Learn Homeopathy by Dr.Syed

Learn Homeopathy by Dr.Syed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learn Homeopathy by Dr.Syed, Medical and health, Islamabad.

ابن سینانے ایک تجربہ کیا۔اور دو میمنوں کو پنجرے میں رکھا۔میمنے ایک ہی عمر ، وزن ، ایک ہی نسل کے تھے اور دونوں کوایک ہی ق...
21/08/2022

ابن سینانے ایک تجربہ کیا۔اور دو میمنوں کو پنجرے میں رکھا۔
میمنے ایک ہی عمر ، وزن ، ایک ہی نسل کے تھے اور دونوں کوایک ہی قسم کا چارہ کھلایا گیا۔تمام حالات برابر رکھے۔

ابن سینانے میمنوں کے پنجروں کی ایک طرف ایک اور پنجرارکھا اور اس پنجرے میں ایک بھیڑیا رکھا اور میمنوں میں سے صرف ایک میمنااُس بھیڑیے کو دیکھ سکتا تھا۔

کئی مہینوں بعد ، میمنا جو بھیڑیا کو دیکھتا ہے مر جاتا ہے کیونکہ وہ بے چین ، خوفزدہ اور کمزور ہوتا ہے۔ اگرچہ بھیڑئے نے میمنے کو کچھ نہیں کیا ، لیکن میمنہ اس خوف اور دباؤ کی وجہ سے مر گیا جو اس نے محسوس کیا۔

جبکہ دوسرا میمنا ، جو بھیڑیا و نہیں دیکھ سکتا تھا ، اچھی طرح سے کھاتا تھا اور اُسکا وزن بھی بڑھا گیا کیونکہ وہ کافی پرامن رہا۔

اس تجربے میں ابن سینا نے صحت اور جسم پر ذہنی اثرات کے مثبت اور منفی اثرات کا مشاہدہ کیا۔
ڈر، خوف ، فکر ، پریشانی، اضطراب اور تناؤ انسانی صحت کو کھا جاتے ہیں ۔

اگر آپ کو زندگی کی مشکلات کاسامنا کرکے آگے بڑھنا ہے تو اپنی راہ میں آنے والے ہر خوف کو نظر انداز کر نا سیکھیں پھر ہی آپ کامیابی کی سیڑھیوں پہ چڑھ سکیں گیں ۔

Marasmus.........سوکڑادوسرا حصہتحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمانسلیشیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سلیشیا بچے ماں کا دودھ پینا پسند...
21/08/2022

Marasmus.........سوکڑا
دوسرا حصہ
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
سلیشیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلیشیا بچے ماں کا دودھ پینا پسند نہیں کرتے ۔ جسم دبلا پتلا ، سر بڑا ، پسینہ خصوصاً پیروں میں، بچوں کو بار بار ٹھنڈ لگ جاتی ہے اور نزلہ زکام میں مبتلا رہتے ہیں ۔ بدبو دار پتلے پاخانے لگے رہتے ہیں ، دیکھنے میں ننھے منے بوڑھے دکھائی دیتے ہیں ، سورائی ، کزازی اور خنازیری مزاج بچوں کے سوکڑے میں سلیشیا کمال کی دوا ثابت ہوتی ہے ۔

آئیوڈیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئیو ڈیم کے مریض بچے بھی شدید غذائیت کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ، انکی خاصیت یہ ہے کہ یہ اچھا بھلا کھانے کے باوجود سوکھتے جاتے ہیں ۔ معائینے پر انکے تمام جسمانی غدود بڑہے ہوئے یا سوکھے ، سکڑے ہوئے اور سخت ملتے ہیں ۔
جلد کھردری اور خشک ، چہرا پھیکا ، زردی مائل ، ہاتھ پیر ٹھنڈے ۔۔۔۔۔
یہ ایسے بچوں کی بھی دوا ہے جو ناقص خوراک کی وجہ سے سوکھے پن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
ایسے بچوں میں بھی جلد کھردری، سخت اور جھری دار ملتی ہے ۔ جلد پہ خشکی کی وجہ سے بھوسی جھڑتی نظر آتی ہے ۔ اوڑھنا لپیٹنا پسند نہیں کرتے ( چہرے اور بدن پر ورم ، بچہ بے چین ، نڈھال دکھائی دے ، بار بار پانی یا دودھ پینا چاہتا ہو ، اوڑھنا لپیٹنا پسند کرتا ہو تو آرسینک دیں ۔)۔
جاری ہے
🩺 Contact
Whatsapp/mobile call:
03041223716

خواتین میں بانجھ پن کی چند اھم ادویات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(3) ۔۔۔۔۔۔۔تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمان۔Sepia ..............
21/08/2022

