Adil Medical store and Cosmetics

Adil Medical store and  Cosmetics Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adil Medical store and Cosmetics, Cosmetics Store, Main Bazar Golra Station Islamabad, Islamabad.

21/08/2023
RS 220 ONLY
28/09/2022

RS 220 ONLY

14/04/2020
05/04/2020

Adil Rehman Khattak

کرونا وائرس، اصل خطرہ کیا ہے؟فوجی گاڑیوں کی یہ قطار کسی ملک میں فوجی انقلاب کی نوید نہیں ہے بلکہ یہ ترقی یافتہ یورپ کا م...
21/03/2020

کرونا وائرس، اصل خطرہ کیا ہے؟
فوجی گاڑیوں کی یہ قطار کسی ملک میں فوجی انقلاب کی نوید نہیں ہے بلکہ یہ ترقی یافتہ یورپ کا مڈل کلاس ملک اٹلی ہے، جہاں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ آج دفتر سے نکلتے وقت اٹلی میں اموات کی تعداد چین سے زیادہ ہوچکی تھی ۔۔ اب وہاں یہ حال ہے کہ میتیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں نہیں ہیں سو فوجی ٹرکوں میں میتیں بھر کر بغیر کسی غسل وکفن اور آخری رسومات کے دفن کی جارہی ہیں، ایران میں ہر دس منٹ میں کورونا سے ایک موت ہورہی ہے۔ وہ دوائیں خریدنے کے لیے ساری دنیا سے بھیک مانگ رہا ہے کہ بس پابندیاں ہٹالو۔۔

اب آتے ہیں پاکستان میں جہاں پوری قوم کو یہ سب کھیل تماشا لگ رہا ہے، کچھ چیخ رہے ہیں کہ یہ سب بند کیوں کیا گیا ہے تو کچھ شہر بند ہونے کی خوشی میں دعوتیں کررہے ہیں۔۔

میں آپ کو بتاؤں اصل خطرہ کیا ہے؟ اصل خطرہ یہ ہے مرض جب بگڑتا ہے تو سوائے وینٹی لیٹر کے کوئی چارہ باقی نہیں رہتا اور وینٹی لیٹر نہ ملنے کا مطلب موت ہے۔۔

دستیاب اعداد وشمار کے مطابق پورے ملک میں کل ملا کر جو وینٹی لیٹر ہیں وہ ڈھائی ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔۔
آپ نے یقیناً یہ تعداد پہلی بار سنی ہوگی سو اب تھوڑا گبھرا لیں۔۔

پنجاب میں سرکاری اور غیرسرکاری ملا کر کل 1700 سو وینٹی لیٹر ہیں، بلوچستان میں کل 49 ، کے پی میں 150.. سندھ کے صحیح اعداد مجھے نہیں مل سکے لیکن اندازہ ہے کہ یہاں یہ تعداد کل چھ سو سے آٹھ سو کے لگ بھگ ہے۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں جہاں ہزاروں پرائیویٹ اسپتال ہیں، ان اسپتالوں کے پاس وینٹی لیٹرز کی کل تعداد 175 ہے باقی تمام اسپتال محض نزلے کھانسی اور بخار کے علاج کے لیے ہیں۔۔

اب اگر یہ وبا پھیلتی ہے، جو کہ پھیل رہی ہے، رات گئے تک مریضوں کی تعداد پانچ سو کے قریب ہوچکی تھی ۔۔ تو ان میں سے ایک خاطر خواہ تعداد کو وینٹی لیٹر درکار ہوں گے۔ یہ ڈھائی تین ہزار وینٹی لیٹر تو اس ملک کی اشرافیہ کی ضرورت کے لیے بھی ناکافی ہیں کجا یہ کہ عام آدمی کو مل جائیں۔۔

اس لیے اسکول بند کیے، کالج یونیورسٹی بند اور مارکیٹیں بھی بند کردیں۔۔ اب بھی اگر عوام نے سنجیدگی اختیار نہیں کی تو حکومت کرفیو لگانے کا سوچ رہی ہے۔۔

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو دباؤ دے کر کاروبارِ زندگی بحال کر لیں گے وہ ذرا ہوش کریں۔۔

ایک لاکھ پچھتر ہزار وینٹی لیٹر ہیں امریکا کے پاس اور وہ خوف سے لرز رہا ہے۔۔ بھارت جو ہم سے بہت آگے ہے، وہ اتوار سے کرفیو نافذ کررہا ہے۔۔ آسٹریلیا نے اپنے ملک میں داخلہ آج سے بند کردیا ہے۔ چین جیسے ٹیکنالوجی کے سپر پاور نے اس جنگ میں فتح محض لاک ڈاؤن پر عمل کرکے ہی حاصل کی ہے۔ جنوبی کوریا وغیرہ نے لاک ڈاؤن کرکے ہی خود کو بچایا ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ معاشی نقصان بے حد شدید ہوگا یہاں آجر سفاک ہے، دوکاندار اپنے ملازم کو بغیر کام کے تنخواہ نہیں دے گا، روز دہاڑی والے مزدور کا چولہا دو دن سے بند پڑا ہے۔۔

