ہوتی ہےاگر ج**ع سے پرہیز کیا جائے تو چہرے کی جھریاں اور بال سفید ہونا دور ہو جاتے ہیں۔ جوانوں کو قبل ازوقت بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔
اسگندکا بہترین نسخہ
اسگند ناگوری 50 گرام
بیخ بدھارا 50 گرام
ستاور 50 گرام
مصری 150 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور بعد میں مصری شامل کر کے شیشی میں محفوظ کر لیں۔ بڑوں کے لئے مقدار خوراک 6 گرام اور بچوں کے لئے 1 سے 3 گرام دودھ کے ساتھ رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد استعمال کرائیں۔
اسگند ناگوری سے اح**ام اور جریان کا علاج:
اگر آپ کثرت اح**ام اور جریان میں مبتلا ہیں تو یہ نسخہ ایک بار ضرور استعمال کریں۔ کثرت اح**ام اور جریان منی کے ساتھ یہ مادہ منویہ کے پتلے پن کو دور کر کے اس کی مقدار بھی بڑھاتا ہے۔اسگند ناگوری کے استعمال سے یقیننا آپ کی بے رونق زندگی میں رونق آجائے گی۔
جوڑوں ، گھٹنوں ، مہروں اور درد کمر کے لئے:
بوڑھے حضرات کے لئے بہت بہترین چیز ہے عمر بڑھنے کی وجہ سے درد ہو یاجوڑوں میں خشکی ہوتو یہ نسخہ بہترین ہے اسے مستقل تین ماہ تک استعمال کریں انشاء اللہ بالکل تندرست ہو جائیں گے۔
نوٹ: کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج، طبیب سے ضرور مشورہ کر لیں





ھوالشافیتخم میتھی..... پچاس گراممغز کرنجوہ تازہ.... پچاس گرامکلونجی.....پچاس گرامتخم حرمل..... پچاس گرامپنیر ڈوڈی..... پ...
05/03/2026

ھوالشافی
تخم میتھی..... پچاس گرام
مغز کرنجوہ تازہ.... پچاس گرام
کلونجی.....پچاس گرام
تخم حرمل..... پچاس گرام
پنیر ڈوڈی..... پچاس گرام
زنجبیل..... پچاس گرام
چرائتہ نیپالی..... پچاس گرام
اندر جو تلخ۔۔۔۔۔۔۔ پچاس گرام
برگ جامن۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
تخم جامن۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
تمام اشیاء کو باریک پیس لیں اور 1000 mg والا کیپسول بھر لیں
اور کھانے سے پہلے ایک کیپسول صبح دوپہر شام ھمرا تازہ پانی استعمال کریں





جوڑوں کے درد کا شافی علاج ھوالشافی خارخسک ,تخم ہرمل سندھسورنجاں شریں,برابروزن باریک پییس لیں تیار ہے ,,مقدار خوراک پانچ ...
02/03/2026

جوڑوں کے درد کا شافی علاج
ھوالشافی
خارخسک ,
تخم ہرمل
سندھ
سورنجاں شریں
,برابروزن باریک پییس لیں تیار ہے ,,مقدار خوراک پانچ رتی تا دو ماشہ صبح شام ہمراہ دودھ نیم
گرم مجرب ہے





جوارش جالینوس *حکیم جالینوس نے اپنی پوری زندگی کا نچوڑ یہی ایک عظیم الشان نسخہ پیش کیا ہے ، یہ جوارش اپنے اندر بے شمار خ...
01/03/2026

جوارش جالینوس *
حکیم جالینوس نے اپنی پوری زندگی کا نچوڑ یہی ایک عظیم الشان نسخہ پیش کیا ہے ، یہ جوارش اپنے اندر بے شمار خواص رکھتی ہے ، جگر کو تقویت دیتی ہے ، بھوک کی کمی ، ریاح کے اخراج ، کثرتِ پیشاب اور بالخصوص بالوں کی سیاہی برقرار رکھنے میں بے حد مفید ہے ، قدیم طریقے سے تیار کی جانے والی یہ معجون چند خوراکوں میں ہی طب قدیم کی افادیت واضح کر دیتی ہے

*فوائد*
یہ جوارش معدے کی اصلاح کے لیے عجیب تاثیر رکھتی ہے
ہاضمے کی خرابی کے لیے بہترین ہے
معدے کی خرابی سے پیدا ہونے والے سردرد کو دور کرتی ہے
خرابی معدہ کے باعث منہ کی بدبو میں مفید ہے۔
سردی کے موسم میں بڑھ جانے والی کثرتِ پیشاب اور مثانے کی کمزوری میں نافع ہے
جسم کے ریاحی دردوں کو دور کرتی ہے
بلغمی کھانسی میں فائدہ دیتی ہے
بادی بواسیر میں اس کا استعمال بواسیر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے
دردِ کمر میں تین ماہ کا استعمال بہتر نتائج دیتا ہے
گردے اور مثانے کی پتھری میں مفید ہے
جنسی کمزوری کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے

*مقدار خوراک*
پانچ گرام صبح و شام کھانے کے بعد عرق سونف یا پانی کے ساتھ استعمال کریں

"ھوالشافی!*
سنبل الطیب ،
الائچی ،
تج ،
دار چینی ،
خولنجان ،
قرنفل ،
ناگرموتھا ،
زنجبیل ،
فلفل سیاہ ،
فلفل دراز ،
قسط شیریں ،
عود بلسان ،
اسارون ،
حب الاس ،
چرائتہ شیریں ،
زعفران ،
ہر ایک ایک تولہ
مصطگی رومی ڈھائی تولہ ،
چینی دس تولہ ،
شہد ایک پاؤ
عرق گلاب پانچ تولہ









01/03/2026
28/02/2026





Address

CB-2104 SADIQ DAWAKHANA MOHALLA GARHI SHAHU RAHWALI GUJRANWALA CANTT
Gujranwala

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 12:30
Saturday 08:00 - 20:00
Sunday 08:00 - 21:00

Telephone

+923034753121

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiq Dawakana Rahwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadiq Dawakana Rahwali:

Share