Hussain Mental Health Centre

Hussain Mental Health Centre I am a qualified Clinical Psychologist. This page has been created to help improve your mental health ,your life becomes more peaceful, balanced, and joyful.

Let’s work together to make mental well-being a priority for ourselves and others. 🌿💚

10/10/2025
یہ ڈرامہ اب محض تفریح نہیں رہا، بلکہ ذہنی تشدد کی صورت اختیار کر چکا ہے۔اور میں اس بات سے ہرگز متفق نہیں کہ اس نوعیت کے ...
10/10/2025

یہ ڈرامہ اب محض تفریح نہیں رہا، بلکہ ذہنی تشدد کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

اور میں اس بات سے ہرگز متفق نہیں کہ اس نوعیت کے حساس موضوعات کو اس قدر غیر ذمہ داری سے اسکرین پر پیش کیا جائے۔

اگرر کوئی میری بات سے اختلاف رکھتا ہے تو یقیناً اس کے اپنے دلائل ہوں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک غلط چیز کو مزید غلط انداز میں پیش کرنے کا نقصان، اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے جتنا ایک درست چیز کو غلط طریقے سے دکھانے کا۔

ہمارے معاشرے میں آئے روز ریپ کے واقعات سامنے آتے ہیں۔

ہم کبھی انہیں پڑھ لیتے ہیں، کبھی سن لیتے ہیں —

لیکن انہیں پوری جزئیات کے ساتھ آن اسکرین دکھانا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔اور جب یہ ذمہ داری ٹھیک طریقے سے پوری نہ کی جائے تو ناظرین ریپسٹ اور وکٹم دونوں کے بارے میں ججمنٹل ہو جاتے ہیں۔

اس قسط میں ایک منظر تھا، جب کامران پہلی بار سحر کے قریب آنے کی کوشش کرتا ہے۔

جس طرح یہ سین دکھایا گیا، وہ انتہائی کمزور اور سطحی محسوس ہوا۔

یہاں میں دو چیزوں کی وضاحت بہت ضروری سمجھتا ہوں:

پہلی Available or Not Available اور دوسری

Right approach & Wrong approach

یعنی کہاں consent ضروری ہے اور کہاں اس کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے۔

ایک بزنس مین اپنے ہی دفتر کی ایک خاتون employee سے کہتا ہے:

“تم مجھے اچھی لگتی ہو۔”

وہ خاتون اس بات پر شدید برہم ہو جاتی ہے —

ایک تو اس لیے کہ وہ آدمی شادی شدہ ہے،

دوسرا اس لیے کہ وہ اس کا باس ہے۔

اور نہ صرف مس بی ہیو کرتے ہوئے اسے شٹ اپ کال دیتی ہے بلکہ تھریٹ بھی کرتی ہے۔

یاد رکھیے، ابھی کوئی ریپ نہیں ہوا۔

کہانی کئی سمتوں میں آگے جا سکتی ہے۔کیونکہ تمام پاسیبیلٹیز موجود ہیں۔

یہ واقعہ ہو بھی سکتا ہے،

اور نہیں بھی ہو سکتا۔

میری رائے میں یہاں سحر کا ردِعمل غیر ضروری طور پر شدید تھا۔جو ریپ کو جسٹیفائی تو نہیں کر رہا لیکن کہیں نہ کہیں اسے ریزن ضرور دے رہا ہے۔

سحر خود ایک divorcee ہے،

اور کامران دوسری شادی کا حق بھی رکھتا ہے۔

اس نے کوئی غیر مہذب یا زبردستی کا رویہ اختیار نہیں کیا۔

ایسے موقع پر ایک سادہ سا جملہ —

“میں interested نہیں ہوں، اور مجھ سے دوبارہ اس موضوع پر بات مت کیجیے گا” کافی تھا۔

لیکن جب بات misbehaviour اور threat کی سطح تک جا پہنچی، تو کہانی نے اپنا توازن کھو دیا۔

