28/08/2026
جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقے وانا میں مرف کے زیر انتظام DHQ ہسپتال میں جدید اور بروقت امراض قلب کی سہولیات ایک نئی امید بن چکی ہیں۔ سینے میں شدید درد کے ساتھ آنے والے متعدد ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو بروقت تشخیص، فوری ECG، اور جان بچانے والے Streptokinase Thrombolysis کے ذریعےعلاج کامیابی سےکیا گیا، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لئے بروقت ریفر کیا گیا۔ یہ بروقت اقدامات مریضوں کی جان بچانے میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
کی یہ کامیابیاں محکمہ صحت خیبر پختونخوا، کے تعاون سے اور DHQ ہسپتال وانا کی ایمرجنسی، کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز ، فارمیسی اور پیرامیڈیکل ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت فیصلہ سازی اور بھرپور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ دور دراز اضلاع کے عوام کے لئے معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ زندگی بچانے والی صحت کی سہولیات اب مقامی سطح پر بھی ممکن ہیں۔
مرف کی خدمت، بروقت علاج، محفوظ زندگی۔ ❤️🏥
fans Health Department, KP Khyber Pakhtunkhwa Health Foundation
Commissioner Kohat Division, Kohat
South Waziristan