خواتین میں بانجھ پن کی چند اھم ادویات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(3) ۔۔۔۔۔۔۔
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمان
۔Sepia .............سیپیا
بانجھ پن کے حوالے سے سیپیا بھی ہومیو پیتھی کی مایہ ناز دوا ہے ۔ رحم کی کمزوری اور ڈھیلے پن کی وجہ سے بار بار اسقاط حمل (عموما" پانچویں یا ساتویں ماہ) یا سرے سے حمل ہی نہ ہونے کیلیے اپنی مخصوص علامات کے تحت بے خطا دوا شمار ہوتی ہے ۔
اسکی سب سے اھم مقامی علامت رحم کی کمزوری اور ڈھیلا پن ہے ، اکثر رحم رحم نیچے ڈھلک جاتا ہے اور رحم کی گردن دائیں بائیں مڑ جاتی ہے جسکی وجہ سے مریضہ ہر وقت پیڑو میں نیچے کی جانب دباؤ ، بوجھ اور درد محسوس کرتی ہے ۔ اس دباؤ کے احساس کو کم کرنے کیلیے مریضہ کرسی پر بھی ٹانگ پہ ٹانگ چڑھا کر بیٹھتی ہے ، مریضہ پیروں کے بل بیٹھ نہیں سکتی اسے لگتا ہے جیسے اسکے پیڑو کے اعضاء باہر نکل آئیں گے ۔ اس تکلیف دہ احساس کی بدولت اسکیلیے پیشاب پاخانہ کرنا بھی دشوار ہوتا ہے ۔
ج**ع کے وقت شرمگاہ میں درد ، سفید ، زرد یا سبز رنگ کا لیکوریا ۔
حیض بے قاعدہ ، کم اور دیر سے یا قبل ازوقت اور بے تحاشا۔
عمومی جسمانی علامات میں کمزوری ، تھکن ، کمر اور سردرد کی شکایات ملتی ہیں ۔ اکثر قبض دو دو تین تین دن اجابت کی حاجت ہی محسوس نہیں ہوتی ۔
چہرے پہ ناک کے آر پار اور گالوں پر زرد یا بھورے رنگ کی چھائیاں ۔
ذھنی علامات میں چڑچڑا پن ، اپنی حالت پہ کڑھن ، مردہ دلی ،افسردگی اور اپنوں سے بیزاری ملتی ہے ۔
مریضہ اپنی حالت بتاتے ہوئے روتی ہے ، ویسے بھی اسے وقفے وقفے سے رونے کے دورے پڑتے ہیں ، وہ اس رونے کی وجہ خود بھی نہیں بتا سکتی ، اسکے دل میں انجانا سا دھڑکا لگا رھتا ہے ، کہ کچھ برا ہو جائے گا ۔
پرسنیلٹی کے حوالے سے دیکھیں تو سیپیا کی شخصیت کے چند گوشے بہت نمایاں نظر آتے ہیں ۔
سیپیا کی مریضائیں دبلی پتلی بھی ہوتی ہے اور موٹی بھی ۔ لیکن ان کی ذھنی اور جسمانی علامات ایک جیسی ہی ہوتی ہیں ۔
سیپیا نارمل لائف میں میں بہت شوخ و چنچل ہوتی ہے ، زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتی ہے ۔
البتہ اسمیں ایک کمی نمایاں نظر آتی ہے وہ ہے نسوانیت اور نسوانی حسن کی کمی ۔
سیپیا جسمانی طور پر زیادہ پر کشش نہیں ہوتی ، سپاٹ سینہ ، مردوں کی طرح سپاٹ اور تنگ کولہے ، سانولا ، زردی مائل چہرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیپیا کے صحت کے مسائل عموما" بلوغت کے بعد اور خصوصا" شادی کے بعد شروع ہوتے ہیں ۔
سیپیا میں جنسی جذبات بہت مدھم ہوتے ہیں ، اس میں سیکس کی خواھش اسی وقت جاگتی ہے جب مرد پہل کرے ۔
رحم کی خرابیوں اور حمل کے بعد تو جنسی بے رغبتی بہت بڑھ جاتی ہے ۔ اسے ج**ع سے نفرت ہونے لگتی ہے ۔
اس دوران اگر اسکی کوئی بے تکلف سہیلی اس سے پوچھے کہ اسکا خاوند کیسا ہے ؟؟؟
تو سیپیا کہے گی:
،، بہت اچھا ہے ، جب تک کہ وہ میرے بستر سے دور رھے 😆 ،،
سیپیا بھی لیکسس کی مانند گلے کے گرد دوپٹے اور تنگ کالر ، تنگ زیور کو پسند نہیں کرتی ۔
بیماری میں ازحد چڑچڑی اور سڑیل ہوتی ہے ، اسمیں اپنوں سے محبت اور لگاؤ کے جذبات مردہ ہو جاتے ہیں ، خاوند ، بچوں اور دیگر احباب سے بیزاری ، سب سے دور چلے جانا چاھتی ہے ۔سب سے الگ تھلگ ہو کر شورو غل سے دور اکیلا رھنا ، اکیلی بیٹھنا یا لیٹنا پسند کرتی ہے , اگرچہ تنہائی بھی اسے کاٹتی ہے ۔
لیکن یہ مت سمجھیے کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بے پرواہ اور بے خبر ہو جاتی ہے ، سیپیا بہت ،،گھنی میسنی،، ہوتی ہے ، سب کی ،،ٹوہ،، رکھتی ہے ۔ سب کی کمزوریاں جانتی ہے ۔لیکن اپنے معاملے میں بہت گہری ہوتی ہے ، اپنی باتوں اور رازوں کی کسی کو خبر نہیں لگنے دیتی ۔
چڑچڑے اور سڑیل پن کے علاؤہ ، کینہ پروری اور سرد مہری بھی سیپیا کے مزاج کا حصہ ہے اسے کسی کی دل آزاری کی پرواہ نہیں ہوتی ۔
کوئی کتنا بھی قریبی ہو اسے کھری کھری سنانے اور ڈسٹرب کرنے والے اپنے بچوں کو ٹھیک ٹھاک پھینٹی شینٹی لگانے میں ذرا دریغ نہیں کرتی ۔
سیپیا نمکین اشیاء اور چکنائیوں سے حساس ہوتی ہے ۔ اسلیے نمک بہت کم کھاتی ہے ، اسی طرح چکنائی والی اشیاء بھی پسند نہیں کرتی ۔
سیپیا ایسی خواتین کے تمام مسائل کا بہترین حل ہے ۔
🩺 Contact
Whatsapp/ mobile call:
03041223716
اسی عنوان کے تحت بانجھ پن کیلئے میری برس ہا برس سے آزمودہ ہومیو پیتھک کی باکمال ادویات کے تعارف کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
آپ اس سلسلے کو کس نظر سے دیکھتے ہیں کومنٹس میں ضرور بتائیے ۔
آپکو پوسٹ پسند نہیں آئی تو بھی کوئی بات نہیں کم از کم کومنٹ میں اظہار تو کردیں ۔ میں آپکے لیے ہی لکھتا ہوں ۔

