17/12/2025
*🌷السَّـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ🌷*
*🌷صبــــــح شــــــام بخیــــــرزندگى🌷*
•┈•❀❁❀•┈•
*26 جمادی الثانی1447 ھِجْرِیْ*
*18 دسمبر 2025 عِیسَـوی جمعرات*
•┈•❀❁❀•┈•
*أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*
*بِسْـــــــــمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
•┈•❀❁❀•┈•
*میں پناہ میں آتا ہوں اللہﷻ کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے۔*
*اللہﷻ کے نام سے شروع جو سب سے زیادہ مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے.*
•┈•❀❁❀•┈•
*🌹سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم🌹*
•┈•❀❁❀•┈•
*🌸اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*
*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم🌸*
•┈•❀❁❀•┈
*📕سورة مریم آیت 45-46*
*يَآ اَبَتِ اِنِّـىٓ اَخَافُ اَنْ يَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْـمٰنِ فَتَكُـوْنَ لِلشَّيْطَانِ وَلِيًّا (45)*
*قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِـهَتِىْ يَآ اِبْـرَاهِيْـمُ ۖ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُـمَنَّكَ ۖ وَاهْجُرْنِىْ مَلِيًّا (46)*
*📜ترجمہ:*
*ابا جان ، مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمان کے عذاب میں مبتلا نہ ہو جائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں ۔ “*
*باپ نے کہا “ ابراہیم ( علیہ السلام ) ، کیا تو میرے معبودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا ۔ بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا ۔ “*
*📜English Translation:*
*Father I fear that a punishment from the Most Compassionate Lord might strike you and you may end up as one of Satan''s companions?""*
*The father said: ""Abraham have you turned away from my gods? If you do not give this up I shall stone you to death. Now begone from me forever.""*
•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
*🤲🏿 یا رب العالمین، ہمارے دلوں میں اپنے پیاروں اور انسانوں کے لیے وہی تڑپ اور فکر پیدا کر دے جو ابراہیم علیہ السلام کے دل میں اپنے والد کے لیے تھی۔ محبت اور خیر خواہی سے تیری طرف بلانے والا بنا دے۔ یا رب، ہمیں شیطان کی رفاقت اور اپنے غضب سے پناہ عطا فرما۔ دین کی راہ میں اپنوں کی تلخی یا دنیا کی سختی کا سامنا کرنا پڑے، تو ہمیں صبرِ جمیل عطا فرما۔ یا رب العالَمین! ہمارے ایمان کو اتنا مضبوط کر دے کہ ہم بڑی سے بڑی آزمائش میں بھی تیرے پیغام سے پیچھے نہ ہٹیں، اور ہماری گفتگو میں وہی سچائی اور دردمندی ہو جو تیرے برگزیدہ بندوں کا شیوہ ہے۔ آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ🤲🏿*
•┈•❀❁❀•┈•
*🌹🤲🏻Prayer🤲🏼🌹*
*🤲🏿”Oh Almighty ALLAH, O Lord of the Worlds, Create within our hearts the same yearning and concern for our loved ones and for all humanity that lived in the heart of Ibrahim (peace be upon him) for his father. Make us among those who call others towards You with love and sincerity.Grant us refuge from the companionship of Satan and from Your wrath. If we face bitterness from our own kin or the hardships of this world in the path of faith, then grant us dignified patience.Strengthen our faith so much that we never retreat from Your message, even in the greatest of trials. Grant our speech the same truthfulness and compassion that is the hallmark of Your chosen servants. Ameen.🤲🏿*
•┈•❀❁❀•┈•
*🔎📖تفہیم القرآن📖🔎*
*جواب میں والد صاحب نے کہا کہ ابراہیم تو میرے معبودوں سے نفرت کرتے ہو اور اس نفرت کی وجہ سے تم ان کی عبادت سے پھرگئے ہو یا تمہیں اس قدر جرآت ہوگئی ہے میں تمہیں متنبہ کرتا ہوں کہ اگر تو نے اپنے اس موقف پر نظر ثانی نہ کی تو میں تمہیں رجم کردوں گا۔ لئن لم تنتہ لا رجمنک (٩١ : ٦٤) اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا۔ میرے سامنے سے ہٹو اور ہمیشہ کے لئے یہاں سے چلے جاؤ۔ اسی میں تمہاری خیر ہے ورنہ یہاں زندہ نہ بچو گے۔ واھجرنی ملیا (٩١ : ٦٤) ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہو جاؤ۔ یہ شخص ہدایت کی دعوت کا جواب اس سختی سے دیتا ہے اور نہایت ہی باادب خطاب اور درخواست کو بھی سختی سے رد کردیتا ہے۔یہ ہے ایمان اور کفر کے درمیان فرق۔ ملاحظہ کیجئے کہ جس دل کو اسلام نے مہذب بنا دیا وہ کیسا ہے اور جس دل کو کفر نے برباد کردیا وہ کیسا ہے؟ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) طیش میں بھی نہ آئے انہوں نے بھلائی محبت اور ادب کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور یوں گویا ہوئے 😗
•┈•❀❁❀•┈•
*📿نماز نیند سے بہتــــــــــر ہے📿*
*📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕*
•┈•❀❁❀•┈•