20/03/2026
پیغامِ رحمت سماعتِ سورۃ الرحمٰن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قلندرِ پاکؒ فرماتے ہیں کہ ”قرآنِ پاک شفا ہے۔“
وہ لوگ جو کسی بھی جسمانی، روحانی یا ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ کالا جادو یا جنات کے شر سے نجات چاہتے ہیں وہ صبح، دوپہر، شام آنکھیں بند کر کے قاری عبد الباسط کی آواز میں تلاوتِ سورۃ الرحمٰن ( بغیر ترجمہ کے ) سات روز تک متواتر سنیں۔ ہر دفعہ سننے کے بعد آدھا گلاس پانی آنکھیں بند کر کے دل صاف کر کے، سب کو معاف کر کے، شدید پیار میں ڈوب کر پورے خلوص سے اللہ کو تین بار دل میں ”اللہ“ کہہ کر پکاریں اور پانی تین گھونٹ میں پی لیں۔
بابا فرماتے ہیں کہ
”نفرت ہر بیماری کی جڑ ہے
اور بے غرض پیار شفا ہے۔“
***** شفا من جانب اللہ ہے *****