خواتین میں بانجھ پن کی چند اھم ادویات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(2) ۔۔۔۔۔۔۔تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمانAurum Mur Nat. اور...
20/08/2022

خواتین میں بانجھ پن کی چند اھم ادویات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(2) ۔۔۔۔۔۔۔
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمان
Aurum Mur Nat. اورم میور نیٹرو نیٹم
( کلورائیڈ آف گولڈ اینڈ سوڈیم )
آورم میور نیٹرو نیٹم ، اووریز کے ورم ، اوریز میں سسٹس ، اڈیما، سروویکس کی سختی اور زخم ، فائیبرائیڈ ٹیومرز ، یوٹرس کی کرانک انفلمیشن ، سویلنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ کی وجہ سے بانجھ پن کی کمال کی دوا ہے ۔
اس دوا کی مریضہ پلسٹیلا کی مانند گرمی سے گھبراتی ہے اور ٹھنڈی اور کھلی فضاء میں بہتر محسوس کرتی ہے ۔اسے بند کمرے ، بند جگہوں پر شدید گھٹن ہونے لگتی ہے۔
چلنے پھرنے اور محنت مشقت سے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے ، سانس پھولنے لگتا ھے ۔
مریضہ اپنی صحت کے بارے میں متفکر ، چڑچڑی ،کڑھتے رھنے والی ۔ یاسیت کی وجہ سے اسمیں آورم کی طرح مایوسی ، نا امیدی اور خود کشی کے خیالات بھی پائے جاتے ہیں ۔
ان میں اکثر بلڈ پریشر بڑھنے کا رجحان ملتا ہے ۔ حیض عموما" قبل از وقت اور زیادہ ، بسا اوقات صورتحال اسکے بر عکس بھی ملتی ہے لیکن دیگر علامات اورم میور نیٹرو نیٹم کی تائید کرتی ہیں ۔زرد رنگ کے لیکوریا کی پرانی شکایت۔
ایسی بانجھ خواتین میں آورم میور نیٹرو نیٹم رحم کے ٹیومرز سمیت ، تمام جسمانی اور ذھنی ابنارملٹیز کو صاف کر دیتی ہے ۔
اور بہت جلد برسوں سے مایوس اور نا امید مریضہ ایک خوبصورت بچے کی آمد کی نوید کے ساتھ معالج کا شکریہ ادا کرنے آتی ہے ۔
اسی عنوان کے تحت بانجھ پن کیلئے میری برس ہا برس سے آزمودہ ہومیو پیتھک کی باکمال ادویات کے تعارف کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
آپ اس سلسلے کو کس نظر سے دیکھتے ہیں کومنٹس میں ضرور بتائیے ۔
آپکو پوسٹ پسند نہیں آئی تو بھی کوئی بات نہیں کم از کم کومنٹ میں اظہار تو کردیں ۔ میں آپکے لیے ہی لکھتا ہوں ۔
Contact
Whatsapp/mobile call:
03041223716