لیکن اگر یہ نہیں کریں گے، تو تصویر کا دوسرا رخ بھیانک ہے، یاد کریں ذرا ہیٹ اسٹروک کو، وہ صرف ایک شہر کراچی کی روداد تھی، چار دن میں حشر یہ تھا کہ نہ کفن تھا نہ دفن کرنے والے تھے، مردہ خانے بھر چکے تھے، نمائش چورنگی پر جے ڈی سی ٹینٹ لگا کر میتیں رکھے بیٹھا تھا۔۔

مزدور اور دہاڑی دار طبقے کے لیے مڈل کلاس اٹھے، اور اپنے ساتھ کم از کم ایک خاندان کو ایک وقت کا راشن دلوادے۔۔ لیکن یہ جو ہدایات ہیں کہ ہاتھ نہ ملائیں، اجتماعات نہ کریں، گھروں میں رہیں۔ بلا سبب گھر سے باہر نہ آئیں، ان پر خدارا عمل کریں۔۔

یہ سب مذاق نہیں ہے، یہ ساری دنیا پاگل نہیں ہے جو اپنے کاروبار سمیٹ کر بیٹھ گئی ہے، آپ اللہ توکل کریں لیکن اپنے انتظامات کرنے کے بعد۔۔ یہ وقت فیس بک پر میمز بنانے اور ٹویٹر پر عثمان بزدار کو رگڑنے کا نہیں ایک قوم بن کر اس بحران سے نبٹنے کا ہے ۔۔ یہ وبا ہے، یہ تیسری عالمی جنگ کے درجے کی ایمرجنسی ہے، اسے سمجھیں اور اپنا کھلنڈرا پن ایک طرف رکھ کر پوری قوم سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔۔

اگر آپ خود گھر میں نہیں بیٹھیں گے تو فوج آپ کو ڈنڈے مار کر گھروں میں رکھے گی ۔۔ اگر آپ وبا کے معاملے میں اللہ پرہی بھروسا کرنا چاہتے ہیں تو پھر رزق کے معاملے میں بھی کریں۔۔

تنگی تو یقیناً ہوگی، غذائی قلت اس وقت سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے کھڑی ہے۔۔ ایسے حالات میں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں خوراک کے معاملے میں محتاط ہونا ہے، فضول ضیاع کو روکیں۔۔ فالتو کی دعوتیں بند کردیں، باہر نہیں جاسکتے تو یہ مطلب نہیں کہ ڈیلیوری بوائے سے کھانا منگوا کر کھایا جائے۔۔ فوڈ کا بحران اس وقت دوسرا بڑا چیلنج ہے وینٹی لیٹر کے بعد ۔۔ یاد رکھیں حکومت تنہا اس معاملے سے نہیں نبٹ پائے گی ۔۔ آپ کو، مجھے ہم سب کو مل کر ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔۔۔

باقی آپ سب کی مرضی ۔۔ وما علینا الاالبلاغ...

(نوٹ : اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ۔جن میں عقل۔کی۔کمی ہے انہیں تھوڑی عقل آجائے اور وہ کرونا وائرس کو ہنسی مزاق میں اڑانے کے بجائے اللہ توبہ کریں)

چین جیت گیاپوری دنیا کے لیے امید کی کرن۔ چین میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔۔آج چین کے شہر ووہان سے کورونا ...
19/03/2020

چین جیت گیا

پوری دنیا کے لیے امید کی کرن۔ چین میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔۔

آج چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔

کئی کئی گھنٹوں سوئے بغیر، کھائے بغیر مریضوں کی خدمت کی۔
جان پر کھیل کر، اپنے پیاروں کو چھوڑ کر دوسروں کے پیاورں کو بچانے کی کوشش کی۔

آج 19 مارچ کو چین کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے 3 ہزار 787 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے افراد ووہان شہر کو الوداع کہہ گئے.

یہ ہیں اصل ہیروز!!! ❤️❤️❤️

18/03/2020

عوامی بیداری کا پیغام:

آپ اپنے گھر پر ہینڈ سینیٹائزر تیار کرسکتے ہیں۔

طریقہ 2:
مندرجہ ذیل اشیاء لیں
* الکحل (آئوسوپائل الکحل / الکحل الکحل یا ایتھنول)
* ایلو ویرا جیل
* کوئی ضروری تیل (لیونڈر کا تیل ، چائے کے درخت کا تیل یا خوشبو کے ل any کوئی خوشبو)

الکحل اور ایلو ویرا جیل کو ایک پیالے میں 2: 1 تناسب میں لیں۔ اس کو اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ یہ جیل کی طرح دکھائی دے۔ خوشبو اور مکس کے لئے ضروری تیل / خوشبو کی 10-20 قطرے شامل کریں۔
اس کے بعد ، بوتل میں ڈالیں اور اسے لیبل کریں.

Address

Main Bazar Golra Station Islamabad
Islamabad

Telephone

+923365263573

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adil Medical store and Cosmetics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share