26/05/2026
محکمہ لائیو سٹاک پنجاب مویشی پال حضرات تک معیاری سہولیات کی فراہمی اور صحت مند جانوروں کی دستیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیرِ اہتمام قائم ویٹرنری کیمپس پر ڈاکٹرز اور عملہ 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے تاکہ بیوپاریوں، فارمرز اور خریداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
آج مورخہ 26 مئی 2026 کو *ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) لائیو سٹاک پنجاب* نے اینیمل سیل پوائنٹ سکھیکی منڈی تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک حافظ آباد, ڈاکٹر علی احمر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل حافظ آباد اور ڈاکٹر سہیل جبار ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل پنڈی بھٹیاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔
*ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن)* نے منڈی میں قائم ویٹرنری کیمپ، موبائل ویٹرنری ڈسپنسری، سپرے کیمپ اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے فارمرز، بیوپاری حضرات اور شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فراہم کردہ خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ منڈی میں لائے جانے والے تمام جانوروں کو محکمہ لائیو سٹاک کے ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز کے مکمل معائنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔ جانوروں کی صحت، جسمانی حالت اور متعدی بیماریوں کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ منڈی میں موجود تمام جانور صحت مند ہوں اور کوئی بھی جانور منہ کھر، لمپی سکن یا دیگر متعدی بیماریوں سے متاثرہ نہ ہو۔
*ڈاکٹر سید ندیم بدر* نے مزید کہا کہ جانوروں کی عمر کا بھی باقاعدہ اندازہ لگایا جاتا ہے تاکہ خریدار حضرات اطمینان کے ساتھ ایسے جانور خرید سکیں جو شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کے قابل ہوں۔
انہوں نے جانوروں کیلئے چارے اور صاف پانی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ مویشی پال حضرات اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک اپنے مویشی پال بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کی خدمت، رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے منڈیوں میں جانوروں کو بیماریوں اور حشرات سے محفوظ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے سپرے کیا جا رہا ہے جبکہ ویٹرنری عملہ علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی اور رہنمائی کی خدمات مسلسل انجام دے رہا ہے۔
فارمرز اور بیوپاری حضرات نے ایڈیشنل ڈائیریکٹر لآ ئیوسٹاک حافظ آباد اور محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ویٹرنری سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملے کے تعاون اور بہترین انتظامات کو سراہا۔
@