خواتین میں بانجھ پن کی چند اھم ادویات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(1) ۔۔۔۔۔۔۔تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمانالٹرا فیری نوسا ۔ی...
20/08/2022

خواتین میں بانجھ پن کی چند اھم ادویات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1) ۔۔۔۔۔۔۔
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمان
الٹرا فیری نوسا ۔
یہ خون کی کمی ، شدید جسمانی اور اعصابی کمزوری میں مبتلا خواتین کی ایک اھم دوا ہے ۔
مریضہ ہر وقت تھکی ماندی ، کمزوری کی وجہ سے ہر وقت لیٹے رھنا چاھتی ہے ۔ رحم کمزور ، ڈھیلا ڈھالا ، پیڑو یا رحم میں بوجھ اور بھاری پن ، رحم ٹلنے یا رحم میں بوجھ اور باھر کی طرف دباؤ کی شکایت ۔ رحم سے ہر وقت لیسدار سی رطوبت رستی رھتی ہے ۔
انہیں یا تو حمل ہوتا ہی نہیں ، اگر انہیں حمل ہو بھی جائے تو رحم کی کمزوری کی وجہ سے گر جاتا ہے ۔ بار بار حمل گر نے کی ھسٹری ۔
حمل گر نے کی وجہ سے شدید جریان خون جو مریضہ کو نچوڑ دیتا ہے ۔
حیض یا تو وقت سے پہلے اور بہت زیادہ اور پر درد ہوتے ہیں ، خون حیض ابتدا میں سیاھی مائل اور بدبو دار ہوتا ہے اسمیں جمے ہوئے خون کے چھیچھڑے نما لوتھڑے خارج ہوتے ہیں یا خون کی شدید کمی کی وجہ سے بہت کم اور بہت دیر سے ہوتے ہیں یا حیض آنے ہی بند ہو جاتے ہیں ۔
ھاضمہ کمزور ، بھوک کی کمی ، کھانے پینے کو دل ہی نہیں کرتا ۔ کچھ کھانے سے پیٹ کا پھول جانا اور متلی ۔
مریضہ کو اکثر شدید قبض رھتی ہے ، جب پاخانہ آتا ہے تو لمبے لمبے خشک سدوں کی شکل میں آتا ہے اور یہ سدے بڑی تکلیف کے ساتھ خارج ہوتے ہیں ، مقعد میں درد ۔ یہ الٹرس فیری نوسا کی نمایاں اور اھم علامات ہیں ۔ ایسی خواتین کیلیے الٹرا فیری نوسا بہترین ٹانک ہے ۔
اس عنوان کے تحت یہ سلسلہ جاری رھے گا ۔

کارسینو سین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Carcinosin تحریر و ترتیب:ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ۔ 4طے شدہ وقت کا شدی...
15/08/2022