اگر ہم عورت کی آزادی کی بات کرتے ہیں،

تو پھر male ego کو مکمل طور پر نظرانداز کرنا بھی ناانصافی ہے۔

کسی کو “shut up call” صرف اسی وقت دی جا سکتی ہے،

جب وہ آپ کی حدود کو چیلنج کرے۔نہ کہ صرف اس لیے کہ اس نے اپنی پسند یا ناپسند ظاہر کی۔

یاد رکھیے، میں ریپ کو جسٹیفائی نہیں کر رہا۔

میں وہ حقائق بیان کر رہا ہوں جو کسی بھی باشعور معاشرے کے فرد کو معلوم ہونے چاہییں۔

ایک مرد دوسرے مرد کے کندھے پر ہاتھ رکھ سکتا ہے،

اسے گھور سکتا ہے، اس پر غصہ کر سکتا ہے۔

مگر وہ عورت کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا۔کیونکہ یہ اس کی نسوانیت کی حدود کو چیلنج کرنے والی بات ہے۔

عورت پر غصہ کرتے ہوئے مرد کے الفاظ الگ ہوتے ہیں،

اس کی ٹون الگ ہوتی ہے۔

ایسے ہی عورتوں کو بھی، مردوں کے ساتھ یا ان کے برابر کام کرتے ہوئے یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک مرد کیطور پر ان کی فطری کمزوریاں اور خوبیاں کیا ہیں۔

میں نے اس ڈرامے کی پہلی قسط دیکھ کر اسے ایک سنجیدہ اور حساس موضوع قرار دیا تھا،اور رائٹر و ایکٹنگ دونوں کی تعریف بھی کی تھی۔لیکن میں نے جیو جیسے پلیٹ فارم پر شبہ کا اظہار بھی کیا تھا —

اور وہ سچ ثابت ہوا۔

سکرپٹ کی کمزوریاں عیاں ہونے لگیں،

ایکٹنگ کا لیول اتنا بڑھ گیا کہ موضوع کی حساسیت پس منظر میں چلی گئی۔

اور وہی زچ کرنے والا بیک گراؤنڈ میوزک،

رونے دھونے والے غیرضروری سینز،

اور ہر قیمت پر اسے ایک “تھرلر شو” بنانے کی کوشش،

یہ سب کہانی کو اس کے اصل مقصد سے ہٹا رہے ہیں۔

میری چینل، رائٹر اور ٹیم سے گزارش ہے کہ

کسی پِٹے ہوئے طبقے پر پروجیکٹ بنانا صرف تفریح نہیں ہوتا ۔یہ سماجی ذمہ داری بھی ہے۔

لھذا براہ مہربانی اس ڈرامے کو سنجیدگی سے لیں۔

تبصرہ نگار:

عاطف شہزاد ڪيانی

12/09/2025

بے ادبی کا سب سے بہترین جواب خاموشی اور دُوری ہے؛ رٙدعمل، بحث یا کِھنچا تانی میں پڑنے کے بجائے بس اپنی مُوجودگی ہی واپس لے لو۔۔۔

10/09/2025

لوٹ کر آنے والوں کے پھر وہ رتبے نہیں رہتےماہر نفسیات مہوش جبین چوہدری

09/09/2025

کمانے کے لیے گھر سے نکلنے والی خواتین کی اتنی عزت کریں کہ انہیں کبھی اپنی مجبوری اللہ پاک سے شکوہ کی صورت میں بیان نہ کرنی پڑے۔ ماہر نفسیات
مہوش جبین چوہدری



01/09/2025

Flood in Pakistan 🇵🇰 Pak reham kary

13/08/2025

بعض اوقات خاموش رہ کر، دل اور دماغ دونوں کو پرسکون رکھنا ہی سب سے بڑی جیت ہوتی ہے۔ جو شخص خود کو ہر حال میں قابو میں رکھ سکتا ہے، دنیا کی کوئی مشکل اسے توڑ نہیں سکتی۔ Hussain Mental Health Centre

12/08/2025

Helping you to help others

Address

48 Albert Road
Islamabad
M192AB

Telephone

+923338053290

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussain Mental Health Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hussain Mental Health Centre:

Share