23/05/2026
سندھ حکومت کے ترجمان، محکمہ داخلہ سندھ کے پارلیمانی سیکرٹری، میمبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور رکن سندھ اسمبلی مخدوم فخرالزماں نے جتوئی حویلی پہنچ کر عبدالستار جتوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