کارسینو سین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Carcinosin
تحریر و ترتیب:ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ۔ 4
طے شدہ وقت کا شدید احساس۔ دوسروں کالیٹ ہونا بھی برداشت نہیں ہوتا ۔
دوسروں کے متعلق تشویش۔ کینسر کا خوف،ہجوم کا خوف، تنگ جگہوں کاخوف۔،بلند مقامات کا خوف، مکڑیوں، سانپوں اور جوؤں کا خوف،امتحان کا خوف، ناکامی کاخوف، گرج چمک اور طوفان کا خوف۔ ظلم و تشدد،قتل و غارت اور سرجری کے مناظر نہیں دیکھ سکتا۔
موسیقی سے حساسیت،، موسیقی سن کر رونے لگتا ہے۔ردھم کو پسند کرتا ہے۔مطالعے سے شدیددلچسپی یا مکمل فقدان۔ یا دماغی تکان اور انتشار توجہ کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتا۔ بات چیت کے وقت بھی توجہ منتشر رہتی ہے۔
تلخ حالات اور حقائق سے فرار اسے سیر و سیاحت کا رسیابناتاہے۔ سفر اور سیاحت کی خواہش۔خواہ مخواہ ادھر ادھر سفر کرتے پھرتے ہیں۔
گاڑی میں متلی۔ قدرتی مناظر اور سمندر، طوفان بادو باران اچھے لگتے ہیں۔ بے خوابی۔ نیند مشکل سے آتی ہے یا گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
صبح ۴ بجے آنکھ کھل جاتی ہے اور پھر نیند نہیں آتی۔ تھوڑی سے نیند سے افاقہ۔ترو تازہ نہ کرنے والی نیند،رات کا بیشتر حصہ جاگتے ہوئے گذرتا ہے۔
دماغ کنفیوژ۔لکھتے پڑھتے وقت توجہ کا انتشار۔ یاد داشت کمزور۔
کام کاج کی زیادتی سے تھکن۔ ضدی، ناخن کترنے کی عادت۔
عمومی شکایات:
ہے فیور۔ زکام لگنے کا رجحان۔ یا دیر تک رہتا ہے۔ کرانک ٹانسلائیٹس۔ کرانک سائنو سائیٹس۔ کیل مہاسے۔ فائبروماز۔اوورین سسٹس۔ بانجھ پن۔ ہتھیلیوں اورتلووں پر مسّے۔ کمر پر کیل اور پیپ دار دانے۔ جلد کا گلنا۔
اضافہ:
حیض سے قبل(جارحیت،چڑچڑا پن، اداسی، کام کاج میں لگے رہنا، پستانوں کی سوجن اور درد)
کمی:
سونے سے یا مصروفیت سے
خواہش: چاکلیٹ کی

کارسینو سین  ۔۔۔۔۔۔ Carcinosin تحریر و ترتیب: ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ ۔3 کار سینوسین ہرچیزکا ت...
15/08/2022

کارسینو سین ۔۔۔۔۔۔ Carcinosin

تحریر و ترتیب: ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ ۔3
کار سینوسین ہرچیزکا تاریک پہلو دیکھتا ہے۔انہی خدشات کے پیش نظر ہرکام وہم کی حد تک ترتیب، سلیقہ مندی اور نفاست سے سر انجام دیتا ہے، جزئیات تک کا خیال رکھتا ہے مبادا کہیں کوئی غلطی ہوجائے یاکوئی کمی کوتاہی نہ رہجائے۔ تاخیر ہوجانے کا خوف اسے گھڑی کی سوئیوں کی مانند وقت کا پابند بناتا ہے۔دھیرے دھیرے یہ چیزیں اسکے کردار کا حصہ بن جاتی ہیں۔ ڈر اور خدشات جوں کے توں باقی رہتے ہیں۔ دوسروں ں کی رضامندی اور خوشنودی کے حصو ل کی خاطر انکی توقعات پر پورا اترنے کی سر توڑ کوشش کرتا ہے۔ متوقع تنقید سے بچنے کی سر توڑ کوشش۔ ادائیگی فرض کا وہم کی حد تک احساس۔ خود کوہر بات کا ذمہ دار سمجھتاہے۔ اگر کوئی کام ادھورا رہجائے توشدید احساس جرم، بیکار نہیں بیٹھ سکتاکوئی نہ کوئی مشغولیت اختیارکریگا۔ جیسے مطالعہ، بنائی،کڑھائی وغیرہ۔نہ نہیں کہہ سکتا۔ سب کوراضی رکھنا چاہتاہے۔ اگرکسی کو انکار کر بیٹھے تو پچھتاتاہے۔ دوسروں کی ضروریات پوری کرنے میں اپنے کام کاج اور ضروریات بھی فراموش کر دیتا ہے۔وہ دوسروں کو اپنی نجی زندگی میں قدم رکھنے سے نہیں روک سکتا۔ ہمدرد۔
جاری ہے

کارسینو سین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Carcinosin تحریر و ترتیب: ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ ۔ 2کارسینو سین کی ...
15/08/2022

