AL SAFIA Pharmacy

AL SAFIA Pharmacy A Modern Pharmacy which deals all kind of MEDICINES,under the supervision of PHARMACIST.

28/07/2026

گندے لوگوں کے اب مزے ھی مزے۔۔۔۔۔۔😀😀
ماہرین کے مطابق روزانہ نہانا طبی لحاظ سے لازمی نہیں ہے، خشکی اور جلد کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے، البتہ یہ ثقافتی عادت پر مبنی ہوتا ہے۔
روزانہ نہانا جلد کے لئے نقصان ده ہو سکتا ہے:
ہارورڈ ہیلتھ کے مطابق روزانہ نہانا زیادہ تر عادت اور ثقافتی رواج کا حصہ ہے، طبی ضرورت نہیں۔
تقریباً دو تہائی امریکی روزانہ شاور لیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں یہ شرح 80 فیصد سے زیادہ ہے، لیکن چین میں تقریباً نصف لوگ ہفتے میں صرف دو بار نہانے کی اطلاع دیتے ہیں۔
ماہرِ جلد خبردار کرتے ہیں کہ بار بار گرم پانی اور اینٹی بیکٹیریل صابن کے استعمال سے جلد کے قدرتی تیل اور مفید بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں، جس سے خشکی، جلن اور انفیکشن یا الرجی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ضرورت سے زیادہ صفائی مدافعتی نظام کو مائیکروبز سے متحرک ہونے کے مواقع بھی کم کر دیتی ہے۔ پانی خود بھی کلورین، نمکیات اور کیڑے مار ادویات پر مشتمل ہو سکتا ہے، جو جلد کو مزید خارش یا جلن دے سکتے ہیں۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ہفتے میں چند بار مختصر شاور لیں اور صرف ضروری حصوں پر توجہ دیں، اس طرح نہ صرف جلد صحت مند رہتی ہے بلکہ پانی کی بچت اور کیمیکلز سے بچاؤ بھی ممکن ہوتا ہے۔

27/07/2026

🐕🩸ہر سال دنیا بھر میں ہزاروں افراد Rabies (ہڑک) کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، حالانکہ اگر بروقت اور درست اقدامات کیے جائیں تو اس بیماری سے تقریباً 100٪ بچاؤ ممکن ہے۔



🚨 سب سے پہلا قدم

اگر کتا کاٹ لے تو:

✅ زخم کو فوراً کم از کم 15 منٹ تک صابن اور بہتے ہوئے پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

یہ عمل زخم میں موجود Rabies وائرس کی مقدار کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور انفیکشن کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔



🧴 اس کے بعد

* اگر دستیاب ہو تو Povidone-Iodine یا Chlorhexidine لگائیں۔
* زخم کو کپڑے یا پٹی سے سختی سے نہ باندھیں۔
* مرچ، ہلدی، مٹی، تیل یا کسی بھی دیسی ٹوٹکے کا استعمال نہ کریں۔
* زخم کو خود سے کاٹنے، جلانے یا چوسنے کی کوشش نہ کریں۔



💉 Anti-Rabies Vaccine کب لگوانی چاہیے؟

جتنی جلد ممکن ہو، اسی دن یا فوراً قریبی ہسپتال پہنچ کر علاج شروع کروائیں۔

⚠️ Rabies Vaccine شروع کرنے کے لیے 24 یا 48 گھنٹے کی کوئی مخصوص حد نہیں، لیکن ہر گھنٹے کی تاخیر خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

اگر ابھی Rabies کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ویکسین شروع کرنے سے جان بچائی جا سکتی ہے۔



💉 Rabies Immunoglobulin (RIG) کب ضروری ہوتی ہے؟

اگر زخم:

* گہرا ہو۔
* چہرے، گردن، ہاتھ یا انگلیوں پر ہو۔
* متعدد زخم ہوں۔
* یا جلد بری طرح پھٹ گئی ہو۔

تو ڈاکٹر Rabies Immunoglobulin (RIG) بھی تجویز کر سکتے ہیں، جو زخم کے ارد گرد لگائی جاتی ہے اور فوری حفاظتی اینٹی باڈیز فراہم کرتی ہے۔



💉 Tetanus کا انجیکشن کب لگوانا چاہیے؟

کتے کے کاٹنے سے Tetanus کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس لیے:

✅ اگر گزشتہ 5 سال میں Tetanus Booster نہیں لگوایا، یا معلوم نہ ہو کہ آخری ویکسین کب لگی تھی، تو ڈاکٹر عموماً Tetanus Booster تجویز کرتے ہیں۔

✅ اگر مریض کی ویکسینیشن نامکمل ہو یا کبھی ویکسین نہ لگی ہو، تو بعض صورتوں میں Tetanus Immunoglobulin (TIG) بھی ضروری ہو سکتی ہے، خاص طور پر گہرے یا آلودہ زخم میں۔



💊 کیا Antibiotics بھی ضروری ہوتی ہیں؟

ہر مریض کو نہیں۔

لیکن اگر:

* زخم گہرا ہو۔
* ہاتھ یا چہرے پر ہو۔
* Crush Injury ہو۔
* مریض کو Diabetes ہو۔
* یا قوتِ مدافعت کم ہو۔

تو ڈاکٹر Amoxicillin-Clavulanate جیسی اینٹی بایوٹک تجویز کر سکتے ہیں۔



🚨 اگر Rabies کی علامات شروع ہو جائیں تو؟

Rabies کی ابتدائی علامات:

* بخار
* زخم کے مقام پر جھنجھناہٹ یا درد
* بے چینی
* پانی پینے میں خوف (Hydrophobia)
* ہوا سے خوف (Aerophobia)
* شدید بے چینی یا ذہنی الجھن

⚠️ ایک بار Rabies کی واضح علامات ظاہر ہو جائیں تو یہ بیماری تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اسی لیے اصل توجہ بروقت بچاؤ (Post-Exposure Prophylaxis) پر ہوتی ہے، نہ کہ علامات کے بعد علاج پر۔

24/06/2026

Drip
Injection and
Cannula
Facility is available at ur door step.
Feel free to contact us.

AL SAFIA Pharmacy H13 Islamabad.

Needs 3 car seats from Islamabad to Peshawar.03330577776
17/03/2026

Needs 3 car seats from Islamabad to Peshawar.

03330577776

27/11/2025

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*

*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے

اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں

جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے

مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی

مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا

*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے

*(١)* تمام مخلوق کے شر سے
*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے
*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں

اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں

اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا

*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*

میں پناہ مانگتا ہوں
*تمام انسانوں کے ربّ کی*
*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*
*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*

صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے

*خنّاس کا وسوسہ*

اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……

”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے

بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……

آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……

اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے معاملات سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللھم عجل لولیک الفرج اللھم اغفر للمؤمنین والمومنات والمسلمین والمسلمات

Because V Care About U 💞💞
16/11/2025

Because V Care About U 💞💞

29/06/2025

V Care About Ur Beauty & Personality

25/05/2025

Male or female pharmacy technician/ dispenser/pharmacy salesman is required in a pharmacy located in H13 Islamabad.
Please feel free to contact.

0333-0577776
0310-0577776

First time in H13,Under the one roof,u will get all health care facilities...BECAUSE V CARE ABOUT YOU
05/05/2025

First time in H13,Under the one roof,u will get all health care facilities...
BECAUSE V CARE ABOUT YOU

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:01
Sunday 10:00 - 23:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL SAFIA Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share