کارسینو سین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Carcinosin
تحریر و ترتیب: ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ ۔ 2
کارسینو سین کی ہسٹری میں جسمانی، ذہنی اور جذباتی استحصال نمایاں ہوتے ہیں۔ سٹیفی کی مانند اسمیں غم و غصہ اور جذبات دب جاتے ہیں۔لیکن اپنی دیگر علامات اور مجموعی تاثر میں یہ سٹیفی سے یکسر مختلف دوا ہے۔
کارسینو سین کے مریضوں میں چند ظاہری علامات بھی نمایاں نظر آتی ہیں۔
آنکھوں کی سفیدی میں نیلاہٹ۔ بار بار آنکھیں جھپکنا (خصوصاً بچوں میں)۔ جسم پر تلوں کی بہتات خصوصاً کمر پر۔ ہتھیلیوں اور تلووں پر
موہکے۔ ضدی قسم کے کیل مہاسے۔ کمر پر کیل اور پیپ دار دانوں کی بہتات۔
کارسینو سین کی ہسٹری میں رد عمل اور قوت مدافعت کا ابتدائی عمر سے ہی فقدان نظر آتاہے۔مثلاً بچپن میں لا حق ہونے والے امراض جیسے نمونیہ، خسرہ،کن پیڑے وغیرہ نہیں ہوتے، انفیکشن کے باوجود بخار نہیں چڑہتا۔یہ امراض عموماً اسے بچپن گذر جانے کے بعد لاحق ہوتے ہیں اور اکثر پیچیدہ شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اسے جو بیماری لگتی ہے جانے کا نام نہیں لیتی۔ یا پھر بار بار لاحق ہوتی ہے ۔
خود اعتمادی کی کمی کارسینو سین کا امتیازی نشان ہے۔ ناکامی کا خوف، غلطی،کمی، کوتاہی ہوجانے کا خوف اور تشویش،اسے ڈانٹ ڈپٹ اور گرفت کا ڈر ہی لگا رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے

کارسینو سین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Carcinosin              تحریر و ترتیب:                  ڈاکٹر سیّد حفیظ ا...
15/08/2022

کارسینو سین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Carcinosin
تحریر و ترتیب: ڈاکٹر سیّد حفیظ الرّحمٰن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پارٹ ۔ 1

کارسینوسین ایسے افرادکی دواہے جن میں قوت مدافعت، مزاحمت اور خود اعتمادی کا شدید فقدان ہوتا ہے اور یہ فقدان ذہنی، جذباتی اور اور جسمانی
سطح پر یکساں نمایاں نظر آتا ہے۔ ایسے افراد زود حس ہوتے ہیں۔ کارسینوسین کی علامات عموماً ایسے افراد میں نمو پاتی ہیں ؛
٭جو طویل عرسے تک جبر و استحصال اور ذہنی و جذباتی غلامی میں رہتے رہے ہوں۔
٭سخت گیر والدین کے ایسے بچے جنہوں نے بے جا ڈانٹ ڈپٹ، لعنت ملامت اور پھٹکارکی فضاء میں پرورش پائی ہو اور جن پر ہر
وقت گرفت اور سزا کا خوف چھایا رہتا ہو۔
٭ایسے افراد جنکی انا اور خواہشات کو بری طرح کچلا گیا ہو۔
٭ ایسے افراد جن پر کم عمری میں ہی انکی سکت سے زیادہ ذمہ داریوں کا بوجھ پڑگیا ہو۔
٭ایسے افراد جو اپنی خواہشات اور رجحان و میلان کے بر عکس زندگی گزارنے پر مجبور کر دیے گئے ہوں۔
٭ طویل رنج و غم اور خوف کی فضا میں رہنے والے افراد۔
٭جنکی زندگی مشکلات و مصائب،سخت محنت و مشقت اور حالات کے جبرسے عبارت ہو۔
٭ایسے افراد جنکی فیملی میں کینسر کا رجحان پا یا جاتا ہو۔
(جاری ہے)

ھمارے معاشرے کا المیہ .......نفسیاتی امراض کی سب سے بڑی وجہ سماجی تنہائی ہوتی ہے .اور اسکا پہلا علاج بھی مریض کی سماجی ت...
05/08/2022

ھمارے معاشرے کا المیہ .......
نفسیاتی امراض کی سب سے بڑی وجہ سماجی تنہائی ہوتی ہے .اور اسکا پہلا علاج بھی مریض کی سماجی تنہائی کے احساس کو دور کرنا ہوتا ہے .لیکن ھمارے ہاں جب تک کوئی ,ڈپریشن , اینگزائیٹی اور دیگر کسی نفسیاتی بیماری سے مر نہیں جاتا ہمیں یقین نہیں آتا کہ اسے کوئی بیماری تھی اور اسے دفنانے کیلیے نہیں , زندہ رہنے کیلیے ہماری مدد کی ضرورت تھی ۔
مشاورت اور رھنمائی کیلیے
وٹس ایپ/ کال:03041223716

اینیگزائیٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشویش و ضطراب، خوف اور اندیشےہومیو پیتھک کی پانچ بہترین ادویات ( پارٹ۔ 4 )تحریر و ترتیب : ڈا...
05/08/2022

اینیگزائیٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشویش و ضطراب، خوف اور اندیشے
ہومیو پیتھک کی پانچ بہترین ادویات ( پارٹ۔ 4 )
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
Kali Arsenicosum:کالی ارسینیکوسم
کالی ارسینک اینگزائیٹی کے لیے بہترین ادویات میں شمار ہوتی ہے ، بشرطیکہ اسے مریضوں کے حسب حال استعمال کیا جائے ۔ کالی آرسینک میں مریض کی تشویش و اضطراب ، گھبراہٹ اور بے چینی صحت کے متعلق ہوتی ہے، اسکی وجہ کسی جان لیوا مرض کا لاحق ہونا یا اسکے وہم کا ہونا ہے۔ خصوصاً دل اور کینسر کے عارضے کے متعلق۔ انکے خوف اور خدشات سنگین بیماریوں ، تنہا رہجانے ، اپنے خاندان اور دیگر متعلقہ افراد کے معاملات ، چوروں ڈاکؤوں، زہریلے اثرات ، قتل کردیے جانے ،ناکامی ،تنقید ، مخالفت اور نگرانی کیے جانے سے متعلق ہوتے ہیں ۔ سیچوئیشنز مختلف ہو سکتی ہیں۔ اکثر لاحاصل محنت مشقت ،مفلوج ہوجانے اورچوروں ڈاکؤوں کے خواب دیکھتے ہیں ۔ انہیں مردوں ،چوروں، کسی غلطی ، گر جانے ،اور کسی جرم کے سرزد ہوجانے کے وہم ستاتے ہیں ۔ اگر اس قسم کی اینگزائیٹی کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے گہرائی میں جائیں تو آپکو مریض کی ہسٹری میں ، جاب کے کھو جانے ، مالیاتی نقصان اور ڈکیتی وغیرہ ملیں گے ۔ مریض ہمہ وقت شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوتا ہے ، کالی کی کمزوری اور آرسینک کی ذہنی و جسمانی بے چینی اور بے قراری یکجا ملتی ہیں ،خوف کہ کچھ برا ہوکر رہے گا ، سونے سے قبل شدید گھبراہٹ اور بے چینی سانس میں دقت کے ساتھ ۔کالی ارسینک کے مریض عموماً جھگڑالو اور غیر مطمئن قسم کے ہوتے ہیں ،اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرتے ہیں فضولیات سے انہیں چڑ ہوتی ہے ،اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں ،کسی غلطی کو برداشت نہیں کرتے وہ انکی اپنی ہو یا کسی اور کی ، چھوٹی چھوٹی علامات پر کڑی نطر رکھتے ہیں کہ مبادا یہ کسی بڑی خرابی کا پیش خیمہ ہو ، مثلاً کالی ارسینک کا مریض اپنی کوئی علامت ڈاکٹر کو بتاتا ہےاور ڈاکٹر صاحب اسے سر سری لیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ کوئی سیریس معاملہ نہیں تو مریض کو شکوہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹر نے اسکے کیس کو سیریس نہیں لیا ، اسکی بتائی ہوئی بات کو سمجھا ہی نہیں، سوال و جواب کے دوران آپ دیکھتے ہیں کہ مریض بڑی بے اعتنائی سے جواب دیتا ہے اسکے لہجے میں چرچڑاپن نمایاں ہوتا ہے ۔

پوسٹ پر ایک چھوٹا سا کومنٹ کرنا اور میرے لیے ایک چھوٹی سی جامع دعا کرنا مت بھولیے ۔
(جاری ہے)
مشاورت اور رھنمائی کیلیے
وٹس ایپ/کال ؛03041223716

اینیگزائیٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشویش و ضطراب، خوف اور اندیشےہومیو پیتھک کی پانچ بہترین ادویات ( پارٹ۔ 3 )تحریر و ترتیب : ڈا...
05/08/2022

اینیگزائیٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تشویش و ضطراب، خوف اور اندیشے
ہومیو پیتھک کی پانچ بہترین ادویات ( پارٹ۔ 3 )
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
Arsenic Albumآرسینک البم
آرسینک البم اینگزائیٹی کی بہترین ادویات میں سے ہے ۔ یہ ایسے نفاست پسند افراد کی دوا ہے جو زندگی کی ہر چیز میں ترتیب اور سلیقے کے بارے بہت حساس ہوتے ہیں ، ہر چیز کو اپنی دسترس میں دیکھنا چاہتے ہیں ، ایسے لوگ اپنی صحت ، اپنے اور اپنے اہل و عیال کے تحفظ اور مستقبل کے بارے بہت پریشان رہتے ہیں ۔ انکی تشویش و اضطراب کا مرکز و محور بیماری کا خوف ، معاشی اور سماجی عدم تحفظ کا شدید احساس ہوتا ہے ۔ مریض ہر معاملے میں عدم اطمینان کا شکار ہوتا ہے ۔ ابتدا میں اپنے معالج پر بھی اعتماد نہیں کرتے، آپ سے دوا لینے کے ایک گھنٹے بعد شائد آپ انہیں کسی اور معالج کے پاس بیٹھا پائیں ۔ انیگزائیٹی کے حملے نصف شب یا نصف دن کے بعد ہوتے ہیں۔ اینگزائیٹی کے ساتھ اکثر د مہ اور معدے کی تکا لیف بھی موجود ہوتی ہیں مریض شدید ذہنی اضطراب کا شکار رہتا ہے ، یہ زہنی کیفیت انہیں بے چین و بیقرار رکھتی ہے ۔ بے چینی سے ٹہلتا ہے یا کروٹ پر کروٹ بدلتا نظر آتا ہے ، کمزوری اور نقاہت ، حلق بار بار خشک ہو جاتا ہے مریض تھوری تھوڑی دیر بعد گھونٹ دو گھونٹ پانی سے حلق تر کرتا ہے ۔شفا یابی اور اپنے حالات سے مایوس ، تنہائی سے گھبراتا ہے ، لیکن کسی سے بات چیت، اور مداخلت بھی پسند نہیں کرتا ۔
ارجنٹم نائیٹریکمArgentum Nitricum:
ارجنٹم نائیٹ کے تشویش و اضطراب اور خوف اور اندیشوں کا تعلق ہمیشہ آنے والے وقت یا مرحلے کا سامنا کرنے سے ہوتا ہے ، مثلاً سفر کرنا ہے تو وقت سے پہلے ہی اضطرابی کیفیت طاری ہو جاتی ہے ،سامان سفر میں ہر چیز رکھنا چاہیں گے کہ کیا پتا کب کس چیز کی ضرورت پڑ جائے ؟ سر درد کی دوا، الٹی متلی کی دوا ، ہاضمے کا چورن ۔۔۔۔۔۔۔ اندیشے کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ گھنٹوں پہلے تیار ہو کر بیٹھ جائیں گے ، پھر انتظار کی کوفت اٹھاتے رہیں گے ، وقت ہے کہ کاٹے نہیں کٹتا ۔ امتحان ، انٹر ویو ، کسی سے ملاقات وغیرہ سے پہلے شدید اضطراب اور ہیجانی کیفیت ، ہر کام میں تیزی جیسے ذرا تاخیر ہوگئی تو پتا نہیں کیا ہو جائے گا ؟ کہیں کچھ غلط ہی نہ ہو جائے؟بے جا اندیشے ، خوف کہ ایسا ویسا ہو گیا تو کیا ہوگا؟ سوچ کر ہی جھر جھری آتی ہے ۔ ابھی مرحلہ آیا نہیں انکے پہلے ہی برا پہلو سوچ کر ہاتھ پاؤں پھولنے لگتے ہیں ،گھبراہٹ، دھڑکن ، چکر ، نظر میں دھندلاہٹ چھانے لگتی ہے یا اسہال شروع ہو جاتے ہیں ۔ بند اور گرم جگہ پر گھٹن ، کھلی ہوا کی خواہش۔ کھانے میں نمکین اور میٹھی اشیاء کی طلب ، لیکن یہ علامات کو بڑھاتی ہیں ۔ بہت اچھے وقت کے بعد برا وقت آجائے ، جبکہ مریض پرانی سہانی باتیں یاد کر کے دکھی ہوتا رہے ، معدہ خراب رہنے لگے ، ذہنی دکھ درد اور کرب ،معدے کے السر کی شکل اختیار کرلے تو اکثر ارجنٹم نائٹ دوا ہوتی ہے ۔ یہ حاد حالتوں میں بھی بڑے کام کی دوا ہے ، جبکہ کوئی اعصابی ہیجان کی وجہ سے کسی نئی بات ، کسی مرحلے کا سامنا کرنے سے گھبرا رہا ہو، بے جا تشویش،اندیشے اور خوف میں مبتلا ہو ،ایک پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے صاحب تھے ، شادی ہو گئی ، نئی نویلی دلہن سے واسطہ پڑا تو گھبرا گئے ،کچھ بھی نہ کرپائے ویسے ہی فارغ ہو گئے تو اور گھبرا گئے کہ یہ کیا ہو گیا ؟پوری رات پریشانی اور پشیمانی میں گزاری، اگلے روز بیوی میکے چلی گئی اور یہ میرے پاس آگئے ، اور رونی صورت بنا کر سارا ماجرا سنایا ، ارجنٹم نائیٹ نے سارا مسلہ حل کر دیا۔
( جاری ہے)
پوسٹ پر ایک چھوٹا سا کومنٹ اور میرے لیے اک چھوٹی سی دعا کرنا نہ بھولیے گا !

مشاورت اور رھنمائی کیلیے
وٹس ایپ/ موبائل کال:03041223716

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Homeopathy by Dr.Syed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share